الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1104. حَدِيثُ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 23721 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 23721
الادب المفرد: 234
صحیح الادب المفرد: 174
حدیث نمبر: 23721
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، أَخْبَرَنِي مِسْعَرٌ ، حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي قُرَّةَ الْكِنْدِيِّ ، قَالَ: عَرَضَ أَبِي عَلَى سَلْمَانَ أُخْتَهُ فَأَبَى، وَتَزَوَّجَ مَوْلَاةً لَهُ، يُقَالُ لَهَا: بُقَيْرَةُ، قَالَ: فَبَلَغَ أَبَا قُرَّةَ أَنَّهُ كَانَ بَيْنَ سَلْمَانَ وَحُذَيْفَةَ شَيْءٌ، فَأَتَاهُ يَطْلُبُهُ، فَأُخْبِرَ أَنَّهُ فِي مَبْقَلَةٍ لَهُ، فَتَوَجَّهَ إِلَيْهِ فَلَقِيَهُ مَعَهُ زَبِيلٌ فِيهِ بَقْلٌ، قَدْ أَدْخَلَ عَصَاهُ فِي عُرْوَةِ الزَّبِيلِ، وَهُوَ عَلَى عَاتِقِهِ، قَالَ: أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، مَا كَانَ بَيْنَكَ وَبَيْنَ حُذَيْفَةَ؟ قَالَ: يَقُولُ سَلْمَانُ: وَكَانَ الإِنْسَانُ عَجُولا سورة الإسراء آية 11، فَانْطَلَقَا حَتَّى أَتَيَا دَارَ سَلْمَانَ، فَدَخَلَ سَلْمَانُ الدَّارَ، فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، ثُمَّ أَذِنَ فَإِذَا نَمَطٌ مَوْضُوعٌ عَلَى بَابٍ وَعِنْدَ رَأْسِهِ لَبِنَاتٌ، وَإِذَا قُرْطَانِ، فَقَالَ: اجْلِسْ عَلَى فِرَاشِ مَوْلَاتِكَ الَّذِي تُمَهِّدُ لِنَفْسِهَا، قَالَ: ثُمَّ أَنْشَأَ يُحَدِّثُهُ، قَالَ: إِنَّ حُذَيْفَةَ كَانَ يُحَدِّثُ بِأَشْيَاءَ يَقُولُهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَضَبِهِ لِأَقْوَامٍ، فَأُسْأَلُ عَنْهَا فَأَقُولُ: حُذَيْفَةُ أَعْلَمُ بِمَا يَقُولُ، وَأَكْرَهُ أَنْ يَكُونَ ضَغَائِنُ بَيْنَ أَقْوَامٍ، فَأُتِيَ حُذَيْفَةُ، فَقِيلَ لَهُ: إِنَّ سَلْمَانَ لَا يُصَدِّقُكَ وَلَا يُكَذِّبُكَ بِمَا تَقُولُ، فَجَاءَنِي حُذَيْفَةُ، فَقَالَ: يَا سَلْمَانُ ابْنَ أُمِّ سَلْمَانَ! قُلْتُ: يَا حُذَيْفَةُ ابْنَ أُمِّ حُذَيْفَةَ، لَتَنْتَهِيَنَّ أَوْ لَأَكْتُبَنَّ إِلَى عُمَرَ، فَلَمَّا خَوَّفْتُهُ بِعُمَرَ تَرَكَنِي، وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مِنْ وَلَدِ آدَمَ أَنَا، فَأَيُّمَا عَبْدٍ مُؤْمِنٍ لَعَنْتُهُ لَعْنَةً أَوْ سَبَبْتُهُ سَبَّةً فِي غَيْرِ كُنْهِهِ، فَاجْعَلْهَا عَلَيْهِ صَلَاةً" .
عمرو بن ابی قرہ کندی (رح) کہتے ہیں کہ میرے والد نے حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے سامنے اپنی بہن سے نکاح کی پیشکش کی لیکن انہوں نے انکار کردیا اور ان کی آزاد کردہ باندی " جس کا نام بقیرہ تھا " سے نکاح کرلیا پھر ابو قرہ کو معلوم ہوا کہ حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ اور حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے درمیان کچھ رنجش ہے تو وہ انہیں تلاش کرتے ہوئے آئے معلوم ہوا کہ وہ اپنی سبزیوں کے پاس ہیں ابوقرہ ادھر روانہ ہوگئے راستے میں حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہوگئی جن کے ساتھ ایک ٹوکری بھی سبزی سے بھری ہوئی تھی انہوں نے اپنی لاٹھی اس ٹوکری کی رسی میں داخل کر کے اسے اپنے کندھے پر رکھا ہوا تھا میں نے ان سے عرض کیا کہ اے ابو عبداللہ! کیا آپ کے اور حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے درمیان کوئی رنجش ہے؟ حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے یہ آیت پڑھی " انسان بڑا جلد باز ہے " اور وہ دونوں چلتے رہے حتیٰ کہ حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے گھر پہنچ گئے۔ حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ گھر کے اندرچلے گئے اور سلام کیا پھر ابوقرہ کو اندر آنے کی اجازت دی وہاں دروازے کے پاس ایک چادر پڑھی ہوئی تھی سرہانے کچھ اینٹیں رکھی ہوئی تھیں اور دو بالیاں پڑی ہوئی تھیں حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اپنی باندی کے بستر پر بیٹھ جاؤ جس نے اپنے آپ کو تیار کرلیا تھا انہوں نے بات کا آغاز اور فرمایا کہ حذیفہ بہت ساری ایسی چیزیں بیان کرتے ہیں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم غصے کی حالت میں کچھ لوگوں سے کہہ دیتے تھے لوگ مجھ سے اس کے متعلق پوچھتے تو میں ان سے کہہ دیتا کہ حذیفہ ہی زیادہ جانتے ہیں کہ وہ کیا کہتے ہیں میں لوگوں کے درمیان نفرت بڑھانے کو اچھا نہیں سمجھتا لوگ حذیفہ کے پاس جاتے اور ان سے کہتے کہ سلمان آپ کی تصدیق کرتے ہیں اور نہ ہی تکذیب، تو ایک مرتبہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ میرے پاس آئے اور کہنے لگے کہ اے ام سلمان کے بیٹے سلمان! میں نے بھی کہہ دیا ہے کہ اے ام حذیفہ کے بیٹھے حذیفہ! تم باز آجاؤ ورنہ میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو خط لکھوں گا جب میں نے انہیں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا خوف دلایا تو انہوں نے مجھے چھوڑ دیا حالانکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ میں بھی اولاد آدم میں سے ہوں سو جس بندہ مؤمن پر میں نے لعنت ملامت کی ہو یا اس کے حق میں سخت سست کہا ہو تو اے اللہ! اسے اس کے حق میں باعث رحمت بنا دے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23721]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح إن صح سماع عمرو بن أبى قرة من سلمان
حدیث نمبر: 234
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَخْلَدٍ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ أُسَامَةَ، عَنْ مِسْعَرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي قُرَّةَ الْكِنْدِيِّ قَالَ: عَرَضَ أَبِي عَلَى سَلْمَانَ أُخْتَهُ، فَأَبَى وَتَزَوَّجَ مَوْلاَةً لَهُ، يُقَالُ لَهَا: بُقَيْرَةُ، فَبَلَغَ أَبَا قُرَّةَ أَنَّهُ كَانَ بَيْنَ حُذَيْفَةَ وَسَلْمَانَ شَيْءٌ، فَأَتَاهُ يَطْلُبُهُ، فَأَخْبَرَ أَنَّهُ فِي مَبْقَلَةٍ لَهُ، فَتَوَجَّهَ إِلَيْهِ، فَلَقِيَهُ مَعَهُ زَبِيلٌ فِيهِ بَقْلٌ، قَدْ أَدْخَلَ عَصَاهُ فِي عُرْوَةِ الزَّبِيلِ، وَهُوَ عَلَى عَاتِقِهِ، فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ اللهِ، مَا كَانَ بَيْنَكَ وَبَيْنَ حُذَيْفَةَ؟ قَالَ: يَقُولُ سَلْمَانُ: ﴿وَكَانَ الإِنْسَانُ عَجُولاً﴾ [الإسراء: 11] ، فَانْطَلَقَا حَتَّى أَتَيَا دَارَ سَلْمَانَ، فَدَخَلَ سَلْمَانُ الدَّارَ فَقَالَ: السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ، ثُمَّ أَذِنَ لأَبِي قُرَّةَ، فَدَخَلَ، فَإِذَا نَمَطٌ مَوْضُوعٌ عَلَى بَابٍ، وَعِنْدَ رَأْسِهِ لَبِنَاتٌ، وَإِذَا قُرْطَاطٌ، فَقَالَ: اجْلِسْ عَلَى فِرَاشِ مَوْلاَتِكَ الَّتِي تُمَهِّدُ لِنَفْسِهَا، ثُمَّ أَنْشَأَ يُحَدِّثُهُ فَقَالَ: إِنَّ حُذَيْفَةَ كَانَ يُحَدِّثُ بِأَشْيَاءَ، كَانَ يَقُولُهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَضَبِهِ لأَقْوَامٍ، فَأُوتَى فَأُسْأَلُ عَنْهَا؟ فَأَقُولُ: حُذَيْفَةُ أَعْلَمُ بِمَا يَقُولُ، وَأَكْرَهُ أَنْ تَكُونَ ضَغَائِنُ بَيْنَ أَقْوَامٍ، فَأُتِيَ حُذَيْفَةُ، فَقِيلَ لَهُ: إِنَّ سَلْمَانَ لاَ يُصَدِّقُكَ وَلاَ يُكَذِّبُكَ بِمَا تَقُولُ، فَجَاءَنِي حُذَيْفَةُ فَقَالَ: يَا سَلْمَانُ ابْنَ أُمِّ سَلْمَانَ، فَقُلْتُ يَا حُذَيْفَةُ ابْنَ أُمِّ حُذَيْفَةَ، لَتَنْتَهِيَنَّ، أَوْ لَأَكْتُبَنَّ فِيكَ إِلَى عُمَرَ، فَلَمَّا خَوَّفْتُهُ بِعُمَرَ تَرَكَنِي، وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”مِنْ وَلَدِ آدَمَ أَنَا، فَأَيُّمَا عَبْدٌ مِنْ أُمَّتِي لَعَنْتُهُ لَعْنَةً، أَوْ سَبَبْتُهُ سَبَّةً، فِي غَيْرِ كُنْهِهِ، فَاجْعَلْهَا عَلَيْهِ صَلاةً۔“
عمرو بن ابو قرہ کندی سے روایت ہے کہ میرے والد نے سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کو اپنی بہن سے شادی کرنے کی پیش کش کی تو انہوں نے انکار کر دیا اور اپنی آزاد کردہ لونڈی بقرہ سے نکاح کر لیا، پھر ابو قرہ کو معلوم ہوا کہ سیدنا سلمان اور سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہما کے مابین کوئی ناراضی ہے۔ وہ ان کے پاس آئے تو معلوم ہوا کہ وہ سبزیوں کے کھیت میں گئے ہیں۔ وہ ادھر ہی روانہ ہو گئے۔ ان سے ملاقات ہوئی تو دیکھا کہ ان کے پاس ایک ٹوکری ہے جس میں سبزیاں ہیں۔ انہوں نے لاٹھی کو زنبیل کے کڑے میں ڈال کر کندھے پر رکھا ہوا ہے۔ ابو قرہ نے کہا: اے ابو عبداللہ! تمہارے اور سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے درمیان کیا رنجش ہے؟ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے اس پر یہ آیت پڑھی: « ﴿وَکَانَ الإِنْسَانُ عَجُولاً﴾ » [الإسراء: 11] ”انسان بڑا جلد باز ہے۔“ پھر دونوں چلے اور سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کے گھر آئے۔ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ گھر میں داخل ہوئے اور سلام کہا، پھر ابو قرہ کو اجازت دی تو وہ بھی داخل ہو گئے۔ انہوں نے دیکھا کہ دروازے پر ایک چادر رکھی ہوئی ہے اور اس کے سر کے قریب چند کچی اینٹیں رکھی ہوئی ہیں اور پاس زین کی طرح ایک موٹا سا گدا رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے (مجھ سے) فرمایا: اپنی باندی کے بستر پر بیٹھ جاؤ جو وہ اپنے لیے بچھاتی ہے۔ پھر باتیں شروع کر دیں اور بتایا کہ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ لوگوں کو وہ باتیں بیان کرتے تھے جنہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی کے بارے میں غصے میں فرما دیتے تھے۔ میرے پاس لوگ آتے ہیں اور اس کے متعلق پوچھتے ہیں تو میں کہہ دیتا ہوں: سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کو ان باتوں کا زیادہ علم ہے جو وہ بیان کرتے ہیں۔ اور مجھے یہ پسند نہ تھا (کہ ان باتوں کی وجہ سے جو ان میں بیان کرنے کی نہیں ہیں) لوگوں کے درمیان کینہ پیدا ہو۔ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے پاس کوئی گیا اور کہا کہ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ تمہاری باتوں کی تصدیق کرتے ہیں نہ انہیں جھٹلاتے ہیں۔ چنانچہ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ میرے پاس آئے اور کہا: اے سلمان بن ام سلمان! (تم نے ایسے کہا ہے)، تو میں نے کہا: اے حذیفہ بن ام حذیفہ! تم ایسی باتیں بیان کرنے سے رک جاؤ ورنہ میں تمہارے بارے میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو لکھوں گا۔ جب میں نے انہیں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا نام لے کر ڈرایا تو وہ مجھے چھوڑ کر چلے گئے۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی: ”(اے اللہ!) میں بھی اولاد آدم سے ہوں، چنانچہ میں نے اپنی امت کے جس فرد پر بھی کوئی لعنت کی یا اسے برا بھلا کہا جبکہ وہ اس کا مستحق نہ تھا تو اس کے لیے اسے رحمت بنا دے۔“ [الادب المفرد/كتاب المعروف/حدیث: 234]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: حسن .»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 4659، وأخرجه مسند أحمد برقم: 437/5، وأخرجه من حديث زائدة به الصحيحة برقم: 1758» 0
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 4659، وأخرجه مسند أحمد برقم: 437/5، وأخرجه من حديث زائدة به الصحيحة برقم: 1758» 0
قال الشيخ الألباني: حسن
حدیث نمبر: 174
174/234 عن عمرو بن أبي قرة الكندي قال:" عرض أبي على سلمان أخته، فأبى وتزوج مولاة له يقال لها: بقيرة، فبلغ أبا قرة أنه كان بين حذيفة وسلمان شيء، فأتاه يطلبه، فأخبر أنه في مبقلةٍ له، فتوجه إليه، فلقيه ومعه زبيل فيه بقل؛ قد أدخل عصاه في عروة الزبيل- وهو على عاتقهِ – فقال: يا أبا عبد الله! ما كان بينك وبين حذيفة؟ قال: يقول سلمان:? وكان الإنسان عجولاً? [الإسراء: 11] ، فانطلقاً حتى أتيا دار سلمان، فدخل سلمان الدار، فقال: السلام عليكم، ثم أذن لأبي قرة، فدخل، فإذا نمط (3) موضوع على باب وعند رأسه لبنات، وإذا قرطاط (4) فقال: اجلس على فراش مولاتك التي تمهد لنفسها، ثم أنشأ يحدثه فقال: إن حذيفة كان يحدث بأشياء ؛ كان يقولها رسول الله صلى الله عليه وسلم في غضبه لأقوام، فأوتى فأسأل عنها؟ فأقول: حذيفة أعلم بما يقول، وأكره أن تكون ضغائن بين أقوام، فأتي حذيفة، فقيل له: إن سلمان لا يصدقك ولا يكذبك بما تقول! فجائني حذيفة فقال: يا سلمان ابن أم سلمان! فقلت: يا حذيفة ابن أم حذيفة! لتنتهين، أو لأكتبن فيك إلى عمر، فلما خوفته بعمر تركني، وقد قال رسول صلى الله عليه وسلم:" من ولد آدم أنا، فأيما عبدٍ من أمتي لعنته لعنة، أو سببته سبةً، في غير كنهه، فاجعلها عليه صلاة".
عمرو بن ابوقرۃ کندی کہتے ہیں، میرے والد نے سلمان رضی اللہ عنہ کے سامنے اپنی بہن کا رشتہ پیش کیا، تو انہوں نے انکار کیا اور اپنی آزاد کردہ لونڈی سے نکاح کر لیا جس کا نام بقیرہ تھا۔ ابوقرہ کو یہ بات پہنچی کہ حذیفہ اور سلمان کے مابین کوئی بات (کوئی ناچاقی) ہے، وہ سلمان کو تلاش کرتے ہوئے آئے۔ انہیں بتایا گیا کہ وہ اپنی ترکاریوں کی کیاریوں پر (اپنے کھیت میں) ہیں۔ وہ اسی طرف چلے تو سلمان سے ملاقات ہوئی، انہوں نے ایک ٹوکرا اپنے کندھے پر اٹھایا ہوا تھا جس میں سبزیاں تھیں اور اپنی لاٹھی ٹوکرے کے کنڈے میں ڈالی ہو ئی تھی، ابوقرہ نے کہا: اے ابوعبدللہ! آپ کے اور حذیفہ کے مابین کیا بات (ناچاقی) ہے؟ بیان کرتے ہیں: سلمان کہتے ہیں: «وَكَانَ الإِنْسَانُ عَجُولاً» ، انسان بڑا جلد باز واقع ہوا ہے، ہم دونوں (ابوقرہ اور سلمان) چلتے رہے یہاں تک کہ سلمان کے گھر پہنچے، سلمان اپنے گھر میں داخل ہوئے اور کہا: السَّلاَمُ عَلَیْکُمْ پھر ابوبقرہ کو اجازت دی کہ اندر آ جائیں، تو وہ بھی اندر داخل ہوئے تو دیکھا کہ دروازے پر چمڑے کا بستر رکھا ہو ا تھا اور اس کے کنارے پر کچھ اینٹیں تھیں اور تھوڑی سی زین کا کپڑا تھا، تو انہوں نے کہا: اپنی لونڈی کے بستر پر بیٹھیں یہ وہ بستر ہے جو وہ اپنے لیے بچھاتی ہے (یہ صحابہ کرام کی انتہائی سادگی کا بیان ہے مطلب یہ ہے کہ ایک چمڑے کا فراش بچھایا ہوا تھا، اینٹیں رکھی ہوئی تھیں اور اینٹوں پر ایک زین رکھی ہوئی تھی اسے تکیے کی صورت دی ہوئی تھی) وہاں ایک بستر پڑا ہے، سرہانے پر اینٹیں رکھی ہیں، کچھ ترکاری کے ٹکڑے پڑے ہیں، سلمان نے کہا کہ اپنی لونڈی کے بستر پر جو اس نے اپنے لئے بچا رکھا ہے بیٹھو، پھروہ ان کو بتانے لگے کہنے لگے: میرے اور حذیفہ کے درمیان جو ناچاقی کی وجہ بنی وہ یہ تھی کہ حذیفہ کچھ حدیثیں بیان کرتے تھے اور وہ الفاظ نبی صلی اللہ علیہ وسلم غصے کی حالت میں لوگوں سے کہتے تھے تو لوگ میرے پاس ان باتوں کے متعلق پوچھنے آتے کہ یہ کہنی جائز ہیں کہ نہیں۔ (حذیفہ کہتے تھے کہ یہ حدیثیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کیں ہیں ہم بھی کہہ سکتے ہیں جب کہ سلمان کا خیال تھا کہ چونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ غصے میں کہا ہے اس لیے ہم نہیں کہہ سکتے۔) میں کہتا: حذیفہ خوب جانتا ہے جو وہ کہتا ہے اسی کو پتا ہے، اور میں ناپسند کرتا تھا کہ لوگوں کے درمیان عداوتیں بڑھ جائیں۔ کچھ لوگ حذیفہ کے پاس گئے ان سے کہا گیا: سلمان نہ تو تیری تصدیق کرتا ہے اور نہ ہی تیری تکذیب کرتا ہے جو تو کہتا ہے، تو حذیفہ میرے پاس آئے (یعنی حذیفہ کا تقاضایہ تھا کہ سلمان میری تصدیق کرتا)۔ تو کہا: اے سلمان ام سلمان کے بیٹے! (یعنی سخت الفاظ کہے تو سلمان کہتے ہیں کہ مجھے بھی غصہ آ گیا) تو میں نے کہا: اے حذیفہ ام حذیفہ کے بیٹے! تم باز آ جاؤ ورنہ میں تیرے بارے میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو لکھ دوں گا، جب میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ اس کو دھمکایا اس نے مجھے چھوڑ دیا جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں آدم کی اولاد میں سے ہوں، جس بندے کو میں نے ناجائز لعنت کی ہو یا اسے برا بھلا کہا: ہو۔ یا اللہ، اس کو اس پر رحمت بنا دے۔“ پھر باتیں کرنے لگے۔ کہا کہ حذیفہ وہ باتیں بیان کیا کرتے تھے جو رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض لوگوں پر غصے کی حالت میں فرمائیں تھیں، یہ باتیں میرے پاس لائی گئیں اور مجھ سے سوال کیا گیا تو میں نے کہہ دیا کہ حذیفہ جو بیان کرتے ہیں اسے وہی جانتے ہیں میں اسے ناپسند کرتا تھا کہ لوگوں میں کینہ پھیلے، حذیفہ سے لوگوں نے جا کر کہا کہ سلمان نہ تمہاری تصدیق کرتے ہیں نہ تکذیب۔ اس کے بعد حذیفہ میرے پاس اے اور کہا: اے سلمان بن ام سلمان! میں نے بھی کہا: اے حذیفہ بن ام حذیفہ! یا تو اس حرکت سے بعض آ جاؤ ورنہ میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو لکھ بھیجوں گاجب میں نے عمر رضی اللہ عنہ سے ڈرایا تو انہوں نے مجھے چھوڑ دیا اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”اولاد آدم میں سے جس کسی شخص پر میں لعنت کروں یا اس کی ناپسندیدگی کے باوجود برا بھلا کہوں تو میں اس پر رحمت کر رہا ہوں۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 174]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: حسن .»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 4659، وأخرجه مسند أحمد برقم: 437/5، وأخرجه من حديث زائدة به الصحيحة برقم: 1758» 0
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 4659، وأخرجه مسند أحمد برقم: 437/5، وأخرجه من حديث زائدة به الصحيحة برقم: 1758» 0
قال الشيخ الألباني: حسن