🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1131. حَدِيثُ بِلَالٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 23886 (کل: 12 مقامات، 11 کتب)
مسند احمد: 23886
سنن ابوداود: 927
سنن ابن ماجہ: 1017
بلوغ المرام: 177
سنن دارمی: 1400
مسند الحمیدی: 148
المنتقى ابن الجارود: 215
مسند امام شافعی: 189
الجامع الكامل: 2646
السنن الكبرى للبيهقي: 3401، 3406
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5638
11 تا 12
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3406
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا حُسَيْنُ بْنُ عِيسَى الْخُرَاسَانِيُّ الدَّامِغَانِيُّ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، ثنا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ، ثنا نَافِعٌ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى قُبَاءَ يُصَلِّي فِيهِ قَالَ: فَجَاءَتْهُ الْأَنْصَارُ فَسَلَّمُوا عَلَيْهِ وَهُوَ يُصَلِّي قَالَ: فَقُلْتُ لِبِلَالٍ: كَيْفَ رَأَيْتَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرُدُّ عَلَيْهِمْ حِينَ كَانُوا يُسَلِّمُونَ عَلَيْهِ وَهُوَ يُصَلِّي؟ قَالَ: يَقُولُ: هَكَذَا، وَبَسَطَ كَفَّهُ وَبَسَطَ جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ كَفَّهُ وَجَعَلَ بَطْنَهُ أَسْفَلَ وَظَهْرَهُ إِلَى فَوْقَ".
نافع بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبا کی جانب نکلے، وہاں نماز پڑھی تو آپ کے پاس انصار آنے لگے اور آپ کو سلام کرنے لگے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر رہے تھے۔ میں نے بلال رضی اللہ عنہ سے پوچھا: آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز میں کس طرح سلام کا جواب دیتے ہوئے دیکھا؟ انہوں نے کہا: اس طرح اور انہوں نے ہتھیلی کو پھیلایا۔ جعفر بن عون نے ہتھیلی کو اس طرح پھیلایا کہ اس کی اندرونی سطح کو نیچے کی طرف اور بیرونی سطح کو اوپر کی طرف کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3406]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ مضي تخريجه في الحديث 3402 قريباً»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5638
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسْجِدِ قُبَاءَ، فَجَاءَ نَاسٌ مِنَ الْأَنْصَارِ يُسَلِّمُونَ عَلَيْهِ وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ، وَكَانَ مَعَهُ صُهَيْبٌ ، فَسَأَلْتُهُ كَيْفَ كَانَ يَرُدُّ عَلَيْهِمْ؟ قَالَ: كَانَ يُشِيرُ إِلَيْهِمْ.
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجدِ قبا میں نماز ادا فرمائی“، اس دوران انصار کے کچھ لوگ آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام پیش کرنے لگے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم حالتِ نماز میں تھے، زید بن اسلم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے، چنانچہ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں سلام کا جواب کس طرح دیتے تھے؟ تو انہوں نے بتایا کہ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طرف (ہاتھ کے) اشارے سے جواب دیتے تھے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5638]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 1186، 1187، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1017، وأخرجه فتح الباري برقم: 5881، وأخرجه مسند البزار برقم: 2083، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4335، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1027، 7291، 7293، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1423/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5612»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں