🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. مسنَد عبد الله بن مسعود رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 4386 (کل: 4 مقامات، 2 کتب)
مسند احمد: 4386، 4311
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4996، 5287
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4386
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ: وَحَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ النَّخَعِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَعَمِّي عَلْقَمَةُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ بِالْهَاجِرَةِ، قَالَ:" فَأَقَامَ الظُّهْرَ لِيُصَلِّيَ، فَقُمْنَا خَلْفَهُ، فَأَخَذَ بِيَدِي وَيَدِ عَمِّي، ثُمَّ جَعَلَ أَحَدَنَا عَنْ يَمِينِهِ، وَالْآخَرَ عَنْ يَسَارِهِ، ثُمَّ قَامَ بَيْنَنَا، فَصَفَفْنَا خَلْفَهُ صَفًّا وَاحِدًا، قَالَ: ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ إِذَا كَانُوا ثَلَاثَةً، قَالَ: فَصَلَّى بِنَا، فَلَمَّا رَكَعَ طَبَّقَ وَأَلْصَقَ ذِرَاعَيْهِ بِفَخِذَيْهِ، وَأَدْخَلَ كَفَّيْهِ بَيْنَ رُكْبَتَيْهِ".
اسود کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ دوپہر کے وقت میں علقمہ کے ساتھ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا، نماز کھڑی ہوئی تو ہم دونوں ان کے پیچھے کھڑے ہو گئے، سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے ایک ہاتھ سے مجھے پکڑا اور ایک ہاتھ سے میرے ساتھی کو اور ہمیں آگے کھینچ لیا، یہاں تک کہ ہم میں سے ہر شخص ایک کونے پر ہو گیا اور وہ خود ہمارے درمیان کھڑے ہو گئے، پھر انہوں نے فرمایا کہ جب تین آدمی ہوتے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی طرح کرتے تھے، پھر انہوں نے ہمیں نماز پڑھائی، جب رکوع کیا تو تطبیق کی، یعنی اپنے بازو رانوں سے چپکا لیے اور دونوں ہتھیلیاں جوڑ کر گھٹنوں کے درمیان کر لیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4386]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، م: 534، وهذا إسناد حسن لأجل ابن إسحاق.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4311
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ دَخَلْتُ عَلَى ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَا وَعَمِّي بِالْهَاجِرَةِ، قَالَ: فَأَقَامَ الصَّلَاةَ، فَقُمْنَا خَلْفَهُ، قَالَ: فَأَخَذَنِي بِيَدٍ، وَأَخَذَ عَمِّي بِيَدٍ، قَالَ: ثُمَّ قَدَّمَنَا حَتَّى جَعَلَ كُلَّ رَجُلٍ مِنَّا عَلَى نَاحِيَةٍ، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُ إِذَا كَانُوا ثَلَاثَةً".
اسود کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ دوپہر کے وقت میں اپنے چچا کے ساتھ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا، نماز کھڑی ہوئی تو ہم دونوں ان کے پیچھے کھڑے ہو گئے، سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے ایک ہاتھ سے مجھے پکڑا اور ایک ہاتھ سے میرے چچا کو اور ہمیں آگے کھینچ لیا، یہاں تک کہ ہم میں سے ہر شخص ایک کونے پر ہو گیا، پھر انہوں نے فرمایا کہ جب تین آدمی ہوتے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی طرح کرتے تھے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4311]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن، م: 534، ابن إسحاق صرح بالتحديث فى الرواية الآتية برقم: 4386.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4996
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ هَارُونَ بْنِ عَنْتَرَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِيهِ ، وَعَلْقَمَةَ ، أَنَّهُمَا قَالَا: صَلَّيْنَا مَعَ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي بَيْتِهِ، أَحَدُنَا عَنْ يَمِينِهِ، وَالْآخَرُ عَنْ يَسَارِهِ، وَقَالَ: هَكَذَا صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
اسود رحمہ اللہ اور علقمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ان دونوں نے بیان کیا: ”ہم نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ہمراہ ان کے گھر میں نماز ادا کی، تو ہم میں سے ایک ان کی دائیں جانب اور دوسرا ان کی بائیں جانب کھڑا ہوا اور انہوں نے فرمایا: ”اسی طرح ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ نماز ادا کی تھی۔““ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 4996]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه الخطيب في "تاريخه" (11/ 154)، والحسن بن عرفة في "جزئه" (رقم 67)، كلاهما، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4975»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5287
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَعَمِّي عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ بِالْهَاجِرَةِ فَأَقَامَ الصَّلَاةَ، فَتَأَخَّرْنَا خَلْفَهُ، «فَأَخَذَ بَيْدِ أَحَدِنَا بِيَمِينِهِ، وَالْآخَرِ بِشِمَالِهِ فَجَعَلَنَا عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ» ، فَلَمَّا صَلَّى قَالَ: هَكَذَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَصْنَعُ هَذَا إِذَا كَانُوا ثَلَاثَةً
الاسود بن یزید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ میں اور میرے چچا سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس سخت دوپہر کے وقت حاضر ہوئے، تو انہوں نے نماز کھڑی کی، ہم (نماز کے لیے) ان کے پیچھے ہٹنے لگے تو انہوں نے ہم میں سے ایک کا ہاتھ اپنے دائیں ہاتھ سے اور دوسرے کا اپنے بائیں ہاتھ سے پکڑا اور ہمیں اپنے دائیں اور بائیں جانب (اپنے برابر) کھڑا کر لیا، پھر جب وہ نماز مکمل کر چکے تو فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح کیا کرتے تھے جب (نمازیوں کی تعداد) تین ہوتی تھی“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5287]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى تخريجه (برقم 4996)»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 534، وأخرجه سنن النسائي برقم: 719، 779، 1029، 1030، 1031، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 432، 868، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1255، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4373، وأخرجه فتح الباري برقم: 662، 757، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 5189، وأخرجه مسند البزار برقم: 1479، 1558، 1621، 1642، 1812، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 846، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 595، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10020، 10206، 10472، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 75، 1387، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 5798، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5265»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں