الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 12144 (کل: 13 مقامات، 8 کتب)
سنن ترمذی: 2997
صحیح ابن خزیمہ: 2458
سنن دارقطنی: 4421
الفتح الربانی: 8540
السنن الكبرى للبيهقي: 12647
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3865
11 تا 13
حدیث نمبر: 8540
عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ [سورة آل عمران: ٩٢] وَمَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا [سورة البقرة: ٢٤٥] قَالَ أَبُو طَلْحَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَحَائِطِي الَّذِي كَانَ بِمَكَانِ كَذَا وَكَذَا وَاللَّهِ لَوِ اسْتَطَعْتُ أَنْ أُسِرَّهَا لَمْ أُعْلِنْهَا قَالَ اجْعَلْهُ فِي فُقَرَاءِ أَهْلِكَ
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب یہ آیات نازل ہوئیں {لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتّٰی تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّوْنَ} … تم ہر گز نیکی کو نہیں پہنچ سکو گے، تاآنکہ تم اپنی پسندیدہ چیزیں خرچ کرو اور {مَنْ ذَا الَّذِییُقْرِضُ اللّٰہَ قَرْضًا حَسَنًا} … کون ہے جو اللہ تعالیٰ کو قرضِ حسن دے۔ تو سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرا فلاں فلاں جگہ والا باغ (مجھے سب سے زیادہ پسند ہے)، اگر ہمت ہوتی تو میں اس کو مخفی طور پر ہی صدقہ کرنا، کسی کو پتا نہ چلنے دینا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم اسے اپنے رشتہ دار فقراء میں تقسیم کر دو۔ [الفتح الربانی/أبواب تفسير القرآن وفضائل السور والآيات حسب ترتيب النزول/حدیث: 8540]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 4555، ومسلم: 998، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12144 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12168»
وضاحت: فوائد: … اس روایت کی مفصل شکل درج ذیل ہے:سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: کَانَ أَ بُوْ طَلْحَۃَ رضی اللہ عنہ أَ کْثَرَ الْأَ نْصَارِ بِالْمَدِیْنَۃِ مَالاً مِنْ نَخْلٍ، وَکَانَ أَ حَبُّ أَ مْوَالِہٖإِلَیْہِ بَیْرُحَائَ، وَکَانَتْ مُسْتَقْبِلَۃَ الْمَسْجِدِ، وَکَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَدْخُلُھَا وَیَشْرَبُ مِنْ مَائٍ فِیْھَا طِیْبٍ۔ قَالَ أَ نَسٌ: فَلَمَّا الآیَۃُ: {لَنْ تَنَالُوْا الْبِرَّ حَتّٰی تُنْفِقُوْا مِمَّا تُحِبُّوْنَ} [آل عمران:۹۲] قَامَ أَ بُوْ طَلْحَۃَ إِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنَّ اللّٰہَ تَبَارَکَ وَ تَعَالـٰییَقُوْلُ: {لَنْ تَنَالُوْا الْبِرَّ حَتّٰی تُنْفِقُوْا مِمَّا تُحِبُّوْنَ} وَإِنَّ أَ حَبَّ أَ مْوَالِی إِلَیَّ بَیْرُحَائُ، وَإِنَّھَا صَدَقَۃٌ لِلّٰہِ، أَ رْجُوْبِرَّھَا وَذُخْرَھَا عِنْدَاللّٰہِ، فَضَعْھَا یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! حَیْثُ أَ رَاکَ اللّٰہُ۔ قَالَ: فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ْ:((بَخٍّ! ذٰلِکَ مَالٌ رَابِحٌ، ذٰلِکَ مَالٌ رَابِحٌ! وَقَدْ سَمِعْتُ مَاقُلْتَ وَإِنِّی أَ رٰی أَ نْ تَجْعَلَھَا فِی الْأَ قْرَبِیْنَ۔)) … سیدناابوطلحہ رضی اللہ عنہ مدینہ منوّرہ کے انصاریوں میں کھجور کے باغات کے اعتبار سے سب سے زیادہ مالدار تھے اور انھیں اپنے مالوں میں سب سے زیادہ پسندیدہ بیرحا (نامی باغ) تھا، یہ مسجد نبوی کے بالکل سامنے تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس میں تشریف لے جاتے اور باغ میںموجود عمدہ پانی پیتے تھے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی: تم ہر گز نیکی کو نہیں پہنچ سکو گے، تاآنکہ تم اپنیپسندیدہ چیزیں خرچ کرو تو سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اللہ تعالی نے آپ پر یہ آیت نازل فرمائی: تم ہر گز نیکی کو نہیں پہنچ سکو گے، تاآنکہ تم اپنی پسندیدہ چیزیں خرچ کرو اور مجھے اپنے مالوں میں سے سب سے زیادہ محبوب چیز بیرحا (باغ) ہے، میں اسے اللہ کے لیے صدقہ کرتا ہوں۔ میں اللہ تعالی سے اس کے اجر وثواب کی اور اس کے پاس اس کے ذخیرہ ہونے کی امید رکھتا ہوں، پس آپ اللہ کی طرف سے عطا کئے گئے فہم کے مطابق جہاں مناسب سمجھیں، اسے خرچ کر دیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: واہ واہ! یہ تو بڑا نفع بخش مال ہے، یہ تو بڑا نفع بخش مال ہے! تم نے جو کچھ کہا ہے، میں نے سن لیا ہے۔ میری رائے یہ ہے کہ تم اسے اپنے رشتہ داروں میں تقسیم کر دو۔ (صحیح بخاري:۱۴۶۱، صحیح مسلم:۳/۷۹)
صحابہ کرام اپنے خون سے شجرِ اسلام کی آبیاری کرنے والی، آغوشِ نبوت کی پروردہ اور پاکیزہ ہستیاں تھیں، وہ اللہ تعالی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احکام پر عمل کرنے کے نہ صرف سخت پابند تھے، بلکہ اسی میں اپنی سعادت سمجھتے تھے۔ یہ کوئی معمولی بات نہیں کہ اللہ تعالی کا ایک فرمان سن کر اپنے بیش قیمت باغ کو اللہ تعالی کی راہ میں خرچ کر دیا جائے۔ لیکن قربان جائیے محمدر سول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سخاوت اور حکمت پر کہ صلہ رحمی کی مصلحت کو مدنظر رکھتے ہوئے اتنے قیمتی مال کو قرابتداروں کی خاطر واپس لوٹایا جا رہا ہے۔
صحابہ کرام اپنے خون سے شجرِ اسلام کی آبیاری کرنے والی، آغوشِ نبوت کی پروردہ اور پاکیزہ ہستیاں تھیں، وہ اللہ تعالی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احکام پر عمل کرنے کے نہ صرف سخت پابند تھے، بلکہ اسی میں اپنی سعادت سمجھتے تھے۔ یہ کوئی معمولی بات نہیں کہ اللہ تعالی کا ایک فرمان سن کر اپنے بیش قیمت باغ کو اللہ تعالی کی راہ میں خرچ کر دیا جائے۔ لیکن قربان جائیے محمدر سول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سخاوت اور حکمت پر کہ صلہ رحمی کی مصلحت کو مدنظر رکھتے ہوئے اتنے قیمتی مال کو قرابتداروں کی خاطر واپس لوٹایا جا رہا ہے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 4555
حدیث نمبر: 12647
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنا أَبُو الْفَضْلِ عُبْدُوسُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مَنْصُورٍ السِّمْسَارُ، ثنا أَبُو حَاتِمٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ الْحَنْظَلِيُّ الرَّازِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ عَمِّهِ ثُمَامَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ {لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ} [آل عمران: ٩٢] وَ {مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللهَ قَرْضًا حَسَنًا} [البقرة: ٢٤٥] ، قَالَ أَبُو طَلْحَةَ: يَا رَسُولَ اللهِ، حَائِطِي بِكَذَا وَكَذَا هُوَ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَلَوِ اسْتَطَعْتُ أَنْ أُسِرَّهُ لَمْ أُعْلِنْهُ، قَالَ:" اجْعَلْهُ فِي فُقَرَاءِ أَهْلِكَ" قَالَ: فَجَعَلَهُ فِي حَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ وَأُبِيِّ بْنِ كَعْبٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب آیت ﴿لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ﴾ [سورة آل عمران: 92] نازل ہوئی اور ﴿مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا﴾ [سورة البقرة: 245] تو ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرا فلاں باغ اللہ کے لیے وقف ہے اور اگر میں طاقت رکھتا تو اسے پوشیدہ رکھتا، اعلان نہ کرتا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اپنے فقراء میں تقسیم کر دے۔“ انہوں نے حسان اور ابی بن کعب رضی اللہ عنہما میں تقسیم کر دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الوصايا/حدیث: 12647]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3865
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ: لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ، أَوْ: مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللهَ قَرْضًا حَسَنًا، قَالَ أَبُو طَلْحَةَ : أَيْ رَسُولَ اللهِ، حَائِطِي الَّذِي بِمَكَانِ كَذَا وَكَذَا، لِلهِ، وَلَوِ اسْتَطَعْتُ أَنْ أُسِرَّهُ لَمْ أُعْلِنْهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اجْعَلْهُ فِي قَرَابَتِكَ. أَوْ قَالَ: فِي أَقْرِبَائِكَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب یہ آیتِ کریمہ ﴿لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ﴾ یا ﴿مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا﴾ نازل ہوئی، تو سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرا وہ باغ جو فلاں اور فلاں جگہ پر واقع ہے اللہ کے لیے صدقہ ہے، اور اگر میں اسے پوشیدہ رکھنے کی قدرت رکھتا تو اسے کبھی علانیہ ظاہر نہ کرتا“، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے اپنے قرابت داروں میں“ یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ الفاظ فرمائے: ”اپنے رشتہ داروں میں تقسیم کر دو“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3865]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح على شرط الشيخين .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 3732)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1392، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 998، 1665، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2997، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3602، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1689، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12370، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1655، وأخرجه فتح الباري برقم: 2601، 2605، 2617، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2455، 2460، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7332، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 1244، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3853»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 3732)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1392، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 998، 1665، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2997، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3602، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1689، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12370، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1655، وأخرجه فتح الباري برقم: 2601، 2605، 2617، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2455، 2460، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7332، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 1244، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3853»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح على شرط الشيخين