🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 13301 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مسند احمد: 13301
الفتح الربانی: 10086
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3269
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7330
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13301
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: مَرَرْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي طَرِيقٍ مِنْ طُرُقِ الْمَدِينَةِ،" فَرَأَى قُبَّةً مِنْ لَبِنٍ، فَقَالَ: لِمَنْ هَذِهِ؟ فَقُلْتُ: لِفُلَانٍ. فَقَالَ: أَمَا إِنَّ كُلَّ بِنَاءٍ هَدٌّ عَلَى صَاحِبِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، إِلَّا مَا كَانَ فِي مَسْجِدٍ، أَوْ فِي بِنَاءِ مَسْجِدٍ، شَكَّ أَسْوَدُ، أَوْ، أَوْ، أَوْ، ثُمَّ مَرَّ فَلَمْ يَرَهَا، فَقَالَ: مَا فَعَلَتْ الْقُبَّةُ؟ قُلْتُ: بَلَغَ صَاحِبَهَا مَا قُلْتَ، فَهَدَمَهَا. قَالَ: فَقَالَ: رَحِمَهُ اللَّهُ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مدینہ منورہ کے کسی راستے سے گذر رہا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو وہاں اینٹوں سے بنا ہوا ایک مکان نظر آیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا یہ کس کا ہے؟ میں نے عرض کیا فلاں صاحب کا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یاد رکھو! مسجد کے علاوہ ہر تعمیر قیامت کے دن انسان پر بوجھ ہوگی، کچھ عرصے کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا دوبارہ وہاں سے گذر ہوا تو وہاں مکان نظر نہ آیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ اس مکان کا کیا بنا؟ میں نے عرض کیا کہ اس کے مالک کو آپ کی بات معلوم ہوئی تو اس نے اسے منہدم کردیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو دعاء دی کہ اللہ اس پر رحم فرمائے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13301]

الحكم على الحديث:
حدیث محتمل للتحسین لطرقہ وشواھدہ، وهذا إسناد ضعیف لضعف شریک النخعی
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10086
عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ مَرَرْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي طَرِيقِ الْمَدِينَةِ فَرَأَى قُبَّةً مِنْ لَبِنٍ فَقَالَ ( (لِمَنْ هَذِهِ) ) فَقُلْتُ لِفُلَانٍ فَقَالَ ( (أَمَا إِنَّ كُلَّ بِنَاءٍ هَدٌّ عَلَى صَاحِبِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا مَا كَانَ فِي مَسْجِدٍ) ) أَوْ فِي بِنَاءِ مَسْجِدٍ شَكَّ أَسْوَدُ ثُمَّ مَرَّ فَلَمْ يَرَهَا فَقَالَ ( (مَا فَعَلَتِ الْقُبَّةُ) ) قُلْتُ بَلَغَ صَاحِبَهَا مَا قُلْتَ فَهَدَمَهَا قَالَ ( (رَحِمَهُ اللَّهُ) )
۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مدینہ منورہ کے ایک راستے میں جا رہا تھا، راستے میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کچی اینٹوں کا ایک گنبد دیکھا اور پوچھا: یہ کس کا ہے؟ میں نے کہا: جی،یہ فلاں آدمی کا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: خبردار! ہر عمارت کو قیامت والے دن اس کے مالک پر گرا دیا جائے گا، مگر وہ جو مسجد میں ہو، یا (فرمایا:) جو مسجد کی تعمیر میں ہو (یہ شک راوی اسود کو ہے)۔ بعد میں جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسی راستے سے گزر ہوا تو وہ گنبد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نظر نہ آیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: اس گنبد کا کیا بنا؟ میں نے کہا: جب آپ کی بات اس کے مالک تک پہنچی تو اس نے اس کو گرا دیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ اس پر رحم کرے۔ [الفتح الربانی/كتاب المدح والدم/حدیث: 10086]
تخریج الحدیث: «حديث محتمل للتحسين لطرقه وشواھده، أخرجه ابن ماجه: 4161، وأخرجه ابوداود بنحوه: 5237، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13301 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13334»
وضاحت: فوائد: … اس روایت کی تفصیل درج ذیل ہے:
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: اِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ خَرَجَ فَرَاٰی قُبَّۃً مُشْرِفَۃً، فَقَالَ: ((مَاھٰذِہٖ؟)) قَالَلَہُأَصْحَابُہُ: ھٰذِہٖلِفُلَانٍرَجُلٍمِنَالْاَنْصَارِفَسَکَتَوَحَمَلَھَافِیْ نَفْسِہٖ،حَتّٰی
إِذَا جَائَ صَاحِِبُھَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یُسَلِّمُ عَلَیْہِ فِی النَّاسِ، أَعْرَضَ عَنْہُ، صَنَعَ ذَالِکَ مِرَارًا حَتّٰی عَرَفَ الرَّجُلُ الْغَضَبَ فِیْہِ وَالْاِعْرَاضَ عَنْہُ فَشَکـٰی ذَالِکَ اِلٰی اَصْحَابِہٖوَقَالَوَاللّٰہِاِنِّیْ لَاُنْکِرُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالُوْا خَرَجَ فَرَاٰی قُبَّتَکَ۔ فَرَجَعَ الرَّجُلُ اِلٰی قُبَّتِہٖفَھَدَمَھَاحَتّٰی سَوَّاھَا بِالْاَرْضِ فَخَرَجَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ذَاتَ یَوْمٍ فَلَمْ یَرَھَا قَالَ: ((مَا فَعَلَتِ الْقُبَّۃُ۔)) قَالُوْا شَکـٰی اِلَیْنَا صَاحِبُھَا اِعْرَاضَکَ فَاَخْبَرْنَاہُ فَھَدَمَھَا، فَقَالَ: ((اَمَا اِنَّ کُلَّ بِنَائٍ وَبَالٌ عَلٰی صَاحِبِہٖاِلَّامَالَا۔)) یَعْنِیْ: مَالَا بُدَّ مِنْہُ۔ … سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نکلے، ایک بلند گنبد دیکھا اور فرمایا: یہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ نے کہا: یہ فلاں انصاری آدمی کا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاموش رہے اور اس بات کو اپنے دل میں رکھ لیا۔ جب اس کا مالک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیااور لوگوں کی موجودگی میں آپ کو سلام کہا۔ آپ نے اُس سے اعراض کیا، اُس نے کئی مرتبہ سلام کہا (لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اعراض کرتے رہے)۔ بالآخر اس آدمی کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناراضگی اور اعراض کا اندازہ ہو گیا، اُس نے صحابہ سے اس بات کی شکایت کی اور کہا: بخدا! میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عجیب و اجنبی محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا: آپ باہر نکلے تھے اور تیرا گنبد دیکھا تھا۔ سو وہ آدمی فوراً اپنے گنبد کی طرف لوٹا اور اُس کو گرا کر زمین کے برابر کردیا۔ (پھر) ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نکلے اور وہ گنبد آپ کو نظر نہ آیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: گنبدکو کیا ہوا؟ صحابہ نے کہا: اس نے ہمارے سامنے آپ کے اعراض کرنے کا شکوہ کیا، ہم نے (آپ کی ناپسندیدگی کی ساری صورتحال) اس پر واضح کر دی، اس لیے اس نے اس کو منہدم کر دیا۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: خبردار!ہر عمارت اپنے مالک کے حق میں وبال ہے، سوائے اس کے جس کے بغیر کوئی چارہ کار نہ ہو۔ (ابوداود: ۲/۳۴۷، صحیحہ: ۲۸۳۰)
یہ صحابۂ کرام میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت کا جذبہ تھا، جو چیز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پسند تھی، وہ ان کو بھی پسند تھی اور جو چیز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ناپسند تھی، وہ ان کو بھی ناپسند تھی۔

الحكم على الحديث:
حديث محتمل للتحسين لطرقه وشواھده
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3269
وَقَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ : حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي زَكَرِيَّا ، عَنْ أَبِي عَمَّارٍ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جَانِبٍ مِنْ دُورِ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ فَرَفَعَ رَأْسَهُ فَأَبْصَرَ قُبَّةً مَبْنِيَّةً فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «‏‏‏‏يَا أَنَسُ ، لِمَنْ هَذِهِ الْقُبَّةُ؟» ‏‏‏‏ فَقُلْتُ: لِفُلَانٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «‏‏‏‏كُلُّ بِنَاءٍ وَبَالٌ عَلَى صَاحِبِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا بِنَاءَ كَفَافٍ» ‏‏‏‏. فَبَلَغَ ذَلِكَ الرَّجُلَ الْأَنْصَارِيَّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَكَسَّرَهَا، ثُمَّ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بَعْدَ ذَلِكَ فَلَمْ يَرَهَا فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «‏‏‏‏يَا أَنَسُ ، مَا فَعَلَتِ الْقُبَّةُ؟» ‏‏‏‏ قُلْتُ: بَلَغَ صَاحِبَهَا قَوْلُكَ ; فَكَسَّرَهَا. قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «‏‏‏‏غَفَرَ اللهُ لَهُ» ‏‏‏‏.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ انصار کے گھروں کے ایک پہلو میں موجود تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سرِ مبارک اٹھایا تو ایک تعمیر شدہ قبہ (گنبد نما اونچی عمارت) ملاحظہ فرمائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے انس! یہ قبہ کس کا ہے؟“ میں نے عرض کی: یہ فلاں شخص کا ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن ہر عمارت اپنے صاحب کے لیے وبالِ جان ہو گی، سوائے اس تعمیر کے جو بقدرِ ضرورت اور ناگزیر ہو۔“ چنانچہ جب اس انصاری صحابی رضی اللہ عنہ کو یہ بات معلوم ہوئی تو انہوں نے اسے گرا کر مسمار کر دیا، پھر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا وہاں سے دوبارہ گزر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے وہاں نہ پایا تو دریافت فرمایا: ”اے انس! اس قبہ کا کیا ہوا؟“ میں نے عرض کی: اس کے مالک کو آپ کا فرمانِ مبارک پہنچا تو انہوں نے اسے مسمار کر دیا، تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے حق میں دعا فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا: «غَفَرَ اللهُ لَهُ» ”اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔“
اس حدیث کو امام ابوداؤد نے بھی روایت کیا ہے، اگرچہ اس کی سند میں محمد بن ابی زکریا پر کلام کیا گیا ہے، لیکن دیگر احادیثِ مبارکہ سے اس کے معنی و مفہوم کی تائید ہوتی ہے کہ محض فخر و مباہات کے لیے کی جانے والی تعمیرات ناپسندیدہ ہیں۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الرقائق/حدیث: 3269]
تخریج الحدیث: «قال أبو حاتم الرازي: أرى أن هذا خطأ وأنه أبو عمار زياد بن ميمون وابن أبي زكريا مجهول (علل الحديث، ج 5، ص 56)»
«0»

الحكم على الحديث:
موضوع بهذا الإسناد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7330
وَعَنْ عَمَّارٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جَانِبٍ مِنْ دُورِ الْأَنِصَارِ، فَرَفَعَ رَأْسَهُ فَأَبْصَرَ قُبَّةً مَبْنِيَّةً، فَقَالَ: يَا أَنَسُ، لِمَنْ هَذِهِ الْقُبَّةُ؟ فَقُلْتُ: لِفُلَانٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كُلُّ بِنَاءٍ وَبَالٌ عَلَى صَاحِبِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا بِنَاءً كَفَافًا.
قَالَ: فَبَلَغَ الرَّجُلَ الْأَنْصَارِيَّ قَوْلُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَسَرَهَا، ثُمَّ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بَعْدَ ذَلِكَ فَلَمْ يَرَهَا، فَقَالَ: يَا أَنَسُ، مَا فَعَلَتِ الْقُبَّةُ؟ قُلْتُ: بَلَغَ صَاحِبَهَا قَوْلُكَ فَكَسَرَهَا، قَالَ: غَفَرَ اللَّهُ لَهُ.
قَالَ عَمَّارٌ: كُلُّ بِنَاءٍ فَوْقَ سَبْعَةِ أَذْرُعٍ يُنَادِي مُنَادٍ صَاحِبَهُ: يَا أَفْسَقَ الْفَاسِقِينَ، أَيْنَ تَذْهَبُ".
رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِجَهَالَةِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي زَكَرِيَّا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ انصار کے گھروں کی ایک جانب موجود تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سرِ مبارک بلند فرمایا تو ایک اونچا قبہ (گبند نما عمارت) بنا ہوا دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے انس! یہ قبہ کس کا ہے؟“ میں نے عرض کیا: فلاں شخص کا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر وہ عمارت قیامت کے دن اپنے مالک کے لیے وبالِ جان ہوگی، سوائے اس عمارت کے جو ضرورت کے مطابق ہو“۔ راوی کہتے ہیں کہ اس انصاری صحابی تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشادِ گرامی پہنچا تو انہوں نے اسے فوراً گرا دیا، پھر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ عرصہ بعد وہاں سے گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے وہاں نہ پایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے انس! اس قبے کو کیا ہوا؟“ میں نے عرض کیا: اس کے مالک تک آپ کا فرمان پہنچا تو انہوں نے اسے منہدم کر دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا دی: «غَفَرَ اللَّهُ لَهُ» ”اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے“۔ عمار بیان کرتے ہیں کہ ”جو بھی عمارت سات ہاتھ کی بلندی سے تجاوز کر جائے تو ایک پکارنے والا اس کے مالک کو پکار کر کہتا ہے: اے سب سے بڑے نافرمان! تو کہاں تک جائے گا“۔ اسے محمد بن یحییٰ بن ابی عمر نے روایت کیا ہے اور اس کی سند محمد بن ابی زکریا کے مجہول ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الزهد/حدیث: 7330]
تخریج الحدیث: «رواه محمد بن يحيى بن أبي عمر بسند ضعيف؛ لجهالة محمد بن أبي زكريا»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں