🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
41. باب الدُّعَاءِ عِنْدَ اللِّقَاءِ
باب: مڈبھیڑ کے وقت دعا (کی قبولیت) کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 2540 (کل: 11 مقامات، 9 کتب)
سنن ابوداود: 2540
سنن دارمی: 1234
مشکوۃ المصابیح: 672
صحیح ابن خزیمہ: 419
المنتقى ابن الجارود: 1065
المستدرک علی الصحیحین: 730، 2566
السنن الكبرى للبيهقي: 1938، 6459
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3079
المعجم الکبیر للطبرانی: 5735
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2540
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ الزَّمْعِيُّ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ثِنْتَانِ لَا تُرَدَّانِ أَوْ قَلَّمَا تُرَدَّانِ الدُّعَاءُ عِنْدَ النِّدَاءِ، وَعِنْدَ الْبَأْسِ حِينَ يُلْحِمُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا، قَالَ مُوسَى، وَحَدَّثَنِي رِزْقُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: وَوَقْتُ الْمَطَرِ".
سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو (وقت کی) دعائیں رد نہیں کی جاتیں، یا کم ہی رد کی جاتی ہیں: ایک اذان کے بعد کی دعا، دوسرے لڑائی کے وقت کی، جب دونوں لشکر ایک دوسرے سے بھڑ جائیں“۔ موسیٰ کہتے ہیں: مجھ سے رزق بن سعید بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا وہ ابوحازم سے روایت کرتے ہیں وہ سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ نے فرمایا: ”اور بارش کے وقت کی“۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2540]
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو وقت کی دعائیں رد نہیں کی جاتیں یا بہت کم رد کی جاتی ہیں۔ ایک اذان کے وقت اور دوسری جنگ کے وقت، جب لوگ ایک دوسرے کے ساتھ بھڑ جاتے ہیں۔“ موسیٰ (بن یعقوب) نے کہا: مجھے رزق بن سعید بن عبدالرحمٰن نے ابوحازم سے، اس نے سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا: ”بارش کے وقت (بھی دعا رد نہیں کی جاتی)۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2540]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 4769)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الصلاة 1 (7)، سنن الدارمی/الصلاة 9 (1236) (صحیح) (لیکن’’وقت المطر‘‘ (بارش کے وقت کا) ٹکڑاحسن ہے، ملاحظہ ہو: صحیح ابی داود: 7/294، والصحیحة: 1479)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح دون ووقت المطر
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
مشكوة المصابيح (672)
أخرجه الدارمي (1023 وسنده حسن) وحديث رزق بن سعيد ضعيف لجھالة حاله

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1234
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أَنْبَأَنَا مُوسَى هُوَ ابْنُ يَعْقُوبَ الزَّمْعِيُّ، قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمِ بْنُ دِينَارٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "ثِنْتَانِ لَا تُرَدَّانِ أَوْ قَلَّ: مَا تُرَدَّانِ: الدُّعَاءُ عِنْدَ النِّدَاءِ، وَعِنْدَ الْبَأْسِ حِينَ يُلْحِمُ بَعْضُهُ بَعْضًا".
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو (وقت) دعائیں رد نہیں کی جاتی ہیں یا کم رد کی جاتی ہیں۔ ایک تو اذان کے وقت کی دعا، دوسرے لڑائی کے وقت جب لوگ ایک دوسرے سے بھڑ جاتے (برسرِ پیکار ہوتے) ہیں۔“ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1234]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 1236] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ أبوداؤد 2540] ، [المنتقي 1065] ، [المعجم الكبير 5756] ، [ابن خزيمه 419] ، [الحاكم 198/1] و [البيهقي 410/1] وغيرهم۔
وضاحت: (تشریح حدیث 1233)
اس حدیث سے دعا کی قبولیت کے اوقات معلوم ہوئے، اذان کے بعد اور میدانِ جنگ میں قتال کرتے وقت دعا کی قبولیت کے اوقات ہیں۔
اس کے علاوہ فجر کی اذان سے پہلے اور جمعہ کے دن عصر سے مغرب کی اذان تک یہ اوقات بھی دعا کی قبولیت کے ہیں، جیسا کہ صحیح احادیث سے ثابت ہے۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 672
672 - وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: (ثِنْتَانِ لَا تُرَدَّانِ - أَوْ قَلَّمَا تُرَدَّانِ -: الدُّعَاءُ عِنْدَ النِّدَاءِ، وَعِنْدَ الْبَأْسِ حِينَ يُلْحِمُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا) . وَفِي رِوَايَةٍ: (وَتَحْتَ الْمَطَرِ) . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالدَّارِمِيُّ ; إِلَّا أَنَّهُ لَمْ يَذْكُرْ: (وَتَحْتَ الْمَطَرِ)
سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”دو دعائیں رد نہیں کی جاتیں یا فرمایا: کم ہی رد کی جاتی ہیں، اذان کے وقت کی جانے والی دعا اور گھمسان کی لڑائی کے وقت کی جانے والی دعا، اور ایک روایت میں ہے، بارش کے وقت (کی جانے والی دعا)۔“ ابوداؤد، دارمی، لیکن دارمی نے ”بارش کے وقت“ کا ذکر نہیں کیا۔ حسن۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 672]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أبو داود (2540) والدارمي (272/1 ح 1203) [و صححه ابن خزيمة (419) الحاکم (114/2) ووافقه الذھبي (!) ] و سنده حسن، و للحديث شواھد عند ابن حبان (1717، 1761) وغيره .
٭ رزق بن سعيد وثقه الحاکم والذھبي / و موسي بن يعقوب حسن الحديث .»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 419
نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، وَزَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبَانَ ، قَالا: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، نا مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ ، أَنَّ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ ، أَخْبَرَهُ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " اثْنَتَانِ لا تُرَدَّانِ، أَوْ قَلَّ مَا تُرَدَّانِ: الدُّعَاءُ عِنْدَ النِّدَاءِ، وَعِنْدَ الْبَأْسِ حِينَ يَلْتَحِمُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا"
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو دعائیں رد نہیں کی جاتیں، یا وہ بہت کم رد کی جاتی ہیں، اذان کے وقت کی گئی دعا اور جنگ کے وقت جب وہ ایک دوسرے سے برسر پیکار ہوں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 419]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه مالك فى (الموطأ) برقم: 224، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1143، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 419، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1720، 1764، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 724، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2540، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1969»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1065
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثنا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، قَالَ: أنا مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ ، قَالَ: أَنِي أَبُو حَازِمِ بْنُ دِينَارٍ ، قَالَ: أَنِي سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " ثِنْتَانِ لا يُرَدَّانِ، أَوْ قَالَ مَا تُرَدَّانِ: الدُّعَاءُ عِنْدَ النِّدَاءِ، وَعِنْدَ الْبَأْسِ حِينَ يُلْحِمُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا" .
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو دعائیں نامنظور نہیں ہوتیں، اذان کے وقت دعا کرنا اور لڑائی کے وقت دعا کرنا جب وہ خوب زوروں پر ہو۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 1065]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده حسن: سنن أبي داود: 2540، اس حدیث کو امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ (419) نے صحیح، امام حاکم رحمہ اللہ (1/198، 2/113، 114) نے صحیح الاسناد اور حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے صحیح قرار دیا ہے۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ (نتائج الافکار: 1/379، 380) نے حسن صحیح کہا ہے۔ موسیٰ بن یعقوب زمعی راوی جمہور محدثین کے نزدیک حسن الحدیث ہے۔»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 730
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الصَّفّار، حدثنا أحمد بن مِهران حدثنا سعيد بن أبي مريم، حدثنا موسى بن يعقوب الزَّمْعي، حدثنا أبو حازم، أنَّ سهل بن سعد أخبره، أنَّ رسول الله ﷺ قال:"ثِنتانِ لا تُرَدَّانِ - أو قَلَّما تُردَّان -: الدعاءُ عند النِّداء، وعند البأْسِ حين يُلحِمُ بعضُهم بعضًا" (3) .
هذا حديث يتفرَّد به موسى بن يعقوب، وقد يُروَى عن مالك عن أبي حازم (1) ، وموسى بن يعقوب ممن يُوجَد عنه التفرُّد. وله شهود، منها حديث سليمان التَّيمي عن أنس (2) ، وحديث معاوية بن قُرَّة، وحديث بُرَيد بن أبي مريم عن أنس.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 712 - تفرد به موسى وله شواهد
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو دعائیں رد نہیں کی جاتیں (یا بہت کم رد ہوتی ہیں): ایک اذان کے وقت کی دعا اور دوسری اس وقت کی دعا جب جنگ میں گھمسان کا رن پڑ رہا ہو۔“
اس حدیث کی سند میں موسیٰ بن یعقوب منفرد ہیں لیکن اس کے کئی شواہد سیدنا انس اور دیگر صحابہ سے مروی ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/أول كتاب الصلاة/حدیث: 730]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح إن شاء الله، وهذا إسناد حسن في المتابعات والشواهد من أجل موسى بن يعقوب الزَّمعي، وقد توبع كما هو مبيَّن في "سنن أبي داود"- أبو حازم هو سلمة بن دينار الأعرج-، وأخرجه أبو داود (2540) عن الحسن بن علي، عن سعيد بن أبي مريم، بهذا الإسناد- وسيأتي برقم (2566)-» [ترقيم الرساله 730] [ترقيم الشركة 724] [ترقيم العلميه 712]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح إن شاء الله
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2566
حدثني علي بن حَمْشَاذَ العَدْل، حدثنا عُبيد بن شَريك البَزار، حدثنا سعيد بن أبي مريم، حدثنا موسى بن يعقوب الزَّمْعي، عن أبي حازم، عن سهل بن سعد، قال: قال رسول الله ﷺ: ثِنْتَانِ لا تُرَدّان -: أو قال ما تُرَدّان-: الدعاءُ عند النَّداء، أو عند البَأْسِ حين (2) يُلحِمُ بعضُهم بعضًا" (3) . قال موسى بن يعقوب: وحدثني رِزْق بن سعيد بن عبد الرحمن المدني (1) ، عن أبي حازم، عن سَهْل بن سعد، عن النبي ﷺ، قال:"وتحتَ المطَر" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2534 - صحيح
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو دعائیں رد نہیں کی جاتیں (یا فرمایا بہت کم رد ہوتی ہیں): ایک اذان کے وقت، اور دوسری جنگ کے اس وقت جب دونوں لشکر ایک دوسرے میں گتھم گتھا ہو جائیں۔“ اور ایک دوسری روایت میں اضافہ ہے کہ ”بارش کے وقت بھی (دعا رد نہیں ہوتی)۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : الجهاد/حدیث: 2566]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لجهالة رِزْق بن سعيد، كما قال الحافظ ابن حجر في "نتائج الأفكار" 1/ 369 في المجلس السابع والسبعين.» [ترقيم الرساله 2566] [ترقيم الشركة 2549] [ترقيم العلميه 2534]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لجهالة رِزْق بن سعيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1938
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرٍ الْقَاضِي وَأَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَامِدٍ الْمُقْرِئُ وَأَبُو صَادِقِ بْنُ أَبِي الْفَوَارِسِ الصَّيْدَلَانِيُّ قَالُوا: أنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ⦗٦٠٥⦘ ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، أنبأ سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أنا مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ الزَّمْعِيُّ، حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمِ بْنُ دِينَارٍ، أَنَّ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" اثْنَتَانِ لَا تُرَدَّانِ أَوْ قَلَّمَا تُرَدَّانِ: الدُّعَاءُ عِنْدَ النِّدَاءِ، وَعِنْدَ الْبَأْسِ حِينَ يُلْحِمُ بَعْضُهُ بَعْضًا" رَفَعَهُ الزَّمْعِيُّ وَوَقَفَهُ مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ الْإِمَامُ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو چیزیں رد نہیں کی جاتیں“ یا فرمایا: ”دو چیزیں بہت ہی کم رد کی جاتی ہیں: اذان کے وقت دعا کرنا اور لڑائی کے وقت جس وقت لوگ ایک دوسرے کو مار رہے ہوں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 1938]
تخریج الحدیث: «منكر۔ أخرجه ابو داؤد 2540»

الحكم على الحديث:
منكر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6459
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حَمْشَاذٍ الْعَدْلُ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ الْبَزَّازُ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ الزَّمْعِيُّ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ثِنْتَانِ لَا تُرَدَّانِ، أَوْ قَلَّمَا تُرَدَّانِ؛ الدُّعَاءُ عِنْدَ النِّدَاءِ عِنْدَ الْبَأْسِ حِينَ يُلْحِمُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا". قَالَ مُوسَى: وَحَدَّثَنِي رِزْقُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَدَنِيُّ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" وَتَحْتَ الْمَطَرِ". وَرُوِيَ فِي ذَلِكَ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِلَّا أَنَّ عُفَيْرَ بْنَ مَعْدَانَ عَلَى طَرِيقَةٍ.
سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دو دعائیں ایسی ہیں جو رد نہیں کی جاتیں“ یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بہت کم ہی رد کی جاتی ہیں: ایک اذان کے وقت اور دوسری لڑائی کے وقت جب ایک دوسرے کو کاٹ رہا ہوتا ہے۔“ نیز سہل بن سعد رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بھی بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور بارش میں۔“
یہ روایت ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے واسطے سے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے، مگر اس کی سند میں عفیر بن معدان ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة الاستسقاء/حدیث: 6459]
تخریج الحدیث: «حسن۔ ابو داؤد»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3079
«ثنتان لا تردان: الدعاء عند النداء وعند البأس حين يلحم بعضهم بعضا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”دو موقعوں پر دعا رد نہیں ہوتی: اذان کے وقت کی دعا، اور جنگ کے وقت جب لوگ ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہو رہے ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الثاء./حدیث: 3079]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [د حب ك] عن سهل بن سعد. الكلم 75، صحيح الترغيب 262. فصل في المحلى بـ [ال] من هذا الحرف.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں