🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث نمبر 1009
اطراف الحدیث — مسند الحميدي حدیث نمبر 1009 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
مسند الحمیدی: 1009
مسند احمد: 10800
الفتح الربانی: 6827
السنن الكبرى للبيهقي: 6455
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1628
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1009
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَيْصَبِّحُ الْقَوْمَ بِالنِّعْمَةِ وَيُمَسِّهِمْ، فَيُصْبِحُ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ بِهَا كَافِرِينَ، يَقُولُونَ: مُطِرْنَا بِنَوْءِ كَذَا، وَكَذَا" , قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ : فَحَدَّثْتُ بِهِ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ ، فَقَالَ: قَدْ سَمِعْنَا هَذَا مِنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَلَكِنْ أَخْبَرَنِي مَنْ شَهِدَ عُمَرَ يَسْتَسْقي بِالنَّاسِ، فَقَالَ: يَا عَبَّاسُ، يَا عَمَّ رَسُولِ اللَّهِ كَمْ بَقِيَ مِنْ نَوْءِ الثُّرَيَّا؟ قَالَ الْعُلَمَاءُ: بِهَا يَزْعُمُونَ أَنَّهَا تَعْتَرِضُ بَعْدَ سُقُوطِهَا فِي الأُفُقِ سَبْعًا، قَالَ: فَمَا مَضَتْ سَابِعَةٌ حَتَّى مُطِرْنَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ صبح کے وقت یا شام کے وقت کسی قوم کو کوئی نعمت عطا کرتا ہے، تو ان میں سے کچھ لوگ اس کا انکار کرتے ہیں اور یہ کہتے ہیں: ہم پر فلاں، فلاں ستارے کی وجہ سے بارش نازل ہوئی ہے۔“ محمد بن ابراہیم نامی راوی کہتے ہیں: میں نے یہ روایت سعید بن مسیب کو سنائی تو انہوں نے بتایا: انہوں نے یہ روایت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنی ہے۔ تاہم ان صاحب نے ہمیں یہ بتایا ہے، جو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ اس وقت موجود تھے، جب انہوں نے لوگوں کے لیے بارش کی دعا مانگی تھی۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یہ کہا تھا: اے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ! اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا! ثریا ستارے کا کتنا حصہ باقی رہ گیا ہے؟ تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے یہ فرمایا: اس علم کے ماہرین کا یہ کہنا ہے، یہ گرنے کے بعد افق میں سات دن تک چوڑائی کی سمت میں رہے گا۔ راوی کہتے ہیں: سات دن گزرنے سے پہلے ہی ہم پر بارش ہو گئی۔ [مسند الحميدي/حدیث: 1009]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، فيه عنعنة إبن إسحاق، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 72، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1523، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1848، 10693، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6545، 6547، 6548، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8860، 8933، 9579، 10954، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5219»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10800
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ , حَدَّثَنَا عَبْدَةُ يَعْنِي بْنَ سُلَيْمَانَ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ , عَنْ سَلْمَانَ ، قََالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ , يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَيُبَيِّتُ الْقَوْمَ بِالنِّعْمَةِ , ثُمَّ يُصْبِحُونَ وَأَكْثَرُهُمْ كَافِرُونَ , يَقُولُونَ: مُطِرْنَا بِنَجْمِ كَذَا وَكَذَا" , قَالَ: فَحَدَّثْتُ بِهَذَا الْحَدِيثِ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ ، فَقَالَ: وَنَحْنُ قَدْ سَمِعْنَا ذَلِكَ مِنْ أَبِي هُرَيْرَةَ .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کچھ لوگوں پر رات کے وقت اپنی نعمت (بارش) برساتا ہے اور صبح کے وقت اکثر لوگ اس کی ناشکری کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہم پر فلاں ستارے کی تاثیر سے بارش ہوئی ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10800]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن، م: 72
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6827
عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (لَيُبَيِّتُ الْقَوْمُ بِالنِّعْمَةِ ثُمَّ يُصْبِحُونَ وَأَكْثَرُهُمْ كَافِرُونَ يَقُولُونَ: مُطِرْنَا بِنَجْمِ كَذَا وَكَذَا) ) . قَالَ: فَحَدَّثْتُ بِهَذَا الْحَدِيثِ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ فَقَالَ: وَنَحْنُ قَدْ سَمِعْنَا ذَلِكَ مِنْ أَبِي هُرَيْرَةَ.
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ رات کو قوم پر بارش برسا کر نعمت عطا کرتا ہے، لیکن جب صبح ہوتی ہے تو زیادہ تر لوگ کفر کرتے ہوئے یہ کہہ دیتے ہیں: فلاں، فلاں ستارے کی وجہ سے ہم پر بارش نازل ہوئی ہے۔ محمد بن ابراہیم کہتے ہیں: جب میں نے سعید بن مسیب کو یہ حدیث بیان کی تو انہوں نے بھی کہا: یہ ہم نے خود سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنی ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب السحر والكهانة والتنجيم/حدیث: 6827]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه البيھقي: 3/ 359، والحميدي: 979، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 10800 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 10813»
وضاحت: فوائد: … ستارے اللہ تعالی کی مخلوق ہیں، اللہ تعالی نے ان کو تین مقاصد کے لیے پیدا کیا ہے:
۱۔ آسمانوں کی زینت
۲۔ شیطانوں کی مرمت، یعنی جب شیطان وحی کی باتیں چوری کرنے کے لیے آسمان پر جانے کی کوشش کرتے ہیں تو یہ ان پر شعلہ بن کر گرتے ہیں۔
۳۔ بعض معاملات میں انسانوں کی رہنمائی، جیسا کہ ارشادِ باری تعالی ہے: {وَہُوَ الَّذِیْ جَعَلَ لَکُمُ النُّجُوْمَ لِتَہْتَدُوْا بِہَا فِیْ ظُلُمٰتِ الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ } (انعام: ۹۷) … ”اور وہ اللہ ایسا ہے جس نے تمہارے لیے ستاروں کو پیدا کیا، تاکہ تم ان کے ذریعہ سے اندھیروں میں، خشکی میں اور دریا میں راستہ معلوم کر سکو۔ “
پرانے زمانے میں بحری سفر کرنے والے ستاروں کو دیکھ کر اپنے سفر کی سمت کا تعین کرتے تھے، عصر حاضر میں سائنسی آلات سے رہنمائی حاصل کی جاتی ہے۔ ستاروں کے علم کو علم نجوم کہتے ہیں۔
ستاروں کے تیسرے مقصد کا تعلق انسانوں سے ہے، اس کے علاوہ بنی آدم کاان سے کوئی تعلق نہیں ہے، شارح ابوداود علامہ عظیم آبادیl اس باب کی حدیث ((مَنِ اقْتَبَسَ عِلْمًا مِنَ النُّجُوْمِ، اقْتَبَسَ شُعَبْۃً مِّنَ السِّحْرِ۔)) … ”جس نے علم نجوم حاصل کیا، اس نے جادو کے ایک جز کی تعلیم حاصل کر لی۔ “ پر بحث کرتے ہوئے
کہتے ہیں کہ خطابی نے کہا: نجومی لوگ جس علم نجوم کی روشنی میں مستقبل میں پیش آنے والے حادثات و واقعات کو معلوم کر لینے کا دعوی کرتے ہیں، مثال کے طور پر بارشوں کا نزول اور اشیاء کی قیمتوں کا بڑھ جانا، اس سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرما دیا ہے۔ لیکن ستاروں کا وہ علم جس سے نماز کے اوقات کا اور جہت ِ قبلہ کے تعین کا اندازہ ہوتا ہے، اس کو سیکھنے سے منع نہیں کیا گیا۔ شرح السنہ میں ہے: علم نجوم کی جس قسم کی بنا پر نجومی لوگ مستقبل میں پیش ہونے والے حوادث کی معرفت کا دعوی کرتے ہیںاور بسا اوقات ان کی پیشین گوئی مستقبل میں درست ثابت ہوتی ہے، مثلا: مستقبل میں ہواؤں کے چلنے، بارش برسنے، برف باری ہونے، گرمییا سردی پڑنے اور اشیا کے نرخوں کے بڑھ جانے کی خبر دینا۔ بعض اوقات یہ لوگ اس قسم کا دعوی بھی کر دیتے ہیں کہ ستاروں کے چلنے، ان کے جمع ہونے اور ان کے جدا ہونے سے آنے والے زمانے میں پیش آنے والے واقعات کی معرفت حاصل کر لیتے ہیں۔ شریعت ِ اسلامیہ میں علم نجوم کی اس قسم سے منع کیا گیا ہے۔ کیونکہ اس کے ذریعے جس علم کا دعوی کیا جاتا ہے، صرف اللہ تعالی نے اس کے ساتھ اپنی ذات کو موصوف کیا ہے، جیسا کہ ارشادِ باری تعالی ہے: {اِنَّ اللّٰہَ عِنْدَہُ عِلْمُ السَّاعَۃِ وَیُنَزِّلُ الْغَیْثَ} (لقمان: ۳۴) … ”بیشک اللہ تعالی کے پاس قیامت کا علم ہے اور وہ بارش نازل کرتا ہے۔ “
لیکن علم نجوم کی جس قسم کے ذریعے زوال، اوقاتِ نماز اور جہت ِ قبلہ وغیرہ کا تعین کر لیا جاتا ہے، وہ نہی میں داخل نہیں ہے، کیونکہ اس کا علم ظاہری مشاہدے سے ہی ہو جاتا ہے، (جیسے طلوعِ آفتاب سے نماز فجر کے وقت کے ختم ہونے اور غروبِ آفتاب سے نمازِ عصر کے وقت کے ختم ہونے کا علم ہوتا ہے، سورج ایک ستارہ ہے)، ارشادِ باری تعالی ہے: {وَہُوَ الَّذِیْ جَعَلَ لَکُمُ النُّجُوْمَ لِتَہْتَدُوْا بِہَا فِیْ ظُلُمٰتِ الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ }(سورۂ انعام: ۹۷) … ”اور وہ اللہ ایسا ہے جس نے تمہارے لیے ستاروں کو پیدا کیا، تاکہ تم ان کے ذریعہ سے اندھیروں میں، خشکی میں اور دریا میں راستہ معلوم کر سکو۔ “ مزید ارشاد فرمایا: {وَبِالنَّجْمِ ہُمْ یَہْتَدُوْنَ} (سورۂ نحل: ۱۶) … ”اور وہ ستاروں کے ذریعے رہنمائی پاتے ہیں۔ “
اللہ تعالی نے ان آیات میں بتلایا ہے کہ ستارے تو اوقات اور راستوں کی پہچان کے لیے ہیں، اگر یہ نہ ہوتے تو لوگ قبلہ رخ نہ ہو سکتے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ستاروں کا اتنا علم سیکھو کہ جس کے ذریعے قبلہ کی سمت اور راستے کو پہنچان سکو، اتنی مقدار کے بعد ان کا مزید علم حاصل کرنے سے باز آ جایا کرو۔ (عون المعبود: ۲/ ۱۷۷۴)
ان احادیث ِ مبارکہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے علم نجوم سے منع فرما دیا اور اسے جاہلیت کی علامت قرار دیا، جبکہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو آدمی کاہن (یعنی نجومی) کے پاس گیا اور اس کی بات کی تصدیق کییا جس آدمی نے حیض کی حالت میں اپنی بیوی سے جماع کیا تو وہ اس چیز سے بری ہو گیا، جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر اتاری گئی۔ “ (ابوداود: ۳۹۰۴، ترمذی: ۱۳۵، ابن ماجہ: ۶۳۹)
قارئین کرام! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سرے سے نجومیوں کے پاس جانے سے منع کر دیا، تاکہ ان کے اٹکل پچو سے مومنوں کے عقائد متاثر نہ ہوں۔ اجرام فلکی کا نظم ونسق صدیوں سے جاری و ساری ہے، آج تلک اس میں کوئی فساد یا بگاڑ پیدا نہیں ہے، یہ نظام بعض امورِ کائنات پر دلالت کرتا ہے، اس لیے ان کا بغور مطالعہ کرنے والا کوئی نہ کوئی اندازہ لگا سکتا ہے، جیسے کوئی آدمی سورج کو دیکھ کر وقت کا اور چاند کو دیکھ کر تاریخ کا اندازہ لگا لیتا ہے۔ لیکن عقائد کے تحفظ کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے علم نجوم کی اس قسم کے علم کے حصول سے سرے سے منع کر دیا، بلکہ جو لوگ اس علم میں دلچسپی لیتے ہیں، ان کی مجلس میں بیٹھنے سے منع کر دیا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ستاروں کے معاملہ میں کافی سختی کی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ عرب لوگ بارش کے نزول کو ستاروں کی طرف منسوب کرتے تھے اور اس معاملے میں ستاروں کو ہی سب کچھ سمجھتے ہیں۔ ذہن نشین کر لینا چاہیے کہ جو آدمی اللہ تعالی کے سابقہ نظام کی روٹین کو دیکھ کر یہ کہتا ہے کہ جب فلاں ستارہ فلاں مقام پر پہنچتا ہے تو اللہ تعالی بارش نازل کرتا ہے، تو اس میں کوئی حرج نہیں، کیونکہ اللہ تعالی نے بارش وغیرہ کے اوقات کے لیے علامات مقرر کر دی ہیں۔ لیکن اس میں علامت بننے والے چیز کا ذاتی کوئی کردار نہیں ہوتا، سارے کا سارا کمال اللہ تعالی کا ہوتا ہے۔ دیکھئے کہ سورج کی روشنییا سورج کا دن اور رات کے آنے جانے کے ساتھ گہرا تعلق ہے، لیکن اس میں سورج کا تو کوئی کمال نہیں، کیونکہ وہ اللہ تعالی کے حکم کا تابع ہے۔
تنبیہ: غیب کا علم صرف اللہ تعالی کو ہے، ظاہری اسباب کے علاوہ مستقبل کے بارے میں کچھ ہونے یا نہ ہونے کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا، لیکنیہاں اس چیز کا ذکر کرنا ضروری ہے کہ اللہ تعالی نے بطورِ آزمائش چند ایسے امور کو وجود دے رکھا ہے، جس سے نجومی اور کاہن لوگوں کا کوئی اندازہ درست ثابت ہو سکتا ہے، جیسے ہرقل اور اس کے ایک دوست نے ستاروں کو دیکھ کر یہ اندازہ کر لیا تھا کہ عرب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ظہور ہو چکا ہے۔ (صحیح بخاری: ۶) اور ان کا یہ اندازہ درست ثابت ہوا، اس قسم کے کل چار امور ہیں: جنوں کا آسمانوں سے باتیں چوری کرنا، ستاروں سے اندازہ کرنا، ہاتھ کی لکیروں سے اندازہ کرنا اور جنوں کے ذریعے دور کی معلومات کر لینا۔
لیکن اُدھر اللہ تعالی نے اپنے مؤمن بندوں کو ایسے طریقے استعمال کرنے سے اور ایسے لوگوں کے پاس سرے سے جانے سے منع کر دیا، لیکنیہ امور بد عقیدہ لوگوں کے مزید گمراہ ہو جانے کا سبب بنتے ہیں، دراصل یہ اللہ تعالی کی طرف سے آزمائشیں ہیں۔

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6455
فِيمَا أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْقَطَّانُ، ثنا أَبُو الْأَزْهَرِ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا أَبِي، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ التَّيْمِيُّ، عَنْ سَلْمَانَ الْأَغَرِّ مَوْلَى جُهَيْنَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ لَيُبَيِّتُ الْقَوْمَ بِالنِّعْمَةِ، ثُمَّ يصْبِحُونَ وَأَكْثَرُهُمْ بِهَا كَافِرٌ يَقُولُونَ: مُطِرْنَا بِنَوْءِ كَذَا وَكَذَا". ⦗٥٠١⦘ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ: فَحَدَّثْتُ بِهَذَا الْحَدِيثِ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ عَنْ سَلْمَانَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، فَقَالَ سَعِيدٌ: نَحْنُ قَدْ سَمِعْنَا ذَاكَ مِنْ أَبِي هُرَيْرَةَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”قوم کو کوئی نعمت رات کے وقت ملتی ہے، پھر وہ صبح اس حال میں کرتے ہیں کہ اکثر ان میں سے اس کا انکار کرنے والے ہوتے ہیں اور وہ کہہ رہے ہوتے ہیں کہ ہم فلاں فلاں قسم کی وجہ سے بارش دیے گئے ہیں۔“
سعید کہتے ہیں کہ ہم نے یہ بات سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنی اور انہوں نے مجھ سے ایسی حدیث بیان کی جس (کے راوی) پر میں تہمت نہیں لگا سکتا۔ بیشک وہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی صلاۃ الاستسقاء میں شامل ہوئے اور وہ قحط سالی میں لوگوں کے لیے بارش مانگ رہے تھے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور لوگوں نے بارش کے لیے دیر تک دعا و التجا کی اور سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ سے کہا: اے عباس! ”ثریا“ کی فلاں قسم کتنی باقی ہے؟ انہوں نے کہا: اے امیر المومنین! اہل علم خیال کرتے ہیں، سات دن کے بعد وہ افق کے کناروں سے ہٹ جائے گا۔ راوی کہتے ہیں: اللہ کی قسم! ابھی وہ سات دن ہی گزرنے پائے تھے کہ لوگوں کو بارش دے دی گئی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة الاستسقاء/حدیث: 6455]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرهٖ۔ أخرجه احمد»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيرهٖ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1628
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَيُصَبِّحُ الْقَوْمَ بِالنِّعْمَةِ وَيُمَسِّيهِمْ فَيُصْبِحُ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ بِهَا كَافِرِينَ، يَقُولُونَ: مُطِرْنَا بِنَوْءِ كَذَا وَكَذَا".
رَوَاهُ الْحُمَيْدِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَالْبَيْهَقِيُّ فِي الْكُبْرَى وَلَفْظُهُ: "إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَيُبَيِّتُ الْقَوْمَ بِالنِّعْمَةِ، ثُمَّ يُصْبِحُونَ وَأَكْثَرُهُمْ بِهَا كَافِرٌ، يَقُولُونَ: مُطِرْنَا بِنَوْءِ كَذَا وَكَذَا".
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل لوگوں پر صبح و شام اپنی نعمت (بارش) نازل فرماتا ہے، پھر ان میں سے ایک گروہ اس نعمت کی ناشکری کرتے ہوئے کفر اختیار کر لیتا ہے، وہ کہتے ہیں: «مُطِرْنَا بِنَوْءِ كَذَا وَكَذَا» ”ہم پر فلاں اور فلاں ستارے کے اثر یا گردش کی وجہ سے بارش ہوئی ہے““، اس حدیث کو امام حمیدی نے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں، جبکہ امام بیہقی نے السنن الکبریٰ میں ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل لوگوں کو رات کے وقت نعمت عطا فرماتا ہے، پھر جب وہ صبح کرتے ہیں تو ان میں سے اکثر اس نعمت کا انکار کرنے والے ہوتے ہیں، وہ کہتے ہیں: «مُطِرْنَا بِنَوْءِ كَذَا وَكَذَا» ”ہم پر فلاں اور فلاں ستارے کے طفیل بارش برسائی گئی ہے““۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب صلاة الاستسقاء/حدیث: 1628]
تخریج الحدیث: «رواه الحميدي، ورجاله ثقات»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 810، 991، 3916، 7064، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 71، 105، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1525، 1524، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3906، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16601، 16613، 10421، وأخرجه موطأ مالك برقم: 451، وأخرجه فتح الباري برقم: 991، 993، 628، وأخرجه مسند البزار برقم: 3771، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 21003، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5213، 5214، 5215، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 2028، 2029، 10986، 10987، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 360»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں