الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
938. حَدِيثُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 21173 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 21173
الفتح الربانی: 8704
المستدرک علی الصحیحین: 8521
حدیث نمبر: 21173
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَزْرَةَ ، عَنْ الْحَسَنِ الْعُرَنِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْجَزَّارِ ، عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، فِي هَذِهِ الْآيَةِ وَلَنُذِيقَنَّهُمْ مِنَ الْعَذَابِ الأَدْنَى دُونَ الْعَذَابِ الأَكْبَرِ سورة السجدة آية 21، قَالَ:" الْمُصِيبَاتُ وَالدُّخَانُ قَدْ مَضَيَا، وَالْبَطْشَةُ وَاللِّزَامُ" .
حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلی رحمہ اللہ سے بحوالہ ابی بن کعب رضی اللہ عنہ اس آیت کے ذیل میں مروی ہے " ولنذیقنہم من العذاب الادنی۔۔۔۔۔۔۔۔ " کہ مصیبتیں اور دھواں ان دو چیزوں کا عذاب تو گذر چکا اور بطشہ اور لزام کا عذاب بھی۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21173]
الحكم على الحديث:
هذا الاثر اسناد صحيح، م: 2799
حدیث نمبر: 8704
عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي هَذِهِ الْآيَةِ وَلَنُذِيقَنَّهُمْ مِنَ الْعَذَابِ الْأَدْنَى دُونَ الْعَذَابِ الْأَكْبَرِ [سورة السجدة: ٢١] قَالَ الْمُصِيبَاتُ وَالدُّخَانُ قَدْ مَضَيَا وَالْبَطْشَةُ وَاللِّزَامُ
۔ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اس آیت {وَلَنُذِیْقَنَّہُمْ مِّنَ الْعَذَابِ الْاَدْنٰی دُوْنَ الْعَذَابِ الْاَکْبَرِ لَعَلَّہُمْ یَرْجِعُوْنَ۔} … اور یقینا ہم انھیں قریب ترین عذاب کا کچھ حصہ سب سے بڑے عذاب سے پہلے ضرور چکھائیں گے، تاکہ وہ پلٹ آئیں۔ سے مراد مختلف مصائب ہیں، دھواں، بطشہ، لزام، یہ سب گزر چکے ہیں۔ [الفتح الربانی/تفسير من سورة القصص إلى سورة الأحقاف/حدیث: 8704]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2799، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21173 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21492»
وضاحت: فوائد: … دھواں اور بطشہ: دیکھیں حدیث نمبر (۸۷۴۸)
لزام: ارشادِ باری تعالی ہے: {قُلْ مَا یَعْبَؤُا بِکُمْ رَبِّیْ لَوْلَا دُعَاؤُکُمْ فَقَدْ کَذَّبْتُمْ فَسَوْفَ یَکُوْنُ
لِزَامًا۔} … کہہ میرا رب تمھاری پروا نہیں کرتا اگر تمھارا پکارنا نہ ہو، سو بے شک تم نے جھٹلا دیا، تو عنقریب (اس کا انجام) چمٹ جانے والا ہوگا۔ (سورۂ فرقان: ۷۷)
کافروں کا یہ انجام دنیا میں بدر میںشکست کی صورت میں ان کو مل چکا ہے اور آخرت میںجہنم کے دائمی عذاب سے بھی انہیں دوچار ہونا پڑے گا۔

أخرجه مسلم: 2799
حدیث نمبر: 8521
أخبرنا أبو سهل أحمد بن محمد النَّحْوي ببغداد، حدثنا أحمد بن زياد بن مهران، حدثنا شاذان الأسود بن عامر، حدثنا شعبة، عن قتادة، عن عَزْرة، عن الحسن العُرَني، عن يحيى بن الجزار، عن عبد الرحمن بن أبي ليلى، عن أبي بن كعب أنه قال في هذه الآية: ﴿وَلَنُذِيقَنَّهُم مِن الْعَذَابِ الْأَدْنَى دُونَ الْعَذَابِ الْأَكْبَرِ﴾ [السجدة:21] قال: مصيباتُ الدنيا: الرُّومُ، والبَطْشة، والدخان؛ قال: ثم انقطع شيئًا فقال: هو الدجال (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه. سألت أبا عليّ الحافظ عن عَزّرة هذا، فقال: عَزّرة بن يحيى، وقد روى شعبةُ عن قتادة عن عَزّرة بن تميم.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8316 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه. سألت أبا عليّ الحافظ عن عَزّرة هذا، فقال: عَزّرة بن يحيى، وقد روى شعبةُ عن قتادة عن عَزّرة بن تميم.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8316 - صحيح
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿وَلَنُذِيقَنَّهُم مِن الْعَذَابِ الْأَدْنَى دُونَ الْعَذَابِ الْأَكْبَرِ﴾ [سورة السجدة: 21] کے متعلق مروی ہے، انہوں نے کہا: (عذابِ ادنیٰ سے مراد) دنیا کی مصیبتیں ہیں: اہل روم (کے ساتھ جنگ)، سخت پکڑ (بَطْشہ) اور دھواں؛ (راوی نے) کہا: پھر وہ تھوڑی دیر خاموش رہے اور فرمایا: وہ (عذابِ اکبر) دجال ہے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ میں نے ابوعلی الحافظ سے اس (سند میں موجود) «عزرة» کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: یہ «عزرة بن يحيى» ہیں، جبکہ شعبہ نے قتادہ سے، انہوں نے «عزرة بن تميم» سے روایت کی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8521]

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8521] [ترقيم الشركة 8418] [ترقيم العلميه 8316]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح