🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
موطا امام مالك رواية يحييٰ سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

موطا امام مالك رواية يحييٰ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1852)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. بَابُ مِيرَاثِ الْجَدَّةِ
نانی اور دا دی کی میراث کا بیان
اطراف الحدیث — موطا امام مالك رواية يحييٰ حدیث نمبر 1482 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1482
السنن الكبرى للبيهقي: 12342
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1482
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، أَنَّهُ قَالَ: أَتَتِ الْجَدَّتَانِ إِلَى أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ ، فَأَرَادَ أَنْ يَجْعَلَ السُّدُسَ لِلَّتِي مِنْ قِبَلِ الْأُمِّ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: أَمَا إِنَّكَ تَتْرُكُ الَّتِي لَوْ مَاتَتْ وَهُوَ حَيٌّ كَانَ إِيَّاهَا يَرِثُ، " فَجَعَلَ أَبُو بَكْرٍ السُّدُسَ بَيْنَهُمَا"
حضرت قاسم بن محمد سے روایت ہے کہ نانی اور دادی دونوں آئیں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس، سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے چھٹا حصّہ نانی کو دینا چاہا، ایک شخص انصاری بولا: اے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ! تم اس کو نہیں دلاتے جو اگر مرجاتی اور میّت زندہ ہوتا، یعنی اس کا پوتا تو وارث ہوتا (اور اس کو دلاتے ہو جو اگر مرجاتی اور میت زندہ ہوتا یعنی اس کا نواسہ تو وارث نہ ہوتا)، پھر سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے یہ سن کر چھٹا ان دونوں کو دلا دیا۔
حضرت ابوبکر بن عبدالرحمٰن حصّہ نہیں دلاتے تھے مگر نانی کو یا دادی کو۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1482]
تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 12345، فواد عبدالباقي نمبر: 27 - كِتَابُ الْفَرَائِضِ-ح: 6»

الحكم على الحديث:
موقوف ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12342
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ قَتَادَةَ، أنا أَبُو عَمْرِو بْنُ نُجَيْدٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبُوشَنْجِيُّ، ثنا ابْنُ بُكَيْرٍ، ثنا مَالِكٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ أَنَّهُ قَالَ: أَتَتِ الْجَدَّتَانِ إِلَى أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَأَرَادَ أَنَ يَجْعَلَ السُّدُسَ لِلَّتِي مِنْ قِبَلِ الْأُمِّ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: أَمَا إِنَّكَ تَتْرُكُ الَّتِي لَوْ مَاتَتَا وَهُوَ حَيٌّ كَانَ إِيَّاهَا يَرِثُ" فَجَعَلَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ السُّدُسَ بَيْنَهُمَا".
قاسم بن محمد فرماتے ہیں: دو جدہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آئیں، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا ارادہ تھا کہ نانی کے لیے «السُّدُسُ» ”سدس“ مقرر کر دیں، انصار کے ایک آدمی نے کہا: ”آپ اسے چھوڑ رہے ہیں کہ اگر وہ مرتی اور مرنے والا زندہ ہوتا تو وہی اس کا وارث ہوتا؟“ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کو «السُّدُسُ» ”سدس“ دے دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الفرائض/حدیث: 12342]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں