🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
35. مُسْنَدُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 14776 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مسند احمد: 14776
سنن نسائی: 2794
صحیح ابن حبان: 3999
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2268
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14776
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حُجَيْنٌ ، وَيُونُسُ ، قَالَا: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّهُمْ وكَانُوا إِذَا" حَضَرُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ، فَبَعَثَ بِالْهَدْيِ، فَمَنْ شَاءَ مِنَّا أَحْرَمَ، وَمَنْ شَاءَ تَرَكَ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب وہ لوگ مدینہ منورہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود ہوتے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہدی کا جانور (مکہ مکرمہ) بھیجتے تو ہم میں سے جو چاہتا احرام باندھ لیتا اور جو چاہتا ترک کر دیتا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14776]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، وانظر لزاما: 14129
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2794
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّهُمْ كَانُوا إِذَا كَانُوا حَاضِرِينَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ، بَعَثَ بِالْهَدْيِ، فَمَنْ شَاءَ أَحْرَمَ، وَمَنْ شَاءَ تَرَكَ".
جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہدی بھیجی تو سب لوگ مدینہ میں موجود تھے تو جس نے چاہا احرام باندھا اور جس نے چاہا نہیں باندھا ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2794]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ جب صحابہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مدینہ منورہ میں ہوتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم (بسا اوقات) قربانی کے جانور حرم کو بھیجتے تھے۔ پھر جو چاہتا احرام باندھ لیتا، جو نہ چاہتا نہ باندھتا۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2794]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 2928)، مسند احمد (3/350) (صحیح الإسناد)»
وضاحت: ۱؎: یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ جو شخص ہدی بھیجے اسے اختیار ہے چاہے وہ محرم ہو کر رہے چاہے غیر محرم۔
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3999
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ :" أَنَّهُمْ كَانُوا حَاضِرِينَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ، يَبْعَثُ بِالْهَدْيِ، فَمَنْ شَاءَ مِنَّا أَخَّرَ، وَمَنْ شَاءَ تَرَكَ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ مدینہ منورہ میں موجود تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے جانور کو بھجوا دیا، تو ہم میں سے جس شخص نے چاہا اس نے مؤخر کر دیا اور جس نے چاہا اس نے ترک کر دیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3999]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3999، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2791، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 3759، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15004، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 2268» «رقم طبعة با وزير 3988»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح الإسناد. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2268
حَدَّثَنَا كَامِلٌ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ مَوْلَى حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ ، عَنْ جَابِرٍ : أَنَّهُمْ كَانُوا إِذَا كَانُوا مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَاضِرِينَ يَبْعَثُ بِالْهَدْيِ، فَمَنْ شَاءَ مِنَّا أَحْرَمَ، وَمَنْ شَاءَ مِنَّا تَرَكَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب وہ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ (اپنے مقامات پر) موجود ہوتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ”ہدی (قربانی کا جانور مکہ) بھیج دیا کرتے تھے، پس ہم میں سے جو چاہتا وہ احرام باندھ لیتا اور جو چاہتا وہ (احرام باندھے بغیر) حلال رہتا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2268]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: الحديث صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صالح»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 2792، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14362، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2264»

الحكم على الحديث:
الحديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں