🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
637. حَدِيثُ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 18205 (کل: 12 مقامات، 9 کتب)
مسند احمد: 18205، 18176
سنن ابوداود: 3826
صحیح ابن خزیمہ: 1672
مصنف ابن ابی شیبہ: 8894، 26080
الفتح الربانی: 1357، 7323
صحیح ابن حبان: 2095
الجامع الكامل: 3150
السنن الكبرى للبيهقي: 5061
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6092
11 تا 12
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5061
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأ أَبُو هِلَالٍ الرَّاسِبِيُّ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، وَغَيْرُهُ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ:" أَكَلْتُ الثُّومَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَيْتُ الْمَسْجِدَ وَقَدْ سُبِقْتُ بِرَكْعَةٍ، فَدَخَلْتُ مَعَهُمْ فِي الصَّلَاةِ فَوَجَدَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رِيحَهُ فَقَالَ:" مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ الْخَبِيثَةِ فَلَا يَقْرَبَنَّ مُصَلَّانَا حَتَّى يَذْهَبَ رِيحُهَا". فَأَتْمَمْتُ صَلَاتِي، فَلَمَّا سَلَّمْتُ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَقْسَمْتُ عَلَيْكَ لَمَا أَعْطَيْتَنِي يَدَكَ، فَنَاوَلَنِي يَدَهُ، فَأَدْخَلْتُهَا فِي كُمِّي حَتَّى انْتَهَيْتُ إِلَى صَدْرِي فَوَجَدَهُ مَعْصُوبًا، فَقَالَ:" إِنَّ لَكَ عُذْرًا، أَوْ أَرَى لَكَ عُذْرًا".
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں لہسن کھایا، پھر میں مسجد میں آیا تو نماز کی ایک رکعت ہو چکی تھی، میں نماز میں شامل ہو گیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی بو محسوس کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اس خبیث درخت سے کھائے وہ ہماری نماز کی جگہ کے قریب نہ آئے جب تک اس کی بو ختم نہ ہو جائے۔“ میں نے نماز پوری کی، جب میں نے سلام پھیرا تو میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں آپ کو قسم دیتا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا ہاتھ مجھے پکڑائیں گے، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ مجھے پکڑا دیا تو میں نے اسے اپنی قمیص کی آستین میں داخل کر کے اپنے سینے تک لے گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں پٹی بندھی ہوئی پائی تو فرمایا: ”تیرا عذر ہے۔“ یا فرمایا: ”میں سمجھتا ہوں کہ تیرا عذر ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5061]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ احمد 4/252»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6092
«من أكل من هذه الشجرة الخبيثة فلا يقربن مصلانا حتى يذهب ريحها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص اس بدبودار پودے میں سے کچھ کھائے تو وہ ہماری نماز کی جگہ کے قریب نہ آئے جب تک اس کی بو ختم نہ ہو جائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6092]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم د حب] عن المغيرة بن شعبة. إصلاح المساجد 71: هق.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں