الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1111. حَدِيثُ عِتْبَانَ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 23772 (کل: 10 مقامات، 6 کتب)
صحیح مسلم: 1497
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1793
حدیث نمبر: 23772
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، حَدَّثَنِي مَحْمُودُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ عِتْبَانَ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ، قَالَ: ثُمَّ حَبَسْتُهُ عَلَى خَزِيرٍ لَنَا صَنَعْنَاهُ لَهُ، فَسَمِعَ بِهِ أَهْلُ الْوَادِي يَعْنِي: أَهْلَ الدَّارِ فَثَابُوا إِلَيْهِ، حَتَّى امْتَلَأَ الْبَيْتُ، فَقَالَ رَجُلٌ: أَيْنَ مَالِكُ بْنُ الدُّخْشُنِ؟ قَالَ: وَرُبَّمَا قَالَ الدُّخَيْشِنِ.
گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23772]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 6423
قَالَ: سَمِعْتُ عِتْبَانَ بْنَ مَالِكٍ الْأَنْصارِيَّ، ثُمَّ أَحَدَ بَنِي سَالِمٍ، قَالَ: غَدَا عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" لَنْ يُوَافِيَ عَبْدٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَقُولُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، يَبْتَغِي بِهِ وَجْهَ اللَّهِ، إِلَّا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ النَّارَ".
انہوں نے بیان کیا کہ عتبان بن مالک انصاری رضی اللہ عنہ سے میں نے سنا، جو بنی سالم کے ایک فرد تھے، انہوں نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے یہاں تشریف لائے اور فرمایا ”کوئی بندہ جب قیامت کے دن اس حالت میں پیش ہو گا کہ اس نے کلمہ «لا إله إلا الله» کا اقرار کیا ہو گا اور اس سے اس کا مقصود اللہ کی خوشنودی حاصل کرنا ہو گی تو اللہ تعالیٰ دوزخ کی آگ کو اس پر حرام کر دے گا۔“ [صحيح البخاري/كتاب الرقاق/حدیث: 6423]
محمود بن ربیع رضی اللہ عنہ نے یہ بھی بیان کیا کہ میں نے عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا، جو بنو سالم کے ایک فرد ہیں، انھوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے اور فرمایا: ”جب کوئی بندہ قیامت کے دن بایں حالت پیش ہوگا کہ اس نے کلمہ «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ» کا اقرار کیا ہوگا اور اس اقرار سے مقصود اللہ کی خوشنودی حاصل کرنا ہوگی تو اللہ تعالیٰ دوزخ کی آگ کو اس پر حرام کردے گا۔“ [صحيح البخاري/كتاب الرقاق/حدیث: 6423]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 6938
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَخْبَرَنِي مَحْمُودُ بْنُ الرَّبِيعِ، قَالَ: سَمِعْتُ عِتْبَانَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ: غَدَا عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَجُلٌ: أَيْنَ مَالِكُ بْنُ الدُّخْشُنِ، فَقَالَ رَجُلٌ:" مِنَّا ذَلِكَ مُنَافِقٌ لَا يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلَا تَقُولُوهُ يَقُولُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، يَبْتَغِي بِذَلِكَ وَجْهَ اللَّهِ، قَالَ: بَلَى، قَالَ: فَإِنَّهُ لَا يُوَافَى عَبْدٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِهِ إِلَّا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ النَّارَ".
ہم سے عبدان نے بیان کیا، کہا ہم کو عبداللہ بن مبارک نے خبر دی، کہا ہم کو معمر نے خبر دی، انہیں زہری نے، انہیں محمود بن الربیع نے خبر دی، کہا کہ میں نے عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ صبح کے وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے یہاں تشریف لائے پھر ایک صاحب نے پوچھا کہ مالک بن الدخشن کہاں ہیں؟ ہمارے قبیلہ کے ایک شخص نے جواب دیا کہ وہ منافق ہے، اللہ اور اس کے رسول سے اسے محبت نہیں ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر فرمایا کہ کیا تم ایسا نہیں سمجھتے کہ وہ کلمہ لا الہٰ الا اللہ کا اقرار کرتا ہے اور اس کا مقصد اس سے اللہ کی رضا ہے۔ اس صحابی نے کہا کہ ہاں یہ تو ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر جو بندہ بھی قیامت کے دن اس کلمہ کو لے کر آئے گا، اللہ تعالیٰ اس پر جہنم کو حرام کر دے گا۔ [صحيح البخاري/كتاب استتابة المرتدين/حدیث: 6938]
حضرت عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا: ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس صبح صبح تشریف لائے تو ایک آدمی نے کہا: ”مالک بن دخشن کہاں ہے؟“ ہم میں سے ایک آدمی نے کہا: ”وہ منافق ہے، وہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت نہیں کرتا۔“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے تم یوں کیوں نہیں کہتے کہ وہ «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“ پڑھتا ہے اور اس کا مقصد صرف اللہ کی رضا جوئی ہے؟“ اس نے کہا: ”کیوں نہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک جو بندہ بھی قیامت کے دن اس کلمے کو لے کر آئے گا اللہ تعالیٰ اس پر جہنم کی آگ حرام کر دے گا۔“ [صحيح البخاري/كتاب استتابة المرتدين/حدیث: 6938]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 33 ترقیم شاملہ: -- 1497
وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍكِلَاهُمَا، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَحْمُودُ بْنُ رَبِيعٍ ، عَنْ عِتْبَانَ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمَعْنَى حَدِيثِ يُونُسَ، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: فَقَالَ رَجُلٌ: أَيْنَ مَالِكُ بْنُ الدُّخْشُنِ، أَوِ الدُّخَيْشِنِ؟ وَزَادَ فِي الْحَدِيثِ، قَالَ مَحْمُودٌ: فَحَدَّثْتُ بِهَذَا الْحَدِيثِ، نَفَرًا فِيهِمْ أَبُو أَيُّوبَ الأَنْصَارِيُّ، فَقَالَ: مَا أَظُنُّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَا قُلْتَ؟ قَالَ: فَحَلَفْتُ إِنْ رَجَعْتُ إِلَى عِتْبَانَ أَنْ أَسْأَلَهُ، قَالَ: فَرَجَعْتُ إِلَيْهِ، فَوَجَدْتُهُ شَيْخًا كَبِيرًا قَدْ ذَهَبَ بَصَرُهُ، وَهُوَ إِمَامُ قَوْمِهِ، فَجَلَسْتُ إِلَى جَنْبِهِ، فَسَأَلْتُهُ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ، فَحَدَّثَنِيهِ كَمَا حَدَّثَنِيهِ أَوَّلَ مَرَّةٍ، قَالَ الزُّهْرِيُّ: ثُمَّ نَزَلَتْ بَعْدَ ذَلِكَ فَرَائِضُ وَأُمُورٌ، نَرَى أَنَّ الأَمْرَ انْتَهَى إِلَيْهَا، فَمَنِ اسْتَطَاعَ أَنْ لَا يَغْتَرَّ فَلَا يَغْتَرَّ.
معمر نے زہری سے روایت کی، کہا: مجھے محمود بن ربیع رضی اللہ عنہ نے عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ سے حدیث سنائی، کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا (پھر یونس کی حدیث کے ہم معنی حدیث بیان کی، البتہ یہ کہا: تو ایک آدمی نے کہا: مالک بن دخشن یا دخیشن کہاں ہے؟ اور حدیث میں یہ اضافہ کیا: محمود رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے یہ حدیث چند لوگوں کو، جن میں ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے، سنائی تو انہوں نے کہا: میں نہیں سمجھتا کہ جو بات تم بیان کرتے ہو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی ہو۔ اس پر میں نے (دل میں) قسم کھائی کہ اگر میں عتبان رضی اللہ عنہ کے ہاں دوبارہ گیا تو ان سے (اس کے بارے میں ضرور) پوچھوں گا۔ تو میں دوبارہ ان کے پاس آیا، میں نے دیکھا کہ وہ بہت بوڑھے ہو چکے ہیں، ان کی بینائی ختم ہو چکی تھی لیکن وہ (اب بھی) اپنی قوم کے امام تھے۔ میں ان کے پہلو میں بیٹھ گیا اور ان سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے مجھے بالکل اسی طرح (ساری) حدیث سنائی جس طرح پہلے سنائی تھی۔ زہری نے کہا: اس واقعے کے بعد بہت سے فرائض اور دیگر امور (احکام) نازل ہوئے اور ہماری نظر میں معاملہ انہی پر تمام ہوا، لہذا جو انسان چاہتا ہے کہ (عتبان رضی اللہ عنہ کی حدیث کے ظاہری مفہوم سے) دھوکا نہ کھائے، وہ دھوکا کھانے سے بچے۔) [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1497]
ایک دوسری سند سے امام صاحب مذکورہ بالا حدیث بیان کرتے ہیں، اس میں یہ الفاظ بھی ہیں کہ ”ایک آدمی نے کہا، مالک بن دخشن یا دخیشن کہاں ہے؟“ اور یہ اضافہ ہے، محمود کہتے ہیں: ”میں نے یہ حدیث چند لوگوں کو جن میں ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے سنائی۔ تو انہوں نے کہا: ”میں نہیں سمجھتا کہ جو بات تم بیان کرتے ہو، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی ہو۔“ تو میں نے دل سے قسم اٹھائی کہ اگر میں عتبان کو دوبارہ ملوں گا تو ان سے یہ حدیث پوچھوں گا، میں ان کے پاس دوبارہ آیا تو وہ بہت بوڑھے ہو چکے تھے، ان کی بینائی ختم ہو چکی تھی لیکن وہ اپنی قوم کے امام تھے، تو میں ان کے پہلو میں بیٹھ گیا اور ان سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے مجھے پہلے کی طرح سارا واقعہ سنایا۔“ زہری کہتے ہیں: ”اس واقعہ کے بعد بہت سے احکام نازل ہوئے اور بہت سی چیزیں فرض ہوئیں، ہمارے خیال میں ان کے بعد دین مکمل ہو گیا، لہٰذا جو انسان عتبان رضی اللہ عنہ کی حدیث کے ظاہری مفہوم سے دھوکا نہ کھانا چاہتا ہو وہ ہماری وضاحت سے دھوکا کھانے سے بچ جائے۔“ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1497]
ترقیم فوادعبدالباقی: 33
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 23770
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَحْمُودُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ عِتْبَانَ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: إِنِّي قَدْ أَنْكَرْتُ بَصَرِي، وَالسُّيُولُ تَحُولُ بَيْنِي وَبَيْنَ مَسْجِدِي، فَلَوَدِدْتُ أَنَّكَ جِئْتَ فَصَلَّيْتَ فِي بَيْتِي مَكَانًا أَتَّخِذُهُ مَسْجِدًا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَفْعَلُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ"، قَالَ: فَمَرَّ عَلَى أَبِي بَكْرٍ فَاسْتَتْبَعَهُ، فَانْطَلَقَ مَعَهُ، فَاسْتَأْذَنَ فَدَخَلَ عَلَيَّ، فَقَالَ وَهُوَ قَائِمٌ:" أَيْنَ تُرِيدُ أَنْ أُصَلِّيَ؟" فَأَشَرْتُ لَهُ حَيْثُ أُرِيدُ، قَالَ: ثُمَّ حَبَسْتُهُ عَلَى خَزِيرٍ صَنَعْنَاهُ لَهُ، قَالَ: فَسَمِعَ أَهْلُ الْوَادِي يَعْنِي: أَهْلَ الدَّارِ، فَثَابُوا إِلَيْهِ، حَتَّى امْتَلَأَ الْبَيْتُ، فَقَالَ رَجُلٌ: أَيْنَ مَالِكُ بْنُ الدُّخْشُنِ؟ وَرُبَّمَا قَالَ: مَالِكُ بْنُ الدُّخَيْشِنِ، فَقَالَ رَجُلٌ: ذَاكَ رَجُلٌ مُنَافِقٌ لَا يُحِبُّ اللَّهَ وَلَا رَسُولَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تَقُولُ هُوَ يَقُولُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، يَبْتَغِي بِذَلِكَ وَجْهَ اللَّهِ؟"، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَمَّا نَحْنُ فَنَرَى وَجْهَهُ وَحَدِيثَهُ إِلَى الْمُنَافِقِينَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيْضًا:" لَا تَقُولُ هُوَ يَقُولُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، يَبْتَغِي بِذَلِكَ وَجْهَ اللَّهِ؟"، قَالَ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" فَلَنْ يُوَافِيَ عَبْدٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَقُولُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، يَبْتَغِي بِذَلِكَ وَجْهَ اللَّهِ، إِلَّا حُرِّمَ عَلَى النَّارِ" ، قَالَ مَحْمُودٌ: فَحَدَّثْتُ بِهَذَا الْحَدِيثِ نَفَرًا فِيهِمْ أَبُو أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيُّ، فَقَالَ: مَا أَظُنُّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا قُلْتَ! قَالَ: فَآلَيْتُ إِنْ رَجَعْتُ إِلَى عِتْبَانَ أَنْ أَسْأَلَهُ، فَرَجَعْتُ إِلَيْهِ، فَوَجَدْتُهُ شَيْخًا كَبِيرًا قَدْ ذَهَبَ بَصَرُهُ، وَهُوَ إِمَامُ قَوْمِهِ، فَجَلَسْتُ إِلَى جَنْبِهِ فَسَأَلْتُهُ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ، فَحَدَّثَنِيهِ كَمَا حَدَّثَنِيهِ أَوَّلَ مَرَّةٍ، قَالَ مَعْمَرٌ: فَكَانَ الزُّهْرِيُّ إِذَا حَدَّثَ بِهَذَا الْحَدِيثِ، قَالَ: ثُمَّ نَزَلَتْ فَرَائِضُ وَأُمُورٌ نَرَى أَنَّ الْأَمْرَ انْتَهَى إِلَيْهَا، فَمَنْ اسْتَطَاعَ أَنْ لَا يَفْتُرَ فَلَا يَفْتُرْ.
حضرت عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ! میری قوم کی مسجد اور میرے درمیان سیلاب حائل ہوجاتا ہے آپ کسی وقت تشریف لا کر میرے گھر میں نماز پڑھ دیں تو میں اسے ہی اپنے لئے جائے نماز منتخب کرلوں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ایسا کرنے کا وعدہ کرلیا چناچہ ایک دن حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے اور گھر میں داخل ہو کر فرمایا تم کس جگہ کو جائے نماز بنانا چاہتے ہو؟ میں نے گھر کے ایک کونے کی طرف اشارہ کردیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوگئے ہم نے ان کے پیچھے صف بندی کرلی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں دو رکعتیں پڑھائیں ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کھانے پر روک لیا انصار کے کانوں تک یہ بات پہنچی تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے لئے آنے لگے سارا گھر بھر گیا، ایک آدمی کہنے لگا کہ مالک بن دخشم کہاں ہے؟ دوسرے نے جواب دیا کہ وہ منافق ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایسے نہ کہو وہ اللہ کی رضا کے لئے لا الہ الا اللہ پڑھتا ہے اس نے کہا کہ ہم تو یہی دیکھتے ہیں کہ اس کی توجہ اور باتیں منافقین کی طرف مائل ہوتی ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر وہی جملہ دہرایا دوسرے آدمی نے کہا کیوں نہیں یا رسول اللہ! اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص اللہ کی رضا کے لئے لا الہ الا اللہ کی گواہی دیتا ہوا قیامت کے دن آئے گا اللہ نے اس پر جہنم کی آگ کو حرام قرار دے دیا ہے محمود کہتے ہیں کہ یہ حدیث جب میں نے ایک جماعت کے سامنے بیان کی جن میں حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ بھی تھے تو وہ کہنے لگے میں نہیں سمجھتا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہوگا میں نے کہا کہ جس وقت میں مدینہ منورہ پہنچا اور حضرت عتبان رضی اللہ عنہ زندہ ہوتے تو میں ان سے یہ سوال ضرور کروں گا، چناچہ میں وہاں پہنچا تو وہ نابینا ہوچکے تھے اور اپنی قوم کی امامت فرماتے تھے میں نے ان سے اس حدیث کے متعلق پوچھا تو انہوں نے مجھے یہ حدیث اس طرح سنا دی جیسے پہلے سنائی تھی اور یہ بدری صحابی تھے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23770]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 311
311. عن عتبان بن مالك يقول: غدا عليَّ رسولُ الله صلى الله عليه وسلم فقال رجلٌ: أين مالك بن الدخْشُن؟ فقال رجل منا: ذلك منافق لا يحبّ الله ورسوله. فقال النبيُّ صلى الله عليه وسلم: ألا تقولوه يقول: لا إله إلا الله، يبتغي بذلك وجه الله. قال: بلى. قال: فإنه لا يوافي عبد يوم القيامة به إلاّ حرّم الله عليه النار.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاريّ في استتابة المرتدين (6938) عن عبدان، أخبرنا عبدالله، أخبرنا معمر، عن الزهري، أخبرني محمود بن الربيع، قال: سمعت عتبان بن مالك، فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 16469
16469- عن عتبان بن مالك الأنصاري قال: غدا عليّ رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: لن يوافي عبد يوم القيامة يقول: لا إله إلا الله يبتغي به وجه الله إلا حرّم الله عليه النار.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الرقاق (6422-6423)، ومسلم في المساجد (33: 264) كلاهما من طريق معمر، عن الزهري قال: حدثني محمود بن الربيع قال: سمعت عتبان بن مالك الأنصاري قال: فذكره. واللفظ للبخاري.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 1793
«إن الله تعالى قد حرم على النار من قال لا إله إلا الله يبتغي بذلك وجه الله»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے اس شخص پر جہنم کی آگ کو حرام کر دیا ہے جس نے خالصتاً اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لیے «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» کہا ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1793]
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے اس شخص پر جہنم کی آگ کو حرام کر دیا ہے جس نے خالصتاً اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لیے «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» کہا ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1793]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق] عن عتبان بن مالك.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 15138
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، حَدَّثَنِي مَحْمُودُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ عِتْبَانَ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: إِنِّي قَدْ أَنْكَرْتُ بَصَرِي، وَإِنَّ السُّيُولَ تَحُولُ بَيْنِي وَبَيْنَ مَسْجِدِ قَوْمِي، وَلَوَدِدْتُ أَنَّكَ جِئْتَ فَصَلَّيْتَ فِي بَيْتِي مَكَانًا أَتَّخِذُهُ مَسْجِدًا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَفْعَلُ إِنْ شَاءَ اللهُ "، فَمَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أَبِي بَكْرٍ فَاسْتَتْبَعَهُ، فَانْطَلَقَ مَعَهُ فَاسْتَأْذَنَ، فَدَخَلَ، فَقَالَ وَهُوَ قَائِمٌ: " أَيْنَ تُرِيدُ أَنْ أُصَلِّيَ؟ " فَأَشَرْتُ إِلَيْهِ حَيْثُ أُرِيدُ، قَالَ: ثُمَّ حَبَسْنَاهُ عَلَى خَزِيرَةٍ صَنَعْنَاهَا لَهُ، فَسَمِعَ بِهِ أَهْلُ الْوَادِي، - يَعْنِي أَهْلَ الدَّارِ - فَثَابُوا إِلَيْهِ حَتَّى امْتَلَأَ الْبَيْتُ، فَقَالَ رَجُلٌ: أَيْنَ مَالِكُ بْنُ الدُّخْشُنِ أَوِ ابْنُ الدُّخَيْشِ ؟ فَقَالَ رَجُلٌ: ذَلِكَ رَجُلٌ مُنَافِقٌ لَا يُحِبُّ اللهَ وَلَا رَسُولَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَيْضًا: " لَا تَقُلْهُ وَهُوَ يَقُولُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ يَبْتَغِي بِذَلِكَ وَجْهَ اللهِ ". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَمَّا نَحْنُ فَنَرَى وَجْهَهُ وَحَدِيثَهُ فِي الْمُنَافِقِينَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَيْضًا: لَا تَقُلْهُ وَهُوَ يَقُولُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ يَبْتَغِي بِذَلِكَ وَجْهَ اللهِ "، قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ: " فَلَنْ يُوَافِيَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَقُولُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ يَبْتَغِي بِذَلِكَ وَجْهَ اللهِ إِلَّا حَرَّمَهُ اللهُ عَلَى النَّارِ قَالَ مَحْمُودٌ : فَحَدَّثْتُ بِهَذَا الْحَدِيثِ نَفَرًا فِيهِمْ أَبُو أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيُّ فَقَالَ: مَا أَظُنُّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ مَا قُلْتَ، فَآلَيْتُ إِنْ رَجَعْتُ إِلَى عِتْبَانَ بْنِ مَالِكٍ أَنْ أَسْأَلَهُ فَرَجَعْتُ إِلَيْهِ فَوَجَدْتُهُ شَيْخًا كَبِيرًا قَدْ ذَهَبَ بَصَرُهُ وَهُوَ إِمَامُ قَوْمِهِ فَجَلَسْتُ إِلَى جَنْبِهِ فَسَأَلْتُهُ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ، فَحَدَّثَنِيهِ كَمَا حَدَّثَ بِهِ أَوَّلَ مَرَّةٍ "، قَالَ مَعْمَرٌ : كَانَ الزُّهْرِيُّ إِذَا حَدَّثَ بِهَذَا الْحَدِيثِ قَالَ: " ثُمَّ نَزَلَتْ بَعْدَ ذَلِكَ فَرَائِضُ وَأُمُورٌ نَرَى أَنَّ الْأَمْرَ انْتَهَى إِلَيْهَا، فَمَنِ اسْتَطَاعَ أَنْ لَا يُغَيِّرَ فَلَا يُغَيِّرُ.
سیدنا محمود بن ربیع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، سیدنا عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: میری بینائی کمزور ہو گئی ہے، اور سیلاب میرے اور میری قوم کی مسجد کے درمیان حائل ہو جاتے ہیں، اور میں چاہتا ہوں کہ آپ تشریف لائیں اور میرے گھر میں کسی جگہ نماز پڑھیں تاکہ میں اسے مسجد بنا لوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں ان شاء اللہ ایسا کروں گا۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے تو انہیں ساتھ لے لیا، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ روانہ ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت طلب کی، پھر اندر تشریف لائے، اور کھڑے کھڑے فرمایا: ”تم کہاں چاہتے ہو کہ میں نماز پڑھوں؟“ میں نے اس جگہ کی طرف اشارہ کیا جہاں میں چاہتا تھا، پھر ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خزیرہ (ایک کھانا) کے لیے روک لیا جو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بنایا تھا، تو وادی والوں - یعنی گھر والوں - نے سن لیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جمع ہو گئے یہاں تک کہ گھر بھر گیا، تو ایک آدمی نے کہا: مالک بن دخشن یا ابن دخیش کہاں ہے؟ ایک آدمی نے کہا: وہ ایک منافق ہے جو نہ اللہ سے محبت رکھتا ہے نہ اس کے رسول سے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ نہ کہو، وہ تو 'لا الہ الا اللہ' کہتا ہے اور اس سے اللہ کی رضا چاہتا ہے۔“ اس نے کہا: یا رسول اللہ، لیکن ہم تو اس کا رخ اور اس کی باتیں منافقوں کی طرف دیکھتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: ”یہ نہ کہو، وہ 'لا الہ الا اللہ' کہتا ہے اور اس سے اللہ کی رضا چاہتا ہے۔“ انہوں نے کہا: ٹھیک ہے، یا رسول اللہ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص بھی 'لا الہ الا اللہ' کہتے ہوئے اور اس سے اللہ کی رضا چاہتے ہوئے قیامت کے دن اللہ کے پاس حاضر ہو گا، اللہ اسے آگ پر حرام کر دے گا۔“ محمود کہتے ہیں: میں نے یہ حدیث کچھ لوگوں کو سنائی جن میں ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بھی تھے، تو انہوں نے کہا: مجھے نہیں لگتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ بات کہی ہو جو تم نے بیان کی، تو میں نے قسم کھائی کہ اگر میں عتبان بن مالک کے پاس دوبارہ گیا تو ان سے پوچھوں گا۔ چنانچہ میں ان کے پاس گیا تو انہیں ایک بہت بوڑھا آدمی پایا جن کی بینائی جا چکی تھی اور وہ اپنی قوم کے امام تھے، میں ان کے پاس بیٹھا اور ان سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے مجھے وہی حدیث سنائی جو پہلی بار سنائی تھی۔ معمر کہتے ہیں: زہری جب یہ حدیث بیان کرتے تو فرماتے: ”پھر اس کے بعد کچھ فرائض اور احکام نازل ہوئے، ہم سمجھتے ہیں کہ معاملہ انہی تک پہنچتا ہے، پس جو کوئی (پرانے حکم پر) نہ بدلنے کی طاقت رکھے، وہ نہ بدلے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15138]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 28، حدیث 47»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 77، 189، 424، 425، 686، 667، 838، 839، 1185، 5401، 6354، 6422، 6938، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 33، ومالك فى «الموطأ» برقم: 594 / 184، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1653، 1654، 1673، 1709، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 223، 1292، 1612، 2075، 4534، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6560، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 787 / 1، 843 / 1، 1326 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 865، 920، 1251، 5834، 10876، 10879، 10878، 10880، 10881، 10882، 11429، 11430، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 660، 754، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3047، 5002، 5003، 5104، 5194، 5195، 5196، 5239، 20452، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12579، 12985، 16742، 16744، 16745، 16746، 16747، 24109، 24293، 24294، 24295، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1337، 1338، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1505، 1506، 1507، 3469، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 1929، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 6125، 6126، 8902، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7134، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5082، 5083، 5085، 5092، 5091، والطبراني فى «الكبير» برقم: 43، 48، 49، 50، 45، 46، 51، 55، 52، 53، 54، 56، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1495»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 77، 189، 424، 425، 686، 667، 838، 839، 1185، 5401، 6354، 6422، 6938، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 33، ومالك فى «الموطأ» برقم: 594 / 184، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1653، 1654، 1673، 1709، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 223، 1292، 1612، 2075، 4534، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6560، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 787 / 1، 843 / 1، 1326 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 865، 920، 1251، 5834، 10876، 10879، 10878، 10880، 10881، 10882، 11429، 11430، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 660، 754، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3047، 5002، 5003، 5104، 5194، 5195، 5196، 5239، 20452، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12579، 12985، 16742، 16744، 16745، 16746، 16747، 24109، 24293، 24294، 24295، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1337، 1338، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1505، 1506، 1507، 3469، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 1929، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 6125، 6126، 8902، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7134، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5082، 5083، 5085، 5092، 5091، والطبراني فى «الكبير» برقم: 43، 48، 49، 50، 45، 46، 51، 55، 52، 53، 54، 56، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1495»
حدیث نمبر: 15139
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ الْمَكِّيُّ ، ثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ ، عَنْ عِتْبَانَ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: حُرِّمَ عَلَى النَّارِ مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ يَبْتَغِي بِهَا وَجْهَ اللهِ.
سیدنا عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ شخص آگ پر حرام ہے جو 'اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں' کہے اور اس سے اللہ کی رضا چاہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15139]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 29، حدیث 48»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 77، 189، 424، 425، 686، 667، 838، 839، 1185، 5401، 6354، 6422، 6938، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 33، ومالك فى «الموطأ» برقم: 594 / 184، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1653، 1654، 1673، 1709، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 223، 1292، 1612، 2075، 4534، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6560، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 787 / 1، 843 / 1، 1326 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 865، 920، 1251، 5834، 10876، 10879، 10878، 10880، 10881، 10882، 11429، 11430، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 660، 754، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3047، 5002، 5003، 5104، 5194، 5195، 5196، 5239، 20452، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12579، 12985، 16742، 16744، 16745، 16746، 16747، 24109، 24293، 24294، 24295، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1337، 1338، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1505، 1506، 1507، 3469، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 1929، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 6125، 6126، 8902، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7134، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5082، 5083، 5085، 5092، 5091، والطبراني فى «الكبير» برقم: 43، 49، 50، 45، 46، 47، 51، 55، 52، 53، 54، 56، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1495»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 77، 189، 424، 425، 686، 667، 838، 839، 1185، 5401، 6354، 6422، 6938، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 33، ومالك فى «الموطأ» برقم: 594 / 184، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1653، 1654، 1673، 1709، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 223، 1292، 1612، 2075، 4534، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6560، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 787 / 1، 843 / 1، 1326 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 865، 920، 1251، 5834، 10876، 10879، 10878، 10880، 10881، 10882، 11429، 11430، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 660، 754، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3047، 5002، 5003، 5104، 5194، 5195، 5196، 5239، 20452، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12579، 12985، 16742، 16744، 16745، 16746، 16747، 24109، 24293، 24294، 24295، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1337، 1338، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1505، 1506، 1507، 3469، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 1929، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 6125، 6126، 8902، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7134، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5082، 5083، 5085، 5092، 5091، والطبراني فى «الكبير» برقم: 43، 49، 50، 45، 46، 47، 51، 55، 52، 53، 54، 56، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1495»