🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. باب مَنْ رَأَى فِيهَا السُّجُودَ
باب: سورۃ النجم میں سجدہ ہے اس کے قائلین کی دلیل کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 1406 (کل: 23 مقامات، 14 کتب)
سنن ابوداود: 1406
صحیح بخاری: 1067، 1070، 3853، 3972، 4863
صحیح مسلم: 1297
سنن دارمی: 1504
مشکوۃ المصابیح: 1037
مسند احمد: 3682، 3805، 4164، 4235، 4405
صحیح ابن خزیمہ: 553
اللؤلؤ والمرجان: 339
مصنف ابن ابی شیبہ: 4291
الفتح الربانی: 2018
صحیح ابن حبان: 2764
الجامع الكامل: 8768
السنن الكبرى للبيهقي: 3709، 3766
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5218
21 تا 23
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3709
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ بْنِ الْحَسَنِ الْفَقِيهُ بِبَغْدَادَ أنبأ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَأَبُو عُمَرَ، قَالَا: ثنا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَرَأَ سُورَةَ النَّجْمِ فَسَجَدَ وَمَا بَقِيَ أَحَدٌ مِنَ الْقَوْمِ إِلَّا سَجَدَ إِلَّا رَجُلًا رَفَعَ كَفًّا مِنْ حَصْبَاءَ فَوَضَعَهُ عَلَى جَبْهَتِهِ وَقَالَ: يَكْفِينِي هَذَا" قَالَ عَبْدُ اللهِ:" لَقَدْ رَأَيْتُهُ بَعْدَ ذَلِكَ قُتِلَ كَافِرًا" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي عُمَرَ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِيثِ غُنْدَرٍ، عَنْ شُعْبَةَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورة النجم کی تلاوت فرمائی تو سجدہ کیا اور ایک شخص کے علاوہ پوری قوم نے بھی سجدہ کیا۔ اس نے ہاتھ میں تھوڑی سی کنکریاں یا مٹی لے کر اپنے چہرے کے پاس کر کے کہنے لگا: ”مجھے یہی کافی ہے۔“
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ اس کے بعد میں نے اسے حالتِ کفر میں قتل ہوتے ہوئے دیکھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3709]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 3640»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3766
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ سُورَةَ النَّجْمِ فَسَجَدَ فِيهَا وَمَا بَقِيَ أَحَدٌ مِنَ الْقَوْمِ إِلَّا سَجَدَ، فَأَخَذَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ كَفًّا مِنْ حَصًى أَوْ تُرَابٍ فَرَفَعَهُ إِلَى وَجْهِهِ وَقَالَ: يَكْفِينِي هَذَا قَالَ عَبْدُ اللهِ: وَلَقَدْ رَأَيْتُهُ بَعْدَ ذَلِكَ قُتِلَ كَافِرًا" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ، عَنْ شُعْبَةَ.
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۃ النجم کی تلاوت فرمائی تو سجدہ کیا اور ایک شخص کے سوا پوری قوم نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سجدہ کیا۔ اس شخص نے ہاتھ میں تھوڑی سی کنکریاں یا مٹی لے کر اپنے چہرے کے پاس لے گیا اور کہا: ”مجھے یہی کافی ہے۔“
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس کے بعد میں نے اس کو حالتِ کفر میں ہی قتل ہوتے ہوئے دیکھا ہے (وہ شخص امیہ بن خلف تھا)۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3766]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه۔ وقد تقدم برقم: 3709»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5218
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَجَدَ فِي النَّجْمِ وَسَجَدَ الْمُسْلِمُونَ، إِلَّا رَجُلًا مِنْ قُرَيْشٍ، أَخَذَ كَفًّا مِنْ تُرَابٍ فَرَفَعَهُ إِلَى جَبْهَتِهِ فَسَجَدَ عَلَيْهِ، قَالَ عَبْدُ اللهِ : فَرَأَيْتُهُ قُتِلَ كَافِرًا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورہ النجم کی تلاوت کے دوران سجدہ فرمایا اور تمام مسلمانوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سجدہ کیا، سوائے قریش کے ایک شخص کے جس نے محض ایک مٹھی مٹی اٹھا کر اپنی پیشانی تک بلند کی اور اسی پر سجدہ کر لیا، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ پھر میں نے دیکھا کہ وہ شخص بعد میں کفر کی حالت میں ہی قتل ہوا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5218]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1017، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 576، وأخرجه سنن النسائي برقم: 959، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1406، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3673، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1465، وأخرجه فتح الباري برقم: 1022، 3640، 4582، وأخرجه مسند البزار برقم: 1651، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 834، 835، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 553، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10288، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5196»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں