الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
766. خَيْرُ الْمَجَالِسِ أَوْسَعُهَا
ہترین مجلسیں وہ ہیں جو کشادہ ہوں
اطراف الحدیث — مسند الشهاب حدیث نمبر 1223 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
مسند الشهاب: 1223
الادب المفرد: 1136
صحیح الادب المفرد: 870
مسند احمد: 11137
الفتح الربانی: 9488
الجامع الكامل: 14283
حدیث نمبر: 1223
1223 - وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ السُّكَّرِيُّ، ثنا عَلِيُّ عَبْدُ الْعَزِيزِ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، هُوَ ابْنُ قَعْنَبٍ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الْمَوَالِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ: أُوذِنَ أَبُو سَعِيدٍ بِجِنَازَةٍ فِي قَوْمِهِ، فَكَأَنَّهُ تَخَلَّفَ حَتَّى أَخَذَ النَّاسُ مَجَالِسَهُمْ، ثُمَّ جَاءَ فَلَمَّا رَآهُ الْقَوْمُ تَسَرَّبُوا عَنْهُ، فَقَامَ بَعْضُهُمْ لِيَجْلِسَ فِي مَجْلِسِهِ، فَقَالَ: أَلَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «خَيْرُ الْمَجَالِسِ أَوْسَعُهَا، ثُمَّ تَنَحَّى فَجَلَسَ فِي مَكَانٍ وَاسِعٍ»
عبدالرحمن بن ابی عمرہ انصاری کہتے ہیں کہ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کو ان کی قوم میں ایک جنازے کی اطلاع دی گئی وہ (اس سے) لیٹ ہو گئے یہاں تک کہ لوگ اپنی اپنی جگہ پر بیٹھ چکے تھے پھر وہ آئے جب لوگوں نے انہیں آتے دیکھا تو (اپنی جگہ سے) ان کے لیے بٹنے لگے، چنانچہ ان میں سے بعض کھڑے ہو گئے تا کہ وہ ان کی جگہ پر بیٹھ جائیں، تب انہوں نے فرمایا: سنو! بے شک میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”بہترین مجلسیں وہ ہیں جو کشادہ ہوں۔“ پھر وہ ایک طرف ہٹ کر کھلی جگہ میں بیٹھ گئے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1223]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه أبو داود: 4820، وأحمد: 3/ 18، والادب المفرد: 1136»
وضاحت: تشریح: -
ان احادیث میں مجلسوں کو کشادہ رکھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے تا کہ ہر آنے والے کو مجلس میں بیٹھنے کی جگہ مل سکے اور تنگی محسوس نہ ہو کیونکہ مجلس اگر تنگ ہوگی تو بیٹھنے والے گھٹن اور تنگی محسوس کریں گے لیکن اگر کشادہ ہو تو راحت اور سکون محسوس کریں گے۔ علاوہ ازیں باہر سے آکر بیٹھنے والے کے لیے بھی کوئی دشواری نہ ہوگی اور نہ ہی گفتگو متاثر ہوگی۔
ان احادیث میں مجلسوں کو کشادہ رکھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے تا کہ ہر آنے والے کو مجلس میں بیٹھنے کی جگہ مل سکے اور تنگی محسوس نہ ہو کیونکہ مجلس اگر تنگ ہوگی تو بیٹھنے والے گھٹن اور تنگی محسوس کریں گے لیکن اگر کشادہ ہو تو راحت اور سکون محسوس کریں گے۔ علاوہ ازیں باہر سے آکر بیٹھنے والے کے لیے بھی کوئی دشواری نہ ہوگی اور نہ ہی گفتگو متاثر ہوگی۔
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 1136
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الْمَوَالِي قَالَ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ الأَنْصَارِيُّ قَالَ: أُوذِنَ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ بِجِنَازَةٍ، قَالَ: فَكَأَنَّهُ تَخَلَّفَ حَتَّى أَخَذَ الْقَوْمُ مَجَالِسَهُمْ، ثُمَّ جَاءَ مَعَهُ، فَلَمَّا رَآهُ الْقَوْمُ تَسَرَّعُوا عَنْهُ، وَقَامَ بَعْضُهُمْ عَنْهُ لِيَجْلِسَ فِي مَجْلِسِهِ، فَقَالَ: لاَ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ”خَيْرُ الْمَجَالِسِ أَوْسَعُهَا“، ثُمَّ تَنَحَّى فَجَلَسَ فِي مَجْلِسٍ وَاسِعٍ.
عبدالرحمٰن بن ابی عمرہ انصاری رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کو کسی جنازے کی اطلاع دی گئی تو وہ لیٹ ہو گئے، یہاں تک کہ لوگ انتظار میں اپنی اپنی جگہ پر بیٹھ گئے، پھر وہ بعد میں آئے، جب لوگوں نے انہیں دیکھا تو جلدی سے آگے سے ہٹ گئے اور کئی لوگ کھڑے ہوگئے تاکہ وہ انہیں اپنی جگہ پر بٹھائیں۔ انہوں نے فرمایا: میں نہیں بیٹھوں گا۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”بہترین مجلس وہ ہے جو کشادہ ہو۔“ پھر ایک طرف ہو کر وسیع مجلس میں بیٹھ گئے۔ [الادب المفرد/كتاب المجالس/حدیث: 1136]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 11137، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4820» 0
«أخرجه مسند أحمد برقم: 11137، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4820» 0
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 870
1136 / 870 (صحيح) عن عبد الرحمن بن أبي عمرة الأنصاري قال: أوذن أبو سعيد الخدري بجنازة، قال: فكأنه تخلف حتى أخذ القوم مجالسهم، ثم جاء معه، فلما رآه القوم تسرعوا عنه، وقام بعضهم عنه ليجلس في مجلسه، فقال: لا، إني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:" خير المجالس أوسعها". ثم تنحى، فجلس في مجلس واسع.
عبدالرحمٰن بن ابی عمرہ انصاری سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کو ایک جنازے کی اطلاع دی گئی، راوی کہتے ہیں: گویا وہ (کچھ) پیچھے رہ گئے یہاں تک کہ لوگ اپنی اپنی جگہوں پر بیٹھ گئے، پھر وہ اس کے ساتھ آئے، جب لوگوں نے انہیں دیکھا تو جلدی سے ان کے لیے ہٹنے لگے، اور ان میں سے کچھ لوگ اٹھ کھڑے ہوئے تاکہ وہ ان کی جگہ بیٹھ جائیں، تو انہوں نے فرمایا: نہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بہترین مجلس وہ ہے جو سب سے زیادہ کشادہ ہو۔“ پھر وہ ایک طرف ہو گئے اور ایک کشادہ جگہ پر بیٹھ گئے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 870]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 11137، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4820» 0
«أخرجه مسند أحمد برقم: 11137، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4820» 0
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 11137
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الْمَوَالِي ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ الْأَنْصَارِيُّ ، قَالَ: أُخْبِرَ أَبُو سَعِيدٍ بِجِنَازَةٍ، فَعَادَ تَخَلَّفَ، حَتَّى إِذَا أَخَذَ النَّاسُ مَجَالِسَهُمْ، ثُمَّ جَاءَ فَلَمَّا رَآهُ الْقَوْمُ تَشَذَّبُوا عَنْهُ فَقَامَ بَعْضُهُمْ لِيَجْلِسَ فِي مَجْلِسِهِ، فَقَالَ: لَا، إِنِّي سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ خَيْرَ الْمَجَالِسِ أَوْسَعُهَا، ثُمَّ تَنَحَّى وَجَلَسَ فِي مَجْلِسٍ وَاسِعٍ".
حضرت عبدالرحمن بن ابی عمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ کو کسی جنازے کی اطلاع دی گئی، جب وہ آئے تو لوگ اپنی اپنی جگہوں پر جم چکے تھے، انہیں دیکھ کر لوگوں نے اپنی جگہ سے ہٹنا شروع کردیا اور کچھ لوگ اپنی جگہ سے کھڑے ہوگئے تاکہ وہ ان کی جگہ پر بیٹھ جائیں، لیکن انہوں نے فرمایا نہیں، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ بہترین مجلس وہ ہوتی ہے جو زیادہ کشادہ ہو، پھر دوسرے کونے میں کشادہ جگہ پر جا کر بیٹھ گئے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11137]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح .
حدیث نمبر: 9488
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أُخْبِرَ أَبُو سَعِيدٍ بِجَنَازَةٍ فَعَادَ وَقَدْ تَخَلَّفَ حَتَّى إِذَا أَخَذَ النَّاسُ مَجَالِسَهُمْ ثُمَّ جَاءَ فَلَمَّا رَآهُ الْقَوْمُ تَشَذَّبُوا عَنْهُ فَقَامَ بَعْضُهُمْ لِيَجْلِسَ فِي مَجْلِسٍ فَقَالَ لَا إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ خَيْرَ الْمَجَالِسِ أَوْسَعُهَا ثُمَّ تَنَحَّى وَجَلَسَ فِي مَجْلِسٍ وَاسِعٍ
۔ عبد الرحمن بن ابی عمرہ انصاری کہتے ہیں: سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ کو ایک جنازے کا بتایا گیا، اس سے وہ لوٹے اور پھر مجلس سے اتنے پیچھے رہ گئے کہ لوگ اپنی اپنی جگہ پر بیٹھ گئے، جب لوگوں نے ان کو آتے ہوئے دیکھا تو وہ منتشر ہو گئے اور بعض لوگوں نے کہا کہ ان کو چاہیے کہ اس مجلس میں بیٹھ جائیں، لیکن انھوں نے کہا: جی نہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ بیشک بہترین مجلس وہ ہوتی ہے، جو وسیع ہو۔ پھر وہ علیحدہ ہوئے اور ایک وسیع مجلس میں بیٹھ گئے۔ [الفتح الربانی/بيان آداب المجالس/حدیث: 9488]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط البخاري، أخرجه ا بوداود: 4820، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11137 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11154»
وضاحت: فوائد: … کشادہ مجلس میں جہاں بیٹھنے والے راحت اور سکون محسوس کرتے ہیں، وہاں باہر سے آنے والے افراد کے لیے نہ کوئی دشواری ہوتی ہے اور نہ گفتگو متاثر ہوتی ہے۔ ایسی مجلس میں سامعین کو توجہ اور انہماک کے ساتھ بات سننے کا موقع ملتا ہے۔ اس کے برعکس تنگ مجلس میںبیٹھنے والوں کو گھٹن اور تنگی محسوس ہوتی ہے، نیز آنے والے افراد زیادہ پریشانی کا سبب بنتے ہیں اور ان کی وجہ سے گفتگو بھی متاثر ہوتی ہے۔
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط البخاري
حدیث نمبر: 14283
14283- عن عبد الرحمن بن أبي عمرة الأنصاري قـال: أوذن أبو سعيد الخدري بجنازة، قال: فكأنه تخلف حتى أخذ القوم مجالسهم، ثم جاء معه، فلما رآه القوم تسرعوا عنه، وقام بعضهم عنه ليجلس في مجلسه، فقال: لا، إني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: خير المجالس أوسعها، ثم تنحى فجلس في مجلس واسع.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (4820)، وأحمد (11137)، والبخاري في الأدب المفرد (1136)، وصحّحه الحاكم (4/269) كلهم من طرقٍ عن عبد الرحمن بن أبي الموال، أخبرني عبد الرحمن بن أبي عمرة الأنصاري قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن