الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
800. حَدِيثُ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
11 تا 11
حدیث نمبر: 208
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَسِبْتُهُ قَالَ: فِي حَائِطٍ - فَجَاءَ رَجُلٌ فَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "اذْهَبْ فَائْذَنْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ"، قَالَ: فَذَهَبْتُ، فَإِذَا هُوَ أَبُو بَكْرٍ ، فَقُلْتُ: ادْخُلْ وَأَبْشِرْ بِالْجَنَّةِ، فَمَا زَالَ يَحْمَدُ اللَّهَ حَتَّى جَلَسَ، ثُمَّ جَاءَ آخَرُ، فَقَالَ: "ائْذَنْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ"، فَانْطَلَقْتُ، فَإِذَا هُوَ عُمَرُ ، فَقُلْتُ: ادْخُلْ وَأَبْشِرْ بِالْجَنَّةِ، فَمَا زَالَ يَحْمَدُ اللَّهَ حَتَّى جَلَسَ، ثُمَّ جَاءَ آخَرُ فَسَلَّمَ، فَقَالَ: "اذْهَبْ فَائْذَنْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ عَلَى بَلْوَى شَدِيدَةٍ"، قَالَ: فَانْطَلَقْتُ، فَإِذَا هُوَ عُثْمَانُ ، فَقُلْتُ: ادْخُلْ وَأَبْشِرْ بِالْجَنَّةِ عَلَى بَلْوَى شَدِيدَةٍ، فَجَعَلَ يَقُولُ: اللَّهُمَّ صَبْرًا حَتَّى جَلَسَ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا - میرا خیال ہے کہ راوی نے کہا: ایک باغ میں - تو ایک شخص آیا اور اس نے سلام کیا، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ، اسے اجازت دو اور اسے جنت کی خوشخبری سنا دو۔“ فرماتے ہیں: میں گیا تو وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے، میں نے کہا: ”تشریف لے آئیے اور آپ کو جنت کی خوشخبری ہو“، تو وہ مسلسل اللہ کی حمد بجا لاتے رہے یہاں تک کہ بیٹھ گئے۔
پھر ایک اور شخص آیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اجازت دو اور اسے جنت کی خوشخبری سنا دو۔“ میں گیا تو وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تھے، میں نے کہا: ”تشریف لے آئیے اور آپ کو جنت کی خوشخبری ہو“، تو وہ بھی مسلسل اللہ کی حمد کرتے رہے یہاں تک کہ بیٹھ گئے۔
پھر ایک اور شخص آیا اور سلام کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ، اسے اجازت دو اور اسے ایک سخت آزمائش پر جنت کی خوشخبری سنا دو۔“ فرماتے ہیں: میں گیا تو وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تھے، میں نے کہا: ”تشریف لے آئیے اور ایک سخت آزمائش پر آپ کو جنت کی خوشخبری ہو“، تو وہ کہنے لگے: «اللَّهُمَّ صَبْرًا» ”اے اللہ! صبر عطا فرما“ یہاں تک کہ وہ بیٹھ گئے۔ [فضائل الصحابة/فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه/حدیث: 208]

تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: وهو في مصنف عبدالرزاق (١١: ٢٣٠) وفي اماليه (ل ١٣ أ) ومن طريقه عبد بن حميد . = في منحته (۸۱ ب) وخيثمة في فضائل الصحابة (٢٤٦ ب) وفي المسند (٤: ٣٩٣) مثله وفيه علة تدليس قتادة وقد عنعن لكن تابعه عثمان بن غياث عند احمد (٥: ٤٠٦) والبخاري في الأدب المفرد (ص ٣٣٥)، وأبي نعيم في الحلية (١: ٥٧) وخيثمة في فضائل الصحابة (٢٤٦ أ، ب) وايوب السختياني عند البخاري في صحيحه (٧: ٥٣) والترمذي (٦٣١: ٥). .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3471، 3490، 3492، 5862، 6684، 6834، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2403، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3710، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19015، وأخرجه فتح الباري برقم: 3471، 3492، 6684، 6835، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2116، 7502»
«صحيح البخاري: 21/7، صحيح مسلم: 1868/4۔ تخريج: مصنف عبدالرزاق: 230/11، مسند الامام احمد: 393/4، الادب المفرد للبخاري: ص: 246»

الحكم على الحديث:
صحيح