الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. مُسْنَدُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 45 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند احمد: 45
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4065
حدیث نمبر: 45
(حديث موقوف) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُيَسَّرٍ أَبُو سَعْدٍ الصَّاغَانِيُّ الْمَكْفُوفُ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: إِنَّ أَبَا بَكْرٍ لَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ، قَالَ:" أَيُّ يَوْمٍ هَذَا؟ قَالُوا: يَوْمُ الِاثْنَيْنِ، قَالَ:" فَإِنْ مِتُّ مِنْ لَيْلَتِي، فَلَا تَنْتَظِرُوا بِي الْغَدَ، فَإِنَّ أَحَبَّ الْأَيَّامِ وَاللَّيَالِي إِلَيَّ أَقْرَبُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
سیدہ عائشہ صدیقہ عنہا سے مروی ہے کہ جب سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی اس دنیوی زندگی کے آخری لمحات قریب آئے، تو انہوں نے پوچھا کہ آج کون سا دن ہے؟ لوگوں نے بتایا کہ پیر کا دن ہے، فرمایا: اگر میں آج ہی رات دنیا سے رخصت ہو جاؤں تو کل کا انتظار نہ کرنا بلکہ رات ہی کو دفن کر دینا کیونکہ مجھے وہ دن اور رات زیادہ محبوب ہے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زیادہ قریب ہو۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 45]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف محمد بن ميسر
حدیث نمبر: 4065
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: إِنَّ أَبَا بَكْرٍ لَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ قَالَ: أَيُّ يَوْمٍ هَذَا؟ قَالُوا: يَوْمُ الِاثْنَيْنِ، قَالَ: فَإِنْ مِتُّ مِنْ لَيْلَتِي فَلَا تَنْتَظِرُوا بِيَ الْغَدَ، فَإِنَّ أَحَبَّ الْأَيَّامِ وَاللَّيَالِي إِلَيَّ أَقْرَبُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ: شَيْخُ أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُيَسِّرٍ أَبُو سَعْدٍ، ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ كَثِيرُونَ، وَقَالَ أَحْمَدُ: صَدُوقٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ: شَيْخُ أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُيَسِّرٍ أَبُو سَعْدٍ، ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ كَثِيرُونَ، وَقَالَ أَحْمَدُ: صَدُوقٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: جب سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی موت کا وقت قریب آیا تو انہوں نے دریافت کیا: آج کون سا دن ہے لوگوں نے انہیں بتایا: آج پیر کا دن ہے۔ انہوں نے فرمایا: اگر میرا آج رات میں انتقال ہو جائے تو تم کل کا انتظار نہ کرنا کیونکہ میرے نزدیک تمام دنوں اور راتوں میں، سب سے زیادہ پسندیدہ وقت وہ ہے، کہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زیادہ قریب کر دے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس میں امام أحمد کے استاد محمد بن محمد بن میسر ابوسعد ہیں جنہیں بہت سے افراد نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ امام أحمد کہتے ہیں وہ صدوق ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4065]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس میں امام أحمد کے استاد محمد بن محمد بن میسر ابوسعد ہیں جنہیں بہت سے افراد نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ امام أحمد کہتے ہیں وہ صدوق ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4065]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف