🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1022. حَدِيثُ أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 22639 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 22639
الفتح الربانی: 313
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3108
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 22639
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ مَعْبَدِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنِ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا أَبُو قَتَادَةَ وَنَحْنُ نَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَذَا، وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَذَا , فَقَالَ: شَاهَتْ الْوُجُوهُ، أَتَدْرُونَ مَا تَقُولُونَ؟ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَنْ قَالَ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ، فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ" , قَالَ عَفَّانُ: وَقَدْ قَالَ لِي: مُحَمَّدُ بْنُ كَعْبٍ..
ابن کعب بن مالک رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ ہمارے پاس آئے، اس وقت ہم کہہ رہے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں فرمایا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں فرمایا، انہوں نے فرمایا: چہرے بگڑ جائیں! کیا تم جانتے ہو کہ تم کیا کہہ رہے ہو؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص میری طرف ایسی بات منسوب کرے جو میں نے نہیں کہی تو اسے اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لینا چاہئے۔“ عفان کہتے ہیں کہ (ایک مرتبہ) حماد نے مجھ سے (ابن کعب کی جگہ) محمد بن کعب کہا تھا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22639]

الحكم على الحديث:
المرفوع منه صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لجهالة أبى محمد بن معبد، واختلف على حماد فى تسمية ابن كعب بن مالك
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 313
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا أَبُو قَتَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَنَحْنُ نَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَذَا، وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَذَا، فَقَالَ: شَاهَتِ الْوُجُوهُ، أَتَدْرُونَ مَا تَقُولُونَ؟ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (مَنْ قَالَ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ) )
محمد بن کعب رحمہ اللہ کہتے ہیں: سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے، جبکہ ہم احادیث بیان کرتے ہوئے کہہ رہے تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، انہوں نے یہ دیکھ کر کہا: ”قبیح ہو جائیں یہ چہرے، کیا تم اپنی کہی ہوئی ان باتوں کو جانتے بھی ہو؟“ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا تھا: ”جس نے مجھ پر ایسی بات کہہ دی، جو میں نے نہیں کہی، تو وہ اپنا ٹھکانہ آگ سے تیار کر لے۔“ [الفتح الربانی/كتاب العلم/حدیث: 313]
تخریج الحدیث: «المرفوع منه صحيح لغيره، وھذا اسناد ضعيف لجھالة ابي محمد بن معبد، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22639 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23016»

الحكم على الحديث:
المرفوع منه صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3108
حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ ، ثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ أَبِي مُحَمَّدِ بْنِ مَعْبَدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ مَعْبَدَ بْنَ كَعْبٍ ، يُحَدِّثُ أَنَّ أَبَا قَتَادَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، خَرَجَ عَلَيْهِمْ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «‏‏‏‏مَنْ قَالَ عَلَيَّ شَيْئًا لَمْ أَقُلْ، فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ» ‏‏‏‏.
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ لوگوں کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس شخص نے میری طرف منسوب کر کے ایسی بات کہی جو میں نے نہیں فرمائی، تو اسے چاہیے کہ وہ جہنم کی آگ میں اپنا ٹھکانا بنا لے۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے اور اسے امام احمد نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے، جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف غلط بیانی منسوب کرنے پر سخت وعید بیان کی گئی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب العلم/حدیث: 3108]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 18467، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 393، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 625»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں