الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
257. باب إِذَا لَمْ يَخْرُجِ الإِمَامُ لِلْعِيدِ مِنْ يَوْمِهِ يَخْرُجُ مِنَ الْغَدِ
باب: اگر عید کے دن امام عید کے لیے نہ نکل سکے تو دوسرے دن نکل کر عید پڑھے۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 1157 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن ابوداود: 1157
بلوغ المرام: 386
مشکوۃ المصابیح: 1450
الجامع الكامل: 4347
حدیث نمبر: 1157
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي وَحْشِيَّةَ، عَنْ أَبِي عُمَيْرِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ عُمُومَةٍ لَهُ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ رَكْبًا جَاءُوا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَشْهَدُونَ أَنَّهُمْ رَأَوْا الْهِلَالَ بِالْأَمْسِ" فَأَمَرَهُمْ أَنْ يُفْطِرُوا، وَإِذَا أَصْبَحُوا أَنْ يَغْدُوا إِلَى مُصَلَّاهُمْ".
ابو عمیر بن انس کے چچاؤں سے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ہیں، روایت ہے کہ کچھ سوار نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے وہ گواہی دے رہے تھے کہ کل انہوں نے چاند دیکھا ہے، تو آپ نے انہیں افطار کرنے اور دوسرے دن صبح ہوتے ہی اپنی عید گاہ جانے کا حکم دیا۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1157]
جناب ابوعمیر بن انس اپنے چچوں سے، جو کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم تھے، بیان کرتے ہیں کہ ایک قافلے والے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور انہوں نے شہادت دی کہ ”ہم نے کل شام کو چاند دیکھا ہے۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو حکم دیا کہ ”روزہ افطار کر لیں اور اگلے دن صبح کو عید گاہ میں پہنچیں۔“ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1157]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن النسائی/العیدین 1 (1558)، سنن ابن ماجہ/الصیام 6 (1653)، (تحفة الأشراف: 15603)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/57، 58) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (1450)
أخرجه النسائي (1558 وسنده صحيح) ورواه ابن ماجه (1653 وسنده صحيح)
مشكوة المصابيح (1450)
أخرجه النسائي (1558 وسنده صحيح) ورواه ابن ماجه (1653 وسنده صحيح)
حدیث نمبر: 386
وعن أبي عمير بن أنس رضي الله عنهما عن عمومة له من أصحاب النبي صلى الله عليه وآله وسلم، أن ركبا جاءوا إلى النبي صلى الله عليه وآله وسلم يشهدون أنهم رأوا الهلال بالأمس فأمرهم أن يفطروا وإذا أصبحوا أن يغدوا إلى مصلاهم. رواه أحمد وأبو داود وهذا لفظه وإسناده صحيح.
سیدنا ابوعمیر بن انس رحمہ اللہ نے اپنے ایک چچا صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ چند سوار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے اور انہوں نے شہادت دی کہ انہوں نے کل شام چاند دیکھا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دے دیا کہ ”روزہ افطار کر دو اور کل صبح نماز عید کے لئے عید گاہ میں آ جاؤ۔“
اسے احمد، ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور یہ الفاظ ابوداؤد کے ہیں اور اس کی سند صحیح ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 386]
اسے احمد، ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور یہ الفاظ ابوداؤد کے ہیں اور اس کی سند صحیح ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 386]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي عُمَيْرِ بْنِ أَنَسٍ» ابو عمیر بن انس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «عَنْ عُمُومَةٍ لَهُ» اپنے چچاؤں سے – «مِنْ أَصْحَابِ» صحابہ میں سے – «النَّبِيِّ» نبی کے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «أَنَّ» کہ – «رَكْبًا» کچھ سوار – «جَاءُوا» آئے – «إِلَى النَّبِيِّ» نبی کے پاس – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «يَشْهَدُونَ» گواہی دیتے ہوئے – «أَنَّهُمْ رَأَوُا» کہ انہوں نے دیکھا – «الْهِلَالَ» چاند – «بِالْأَمْسِ» کل (گزشتہ شام) – «فَأَمَرَهُمْ» تو آپ نے انہیں حکم دیا – «أَنْ يُفْطِرُوا» کہ وہ روزہ کھول دیں – «وَإِذَا أَصْبَحُوا» اور جب صبح کریں – «أَنْ يَغْدُوا» کہ صبح سویرے جائیں – «إِلَى مُصَلَّاهُمْ» اپنی عیدگاہ کی طرف۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَحْمَدُ» احمد – «وَأَبُو دَاوُدَ» اور ابو داود نے – «وَهَذَا لَفْظُهُ» اور یہ انہی (ابو داود) کے الفاظ ہیں – «وَإِسْنَادُهُ صَحِيحٌ» اور اس کی سند صحیح ہے۔
اور ابو عمیر بن انس اپنے ان چچاؤں سے روایت کرتے ہیں جو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ میں سے تھے کہ کچھ سوار نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور گواہی دی کہ انہوں نے کل (شام) چاند دیکھا ہے، تو آپ نے لوگوں کو حکم دیا کہ روزہ کھول دیں اور جب صبح ہو تو اپنی عیدگاہ کی طرف جائیں۔ اسے احمد اور ابو داود نے روایت کیا ہے، اور یہ الفاظ ابو داود کے ہیں، اور اس کی سند صحیح ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 386]
اور ابو عمیر بن انس اپنے ان چچاؤں سے روایت کرتے ہیں جو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ میں سے تھے کہ کچھ سوار نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور گواہی دی کہ انہوں نے کل (شام) چاند دیکھا ہے، تو آپ نے لوگوں کو حکم دیا کہ روزہ کھول دیں اور جب صبح ہو تو اپنی عیدگاہ کی طرف جائیں۔ اسے احمد اور ابو داود نے روایت کیا ہے، اور یہ الفاظ ابو داود کے ہیں، اور اس کی سند صحیح ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 386]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصلاة، باب إذا لم يخرج الإمام للعيد من يومه، حديث:1157، وأحمد:5 /57، 58، وابن ماجه، الصيام، حديث:1653، والنسائي، صلاة العيدين، حديث:1558.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1450
1450 - وَعَنْ أَبِي عُمَيْرِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ عُمُومَةٍ لَهُ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنَّ رَكْبًا جَاءُوا إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَشْهَدُونَ أَنَّهُمْ رَأَوُا الْهِلَالَ بِالْأَمْسِ، فَأَمَرَهُمْ أَنْ يُفْطِرُوا، وَإِذَا أَصْبَحُوا أَنْ يَغْدُوا إِلَى مُصَلَّاهُمْ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالنَّسَائِيُّ.
ابوعمیر بن انس اپنے چچا رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، جنہیں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے، کہ کچھ سوار نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے کہا: ہم گواہی دیتے ہیں کہ ہم نے کل چاند دیکھا تھا، تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں روزہ افطار کرنے کا حکم فرمایا، اور انہیں فرمایا کہ: ”کل عید گاہ پہنچیں۔“ صحیح، رواہ ابوداؤد والنسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1450]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أبو داود (1157) والنسائي (180/3 ح 1558) [وابن ماجه: 1653] »
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
حدیث نمبر: 4347
4347. عن أبي عمير بن أنس، عن عمومة له من أصحاب النبيّ صلى الله عليه وسلم: أنّ ركْباً جاءوا إلى النبيّ صلى الله عليه وسلم يشهدون أنّهم رأوا الهلال بالأمس، فأمرهم أن يفطروا، وإذا أصبحوا يغدوا إلى مصلاهم.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (1157)، والنسائي (1557)، والدارقطني (2003) كلهم من حديث شعبة، عن جعفر بن إياس، عن أبي عمير بن أنس، فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن