الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه
حدیث نمبر: 13300
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الْمَدَائِنِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يُعْجِبُهُ الثُّفْلُ"، قَالَ عَبَّادٌ: يَعْنِي: ثُفْلَ الْمَرَقَ.
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو (کھانے کی) تلچھٹ بہت پسند تھی، عباد کہتے ہیں کہ اس سے مراد شوربے کی تلچھٹ ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13300]
الحكم على الحديث:
حدیث صحيح صحيح، وهذا إسناد حسن
حدیث نمبر: 11322M
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَتْ يَمِينُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لِطَعَامِهِ وَصَلَاتِهِ وَكَانَتْ شِمَالُهُ لِمَا سِوَى ذَلِكَ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دائیں ہاتھ کھانے اور نماز وغیرہ کے لیے ہوتا تھا اور بائیاں ہاتھ دوسرے (مکروہ) امور کے لیے۔ [الفتح الربانی/العادات المباركة/حدیث: 11322M]
تخریج الحدیث: «حديث حسن بطرقه وشواھده، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 25321 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25835»
وضاحت: فوائد: … مکروہ سے امور سے مراد استنجا کرنا، لیٹرین میں داخل ہونا، کپڑا اتارنا، ناک صاف کرنا وغیرہ ہے، بائیں ہاتھ اور بائیں طرف سے یہ کام کرنے چاہئیں۔
الحكم على الحديث:
حديث حسن بطرقه وشواھده