🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1022. حَدِيثُ أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 22595 (کل: 28 مقامات، 14 کتب)
مسند احمد: 22595
صحیح بخاری: 759، 762، 776، 778، 779
صحیح مسلم: 1012، 1013
سنن ابوداود: 798، 799
سنن نسائی: 978، 979، 980
بلوغ المرام: 224
مشکوۃ المصابیح: 828
صحیح ابن خزیمہ: 503، 504
اللؤلؤ والمرجان: 260
مصنف ابن ابی شیبہ: 3780
الفتح الربانی: 1598
صحیح ابن حبان: 1829، 1831
الجامع الكامل: 2004
السنن الكبرى للبيهقي: 2475، 2484، 2485، 3063، 3863
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 978
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قال: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، قال: حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قال: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ بِأُمِّ الْقُرْآنِ وَسُورَتَيْنِ وَفِي الْأُخْرَيَيْنِ بِأُمِّ الْقُرْآنِ وَكَانَ يُسْمِعُنَا الْآيَةَ أَحْيَانًا وَكَانَ يُطِيلُ أَوَّلَ رَكْعَةٍ مِنْ صَلَاةِ الظُّهْرِ".
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر کی پہلی دونوں رکعتوں میں سورۃ فاتحہ اور ایک ایک سورت پڑھتے تھے، اور آخری دونوں رکعتوں میں صرف سورۃ فاتحہ پڑھتے، اور کبھی کبھار ہمیں ایک آدھ آیت سنا دیتے تھے، اور ظہر کی پہلی رکعت لمبی کرتے تھے۔ [سنن نسائي/باب سجود القرآن/حدیث: 978]
حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ”نمازِ ظہر اور عصر کی پہلی دو رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے علاوہ دو سورتیں پڑھتے تھے اور آخری دو رکعتوں میں صرف سورہ فاتحہ پڑھتے تھے، اور کبھی کبھی ہمیں کوئی آیت سنا دیتے تھے، اور ظہر کی پہلی رکعت لمبی کرتے تھے۔“ [سنن نسائي/باب سجود القرآن/حدیث: 978]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 975 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 979
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قال: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ حَجَّاجٍ الصَّوَّافِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ، وَعَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ، قال: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسُورَتَيْنِ وَيُسْمِعُنَا الْآيَةَ أَحْيَانًا وَكَانَ يُطِيلُ الرَّكْعَةَ الْأُولَى فِي الظُّهْرِ وَيُقَصِّرُ فِي الثَّانِيَةِ وَكَذَلِكَ فِي الصُّبْحِ".
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر کی پہلی دونوں رکعتوں میں سورۃ فاتحہ اور ایک ایک سورت پڑھتے تھے، اور کبھی کبھار ہمیں ایک آدھ آیت سنا دیتے، اور ظہر میں پہلی رکعت لمبی کرتے، اور دوسری رکعت (پہلی کی بہ نسبت) مختصر کرتے تھے، نیز فجر میں بھی ایسا ہی کرتے۔ [سنن نسائي/باب سجود القرآن/حدیث: 979]
حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نمازِ ظہر اور عصر کی پہلی دو رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے علاوہ دو سورتیں پڑھتے تھے، اور کبھی کبھی ہمیں کوئی آیت سنا دیتے تھے، اور ظہر کی پہلی رکعت لمبی کرتے تھے اور دوسری چھوٹی کرتے تھے، اور صبح میں بھی ایسے ہی کرتے تھے۔“ [سنن نسائي/باب سجود القرآن/حدیث: 979]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 975 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 980
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قال: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، قال: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ" يَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ بِالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ، وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ وَنَحْوِهِمَا".
جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر میں «والسماء ذات البروج» اور «والسماء والطارق» اور اسی جیسی سورتیں پڑھتے تھے۔ [سنن نسائي/باب سجود القرآن/حدیث: 980]
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، انہوں نے فرمایا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر کی نمازوں میں ﴿وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ﴾ [سورة البروج: 1] اور ﴿وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ﴾ [سورة الطارق: 1] اور ان جیسی سورتیں پڑھا کرتے تھے۔“ [سنن نسائي/باب سجود القرآن/حدیث: 980]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الصلاة 131 (805)، سنن الترمذی/الصلاة 113 (307)، (تحفة الأشراف: 2147)، مسند احمد 5/103، 106، 108، سنن الدارمی/الصلاة 62 (1327) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 224
وعن أبي قتادة رضي الله عنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يصلي بنا فيقرأ في الظهر والعصر في الركعتين الأوليين بفاتحة الكتاب وسورتين ويسمعنا الآية أحيانا ويطول الركعة الأولى ويقرأ في الأخريين بفاتحة الكتاب. متفق عليه.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں نماز پڑھاتے تھے تو ظہر اور عصر کی پہلی رکعتوں میں سورۃ «فاتحه» اور دو سورتیں پڑھتے تھے اور کبھی ہمیں کوئی آیت سنا بھی دیتے تھے۔ پہلی رکعت بھی لمبی کرتے تھے اور آخری دونوں رکعتوں میں صرف «‏‏‏‏فاتحة الكتاب» ‏‏‏‏ پڑھتے تھے۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 224]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي قَتَادَةَ» ابو قتادہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «كَانَ» تھے – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «يُصَلِّي بِنَا» ہمیں نماز پڑھاتے – «فَيَقْرَأُ» تو پڑھتے – «فِي الظُّهْرِ» ظہر میں – «وَالْعَصْرِ» اور عصر میں – «فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ» پہلی دو رکعتوں میں – «بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ» سورۂ فاتحہ – «وَسُورَتَيْنِ» اور دو سورتیں – «وَيُسْمِعُنَا» اور ہمیں سنا دیتے – «الْآيَةَ» کوئی آیت – «أَحْيَانًا» کبھی کبھی – «وَيُطَوِّلُ» اور لمبی کرتے – «الرَّكْعَةَ الْأُولَى» پہلی رکعت – «وَيَقْرَأُ» اور پڑھتے – «فِي الْأُخْرَيَيْنِ» آخری دو (رکعتوں) میں – «بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ» سورۂ فاتحہ۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔
اور سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں نماز پڑھاتے تو ظہر اور عصر کی پہلی دو رکعتوں میں سورۂ فاتحہ اور (ہر رکعت میں ایک ایک، یعنی) دو سورتیں پڑھتے، اور کبھی کبھی ہمیں کوئی آیت سنا دیتے، اور پہلی رکعت لمبی کرتے، اور آخری دو رکعتوں میں سورۂ فاتحہ پڑھتے تھے۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ [بلوغ المرام/حدیث: 224]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الأذان، باب: يقرأ في الأخريين بفاتحة الكتاب، حديث: 776، ومسلم، الصلاة، باب القرءاة في الظهر والعصر، حديث:451.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 828
828 - وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ فِي الْأُولَيَيْنِ بِأُمِّ الْكِتَابِ وَسُورَتَيْنِ، وَفِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُخْرَيَيْنِ بِأُمِّ الْكِتَابِ، وَيُسْمِعُنَا الْآيَةَ أَحْيَانًا، وَيُطَوِّلُ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى مَا لَا يُطِيلُ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ، وَهَكَذَا فِي الْعَصْرِ وَهَكَذَا فِي الصُّبْحِ، مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی کریم صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ظہر کی پہلی دو رکعتوں میں سورۂ فاتحہ اور دو سورتیں، جبکہ دوسری دو رکعتوں میں سورۂ فاتحہ پڑھا کرتے تھے اور کبھی کبھار آپ ہمیں کوئی آیت سنا دیا کرتے تھے، آپ جس قدر پہلی رکعت میں قراءت لمبی کیا کرتے تھے اس قدر دوسری میں لمبی نہیں کیا کرتے تھے، اور آپ اسی طرح عصر میں اور اسی طرح فجر میں کیا کرتے تھے۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 828]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (776) و مسلم (154/ 451)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 503
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، قَالا: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا هَمَّامٌ ، وَأَبَانُ بْنُ يَزِيدَ ، جميعا، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " يَقْرَأُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ مِنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسُورَةٍ، وَيُسْمِعُنَا الآيَةَ أَحْيَانًا، وَيَقْرَأُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الأُخْرَيَيْنِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: كُنْتُ أَحْسَبُ زَمَانًا أَنَّ هَذَا الْخَبَرَ فِي ذِكْرِ قِرَاءَةِ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الأُخْرَيَيْنِ مِنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ لَمْ يَرْوِهِ غَيْرُ أَبَانَ بْنِ يَزِيدَ، وَهَمَّامُ بْنُ يَحْيَى عَلَى مَا كُنْتُ أَسْمَعُ أَصْحَابَنَا مِنْ أَهْلِ الآثَارِ يَقُولُونَ، فَإِذَا الأَوْزَاعِيُّ مَعَ جَلالَتِهِ قَدْ ذَكَرَ فِي خَبَرِهِ هَذِهِ الزِّيَادَةَ
حضرت عبداللہ بن ابی قتادہ اپنے والد محترم سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز ظہر اور عصر کی (پہلی دو رکعتوں میں سورت فاتحہ اور کوئی، اور سورت پڑھا کرتے تھے اور کبھی کبھار ہمیں کوئی آیت سنا دیتے تھے، اور آخری دو رکعتوں میں سورت فاتحہ پڑھتے تھے۔ امام ابوبکر رحمہ اﷲ فرماتے ہیں کہ میں ایک مدت تک یہی خیال کرتا رہا کہ ظہر اور عصر کی نماز کی آخری دو رکعت میں سورت فاتحہ پڑھنے کے بارے میں یہ حدیث صرف ابان بن یزید اور ہمام بن یحییٰ ہی روایت کرتے ہیں کہ جیسا کہ میں اپنے محدثین احباب سے سنا کرتا تھا۔ پھر مجھے معلوم ہوا کہ جلیل القدر امام اوزاعی رحمہ اللہ نے بھی یہ اضافہ اپنی روایت میں بیان کیا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 503]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 759، 762، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 451، وابن الجارود فى "المنتقى"، 208، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 503، 504، 507، 1580، 1588، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1829، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 973، وأبو داود فى (سننه) برقم: 798، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 819، 829، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2499، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19728»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 504
قَالَ: كَذَلِكَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَيْمُونٍ الْمَكِّيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يُصَلِّي بِنَا الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ، فَيَقْرَأُ فِي الأُولَيَيْنِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسُورَةٍ مَعَهَا، وَفِي الأُخْرَيَيْنِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ، وَكَانَ يُطَوِّلُ فِي الأُولَى، وَيُسْمِعُنَا الآيَةَ أَحْيَانًا"
حضرت عبداللہ بن ابی قتادہ اپنے والد گرامی سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں نماز ظہر اور عصر پڑھاتے تو پہلی دو رکعتوں میں سورت فاتحہ اور اس کے ساتھ کوئی اور سورت بھی پڑھتے۔ اور آخری دو رکعتوں میں اکیلی سورت فاتحہ پڑھتے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پہلی رکعت کو لمبا کیا کرتے تھے اور کبھی کبھار ہمیں ایک آدھ آیت سنا دیتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 504]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 759، 762، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 451، وابن الجارود فى "المنتقى"، 208، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 503، 504، 507، 1580، 1588، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1829، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 973، وأبو داود فى (سننه) برقم: 798، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 819، 829، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2499، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19728»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 260
260 صحيح حديث أَبِي قَتَادَةَ، قَالَ: كَانَ النَبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ مِنْ صَلاَةِ الظُّهْرِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسُورَتَيْنِ، يُطَوِّلُ فِي الأُولَى وَيُقَصِّرُ فِي الثَّانيَةِ، وَيُسْمِعُ الآيَة أَحْيانًا، وَكَانَ يَقْرَأُ فِي الْعصْرِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسُورَتَيْنِ، وَكَانَ يُطَوِّلُ فِي الأُولَى، وَكَانَ يُطَوِّلُ فِي الرَكْعَةِ الأُولَى مِنْ صَلاَةِ الصُّبْحِ وَيُقَصِّرُ فِي الثَّانِيَةِ
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی پہلی دو رکعات میں سورہ فاتحہ اور ہر رکعت میں ایک سورت پڑھتے تھے، پہلی رکعت میں لمبی قراءت کرتے تھے اور دوسری رکعت میں مختصر، کبھی کبھی کوئی آیت ہم کو بھی سنا دیا کرتے تھے۔ عصر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سورہ فاتحہ اور دیگر سورتیں پڑھتے تھے، اس کی بھی پہلی رکعت لمبی پڑھتے، اسی طرح صبح کی نماز کی پہلی رکعت لمبی کرتے اور دوسری ہلکی۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصلاة/حدیث: 260]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 19 كتاب الأذان: 96 باب القراءة في الظهر»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 3762 ترقیم الشثری: -- 3780
حدثنا يزيد بن هارون ، ، عن همام وابان العطار ، عن يحيى بن ابي كثير ، عن عبد الله بن ابي قتادة ، عن ابيه :" ان النبي صلى الله عليه وسلم كان يقرا في الركعتين الاوليين بفاتحة الكتاب وسورة وفي الاخريين بفاتحة الكتاب"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب] هـ: (وأبان العطار عن همام).
(٢) في [ب]: (عن).
(٣) في [أ، ب]: (الأولتين).
(٤) في [أ، ب]: (الأخرتين).
(٥) صحيح، أخرجه البخاري (٧٥٩)، ومسلم (٤٥١).

حضرت ابو قتادہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہلی دو رکعتوں میں سورۃ ا لفاتحہ اور کوئی سورت پڑھتے تھے اور آخری دو رکعتوں میں صرف سورة الفاتحہ کی تلاوت کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3780]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 762، 759، 776، 778، 779، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 451، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 208، 209، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 503، 504، 507، 1580، 1588، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1831، 1829، 1855، 1857، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 973 / 2، 974 / 1، 975 / 1، 976 / 1، 977 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1050، 1048، 1049، 1052، 1051، وأبو داود فى «سننه» برقم: 798، (1/294) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1328، 1329، 1330، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 819، 829، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2499، 2517، 2526، 2527، 2528، 3114، 3934، 3935، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19728، 22956، 22975، 23002، 23009، 23035، 23036، 23037، 23058، 23068، 23069، 23095، 23098، 23089، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 626، 632، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 198، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2675، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3609، 7973، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1223، 1225، (1/206) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4622، 4621، 4623، 4624، ترقيم محمد عوامة: 3762»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1598
عَنْ أَبِي قَتَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِنَا فَيَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسُورَتَيْنِ وَيُسْمِعُنَا الْآيَةَ أَحْيَانًا (زَادَ فِي رِوَايَةٍ وَيَقْرَأُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُخْرَيَيْنِ بِأُمِّ الْكِتَابِ) وَكَانَ يُطَوِّلُ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى مِنَ الظُّهْرِ وَيُقَصِّرُ فِي الثَّانِيَةِ وَكَذَا فِي الصُّبْحِ
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں نماز پڑھاتے اور ظہر و عصر میں پہلی دو رکعتوں میں سورۂ فاتحہ اور مزید دو سورتوں کی تلاوت کرتے اور بسا اوقات ہمیں کوئی آیت بھی سنا دیتے تھے، (ایک روایت میں یہ اضافہ ہے: اور دوسری دو رکعتوں میں سورۂ فاتحہ پڑھتے) اور ظہر کی پہلی رکعت میں (قراءت کو) لمبا کرتے اور دوسری میں مختصر کرتے اور نماز فجر میں بھی ایسے ہی کرتے۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1598]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 451، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19418 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19638»
وضاحت: فوائد: … اِس اور دیگر احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ فرض و نفل کی ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ پر اکتفا کرنا درست ہے، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظہر و عصر کی دوسری دو رکعت میں صرف فاتحہ شریف کی تلاوت پر بھی اکتفا کر لیتے تھے اور بحیثیت ِ رکعت پہلی اور آخری رکعات میں کوئی فرق نہیں ہے۔

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 451
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں