🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1049. حَدِيثُ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 23300 (کل: 9 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 23300، 23363، 23411
مصنف ابن ابی شیبہ: 2575
السنن الكبرى للبيهقي: 2554، 2613، 2681
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 578
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1691
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23300
حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بنُ النُّعْمَانِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ عَبدِ الْمَلِكِ بنِ عُمَيْرٍ ، حَدَّثَنِي ابنُ عَمٍّ لِحُذَيْفَةَ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: قُمْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ، فَقَرَأَ السَّبعَ الطِّوَالَ فِي سَبعِ رَكَعَاتٍ، وَكَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ، قَالَ: " سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ"، ثُمَّ قَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ ذِي الْمَلَكُوتِ وَالْجَبرُوتِ، وَالْكِبرِيَاءِ وَالْعَظَمَةِ"، وَكَانَ رُكُوعُهُ مِثْلَ قِيَامِهِ، وَسُجُودُهُ مِثْلَ رُكُوعِهِ ، فَانْصَرَفَ وَقَدْ كَادَتْ تَنْكَسِرُ رِجْلَايَ.
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رات کو قیام کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سات رکعتوں میں سات طویل سورتیں پڑھ لیں اور رکوع سے سر اٹھا کر سمع اللہ لمن حمدہ کہتے، پھر فرماتے " الحمد للہ ذی الملکوت والجبروت والکبریاء والعظمۃ " اور ان کا رکوع قیام کے برابر تھا اور سجدہ رکوع کے برابر ہے نماز سے جب فراغت ہوئی تو میری ٹانگیں ٹوٹنے کے قریب ہوگئی تھیں۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23300]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لجهالة ابن عم حذيفة، وقد سلف بسند صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23363
حَدَّثَنَا بهْزٌ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، حَدَّثَنَا عَبدُ الْمَلِكِ بنُ عُمَيْرٍ ، حَدَّثَنِي ابنُ عَمٍّ لِحُذَيْفَةَ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: قُمْتُ إِلَى جَنْب رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ، فَقَرَأَ السَّبعَ الطِّوَلَ فِي سَبعِ رَكَعَاتٍ، قَالَ: فَكَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ، قَالَ: " سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ"، ثُمَّ قَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ ذِي الْمَلَكُوتِ وَالْجَبرُوتِ، وَالْكِبرِيَاءِ وَالْعَظَمَةِ"، وَكَانَ رُكُوعُهُ نَحْوًا مِنْ قِيَامِهِ، وَسُجُودُهُ نَحْوًا مِنْ رُكُوعِهِ، فَقَضَى صَلَاتَهُ، وَقَدْ كَادَتْ رِجْلَايَ تَنْكَسِرَانِ .
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رات کو قیام کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سات رکعتوں میں سات طویل سورتیں پڑھ لیں اور رکوع سے سر اٹھا کر سمع اللہ لمن حمدہ کہتے، پھر فرماتے الحمدللہ ذی الملکوت والجبروت والکبریاء والعظمۃ " اور ان کارکوع قیام کے برابر تھا اور سجدہ رکوع کے برابر ہے نماز سے جب فراغت ہوئی تو میری ٹانگیں ٹوٹنے کے قریب ہوگئی تھیں۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23363]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لجهالة أبن عم حذيفة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23411
حَدَّثَنَا عَبدُ الرَّحْمَنِ بنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ ، عَنْ عَبدِ الْمَلِكِ بنِ عُمَيْرٍ ، حَدَّثَنِي ابنُ أَخِي حُذَيْفَةَ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ لِأُصَلِّيَ بصَلَاتِهِ، فَافْتَتَحَ فَقَرَأَ قِرَاءَةً لَيْسَتْ بالْخَفِيَّةِ، وَلَا بالرَّفِيعَةِ، قِرَاءَةً حَسَنَةً يُرَتِّلُ فِيهَا يُسْمِعُنَا، قَالَ: ثُمَّ رَكَعَ نَحْوًا مِنْ قِيَامِهِ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ نَحْوًا مِنْ رُكُوعِهِ، فَقَالَ: " سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ"، ثُمَّ قَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ ذِي الْجَبرُوتِ وَالْمَلَكُوتِ، وَالْكِبرِيَاءِ وَالْعَظَمَةِ"، حَتَّى فَرَغَ إِلَى الطَّوْلِ وَعَلَيْهِ سَوَادٌ مِنَ اللَّيْلِ" ، قَالَ عَبدُ الْمَلِكِ: هُوَ تَطَوُّعُ اللَّيْلِ.
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک رات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز میں شریک ہوجاؤں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قرأت شروع کی تو آواز پست تھی اور نہ بہت اونچی بہترین قرأت جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ٹھہر ٹھہر کر ہمیں آیات الہیہ سناتے رہے پھر قیام کے بقدر رکوع کیا پھر سر اٹھا کر رکوع کے بقدر کھڑے رہے اور " سمع اللہ لمن حمدہ " کہہ کر فرمایا تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جو طاقت اور سلطنت والا ہے کبریائی اور عظمت والا ہے یہاں تک کہ اس طویل نماز سے فارغ ہوئے تو رات کی تاریکی کچھ ہی باقی بچی تھی۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23411]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لجهالة ابن أخي حذيفة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 2568 ترقیم الشثری: -- 2575
حدثنا ابو بكر، قال: نا ابن نمير ، وابو معاوية ، عن الاعمش ، عن سعد بن عبيدة ، عن المستورد بن الاحنف ، عن صلة بن زفر ، عن حذيفة ، قال: صليت مع النبي صلى الله عليه وسلم فكان ركوعه نحوا من قيامه ثم قال:" سمع الله لمن حمده" , ثم قام طويلا

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح، أخرجه مسلم (٧٧٢)، وأحمد (٢٣٢٦١).
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، آپ کا رکوع آپ کے قیام کے برابر ہوا کرتا تھا، پھر آپ یہ کلمات فرماتے: اللہ تعالیٰ نے سن لیا جس نے اس کی تعریف کی۔ پھر آپ کافی دیر تک کھڑے رہتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2575]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 2568»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2554
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أنبأ جَرِيرٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ الْأَحْنَفِ، عَنْ صِلَةَ، عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ:" صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَاسْتَفْتَحَ بِسُورَةِ الْبَقَرَةِ، فَقُلْتُ يَقْرَأُ مِائَةَ آيَةٍ، ثُمَّ يَرْكَعُ فَمَضَى، فَقُلْتُ يَخْتِمُهَا، ثُمَّ يَرْكَعُ فَمَضَى حَتَّى قَرَأَ سُورَةَ النِّسَاءِ، وَآلَ عِمْرَانَ، ثُمَّ رَكَعَ نَحْوًا مِنْ قِيَامِهِ فَيَقُولُ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ" فَقَالَ:" سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ اللهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ" فَأَطَالَ الْقِيَامَ، ثُمَّ سَجَدَ فَأَطَالَ السُّجُودَ يَقُولُ:" فِي سُجُودِهِ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى" لَا يَمُرُّ بِآيَةٍ فِيهَا تَخْوِيفٌ وَتَعْظِيمٌ إِلَّا ذَكَرَهُ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ وَغَيْرِهِ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز ادا کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورة البقرة شروع کردی۔ میں نے (دل میں) سوچا شاید آپ (صرف) سو آیتیں پڑھیں گے، پھر رکوع فرمائیں گے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم مزید پڑھتے چلے گئے۔ پھر میں نے سوچا کہ آپ سورة مکمل کرکے رکوع کریں گے لیکن آپ پڑھتے رہے، حتیٰ کہ آپ نے سورة النساء اور آل عمران بھی پڑھ لی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قیام کے برابر (لمبا) رکوع کیا اور «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ، سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ» ”پاک ہے میرا رب جو عظمت والا ہے“ پڑھتے رہے۔ پھر اپنا سر اٹھایا تو فرمایا: «سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، اللّٰهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ» ”اللہ نے اس کی سن لی جس نے اس کی تعریف کی، اے ہمارے پروردگار اللہ! تیرے ہی لیے تمام تعریف ہے“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح لمبا قومہ کیا۔ پھر سجدہ کیا تو سجدے میں بھی دیر تک «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى» ”پاک ہے میرا رب جو بہت بلند ہے“ پڑھتے رہے۔ کوئی بھی خوف یا تعظیم کی آیت پڑھتے تو اللہ کو یاد کرتے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2554]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه مسلم 772»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2613
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَمْدَانَ بِهَمْدَانَ فِي سَنَةِ إِحْدَى وَأَرْبَعِينَ، ثنا هِلَالُ بْنُ الْعَلَاءِ، ثنا أَبِي، ثنا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ قَالَ:" سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ اللهُمَّ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ".
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رمضان کے مہینے میں نماز پڑھی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع سے سر اٹھایا تو فرمایا: «سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، اللّٰهُمَّ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ» ”اللہ نے اس کی بات کو سن لیا جس نے اس کی تعریف کی۔ اے اللہ، ہمارے پروردگار! تعریفوں کے لائق تیری ہی ذات ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2613]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2681
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ حُذَيْفَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ:" سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ" يُرَدِّدُهَا، فَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ قَالَ:" سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ" فَإِذَا سَجَدَ قَالَ:" سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى" يُرَدِّدُهَا وَكَانَ يَقُولُ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السُّجُودِ:" رَبِّ اغْفِرْ لِي".
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رکوع میں کہتے: «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ» ”پاک ہے میرا رب بہت عظمت والا“ یہ تسبیح بار بار پڑھتے۔ پھر جب رکوع سے سر اٹھاتے تو کہتے: «سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ» ”اللہ نے اس کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی۔ اے ہمارے رب! تمام تعریفات کا مستحق تو ہی ہے۔“ جب سجدہ فرماتے تو کہتے: «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلٰی» ”پاک ہے میرا رب جو بہت بلند و برتر ہے۔“ اس جملے کو بھی بار بار دھراتے اور سجدے سے سر اٹھانے پر یہ دعا پڑھتے: «رَبِّ اغْفِرْ لِي» ”اے اللہ! مجھے بخش دے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2681]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ وقد تقدم برقم 2554»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 578
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، حَدَّثَنِي ابْنُ أَخِي حُذَيْفَةَ ، عَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ لِأُصَلِّيَ بِصَلَاتِهِ، فَافْتَتَحَ الصَّلَاةَ، فَقَرَأَ قِرَاءَةً لَيْسَتْ بِالْخَفِيفَةِ، وَلَا بِالرَّفِيعَةِ: قِرَاءَةً حَسَنَةً يُرَتِّلُ فِيهَا يُسْمِعُنَا، قَالَ: ثُمَّ رَكَعَ نَحْوًا مِنْ سُورَةٍ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ: سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ: ذُو الْجَبَرُوتِ، وَالْمَلَكُوتِ، وَالْكِبْرِيَاءِ، وَالْعَظَمَةِ. قَالَ: ثُمَّ إِنَّ قِيَامَهُ نَحْوًا مِنْ سُورَةٍ، قَالَ: وَسَجَدَ نَحْوًا مِنْ ذَلِكَ حَتَّى فَرَغَ مِنَ الطُّوَلِ، وَعَلَيْهِ سَوَادٌ مِنَ اللَّيْلِ. قَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ : وَهُوَ تَطَوُّعُ اللَّيْلِ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: ”میں ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا میں نماز ادا کروں، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کا آغاز فرمایا اور ایسی قرأت کی جو نہ تو نہایت مختصر و تیز تھی اور نہ ہی بہت زیادہ بلند، بلکہ وہ ایک نہایت عمدہ و دلکش قرأت تھی جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم ترتیل کے ساتھ ٹھہر ٹھہر کر تلاوت فرما رہے تھے اور ہمیں سنا رہے تھے۔ راوی کہتے ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تقریباً ایک طویل سورت کے دورانیے کے برابر رکوع فرمایا، پھر اپنا سر مبارک اٹھایا اور یہ کلمات کہے: «سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ: ذُو الْجَبَرُوتِ، وَالْمَلَكُوتِ، وَالْكِبْرِيَاءِ، وَالْعَظَمَةِ» ”اللہ تعالیٰ نے اس شخص کی پکار سن لی جس نے اس کی حمد بیان کی؛ وہ اللہ صاحبِ جبروت (انتہائی غلبہ و قدرت والا)، صاحبِ ملکوت (حقیقی بادشاہت والا)، اور بڑائی و عظمت والا ہے“۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا (رکوع کے بعد کا) قیام بھی تقریباً ایک سورت کے بقدر طویل تھا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی قدر طویل سجدہ کیا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم طویل سورتوں کی تلاوت سے فارغ ہو گئے جبکہ ابھی رات کی سیاہی کا کچھ حصہ باقی تھا۔
عبدالملک کہتے ہیں کہ یہ رات کی نفلی نماز (تہجد) تھی۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب النوافل/حدیث: 578]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح مسلم برقم: 772، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1069، 1133، 1145، 1664، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 874، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22902، وأخرجه فتح الباري برقم: 4707، 4710، وأخرجه مسند البزار برقم: 2921، 2934، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 849، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 543، 603، 604، 668، 669، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5685، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1691»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1691
وَعَنْ حُذَيْفَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: "أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ لِأُصَلِّيَ بِصَلَاتِهِ، فَافْتَتَحَ الصَّلَاةَ فَقَرَأَ قِرَاءَةً لَيْسَتْ (بِالْخَفِيضَةِ) وَلَا بِالرَّفِيعَةِ، قِرَاءَةً حَسَنَةً يُرَتِّلُ فِيهَا يُسْمِعُنَا. قَالَ: ثُمَّ رَكَعَ نَحْوًا مِنْ سُورَةٍ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، ذُو الْجَبَرُوتِ وَالْمَلَكُوتِ وَالْكِبْرِيَاءِ وَالْعَظَمَةِ. قَالَ: ثُمَّ قِيَامُهُ نَحْوًا مِنْ سُورَةٍ، وَقَالَ: وَسَجَدَ نَحْوًا مِنْ ذَلِكَ حَتَّى فَرَغَ مِنَ الطُّولِ وَعَلَيْهِ سَوَادٌ مِنَ اللَّيْلِ، قَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ: وَهُوَ تَطَوُّعُ اللَّيْلِ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَفِي سَنَدِهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ ”میں ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا میں نماز پڑھوں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کا آغاز فرمایا اور ایسی عمدہ قرأت کی جو نہ بہت پست آواز میں تھی اور نہ ہی بہت بلند، بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ترتیل کے ساتھ تلاوت فرما رہے تھے اور ہمیں سنا رہے تھے، راوی کہتے ہیں کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (پڑھی جانے والی) سورت کی طوالت کے قریب قریب طویل رکوع فرمایا، پھر اپنا سرِ مبارک (رکوع سے) اٹھایا اور فرمایا: «سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» ”اللہ نے اس کی پکار سن لی جس نے اس کی تعریف کی“، (اور مزید فرمایا:) «ذُو الْجَبَرُوتِ وَالْمَلَكُوتِ وَالْكِبْرِيَاءِ وَالْعَظَمَةِ» ”وہ صاحبِ قدرت و غلبہ، صاحبِ بادشاہت، صاحبِ کبریائی اور صاحبِ عظمت ہے“، راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا (رکوع کے بعد والا) قیام بھی سورت کی طوالت کے بقدر طویل رہا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی مقدار کے قریب طویل سجدہ کیا یہاں تک کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس طویل نماز سے فارغ ہوئے تو ابھی رات کی سیاہی باقی تھی، عبدالملک کہتے ہیں کہ یہ رات کی نفل نماز (تہجد) تھی“، اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں ایک راوی مبہم ہے (جس کا نام ذکر نہیں کیا گیا)۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب النوافل/حدیث: 1691]
تخریج الحدیث: «ابن أبي شيبة: مصعب بن المقدام عن زائدة عن عبد الملك بن عمير: حدثني ابن أخي حذيفة (المطالب 578). وصلاة حذيفة مع النبي ﷺ ليلًا في مسلم (772).»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 772، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1069، 1133، 1145، 1664، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 874، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22902، وأخرجه فتح الباري برقم: 4707، 4710، وأخرجه مسند البزار برقم: 2921، 2934، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 849، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 543، 603، 604، 668، 669، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5685»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لإبهام ابن أخي حذيفة، وأصله في صحيح مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں