🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. مسنَدِ عَلِیِّ بنِ اَبِی طَالِب رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 1031 (کل: 33 مقامات، 6 کتب)
مسند احمد: 1031
سنن ابن ماجہ: 106
مصنف ابن ابی شیبہ: 39836
الفتح الربانی: 11562، 11563، 12154
المعجم الاوسط: 6926
فضائل صحابہ: 40، 43، 128، 399، 402، 406، 408، 409، 410، 413، 415، 417، 419، 422، 426، 427، 428، 429، 439، 446، 546، 547، 556، 617، 875، 876
31 تا 33
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 617
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ، قَثَنَا أَبِي، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْأَسَدِيُّ ، عَنْ فِطْرِ بْنِ خَلِيفَةَ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ: خَيْرُ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، ثُمَّ قَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِهَا بَعْدَ أَبِي بَكْرٍ ، وَعُمَرَ؟ ثُمَّ سَكَتَ.
عبد خیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اس امت کے سب سے بہتر شخص سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ۔“ پھر انہوں نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کے بعد اس امت کے سب سے بہتر شخص کی خبر نہ دوں؟“ پھر وہ خاموش ہو گئے۔ [فضائل الصحابة/فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 617]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: عمر بن ابراهيم بن عمر والد الحسين لم اجده . .» ‏‏‏‏
«تقدم تخريجه في رقم: 40»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 875
حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ، نَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ بِالْكُوفَةِ يَقُولُ: إِنَّ خَيْرَ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا أَبُو بَكْرٍ، ثُمَّ خَيْرُهُمْ بَعْدَ أَبِي بَكْرٍ عُمَرُ ، وَالثَّالِثُ لَوْ شِئْتُ سَمَّيْتُهُ.
سیدنا ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے انہیں کوفہ میں منبر پر یہ فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک اس امت میں اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سب سے بہتر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد ان سب میں بہتر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں، اور اگر میں چاہوں تو تیسرے (شخص) کا نام بھی لے لوں۔“ [فضائل الصحابة/فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه/حدیث: 875]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح . .» ‏‏‏‏
«مسند الامام احمد: 128/1، المعجم الاوسط للطبراني: 139/3»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 876
حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ حِسَابٍ ، قَثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، قَثَنَا عَاصِمٌ، عَنْ زِرٍّ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ ، قَالَ: خَطَبَنَا عَلِيٌّ يَوْمًا فَقَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا؟ فَقَالَ: أَبُو بَكْرٍ ، ثُمَّ قَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا وَبَعْدَ أَبِي بَكْرٍ؟ عُمَرُ.
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک دن ہمیں خطبہ دیا اور فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس امت کے اس بہترین شخص کی خبر نہ دوں جو اس کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ہے؟“ پھر فرمایا: ”وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں۔“ پھر فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس امت کے اس بہترین شخص کی خبر نہ دوں جو اس کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد ہے؟ وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں۔“ [فضائل الصحابة/فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه/حدیث: 876]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده حسن . .» ‏‏‏‏
«مسند الامام احمد: 106/1»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں