🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
342. وقَالَ أَبُو النَّضْرِ فِي حَدِيثِهِ : ابْنُ رَاعِي الْعَيْرِ مِنْ أَشْجَعَ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 16528 (کل: 12 مقامات، 8 کتب)
مسند احمد: 16528
صحیح بخاری: 2899، 3373
مشکوۃ المصابیح: 3864
الفتح الربانی: 5171، 10353
صحیح ابن حبان: 4693، 4694
الجامع الكامل: 7976، 8398
السنن الكبرى للبيهقي: 19754
المعجم الکبیر للطبرانی: 6265
11 تا 12
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19754
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْحَسَنِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبْدُوسٍ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ، وَحَدَّثَنَا أَبُو سَعْدٍ الزَّاهِدُ، أنبأ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ بُنْدَارٍ الصُّوفِيُّ، أنبأ الْفَضْلُ بْنُ حُبَابٍ الْجُمَحِيُّ، قَالَا: ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ، ثنا سَلَمَةُ بْنُ الْأَكْوَعِ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى قَوْمٍ مِنْ أَسْلَمَ يَتَنَاضَلُونَ بِالسُّوقِ، فَقَالَ:" ارْمُوا يَا بَنِي إِسْمَاعِيلَ، فَإِنَّ أَبَاكُمْ كَانَ رَامِيًا، وَأَنَا مَعَ بَنِي فُلَانٍ - لِأَحَدِ الْفَرِيقَيْنِ - فَأَمْسَكُوا أَيْدِيَهُمْ"، قَالَ:" مَا لَكُمُ؟ ارْمُوا"، قَالُوا: وَكَيْفَ نَرْمِي، وَأَنْتَ مَعَ بَنِي فُلَانٍ؟ قَالَ:" ارْمُوا، وَأَنَا مَعَكُمْ كُلُّكُمْ"، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُسَدَّدٍ.
سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن اسلم قبیلہ کے لوگوں کی طرف گئے جو بازار میں تیر اندازی کر رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بنو اسماعیل! تم تیر اندازی کرو، تمہارا باپ بھی تیر انداز تھا اور میں فلاں لوگوں کے ساتھ ہوں“ تو دوسروں نے تیر اندازی روک دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں کیا ہوا؟ تم تیر اندازی کرو۔“ انہوں نے کہا: ہم کیسے تیر اندازی کریں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فلاں کے ساتھ ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم تیر اندازی کرو، میں تم سب کے ساتھ ہوں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السبق والرمي/حدیث: 19754]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 2899۔ 3373۔ 3807»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6265
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقَزَّازُ ، ثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، ثَنَا حَاتِمٌ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ ، عَنْ سَلَمَةَ ، قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- بِنَفَرٍ مِنْ أَسْلَمَ يَنْتَضِلُونَ فَقَالَ: ارْمُوا يَا بَنِي إِسْمَاعِيلَ، فَقَدْ كَانَ أَبُوكُمْ رَامِيًا، ارْمُوا وَأَنَا مَعَ بَنِي فُلَانٍ " فَأَمْسَكَ أَحَدُ الْفَرِيقَيْنِ بِأَيْدِيهِمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: " مَا لَكُمْ لَا تَرْمُونَ؟ " قَالُوا: نَرْمِي يَا رَسُولَ اللهِ، وَأَنْتَ مَعَهُمْ؟ قَالَ: " ارْمُوا، وَأَنَا مَعَكُمْ كُلِّكُمْ.
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبیلہ اسلم کے کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے جو تیر اندازی کا مقابلہ کر رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بنی اسماعیل! تیر چلاؤ، تمہارے باپ (اسماعیل علیہ السلام) بھی تیر انداز تھے، تیر چلاؤ اور میں فلاں گروہ کے ساتھ ہوں۔“ اس پر ایک گروہ نے اپنے ہاتھ روک لیے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں کیا ہوا تیر کیوں نہیں چلاتے؟“ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! ہم کیسے تیر چلائیں جبکہ آپ ان کے ساتھ ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیر چلاؤ، میں تم سب کے ساتھ ہوں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6265]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 32، حدیث 6292»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں