🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1164. مسند علقمة بن رمثة البلوي
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 24009/73 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند احمد: 24009/73
المعجم الکبیر للطبرانی: 15093
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 24009/73
حدثنا يحيي بن إِسحاق ، أَخبرنا لَيث بن سعد ، عن يزيدَ ابن أَبي حَبِيب ، عن زُهير بن قيس البَلَوِي ، عن عَلْقمة بن رِمْثة أَن رسول الله صَلَّي اللهُ عَلَّيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ عَمْرَو بن العاص إلى البحرينِ، فخرج رسولُ الله صَلَّي اللهُ عَلَّيْهِ وَسَلَّمَ في سَريَّةٍ وخرجنا معه، فَنَعسَ رسولُ الله صَلَّي اللهُ عَلَّيْهِ وَسَلَّمَ فقال: " يَرحَمُ الله عَمْرًا"، قال: فتذاكَرْنا كلَّ من اسمُه عَمرٌو، قال: فَنَعسَ رسولُ الله صَلَّي اللهُ عَلَّيْهِ وَسَلَّمَ، فقال:" يَرحَمُ الله عَمْرًا"، قال: ثم نَعَسَ الثالثةَ، فاستَيقظَ، فقال:" يَرحَم الله عَمْرًا"، فقلنا: يا رسولَ الله، من عمروٌ هذا؟ قال:" عَمرُو بن العاصِ"، قلنا: وما شأْنُه؟ قال:" كنتُ إِذا نَدَبْتُ الناسَ إِلى الصَّدقة، جاءَ فأجزَلَ منها، فأَقول: يا عمرُو، أنَّى لك هذا؟ قال: مِن عند الله، وصَدَقَ عَمرٌو، إِنَّ له عند الله خيرًا كثيرًا" ، قال زهيرُ بن قيس: لما قُبِضَ رسولُ الله صَلَّي اللهُ عَلَّيْهِ وَسَلَّمَ، قلت: لأَلزَمنَّ هذا الذي قال رسولُ الله صَلَّي اللهُ عَلَّيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ له عند اللهِ خيرًا كثيرًا" حتى أَموتَ
سیدنا علقمہ بن رمثہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو بحرین بھیجا، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک سریہ میں نکلے، ہم بھی آپ کے ساتھ نکلے، (راستے میں) نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اونگھ آ گئی، (بیدار ہوئے) تو فرمایا: ”اللہ عمرو پر رحم فرمائے“، ہم آپس میں ان تمام لوگوں کا تذکرہ کرنے لگے جن کا نام عمرو تھا، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اونگھ آئی تو فرمایا: ”اللہ عمرو پر رحم فرمائے“، پھر تیسری مرتبہ اونگھ آئی اور آپ بیدار ہوئے تو فرمایا: ”اللہ عمرو پر رحم فرمائے“، ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ عمرو کون ہیں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمرو بن العاص“، ہم نے عرض کیا: ان کی کیا بات ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں جب لوگوں کو صدقہ کی ترغیب دیتا تھا تو وہ آ کر خوب دل کھول کر صدقہ دیتے تھے، میں ان سے پوچھتا: عمرو! تمہارے پاس یہ کہاں سے آیا؟ تو وہ کہتے: اللہ کی طرف سے، اور عمرو نے سچ کہا، ان کے لئے اللہ کے یہاں بہت خیر ہے۔“ زہیر بن قیس کہتے ہیں کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا تو میں نے (دل میں) کہا کہ جس شخص کے متعلق نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے کہ ”ان کے لئے اللہ کے یہاں بہت خیر ہے“، میں مرتے دم تک اس کے ساتھ رہوں گا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 24009/73]

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15093
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ، (ح) .
وَحَدَّثَنَا [عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ] مُعَاوِيَةُ الْعُتْبِيُّ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، قَالَا: ثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ قَيْسٍ التُّجِيبِيِّ ، عَنْ زُهَيْرِ بْنِ قَيْسٍ الْبَلَوِيِّ ، عَنْ عَمِّهِ عَلْقَمَةَ بْنِ رِمْثَةَ الْبَلَوِيِّ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ إِلَى الْبَحْرَيْنِ، ثُمَّ خَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَرِيَّةٍ، وَخَرَجْنَا مَعَهُ فَنَعَسَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ اسْتَيْقَظَ، فَقَالَ: رَحِمَ اللهُ عَمْرًا فَتَذَاكَرْنَا مَنِ اسْمُهُ عَمْرٌو ، ثُمَّ نَعَسَ ثَانِيَةً، فَاسْتَيْقَظَ فَقَالَ: " يَرْحَمُ اللهُ عَمْرًا "، ثُمَّ نَعَسَ ثَالِثَةً فَاسْتَيْقَظَ " فَقَالَ: " يَرْحَمُ اللهُ عَمْرًا " قُلْنَا: مَنْ عَمْرٌو يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: " عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ " قَالُوا: وَمَا بَالُهُ؟ قَالَ: " ذَكَرْتُهُ إِنِّي كُنْتُ إِذَا نَدَبْتُ النَّاسَ لِلصَّدَقَةِ جَاءَ مِنَ الصَّدَقَةِ فَأَجْزَلَ فَأَقُولُ: مِنْ أَيْنَ لَكَ هَذَا يَا عَمْرُو ؟ فَيَقُولُ: مِنْ عِنْدِ اللهِ، وَصَدَقَ عَمْرٌو ، إِنَّ لِعَمْرٍو عِنْدَ اللهِ خَيْرًا كَثِيرًا " قَالَ زُهَيْرٌ : فَلَمَّا كَانَتِ الْفِتْنَةُ قُلْتُ: أَتْبَعُ هَذَا، قَالَ فِيهِ رَسُولُ اللهِ مَا قَالَ، فَلَمْ أُفَارِقْهُ.
سقط من طبعة مكتبة ابن تيمية، والمثبت من النسخة الخطية.
سیدنا علقمہ بن رمثہ بلوی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو بحرین کی طرف بھیجا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک سریہ میں نکلے اور ہم بھی آپ کے ساتھ نکلے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اونگھ آئی، پھر بیدار ہوئے تو فرمایا: ”اللہ عمرو پر رحم فرمائے۔“ ہم آپس میں یہ سوچنے لگے کہ کس کا نام عمرو ہے۔ پھر آپ کو دوسری بار اونگھ آئی، بیدار ہوئے تو فرمایا: ”اللہ عمرو پر رحم فرمائے۔“ پھر تیسری بار اونگھ آئی، بیدار ہوئے تو فرمایا: ”اللہ عمرو پر رحم فرمائے۔“ ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! عمرو کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمرو بن العاص۔“ ہم نے عرض کیا: ان کا کیا معاملہ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے ان کی یاد آئی، میں جب لوگوں کو صدقہ کرنے کی ترغیب دیتا تو عمرو کی طرف سے بہت زیادہ صدقہ آتا، تو میں پوچھتا: اے عمرو! یہ تمہارے پاس کہاں سے آیا؟ وہ جواب دیتے: اللہ کی طرف سے۔ اور عمرو نے سچ کہا، عمرو کے لیے اللہ کے ہاں بہت بھلائی ہے۔“ زہیر کہتے ہیں: جب فتنہ برپا ہوا تو میں نے کہا: میں اس شخص کی پیروی کروں گا جس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے۔ چنانچہ میں نے اسے نہ چھوڑا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15093]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 5، حدیث 1»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 5970، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24482، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں