الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
883. يَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى: أَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِي بِي
اللہ عزوجل نے فرمایا ہے کہ میں اپنے بندے کے گمان کے مطابق ہوں جو وہ میرے بارے میں رکھتا ہے
اطراف الحدیث — مسند الشهاب حدیث نمبر 1448 (کل: 42 مقامات، 16 کتب)
مسند الشهاب: 1448
صحیح بخاری: Q7524
سنن ابن ماجہ: 3792
صحیفہ ہمام بن منبہ: 66
بلوغ المرام: 1332
الادب المفرد: 616
صحیح الادب المفرد: 481
مشکوۃ المصابیح: 2285
مسند احمد: 7422، 9076، 9351، 9617، 9749، 10253، 10684، 10704، 10782، 10909، 10961، 10968، 10975، 10976
صحیح ابن حبان: 815
المعجم الاوسط: 6621
41 تا 42
حدیث نمبر: 8138
«يقول الله تعالى: أنا عند ظن عبدي بي وأنا معه حين يذكرني والله لله أفرح بتوبة عبده من أحدكم يجد ضالته بالفلاة ومن تقرب إلي شبرا تقربت إليه ذراعا ومن تقرب إلي ذراعا تقربت إليه باعا وإن أقبل إلي يمشي أقبلت إليه أهرول»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں اپنے بندے کے میرے بارے میں گمان کے مطابق ہوں، اور جب وہ مجھے یاد کرتا ہے تو میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں، اور اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ سے تم میں سے اس شخص سے بھی زیادہ خوش ہوتا ہے جو ویرانے میں اپنی گم شدہ چیز پا لے، اور جو ایک بالشت میرے قریب آئے میں اس کے ایک ہاتھ قریب آتا ہوں، اور جو ایک ہاتھ میرے قریب آئے میں اس کے ایک باع قریب آتا ہوں، اور اگر وہ چل کر میری طرف آئے تو میں دوڑ کر اس کی طرف آتا ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8138]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [م] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 6621
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدَةَ الْمِصِّيصِيُّ ، ثَنَا أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُهَاجِرٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ ، عَنْ كَرِيمَةَ بِنْتِ الْحَسْحَاسِ ، قَالَتْ: حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ فِي بَيْتِ هَذِهِ، يَعْنِي: أُمَّ الدَّرْدَاءِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: I " يَقُولُ اللهُ: أَنَا مَعَ عَبْدِي مَا ذَكَرَنِي، وَتَحَرَّكَتْ بِي شَفَتَاهُ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُهَاجِرٍ إِلَّا أَبُو تَوْبَةَ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُهَاجِرٍ إِلَّا أَبُو تَوْبَةَ I ".
کریمہ بنت الحسحاس رحمہا اللہ بیان کرتی ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے انہی کے، یعنی ام الدرداء رحمہا اللہ کے گھر میں ہمیں حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: «أَنَا مَعَ عَبْدِي مَا ذَكَرَنِي، وَتَحَرَّكَتْ بِي شَفَتَاهُ» ”میں اپنے بندے کے ساتھ ہوتا ہوں جب تک وہ مجھے یاد کرتا ہے اور میرے ذکر سے اس کے دونوں ہونٹ حرکت کرتے رہتے ہیں۔““
اس حدیث کو محمد بن مہاجر رحمہ اللہ سے صرف ابوتوبہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6621]
اس حدیث کو محمد بن مہاجر رحمہ اللہ سے صرف ابوتوبہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6621]
تخریج الحدیث: «قال ابن حجر: رواه إسماعيل أيضا عن أم الدرداء عن أبي هريرة وكلاهما صحيح «تهذيب التهذيب، ج 4، ص 687» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 815، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3792، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11124، 11131، 11132»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 815، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3792، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11124، 11131، 11132»
الحكم على الحديث:
صحيح