الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. مُسْنَدُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 14881 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 14881
الفتح الربانی: 11821
المستدرک علی الصحیحین: 4973
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2002
حدیث نمبر: 14881
(حديث قدسي) حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَدِينِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ السُّلَمِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا جَابِرُ، أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ اللَّهَ أَحْيَا أَبَاكَ، فَقَالَ لَهُ: تَمَنَّ عَلَيَّ، فَقَالَ: أُرَدُّ إِلَى الدُّنْيَا، فَأُقْتَلُ مَرَّةً أُخْرَى، فَقَالَ: إِنِّي قَضَيْتُ الْحُكْمَ أَنَّهُمْ إِلَيْهَا لَا يَرْجِعُونَ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا: جابر رضی اللہ عنہ کیا تم جانتے ہو کہ اللہ نے تمہارے باپ کو زندگی عطا کی اور اس سے پوچھا کہ کسی چیز کی خواہش ہو تو بتائے؟ اس نے جواب دیا کہ مجھے دنیا میں دوبارہ بھیج دیا جائے تاکہ ایک مرتبہ پھر شہید ہو سکوں اللہ نے فرمایا کہ میں یہ فیصلہ کر چکا ہوں کہ یہاں آنے والے دوبارہ دنیا میں لوٹ کر نہیں جائیں گے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14881]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن، عبدالله بن محمد بن عقيل متابع
حدیث نمبر: 11821
عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”يَا جَابِرُ أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَحْيَا أَبَاكَ فَقَالَ لَهُ تَمَنَّ عَلَيَّ فَقَالَ أُرَدُّ إِلَى الدُّنْيَا فَأُقْتَلُ مَرَّةً أُخْرَى فَقَالَ إِنِّي قَضَيْتُ الْحُكْمَ أَنَّهُمْ إِلَيْهَا لَا يُرْجَعُونَ“
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جابر! کیا تم نہیں جانتے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے والد کو زندہ کرکے اس سے فرمایا: تم مجھ سے جو چاہو مانگو میں تمہیں دوں گا۔ تیرے والد نے کہا: مجھے دنیا میں واپس بھیج دیا جائے، تاکہ میں دوبارہ شہیدہو سکوں، اللہ تعالیٰ نے فرمایا:یہ تو میں فیصلہ کر چکا ہوں کہ ان لوگوں کو دنیا میں دوبارہ نہیں بھیجا جائے گا۔ [الفتح الربانی/أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 11821]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، اخرجه الترمذي: 3010، وابن ماجه: 190، 2800، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14881 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14942»
وضاحت: فوائد: … یہ سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ کی بڑی منقبت ہے، سبحان اللہ! وہ کتنا خوش بخت بیٹا تھا کہ جس کے سامنے اس کے باپ کا تذکرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس انداز میں کیا۔ یا اللہ! ہمارے والدین سے بھی راضی ہو جانا، وہ اس مرتبے کے تو نہیں ہیں، لیکن تیری رحمت بہت وسیع ہے۔
الحكم على الحديث:
اسناده حسن
ترقیم دار السلفیہ: 540 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 540
نا نا سُفْيَانُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ السُّلَمِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اعْلَمْ أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَحْيَا أَبَاكَ، فَقَالَ لَهُ: تَمَنَّ، فَتَمَنَّى أَنْ يَرْجِعَ إِلَى الدُّنْيَا، فَيُقْتَلَ مَرَّةً أُخْرَى، فَقَالَ: إِنِّي قَضَيْتُ أَلا يَرْجِعُونَ" .
عبداللہ بن محمد بن عقیل رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے کہا: ”جان لو کہ اللہ عزوجل نے تمہارے والد کو زندہ کر دیا، پھر ان سے فرمایا: تمنا کرو۔ تو انہوں نے تمنا کی کہ وہ دنیا میں واپس جا کر دوبارہ شہید ہوں۔ تو اللہ نے فرمایا: میں نے فیصلہ کر دیا ہے کہ وہ (دنیا میں) واپس نہیں جائیں گے۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 540]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى (مستدركه) برقم: 2572، 4912، 4921، 4928، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 540، 2550، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15110، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1302، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 2002، وعبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 1039، والطبراني فى(الكبير) برقم: 2932، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 918»
الحكم على الحديث:
سنده ضعيف لضعف ابن عقيل من قبل حفظه، وهو حسن لغيره كما سيأتي.
ترقیم دار السلفیہ: 2550 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 3727
نا نا سُفْيَانُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ السُّلَمِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَعَلِمْتَ أَنَّ اللَّهَ أَحْيَا أَبَاكَ، فَقَالَ:" تَمَنَّ"، فَتَمَنَّى أَنْ يَرْجِعَ إِلَى الدُّنْيَا فَيُقْتَلَ مَرَّةً أُخْرَى، فَقَالَ:" إِنِّي قَدْ قَضَيْتُ أَنْ لا تَرْجِعُوا" .
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ اللہ نے تمہارے باپ کو زندہ کیا، پھر اس سے فرمایا: آرزو کرو۔ تو اس نے یہ تمنا کی کہ دنیا میں لوٹ کر دوبارہ قتل ہو۔ اللہ نے فرمایا: میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب تم دنیا میں واپس نہیں جاؤ گے۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الجهاد/حدیث: 3727]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف ولكن عند الشواهد الحديث صحيح، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 2572، 4912، 4921، 4928، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 540، 2550، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15110، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1302، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2002، وعبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 1039، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2932، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 918»
وضاحت: سند میں عبداللہ بن محمد بن عقیل کا ضعف اور محمد بن علی السلمی کی کم شہرت کی وجہ سے سند ضعیف ہے، لیکن یہ حدیث صحیح بخاری (حدیث 2818) اور صحیح مسلم (حدیث 1877) میں صحیح سند کے ساتھ موجود ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ولكن عند الشواهد الحديث صحيح
حدیث نمبر: 4973
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حَدَّثَنَا أحمد بن علي الخَزّاز، حَدَّثَنَا فَيض بن وَثِيق، حَدَّثَنَا أبو عُبادة (1) الأنصاري، أخبرني ابن شهاب، عن عُروة، عن عائشة، قالت: قال رسول الله ﷺ لجابرٍ:"يا جابرُ، ألا أُبشّرُك؟" قال: بلى، بَشِّرني، بشّرك اللهُ بالخير، قال:"شعرْتَ أنَّ الله ﷿ أحيا أباك، فأقعدَه بين يديه؟ فقال: تمنَّ عليَّ عَبْدي ما شئتَ أُعطِيكَه، فقال: يا ربِّ، ما عبدتُك حَقَّ عبادتِك، أتمنّى أن تَرُدَّني إلى الدنيا، فأُقتَلَ مع النَّبِيّ مرةً أخرى، فقال: سَبَقَ مني أنك إليها لا تَرجِع" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4911 - فيض بن وثيق كذاب
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4911 - فيض بن وثيق كذاب
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اے جابر! کیا میں تمہیں خوشخبری نہ دوں؟“ انہوں نے عرض کیا: ”کیوں نہیں، آپ مجھے خوشخبری دیں، اللہ آپ کو خیر کی خوشخبری دے“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم ہے کہ اللہ عزوجل نے تمہارے والد کو زندہ کیا اور انہیں اپنے سامنے بٹھایا؟ پھر فرمایا: اے میرے بندے! مجھ سے جو چاہے مانگ میں تجھے عطا کروں گا، تو انہوں نے عرض کیا: اے میرے رب! میں تیری ویسی عبادت نہ کر سکا جیسا تیری عبادت کا حق تھا، میری تمنا ہے کہ تو مجھے دنیا میں واپس بھیج دے تاکہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مل کر ایک بار پھر شہید ہو جاؤں، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میری طرف سے یہ بات طے ہو چکی ہے کہ اب تم اس (دنیا) کی طرف واپس نہیں جاؤ گے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4973]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4973]
تخریج الحدیث: «إسناده واهٍ بمرة من أجل أبي عبادة الأنصاري - واسمه عيسى بن عبد الرحمن بن فروة الزُّرقي - فهو متروك الحديث. وإعلال الذهبي له في "تلخيصه" بفيض أنه كذاب فغير مسلّم له ذلك، لأنَّ فيضًا هذا انفرد بتكذيبه ابن معين، وروى عنه أبو حاتم وأبو زرعة الرَّازيان، وأبو زرعة لا ...» [ترقيم الرساله 4973] [ترقيم الشركة 4940] [ترقيم العلميه 4911]
الحكم على الحديث:
إسناده واه
حدیث نمبر: 2002
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ السُّلَمِيُّ قَالَ سُفْيَانُ : أُرَاهُ ابْنَ عَلِيٍّ ابْنَ عَمِّ الْمَنْصُورِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، سَمِعَ جَابِرًا قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَا جَابِرُ ، عَلِمْتُ أَنَّ اللهَ أَحْيَا أَبَاكَ فَقَالَ لَهُ: تَمَنَّ عَلَى اللهِ، فَقَالَ: أَرْجِعُ إِلَى الدُّنْيَا فَأُقْتَلُ مَرَّةً أُخْرَى، قَالَ: إِنِّي قَضَيْتُ أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُونَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: ”اے جابر! مجھے معلوم ہوا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے والد کو (برزخی زندگی میں) زندہ کیا اور ان سے فرمایا کہ ’مجھ سے کسی چیز کی تمنا کرو‘، تو انہوں نے عرض کیا: ’(اے میرے رب!) مجھے دوبارہ دنیا کی طرف لوٹا دیا جائے تاکہ میں ایک بار پھر (تیری راہ میں) شہید کیا جاؤں‘، اس پر اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا: ”بے شک میں یہ فیصلہ فرما چکا ہوں کہ وہ (یعنی فوت شدگان دنیا کی طرف) واپس نہیں لوٹائے جائیں گے۔““ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2002]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 14467، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 15757، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 540، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1998»
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 14467، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 15757، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 540، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1998»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن