🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1027. حَدِيثُ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 22703 (کل: 34 مقامات، 18 کتب)
مسند احمد: 22703، 15910، 22666، 22730، 22734، 22780
صحیح مسلم: 4414، 4416
سنن ابوداود: 4415
سنن ترمذی: 1434
سنن ابن ماجہ: 2550
بلوغ المرام: 1035
سنن دارمی: 2364
مشکوۃ المصابیح: 3558
المنتقى ابن الجارود: 810
مصنف ابن ابی شیبہ: 30704، 38877
الفتح الربانی: 6686، 8551
سنن سعید بن منصور: 594
صحیح ابن حبان: 4425، 4426، 4427، 4443
الجامع الكامل: 6939، 12130
السنن الكبرى للبيهقي: 16907، 16908، 16968
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10588، 10591
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3215
المعجم الاوسط: 1140، 2002
31 تا 34
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10591
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ آيَةُ الرَّجْمِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ بَيْنَ أَصْحَابِهِ - وَكَانَ إِذَا نَزَلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ أَخَذَهُ كَهَيْئَةِ السُّبَاتِ - فَلَمَّا انْقَضَى الْوَحْيُ اسْتَوَى جَالِسًا، فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - جَعَلَ لَهُنَّ سَبِيلًا، الثَّيِّبُ بِالثَّيِّبِ جَلْدُ مِائَةٍ وَالرَّجْمُ، وَالْبِكْرُ بِالْبِكْرِ جَلْدُ مِائَةٍ وَنَفْيُ سَنَةٍ".
فَقَالَ أُنَاسٌ لِسَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ: يَا أَبَا ثَابِتٍ، قَدْ نَزَلَتِ الْحُدُودُ، أَرَأَيْتَكَ لَوْ أَنَّكَ وَجَدْتَ مَعَ امْرَأَتِكَ رَجُلًا كَيْفَ كُنْتَ صَانِعًا؟ قَالَ: كُنْتُ أَضْرِبُهُ بِالسَّيْفِ حَتَّى يَسْكُنَا.
فَأَنَا أَذْهَبُ فَأَجْمَعُ أَرْبَعَةً فَإِلَى ذَلِكَ قَدْ قَضَى الْخَائِبُ حَاجَتَهُ، فَأَنْطَلِقُ ثُمَّ أَجِيءُ فَأَقُولُ رَأَيْتُ فُلَانًا فَعَلَ كَذَا وَكَذَا، فَيَجْلِدُونِي وَلَا يَقْبَلُونَ لِي شَهَادَةً أَبَدًا، فَضَحِكَ الْقَوْمُ.
وَاجْتَمَعُوا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَمْ تَرَ إِلَى أَبِي ثَابِتٍ؟ قُلْنَا لَهُ كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ: كَذَا وَكَذَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَفَى بِالسَّيْفِ شَاهِدًا". ثُمَّ قَالَ:" لَوْلَا أَنِّي أَخَافُ أَنْ يَتَتَابَعَ فِيهِ السَّكْرَانُ وَالْغَيْرَانُ". فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ أَشَدُّ النَّاسِ غَيْرَةً، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هُوَ شَدِيدُ الْغَيْرَةِ، وَأَنَا أَغْيَرُ مِنْهُ، وَاللَّهُ أَشَدُّ غَيْرَةً مِنِّي، وَلِذَلِكَ جَعَلَ الْحُدُودَ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْ أَوَّلِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ دَلْهَمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَأُنْكِرَ عَلَيْهِ هَذَا الْحَدِيثُ مِنْ هَذِهِ الطَّرِيقِ فَقَطْ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ. وَيَأْتِي حَدِيثُ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ فِي سُورَةِ النُّورِ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر رجم سے متعلق حکم پر آیت نازل ہوئی تو آپ اپنے اصحاب کے درمیان موجود تھے جب آپ پر وحی نازل ہوتی تھی اور آپ پر نیند کی سی کیفیت طاری ہو جاتی تھی، جب وحی ختم ہو جاتی تھی تو آپ سیدھے ہو کر بیٹھ جاتے تھے آپ نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ نے ان عورتوں کے لئے حکم بیان کر دیا ہے اگر شادی شده مرد شادی شدہ عورت کے ساتھ زنا کرے گا تو اسے ایک سو کوڑے لگائے جائیں گے اور سنگسار کیا جائے اور اگر کنوارہ شخص کنواری لڑکی کے ساتھ زنا کرے گا تو انہیں ایک سو کوڑے لگائیں جائیں گے اور ایک سال کے لئے جلا وطن کر دیا جائے گا کچھ لوگوں نے سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے کہا: اے ابوثابت حدود کے بارے میں حکم نازل ہو گیا ہے اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کہ اگر آپ اپنی بیوی کے ساتھ کسی شخص کو پاتے ہیں تو آپ کیا کریں گے انہوں نے فرمایا: میں اسے تلوار ماروں گا یہاں تک کہ وہ دونوں ٹھنڈے ہو جائیں کیا میں جا کر چار آدمی جمع کروں گا اتنی دیر میں تو وہ شخص اپنی حاجت پوری کر کے چلا جائے گا اور پھر میں آؤں گا اور یہ کہوں گا کہ میں نے فلاں شخص کو اس اس طرح کرتے ہوئے دیکھا تو لوگ مجھے کوڑے لگائیں گے اور میری گواہی کبھی قبول نہیں کریں گے تو لوگ ہنس پڑے پھر لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اکٹھے ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ نے ابوثابت کو نہیں دیکھا ہم نے ان سے یہ یہ بات کہی اور انہوں نے جواب میں یہ یہ کچھ کہا: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا گواہ ہونے کے لئے تلوار کافی ہے پھر آپ نے ارشاد فرمایا اگر مجھے اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ مدحوش شخص یا تیز مزاج والے لوگ یکے بعد دیگر (یہی حرکت کرنے لگیں گے) لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ان میں سب سے زیادہ غصہ پایا جاتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا وہ شدید غصے والا ہوں اور میں اس سے زیادہ غیور ہوں اور اللہ تعالیٰ مجھ سے بھی زیادہ غیور ہے اس لئے اس نے حدود کا حکم مقرر کیا ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ”صحیح“ میں اس روایت کا ابتدائی حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی فضل بن دلہم ہے اور وہ ثقہ ہے انہوں نے اس سند کے حوالے سے اس روایت کو منکر قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث سورت نور میں آگے آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10591]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح مسلم برقم: 1690، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5394، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2023»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3215
«خذوا عني خذوا عني قد جعل الله لهن سبيلا البكر بالبكر جلد مائة ونفي سنة والثيب بالثيب جلد مائة والرجم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مجھ سے سیکھو، مجھ سے سیکھو، اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے ایک راستہ مقرر کر دیا ہے: غیر شادی شدہ زانی کا غیر شادی شدہ کے ساتھ حکم سو کوڑے اور ایک سال کی جلاوطنی ہے، اور شادی شدہ زانی کا شادی شدہ کے ساتھ حکم سو کوڑے اور رجم ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الخاء./حدیث: 3215]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م هـ] عن عبادة بن الصامت. مختصر مسلم 1036، الإرواء 2341.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1140
وَعَنْ مَنْصُورٍ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللهِ الرَّقَاشِيِّ . عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: خُذُوا عَنِّي، قَدْ جَعَلَ اللهُ لَهُنَّ سَبِيلًا، الثَّيِّبُ بِالثَّيِّبِ، جَلْدُ مِائَةٍ وَالرَّجْمُ، وَالْبِكْرُ بِالْبِكْرِ، جَلْدُ مِائَةٍ وَيُنْفَيَانِ عَامًا.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ سے (دین کے احکام) سیکھ لو، یقیناً اللہ نے ان عورتوں کے لیے راستہ نکال دیا ہے؛ شادی شدہ کا شادی شدہ کے ساتھ (زنا کی سزا) سو کوڑے اور رجم ہے، اور کنوارے کا کنوارے کے ساتھ (زنا کی سزا) سو کوڑے اور ایک سال کی جلاوطنی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1140]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1690، 2334، 2335، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 874، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4425، 4426، 4427، 4443، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7104، 7105، 7106، 7926، 11027، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4415، (4/250) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1434، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2372، 2373، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2550، 2606، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 594، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13472، 17009، 17008، 17067، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16155، 23106، 23143، 23155، 23171، 23172، 23176، 23225، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 585، والبزار فى «مسنده» برقم: 2686، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 13308، 13360، 13359، 17918، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 29381، 37277، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4832، 4833، 4847، 4848، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 242، 240، 241، 4543، 4544، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2002»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2002
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَنْبَرٍ الْبَصْرِيُّ ، قَالَ: نَا مُوسَى بْنُ مَيْمُونِ بْنِ مُوسَى الْمَرَئِيُّ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللهِ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: خُذُوا عَنِّي، قَدْ جَعَلَ اللهُ لَهُنَّ سَبِيلًا: الْبِكْرُ بِالْبِكْرِ جَلْدُ مِائَةٍ وَالنَّفْيُ، وَالثَّيِّبُ بِالثَّيِّبِ جَلْدُ مِائَةٍ وَالرَّجْمُ. لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مُوسَى إِلَّا ابْنُهُ مُوسَى بْنُ مَيْمُونٍ وَيَزِيدُ بْنُ هَارُونَ I ".
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ سے (دین کے احکام) سیکھ لو، یقیناً اللہ تعالیٰ نے ان (عورتوں) کے لیے اب راستہ نکال دیا ہے: غیر شادی شدہ کا غیر شادی شدہ کے ساتھ (زنا کی پاداش میں) سو کوڑے اور جلاوطنی ہے، اور شادی شدہ کا شادی شدہ کے ساتھ سو کوڑے اور رجم (سنگسار کرنا) ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو میمون بن موسیٰ رحمہ اللہ سے صرف ان کے بیٹے موسیٰ بن میمون رحمہ اللہ اور یزید بن ہارون رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2002]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1690، 2334، 2335، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 874، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4425، 4426، 4427، 4443، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7104، 7105، 7106، 7926، 11027، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4415، (4/250) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1434، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2372، 2373، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2550، 2606، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 594، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13472، 17009، 17008، 17067، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16155، 23106، 23143، 23155، 23171، 23172، 23176، 23225، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 585، والبزار فى «مسنده» برقم: 2686، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 13308، 13360، 13359، 17918، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 29381، 37277، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4832، 4833، 4847، 4848، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 242، 240، 241، 4543، 4544، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1140»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں