🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
842. حَدِيثُ أَبِي بَكْرَةَ نُفَيْعِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ كَلَدَةَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 20423 (کل: 18 مقامات، 10 کتب)
مسند احمد: 20423، 20410، 20487
صحیح بخاری: 3515، 3516، 6635
صحیح مسلم: 6444، 6446، 6448
معجم صغیر للطبرانی : 911
اللؤلؤ والمرجان: 1639
مصنف ابن ابی شیبہ: 34658، 34659
الفتح الربانی: 12569
صحیح ابن حبان: 7290
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16555
فضائل صحابہ: 1468، 1469
11 تا 18
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1639
1639 صحيح حديث أَبِي بَكْرَةَ، أَنَّ الأَقْرَعَ بْنَ حَابِسٍ قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّمَا بَايَعَكَ سُرَّاق الْحَجِيجِ، مِنْ أَسْلَمَ وَغِفَارَ وَمُزَيْنَةَ وَجُهَيْنَةَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ أَسْلَمُ وَغِفَارُ وَمُزَيْنَةُ وَجُهَيْنَةُ خَيْرًا مِنْ بَنِي تَمِيمٍ وَبَنِي عَامِرٍ وَأَسَدٍ وَغَطَفَانَ، خَابُوا وَخَسِرُوا قَالَ: نَعَمْ قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بَيَدِهِ إِنَّهُمْ لَخَيْرٌ مِنْهُمْ
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا اقرع بن حابس رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ آپ سے ان لوگوں نے بیعت کی ہے کہ جو حاجیوں کا سامان چرایا کرتے تھے، یعنی اسلم، غفار، مزینہ اور جہینہ کے لوگ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بتلاؤ اسلم، غفار، مزینہ اور جہینہ۔ یہ چاروں قبیلے بنی تمیم، بنی عامر، اسد اور غطفان سے بہتر نہیں ہیں؟ کیا یہ (مؤخر الذکر) خراب اور برباد نہیں ہوئے؟“ اقرع رضی اللہ عنہ نے کہا: ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! یہ ان سے بہتر ہیں۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 1639]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 61 كتاب المناقب: 6 باب ذكر أسلم وغفار ومزينة وجهينة»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33145 ترقیم الشثری: -- 34658
حدثنا غندر عن شعبة عن محمد بن ابي يعقوب قال: سمعت عبد الرحمن بن ابي بكرة يحدث عن ابيه ان الاقرع بن حابس جاء إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: إنما بايعك سراق الحاج من اسلم وغفار ومزينة - واحسب جهينة - فقال رسول الله: ارايت إن كان اسلم وغفار - واحسب جهينة - خيرا من بني تميم ومن بني عامر واسد وغطفان اخابوا وخسروا؟ قال: نعم ؛ قال: فوالذي نفسي بيده، إنهم لاخير منهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (الحجاج)، وفي [هـ]: (الحجيج).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٥١٦)، ومسلم (٢٥٢٢).

حضرت عبد الرحمن بن ابی بکرہ رحمہ اللہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ ان کے والد حضرت ابو بکرہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت اقرع بن حابس رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا: بیشک آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے قبیلہ اسلم، غفار، مزینہ، راوی کہتے ہیں: میرا گمان ہے کہ قبیلہ جھینہ بھی کہا، کے حاجیوں کے چوروں نے بیعت کی۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تیری کیا رائے ہے اگر قبیلہ اسلم، اور غفار، اور میرا گمان ہے کہ جھینہ والے قبیلہ بنو تمیم اور بنو عامر، اسد اور غطفان والوں سے بہتر ہوں تو کیا وہ لوگ خسارے اور نقصان میں نہیں؟ آپ رضی اللہ عنہ نے کہا: جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پس قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ ٔ قدرت میں میری جان ہے یقینا یہ ان سے بہتر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34658]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .، ترقيم محمد عوامة: 33145»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33146 ترقیم الشثری: -- 34659
حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن عبد الملك بن عمير عن عبد الرحمن بن ابي بكرة عن ابيه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ارايتم إن كانت جهينة واسلم وغفار خيرا من بني تميم ومن بني عبد الله بن غطفان وعامر بن صعصعة ومد بها صوته قالوا: يا رسول الله، فقد خابوا وخسروا، قال: فإنهم خير.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٥١٥)، ومسلم (٢٥٢٢).

حضرت ابو بکرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہاری کیا رائے ہے اگر قبیلہ جھینہ، اسلم، اور قبیلہ غفار والے قبیلہ بنو تمیم اور عبد اللہ بن غطفان، اور عامر بن صعصعہ سے بہتر ہوں؟ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کہتے ہوئے اپنی آواز کو لمبا کیا۔ صحابہ رضی اللہ عنہ م نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! پھر تو وہ لوگ خسارے اور نقصان میں ہوں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یقینا یہ ہی بہتر لوگ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34659]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3515، 3516، 6635، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2522، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7290، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3952، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2565، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20711، 20738، 20751، 20817، 20840، 20843، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 901، 902، والبزار فى «مسنده» برقم: 3620، والطبراني فى «الصغير» برقم: 144، 1191، ترقيم محمد عوامة: 33146»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12569
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ الضَّبِّيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي بَكْرَةَ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ الْأَقْرَعَ بْنَ حَابِسٍ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنَّمَا بَايَعَكَ سُرَّاقُ الْحَجِيجِ مِنْ أَسْلَمَ وَغِفَارٍ وَمُزَيْنَةَ، وَأَحْسَبُ جُهَيْنَةَ، مُحَمَّدٌ الَّذِي يَشُكُّ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ أَسْلَمُ وَغِفَارٌ وَمُزَيْنَةَ، وَأَحْسَبُ جُهَيْنَةَ خَيْرًا مِنْ بَنِي تَمِيمٍ وَبَنِي عَامِرٍ وَأَسَدٍ وَغَطَفَانَ أَخَابُوا وَخَسِرُوا.“ فَقَالَ: نَعَمْ، فَقَالَ: ”وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّهُمْ لَأَخْيَرُ مِنْهُمْ إِنَّهُمْ لَأَخْيَرُ مِنْهُمْ.“
سیدنا ابو بکرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اقرع بن حابس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا: اسلم، غفار، مزینہ او رمیرا خیال ہے کہ راوی نے جہینہ کا نام بھی لیا تھا، یہ قبائل حاجیوں کی چوریاں کیاکرتے تھے، ان سب لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیعت کی ہوئی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تمہارا کیا خیال ہے کہ اگر اسلم، غفار، مزینہ، جہینہ کے قبائل تمیم، عامر، اسد اور غطفان سے بہتر ہوں توکیا وہ قبائل خسارے میں نہ ہو ں گے؟ اس نے کہا: جی ہاں، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے وہ ا ن سے کہیں بہتر ہیں وہ ان سے بدر جہا بہتر ہیں۔ جہینہ قبیلے کے بارے میں محمد بن ابی یعقوب راوی کو شک ہواہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الفضائل/حدیث: 12569]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 3516، ومسلم: 2522، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20423 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20694»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 3516
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7290
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي بَكْرَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَسْلَمُ، وَغِفَارُ، وَجُهَيْنَةُ، وَمُزَيْنَةُ خَيْرٌ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ، وَأَسَدٍ، وَغَطَفَانَ، وَبَنِي عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ" . قَالَ قَالَ شُعْبَةُ : وَحَدَّثَنِي سَيِّدُ بَنِي تَمِيمٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ الضَّبِّيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَرَأَيْتُمْ إِنْ كَانَتْ أَسْلَمُ، وَغِفَارُ، وَجُهَيْنَةُ، وَمُزَيْنَةُ خَيْرًا مِنْ بَنِي تَمِيمٍ، وَبَنِي عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ، وَأَسَدٍ، وَغَطَفَانَ أَخَابُوا وَخَسِرُوا؟"، قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ:" فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّهُمْ خَيْرٌ مِنْهُمْ" .
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسلم، غفار، جہینہ اور مزینہ (قبیلے)، بنو تمیم، اسد، غطفان اور بنو عامر بن صعصعہ سے بہتر ہیں۔“ شعبہ نامی راوی کہتے ہیں کہ بنو تمیم کے سردار محمد بن عبداللہ نے عبدالرحمن بن ابوبکرہ کے واسطے سے ان کے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا: ”تمہاری کیا رائے ہے کہ اگر اسلم، غفار، جہینہ اور مزینہ قبیلے کے لوگ بنو تمیم، بنو عامر بن صعصعہ، بنو اسد اور بنو غطفان سے بہتر ہوں، تو کیا وہ (یعنی بنو تمیم وغیرہ) رسوا ہو جائیں گے اور خسارے کا شکار ہو جائیں گے؟“ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے! یہ لوگ ان سے بہتر ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7290]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3515، 3516، 6635، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2522، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7290، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3952، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2565، وأحمد فى (مسنده) برقم: 20711» «رقم طبعة با وزير 7246»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3212): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16555
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَرَأَيْتُمْ إِنْ كَانَ الْحَلِيفَانِ مِنْ أَسْلَمَ وَغِفَارَ خَيْرٌ مِنَ الْحَلِيفَيْنِ أَسَدٍ وَغَطَفَانَ، أَتَرَوْنَهُمْ خَسِرُوا؟". قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ:" أَرَأَيْتُمْ إِنْ كَانَ الْحَلِيفَانِ مُزَيْنَةَ وَجُهَيْنَةَ خَيْرٌ مِنْ أَسَدٍ وَغَطَفَانَ وَهَوَازِنَ وَتَمِيمٍ وَبَنِي وَعَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ؟". فَقَالَ عُيَيْنَةُ بْنُ بَدْرِ بْنِ حُصَيْنٍ: وَاللَّهِ، لَأَنْ أَكُونَ مَعَ هَؤُلَاءِ فِي النَّارِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَكُونَ مَعَ هَؤُلَاءِ فِي الْجَنَّةِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى أَحْمَقَ مُطَاعٍ فَلْيَنْظُرْ إِلَى هَذَا".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم لوگ یہ سمجھتے ہو؟ کہ اگر اسلم اور غفار، یہ دونوں حلیف قبیلے، اسد اور غطفان نامی دو حلیف قبیلوں سے بہتر ہوں، تو کیا تم یہ سمجھو گے کہ وہ خسارے کا شکار ہو گئے؟ لوگوں نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم یہ سمجھتے ہو کے مزینہ اور جہینہ نامی دو حلیف قبیلے، اسد، غطفان، ہوازن، تمیم اور بنو عامر بن صعصعہ سے بہتر ہیں؟ تو عیینہ بن بدر بن حصین نے کہا: اللہ کی قسم! میں اُن لوگوں کے ساتھ جہنم میں جاؤں، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہو گا کہ میں ان لوگوں کے ساتھ جنت میں جاؤں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ پسند کرتا ہو کہ وہ کسی ایسے احمق کو دیکھے، جسے پیشوا کی حیثیت حاصل ہو، تو اُسے اس کو دیکھ لینا چاہیے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: صحیح میں اس روایت کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن ابوجعفر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16555]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3927) اخرجه احمد فى المسند (417/5)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 3325، 6259، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 127، 1139، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6437»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1468
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَرَأَيْتُمْ إِنْ كَانَتْ جُهَيْنَةُ، وَأَسْلَمُ، وَغِفَارُ، خَيْرًا مِنْ بَنِي تَمِيمٍ، وَبَنِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَطَفَانَ، وَبَنِي عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ وَمَدَّ بِهَا صَوْتَهُ"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ خَابُوا وَخَسِرُوا، قَالَ: "فَوَالَّذِي يَعْنِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَهُمْ خَيْرٌ".
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا کیا خیال ہے اگر جہینہ، اسلم اور غفار (کے قبائل)، بنو تمیم، بنو عبد اللہ بن غطفان اور بنو عامر بن صعصعہ سے بہتر ہوں؟“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کلمات ادا فرماتے ہوئے اپنی آواز بلند کی۔
صحابہ کرام نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! (اگر ایسا ہے) تو وہ یقیناً نامراد ہوئے اور خسارے میں رہے۔“
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پس اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! یقیناً یہ (قبائل) ان سے بہتر ہیں۔“ [فضائل الصحابة/فضائل الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 1468]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح . وهو في المسند (٥: ٣٩) بهذا الإسناد مثله . ورواه البخاري في صحيحه (٦: ٥٤٢)، (١١، ٥٢٤) من طريقين ومسلم (٤: ١٩٥٦) من طرق والترمذي (٥: ۷۳۳) والطبراني في المعجم الصغير (١: ٥٤) كلهم عن أبي بكرة . .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3324، 3325، 6259، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2522، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3952، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19897، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2523، وأخرجه مسند البزار برقم: 3620، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 127، 1139»
«صحيح مسلم: 1956/4؛ سنن الترمذي: 733/5؛ المعجم الصغير للطبراني: 54/1»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1469
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَرَأَيْتُمْ إِنْ كَانَ جُهَيْنَةُ، وَأَسْلَمُ، وَغِفَارُ، وَمُزَيْنَةُ خَيْرًا عِنْدَ اللَّهِ مِنْ بَنِي أَسَدٍ، وَمَنْ بَنِي تَمِيمٍ، وَمَنْ بَنِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَطَفَانَ، وَمَنْ بَنِي عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ"، فَقَالَ رَجُلٌ: قَدْ خَابُوا وَخَسِرُوا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "هُمْ خَيْرٌ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ، وَمَنْ بَنِي عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ، وَمَنْ بَنِي أَسَدٍ، وَمَنْ بَنِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَطَفَانَ".
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا کیا خیال ہے اگر (قبیلہ) جہینہ، اسلم، غفار اور مزینہ اللہ کے نزدیک بنو اسد، بنو تمیم، بنو عبداللہ بن غطفان اور بنو عامر بن صعصعہ سے بہتر ہوں؟“
ایک شخص نے کہا: (اگر ایسا ہے تو) وہ لوگ تو نامراد ہوئے اور خسارے میں رہے۔
تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ (جہینہ، اسلم، غفار اور مزینہ) بنو تمیم، بنو عامر بن صعصعہ، بنو اسد اور بنو عبداللہ بن غطفان سے بہتر ہیں۔“ [فضائل الصحابة/فضائل الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 1469]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح وهو في المسند (٥: ٣٦) بهذا الإسناد مثله . ورواه البخاري (٦: .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3324، 3325، 6259، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2522، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3952، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19871، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2523، وأخرجه مسند البزار برقم: 3620، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 127، 1139»
«صحيح البخاري: 542/6؛ مسند الامام احمد: 36/5»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں