الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1144. بقية حديث سعيد بن سعد بن عبادة
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 24009/13 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 24009/13
المعجم الکبیر للطبرانی: 5375
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1739
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3343
حدیث نمبر: 24009/13
حدثنا يُونسُ ، حدثنا أَبو مَعْشر ، عن عبد الوهَّاب، عن عَمْرو بن شُرَحبيل بن سعيد بن سعد بن عُبادة يُحدِّث، عن أَبيه ، عن جَدِّه، قال: حَضَرَ رسولَ الله صَلَّي الله عَلَّيْه وَسَلَّمَ سعدُ بن عُبادة، فقال: يا رسول الله، إِنْ وجدتُ على بطنِ امرأَتي رجلًا، أَضربُه بسيفي؟ قال:" أَيُّ بيِّنةٍ أَبْينُ من السَّيف؟!" قال: ثم رَجَعَ عن قوله، فقال:" كتابُ الله والشُّهداءُ" قال سعدٌ: يا رسولَ الله، أَيُّ بيِّنةٍ أبينُ من السيف؟ قال:" كتابُ الله والشُّهداءُ، أيا مَعْشرَ الأنصار، هذا سيِّدُكم استَفزَّتْه الغَيْرةُ، حتى خالَفَ كتابَ الله" قال: فقال رجل: يا رسولَ الله، إِن سعدًا غَيُورٌ، وما طلَّقَ امرأةً قطُّ قَدِرَ أَحدٌ منَّا أَن يتزوَّجَها لغَيْرتِه، قال: فقال رسولُ الله صَلَّي اللهُ عَلَّيْهِ وَسَلَّمَ: " سعدٌ غَيُورٌ، وأَنا أَغْيرُ منه، والله أَغْيرُ منِّي"، قال رجلٌ: على أَيِّ شيءٍ يَغارُ الله؟ قال:" على رجلٍ مُجاهِدٍ في سبيل الله يُخالَفُ إلى أَهِله"
عمرو بن شرحبیل اپنے دادا سے نقل کرتے ہیں کہ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! اگر میں اپنی بیوی کے پیٹ پر کسی آدمی کو پاؤں تو کیا اسے اپنی تلوار سے مار دوں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تلوار سے بڑھ کر واضح گواہی کون سی ہوگی؟“ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بات سے رجوع کر لیا اور فرمایا: ”(نہیں، بلکہ) کتاب اللہ اور گواہ (ضروری ہیں)“، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! تلوار سے بڑھ کر واضح گواہی کون سی ہوگی؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کتاب اللہ اور گواہ، اے گروہ انصار! یہ تمہارا سردار ہے جسے غیرت نے اس طرح بھڑکا دیا کہ اس نے کتاب اللہ کی مخالفت کی“، ایک آدمی نے عرض کیا: یا رسول اللہ! سعد بہت غیرت مند ہیں، انہوں نے جس عورت کو بھی طلاق دی، ان کی غیرت کی وجہ سے ہم میں سے کسی کو اس سے نکاح کرنے کی ہمت نہیں ہوئی، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سعد غیرت مند ہے، میں اس سے زیادہ غیرت مند ہوں اور اللہ مجھ سے بھی زیادہ غیرت مند ہے“، ایک آدمی نے پوچھا: اللہ کس چیز پر غیرت کرتا ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس آدمی پر جو اللہ کی راہ میں جہاد کر رہا ہو اور پیچھے سے کوئی اس کے گھر والوں کے پاس (برے ارادے سے) آئے۔“ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 24009/13]
الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف أبي معشر ، ولجهالة عبدالوهاب
حدیث نمبر: 7731
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعِيدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ: حَضَرَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ وَجَدْتُ عَلَى بَطْنِ امْرَأَتِي رَجُلًا أَضْرِبْهُ بِسَيْفِي؟ وَقَالَ:" أَيُّ بَيِّنَةٍ أَبْيَنُ مِنَ السَّيْفِ؟" قَالَ: ثُمَّ رَجَعَ عَنْ قَوْلِهِ فَقَالَ:" كِتَابُ اللَّهِ وَالشُّهَدَاءُ" [ قَالَ سَعْدٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ بَيِّنَةٍ أَبْيَنُ مِنَ السَّيْفِ؟ قَالَ:" كِتَابُ اللَّهِ وَالشُّهَدَاءُ ] ، أَيَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ هَذَا سَيِّدُكُمُ اسْتَفَزَّتْهُ الْغَيْرَةُ حَتَّى خَالَفَ كِتَابَ اللَّهِ"، قَالَ: فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ سَعْدًا غَيُورٌ وَمَا طَلَّقَ امْرَأَةً قَطُّ قَدِرَ أَحَدٌ مِنَّا أَنْ يَتَزَوَّجَهَا لِغَيْرَتِهِ، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَعْدٌ غَيُورٌ، وَأَنَا أَغْيَرُ مِنْهُ وَاللَّهُ أَغْيَرُ مِنِّي" قَالَ رَجُلٌ: عَلَى أَيِّ شَيْءٍ يَغَارُ اللَّهُ؟ قَالَ: عَلَى رَجُلٍ مُجَاهِدٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يُخَالَفُ إِلَى أَهْلِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
عمرو بن شرحبيل بن عمرو بن سعید بن سعد بن عبادہ اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر میں کسی شخص کو اپنی بیوی کے پیٹ پر پاؤں، تو کیا اپنی تلوار کے ذریعے اسے مار دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تلوار سے زیادہ واضح گواہی اور کیا ہو گی؟ راوی کہتے ہیں، پھر آپ نے اپنے قول سے رجوع کر لیا اور ارشاد فرمایا: اللہ کی کتاب (کے مطابق عمل کیا جائے گا) اور گواہ (پیش کیے جائیں گے)۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! تلوار سے زیادہ واضح گواہی اور کس کی ہو سکتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی کتاب (کے مطابق عمل کیا جائے گا) اور گواہ (پیش کیے جائیں گے) اے انصار کے گروہ یہ تمہارا سردار اسے غصے نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے یہاں تک کہ یہ اللہ کی کتاب (کے حکم) کے برخلاف کرنا چاہتا ہے راوی کہتے ہیں: تو ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! سیدنا سعد رضی اللہ عنہ مزاج کے تیز ہیں انہوں نے جب بھی کسی خاتون کو طلاق دی، تو ان کے مزاج کی تیزی کی وجہ سے ہم میں سے کوئی اس خاتون کے ساتھ شادی نہیں کر سکا راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سعد غیور ہے، اور میں اس سے زیادہ غیور ہوں، اور اللہ تعالیٰ مجھ سے بھی زیادہ غیور ہے ایک صاحب نے عرض کی: اللہ تعالیٰ کس چیز کے حوالے سے غصے میں آتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی راہ میں جہاد کے لئے جانے والے شخص کے حوالے سے، جب اس کی غیر موجودگی میں اس کی بیوی کے پاس جایا جائے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7731]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7731]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5394)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10556
عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَعْدٌ غَيُورٌ، وَأَنَا أَغْيَرُ مِنْهُ، وَاللَّهُ أَغْيَرُ مِنِّي".
قَالَ رَجُلٌ: عَلَى أَيِّ شَيْءٍ يَغَارُ اللَّهُ؟ قَالَ:" عَلَى رَجُلٍ مُجَاهِدٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يُخَالَفُ إِلَى أَهْلِهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ - فِي التَّفْسِيرِ فِي سُورَةِ النُّورِ - وَفِيهِ أَبُو مَعْشَرٍ نَجِيحٌ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قَالَ رَجُلٌ: عَلَى أَيِّ شَيْءٍ يَغَارُ اللَّهُ؟ قَالَ:" عَلَى رَجُلٍ مُجَاهِدٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يُخَالَفُ إِلَى أَهْلِهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ - فِي التَّفْسِيرِ فِي سُورَةِ النُّورِ - وَفِيهِ أَبُو مَعْشَرٍ نَجِيحٌ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عمرو بن شرحبيل بن سعید بن سعد بن عبادہ نے، اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کیا ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”سعد غیور ہے میں اس سے زیادہ غیور ہوں، اور اللہ تعالیٰ مجھ سے بھی زیادہ غیور ہے ایک صاحب نے عرض کی: اللہ تعالیٰ کسی چیز پر غیور ہوتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس مجاہد کے حوالے سے جو اللہ کی راہ میں جہاد کر رہا ہو، اور اس کی غیر موجودگی میں اس کی بیوی (کے ساتھ برائی کرنے کی کوشش کی جائے“۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے، جو سورہ نور کی تفسیر کے بارے میں ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابومعشر نجیح ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10556]
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے، جو سورہ نور کی تفسیر کے بارے میں ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابومعشر نجیح ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10556]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17703»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 5375
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ الْوُحَاظِيُّ ، ثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ نَجِيحٌ الْمَدَنِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: قَالَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ : حَضَرْتُ رَسُولَ اللهِ، وَجَاءَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَجَدْتُ عَلَى بَطْنِ امْرَأَتِي رَجُلًا، أَضْرِبُهُ بِالسَّيْفِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَيُّ بَيِّنَةٍ أَبْيَنُ مِنَ السَّيْفِ؟ "، ثُمَّ رَجَعَ فَقَالَ: " كِتَابُ رَبِّنَا هَذَا "، فَقَالَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ : يَا رَسُولَ اللهِ، أَيُّ بَيِّنَةٍ أَبْيَنُ مِنَ السَّيْفِ؟ فَقَالَ: " كِتَابُ اللهِ، وَشَاهِدٌ ثَمَّةَ "، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ هَذَا سَيِّدُكُمُ، اسْتَفَزَّتْهُ الْغَيْرَةُ حَتَّى خَالَفَ كِتَابَ اللهِ "، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ سَعْدًا رَجُلٌ غَيُورٌ، مَا تَزَوَّجَ امْرَأَةً ثَيِّبًا قَطُّ لِغَيْرَتِهِ، وَمَا قَدَرَ أَحَدٌ مِنَّا أَنْ يَتَزَوَّجَ امْرَأَةً طَلَّقَهَا لِغَيْرَتِهِ، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: سَعْدٌ غَيُورٌ، وَأَنَا أَغْيَرُ مِنْهُ، وَاللهُ عَزَّ وَجَلَّ أَغْيَرُ مِنِّي، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: عَلَى أَيِّ شَيْءٍ يَغَارُ اللهُ تَعَالَى؟ قَالَ: " يَغَارُ عَلَى رَجُلٍ مُجَاهِدٍ فِي سَبِيلِ اللهِ يُخَالَفُ إِلَى أَهْلِهِ.
سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا کہ ایک آدمی آیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے اپنی بیوی کے ساتھ ایک آدمی کو پایا، کیا میں اسے تلوار سے قتل کر دوں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تلوار سے زیادہ واضح گواہ کون سا ہو سکتا ہے؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رجوع کر کے فرمایا: ”یہ ہمارے رب کی کتاب ہے۔“ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! تلوار سے زیادہ واضح گواہ کون سا ہو سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی کتاب، اور وہاں گواہ (موجود ہو)۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے گروہِ انصار! یہ تمہارا سردار ہے، غیرت نے اسے اس حد تک ابھار دیا کہ اس نے اللہ کی کتاب کے خلاف بات کہہ دی۔“ اس پر انصار میں سے ایک آدمی نے عرض کیا: یا رسول اللہ! سعد بہت غیرت مند آدمی ہیں، اپنی غیرت کی وجہ سے انہوں نے کبھی کسی ثیبہ (پہلے سے شادی شدہ) عورت سے نکاح نہیں کیا، اور ہم میں سے کوئی بھی ان کی غیرت کے باعث کسی ایسی عورت سے نکاح نہیں کر سکا جسے انہوں نے طلاق دی ہو۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سعد غیرت مند ہیں، اور میں ان سے بھی زیادہ غیرت مند ہوں، اور اللہ عزوجل مجھ سے بھی زیادہ غیرت مند ہے۔“ اس پر انصار میں سے ایک آدمی نے عرض کیا: اللہ تعالیٰ کس بات پر غیرت کھاتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اس بات پر غیرت کھاتا ہے کہ اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے شخص کی غیر موجودگی میں اس کے گھر والوں کے ساتھ خیانت کی جائے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5375]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 23، حدیث 5394»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 24429، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1739»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 24429، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1739»
حدیث نمبر: 1739
قَالَ إِسْحَاقُ : أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، بَنَا أَبُو مَعْشَرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: حَضَرْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنْ وَجَدْتُ عَلَى بَطْنِ امْرَأَتِي رَجُلًا أَضْرِبُهُ بِالسَّيْفِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَيُّ بَيِّنَةٍ أَبْيَنُ مِنَ السَّيْفِ؟» ثُمَّ رَجَعَ عَنْ قَوْلِهِ فَقَالَ: «كِتَابُ اللهِ تَعَالَى وَشَاهِدٌ» .
فَقَالَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَيُّ بَيِّنَةٍ أَبْيَنُ مِنَ السَّيْفِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كِتَابُ اللهِ تَعَالَى وَشَاهِدٌ» . فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، هَذَا سَعْدٌ قَدِ اسْتَفَزَّتْهُ الْغَيْرَةُ حَتَّى خَالَفَ كِتَابَ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ! فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: إِنَّ سَعْدًا غَيُورٌ، مَا تَزَوَّجَ ثَيِّبًا قَطُّ، وَلَا قَدَرَ رَجُلٌ مِنَّا أَنْ يَتَزَوَّجَ امْرَأَةً طَلَّقَهَا.
فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ سَعْدًا غَيُورٌ، وَأَنَا غَيُورٌ، وَاللهُ أَغْيَرُ مِنِّي» . فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: عَلَى مَا يَغَارُ اللهُ تَعَالَى؟ فَقَالَ: «عَلَى رَجُلٍ مُجَاهِدٍ فِي سَبِيلِ اللهِ تَعَالَى يُخَالَفُ إِلَى أَهْلِهِ» .
فِيهِ انْقِطَاعٌ فِيمَا أَظُنُّ، وَأَبُو مَعْشَرٍ ضَعِيفٌ.
فَقَالَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَيُّ بَيِّنَةٍ أَبْيَنُ مِنَ السَّيْفِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كِتَابُ اللهِ تَعَالَى وَشَاهِدٌ» . فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، هَذَا سَعْدٌ قَدِ اسْتَفَزَّتْهُ الْغَيْرَةُ حَتَّى خَالَفَ كِتَابَ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ! فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: إِنَّ سَعْدًا غَيُورٌ، مَا تَزَوَّجَ ثَيِّبًا قَطُّ، وَلَا قَدَرَ رَجُلٌ مِنَّا أَنْ يَتَزَوَّجَ امْرَأَةً طَلَّقَهَا.
فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ سَعْدًا غَيُورٌ، وَأَنَا غَيُورٌ، وَاللهُ أَغْيَرُ مِنِّي» . فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: عَلَى مَا يَغَارُ اللهُ تَعَالَى؟ فَقَالَ: «عَلَى رَجُلٍ مُجَاهِدٍ فِي سَبِيلِ اللهِ تَعَالَى يُخَالَفُ إِلَى أَهْلِهِ» .
فِيهِ انْقِطَاعٌ فِيمَا أَظُنُّ، وَأَبُو مَعْشَرٍ ضَعِيفٌ.
سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر تھا کہ ایک شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کی: (یا رسول اللہ!) اگر میں اپنی بیوی کے ساتھ کسی غیر مرد کو پاؤں تو کیا میں اسے تلوار سے مار دوں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ابتداً) ارشاد فرمایا: ”تلوار سے بڑھ کر بھلا اور کیا واضح دلیل ہو سکتی ہے؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اس قول سے رجوع فرما لیا اور ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی کتاب (کا حکم) اور گواہ (لازم ہے)۔“ اس پر سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ بول اٹھے: بھلا تلوار سے بڑھ کر اور کیا واضح دلیل ہوگی؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر (وہی بات دہراتے ہوئے) فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی کتاب اور گواہ۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (انصار کو مخاطب کر کے) فرمایا: ”اے گروہِ انصار! یہ سعد ہیں جنہیں ان کی غیرت و حمیت نے اس قدر جوش دلایا ہے کہ وہ اللہ عزوجل کی کتاب کی بھی مخالفت کرنے لگے ہیں۔“ انصار میں سے ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! سعد بہت زیادہ غیرت مند ہیں، انہوں نے کبھی کسی بیوہ یا مطلقہ سے نکاح نہیں کیا، اور ہم میں سے کسی میں یہ ہمت نہیں ہوتی کہ ان کی طلاق دی ہوئی عورت سے نکاح کر سکے۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً سعد غیرت مند ہے، اور میں اس سے زیادہ غیرت مند ہوں، اور اللہ تعالیٰ مجھ سے بھی زیادہ غیرت والا ہے۔“ ایک انصاری نے دریافت کیا: اللہ تعالیٰ کو کس بات پر غیرت آتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس مجاہد پر جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں (جہاد کے لیے) نکلا ہو اور اس کے پیچھے اس کے گھر والوں کے معاملے میں اس کی خیانت کی جائے۔“
اس حدیث کی سند میں میرے خیال میں انقطاع پایا جاتا ہے اور اس کا راوی ابو معشر ضعیف ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الوليمة/حدیث: 1739]
اس حدیث کی سند میں میرے خیال میں انقطاع پایا جاتا ہے اور اس کا راوی ابو معشر ضعیف ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الوليمة/حدیث: 1739]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:قال ابن حجر: فِيهِ انْقِطَاعٌ فِيمَا أَظُنُّ، وَأَبُو مَعْشَرٍ ضَعِيفٌ .»
«قال ابن حجر: فيه انقطاع فيما أظن وأبو معشر ضعيف (المطالب العالية، ج 8، ص 494)»
«0»
«قال ابن حجر: فيه انقطاع فيما أظن وأبو معشر ضعيف (المطالب العالية، ج 8، ص 494)»
«0»
الحكم على الحديث:
في إسناده انقطاع
حدیث نمبر: 3343
قَالَ إِسْحَاقُ: وَثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، ثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ، عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ قَالَ: حَضَرْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَاءَهُ رَجُلٌ قَالَ: إِنْ وَجَدْتُ عَلَى بَطْنِ امْرَأَتِي رَجُلًا أَضْرِبُهُ بِالسَّيْفِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّ بَيِّنَةٍ أَبْيَنُ مِنَ السَّيْفِ؟ ثُمَّ رَجَعَ عَنْ قَوْلِهِ فَقَالَ: كِتَابُ اللَّهِ وَشَاهِدٌ. فَقَالَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ: أَيُّ بَيِّنَةٍ أَبْيَنُ مِنَ السَّيْفِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كِتَابُ اللَّهِ وَشَاهِدٌ. فَقَالَ سَعْدٌ: أَيُّ بَيِّنَةٍ أَبْيَنُ مِنَ السَّيْفِ؟! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، هَذَا سَعْدٌ قَدِ اسْتَفَزَّتْهُ الْغَيْرَةُ حَتَّى خَالَفَ كِتَابَ اللَّهِ. فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: إِنَّ سَعْدًا غَيُورٌ، مَا تَزَوَّجَ ثَيِّبًا قَطُّ، وَلَا قَدَرَ رَجُلٌ مِنْ أَنْ يَتَزَوَّجَ امْرَأَةً طَلَّقَهَا.
فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ سَعْدًا غَيُورٌ، وَأَنَا غَيُورٌ، وَاللَّهُ أَغَيْرُ مِنِّي. فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: عَلَى مَا يَغَارُ اللَّهُ؟ فَقَالَ: عَلَى رَجُلٍ جَاهَدَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يُخَالَفُ إِلَى أَهْلِهِ ". هَذَا إِسْنَادٌ فِيهِ انْقِطَاعٌ - فِيمَا أَظُنُّ - وَأَبُو مَعْشَرٍ ضَعِيفٌ.
فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ سَعْدًا غَيُورٌ، وَأَنَا غَيُورٌ، وَاللَّهُ أَغَيْرُ مِنِّي. فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: عَلَى مَا يَغَارُ اللَّهُ؟ فَقَالَ: عَلَى رَجُلٍ جَاهَدَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يُخَالَفُ إِلَى أَهْلِهِ ". هَذَا إِسْنَادٌ فِيهِ انْقِطَاعٌ - فِيمَا أَظُنُّ - وَأَبُو مَعْشَرٍ ضَعِيفٌ.
سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں حاضر تھا کہ ایک شخص آپ کے پاس آیا اور عرض کی: ”اگر میں اپنی بیوی کے ساتھ کسی غیر مرد کو پاؤں تو کیا میں اسے تلوار سے قتل کر دوں؟“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (پہلے) ارشاد فرمایا: ”تلوار سے بڑھ کر اور کون سی دلیل واضح ہوگی؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اس قول سے رجوع فرما لیا اور ارشاد فرمایا: ”(فیصلہ) اللہ کی کتاب اور گواہ کے مطابق ہوگا۔“ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”بھلا تلوار سے بڑھ کر اور کون سی دلیل زیادہ واضح ہو سکتی ہے؟“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: ”اللہ کی کتاب اور گواہ۔“ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے (تیسری مرتبہ) وہی عرض کی: ”تلوار سے بڑھ کر اور کون سی دلیل زیادہ واضح ہے؟!“ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے گروہِ انصار! یہ سعد ہیں، جنہیں ان کی غیرت نے اس قدر مغلوب کر دیا ہے کہ انہوں نے اللہ کی کتاب کے حکم کی مخالفت کر دی۔“ ایک انصاری شخص نے عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! سعد نہایت غیرت مند شخص ہیں، انہوں نے کبھی کسی ایسی عورت سے نکاح نہیں کیا جو پہلے سے شادی شدہ (بیوہ یا مطلقہ) ہو، اور کسی شخص میں اتنی ہمت نہیں ہوتی تھی کہ ان کی طلاق دی ہوئی عورت سے نکاح کر سکے۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک سعد غیرت مند ہیں، اور میں ان سے زیادہ غیرت مند ہوں، جبکہ اللہ تعالیٰ مجھ سے بھی زیادہ غیرت والا ہے۔“ ایک انصاری شخص نے عرض کی: اللہ تعالیٰ کس بات پر غیرت فرماتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس شخص (کی حرمت) پر جو اللہ کی راہ میں جہاد کر رہا ہو اور اس کے پیچھے اس کے گھر والوں کے معاملے میں اس کی خیانت کی جائے۔“ علمی و فنی اعتبار سے اس روایت کی سند میں میرے گمان کے مطابق انقطاع پایا جاتا ہے، نیز اس کا راوی ابو معشر ضعیف ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب اللعان/حدیث: 3343]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد فيه انقطاع - فيما أظن - وأبو معشر ضعيف»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف