🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
(احرام میں آنکھوں کے علاج کے لیے صبر کے لیپ کی ہدایت)
اطراف الحدیث — مسند الحميدي حدیث نمبر 34 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند الحمیدی: 34
السنن الكبرى للبيهقي: 9126
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 34
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، حَدَّثنا أَيُّوبُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: أَخْبَرَنِي نُبَيْهُ بْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: اشْتَكَى عُمَرُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْمَرٍ عَيْنَيْهُ بِمَلَلٍ وَهُوَ مُحْرِمٌ، فَأَرْسَلَ إِلَى أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ يَسْأَلُهُ بِأَيِّ شَيْءٍ يُعَالِجُهُ، فَقَالَ لَهُ أَبَانُ بْنُ عُثْمَانَ: اضْمُدْهُمَا بِالصَّبِرِ، فَإِنِّي سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ يُخْبِرُ بِذَلِكَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ:" يُضَمِّدُهَا بِالصَّبِرِ" .
نبیہ بن وہب بیان کرتے ہیں: ”ملل“ کے مقام پر عمر بن عبید اللہ کی آنکھیں دکھنے آگئیں وہ احرام باندھے ہوئے تھے۔ انہوں نے ابان بن عثمان کو پیغام بھیجا اور ان سے دریافت کیا: انہیں کس چیز کے ذریعے علاج کرنا چاہئے؟ تو ابان بن عثمان نے کہا: تم اس پر صبر (مخصوص قسم کی بوٹی) کا لیپ کرو، کیونکہ میں نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات بیان کرتے ہوئے سنا ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی اس پر صبر (مخصوص قسم کی بوٹی) کا لیپ کرے۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 34]
تخریج الحدیث: «‏‏‏‏إسناد صحيح، أخرجه ابن ابي شيبه برقم 109، وأحمد 68/1، ومسلم: 1204، والترمذي: 952، والنسائي: 143/5، والدارمي: 71/2»

الحكم على الحديث:
إسناد صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9126
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، حَدَّثَنِي أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَخْتَوَيْهِ الْعَدْلُ، ثنا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى، أَخْبَرَنِي نَبِيهِ بْنُ وَهْبٍ، قَالَ: اشْتَكَى عُمَرُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ مَعْمَرٍ عَيْنَيْهِ بِمَلَلٍ وَهُوَ مُحْرِمٌ، فَأَرْسَلَ إِلَى أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ يَسْأَلُهُ أِيُّ شَيْءٍ يُعَالِجُهُ؟ فَقَالَ لَهُ أَبَانُ بْنُ عُثْمَانَ: اضْمِدْهُمَا بِالصَّبِرِ، فَإِنِّي سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ يُخْبِرُ بِذَلِكَ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" يُضَمِّدُهُمَا بِالصَّبِرِ"، رَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ وَغَيْرِهِ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ.
عمر بن عبیداللہ بن معمر کی آنکھیں مقامِ ملل میں دکھنے لگیں جبکہ وہ محرم تھے، تو انہوں نے ابان بن عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی طرف پیغام بھیجا کہ اس کا کیا علاج کیا جائے؟ تو انہیں ابان رضی اللہ عنہ نے کہا کہ «الصَّبِرِ» ”صبر“ کے ساتھ ضماد کر لو؛ کیونکہ میں نے عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے سنا تھا، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ” «الصَّبِرِ» ”صبر“ کا ضماد کر لے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9126]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 124۔ ابوداود 1838»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں