الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. باب فِي الْوَلاَءِ
باب: ولاء (آزاد کیے ہوئے غلام کی میراث) کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 2917 (کل: 8 مقامات، 8 کتب)
سنن ابوداود: 2917
سنن ابن ماجہ: 2732
مسند احمد: 183
مصنف ابن ابی شیبہ: 33663
الفتح الربانی: 6382
الجامع الكامل: 6065
السنن الكبرى للبيهقي: 21502
فضائل صحابہ: 496
حدیث نمبر: 2917
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبِي الْحَجَّاجِ أَبُو مَعْمَرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ رِئَابَ بْنَ حُذَيْفَةَ تَزَوَّجَ امْرَأَةً فَوَلَدَتْ لَهُ ثَلَاثَةَ غِلْمَةٍ، فَمَاتَتْ أُمُّهُمْ فَوَرَّثُوهَا رِبَاعَهَا، وَوَلَاءَ مَوَالِيهَا، وَكَانَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ عَصَبَةَ بَنِيهَا فَأَخْرَجَهُمْ إِلَى الشَّامِ فَمَاتُوا، فَقَدَّمَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ وَمَاتَ مَوْلًى لَهَا وَتَرَكَ مَالًا لَهُ فَخَاصَمَهُ إِخْوَتُهَا إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَقَالَ عُمَرُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا أَحْرَزَ الْوَلَدُ أَوِ الْوَالِدُ فَهُوَ لِعَصَبَتِهِ مَنْ كَانَ"، قَالَ: فَكَتَبَ لَهُ كِتَابًا فِيهِ شَهَادَةُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، وَزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، وَرَجُلٍ آخَرَ، فَلَمَّا اسْتُخْلِفَ عَبْدُ الْمَلِكِ اخْتَصَمُوا إِلَى هِشَامِ بْنِ إِسْمَاعِيل، أَوْ إِلَى إِسْمَاعِيل بْنِ هِشَامٍ فَرَفَعَهُمْ إِلَى عَبْدِ الْمَلِكِ، فَقَالَ: هَذَا مِنَ الْقَضَاءِ الَّذِي مَا كُنْتُ أَرَاهُ، قَالَ: فَقَضَى لَنَا بِكِتَابِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَنَحْنُ فِيهِ إِلَى السَّاعَةِ.
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رئاب بن حذیفہ نے ایک عورت سے شادی کی، اس کے بطن سے تین لڑکے پیدا ہوئے، پھر لڑکوں کی ماں مر گئی، اور وہ لڑکے اپنی ماں کے گھر کے اور اپنی ماں کے آزاد کئے ہوئے غلاموں کی ولاء کے مالک ہوئے، اور عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ ان لڑکوں کے عصبہ (یعنی وارث) ہوئے اس کے بعد عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے انہیں شام کی طرف نکال دیا، اور وہ وہاں مر گئے تو عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ آئے اور اس عورت کا ایک آزاد کیا ہوا غلام مر گیا اور مال چھوڑ گیا تو اس عورت کے بھائی عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس اس عورت کے ولاء کا مقدمہ لے گئے، عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو ولاء اولاد یا باپ حاصل کرے تو وہ اس کے عصبوں کو ملے گی خواہ کوئی بھی ہو (اولاد کے یا باپ کے مر جانے کے بعد ماں کے وارثوں کو نہ ملے گی)“ پھر عمر رضی اللہ عنہ نے اس باب میں ایک فیصلہ نامہ لکھ دیا اور اس پر عبدالرحمٰن بن عوف اور زید بن ثابت رضی اللہ عنہما اور ایک اور شخص کی گواہی ثابت کر دی، جب عبدالملک بن مروان خلیفہ ہوئے تو پھر ان لوگوں نے جھگڑا کیا یہ لوگ اپنا مقدمہ ہشام بن اسماعیل یا اسماعیل بن ہشام کے پاس لے گئے انہوں نے عبدالملک کے پاس مقدمہ کو بھیج دیا، عبدالملک نے کہا: یہ فیصلہ تو ایسا لگتا ہے جیسے میں اس کو دیکھ چکا ہوں۔ راوی کہتے ہیں پھر عبدالملک نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فیصلہ کے مطابق فیصلہ دیا اور وہ ولاء اب تک ہمارے پاس ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الفرائض /حدیث: 2917]
جناب عمرو بن شعیب اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رئاب بن حذیفہ نے ایک عورت سے شادی کی، تو اس سے ان کے تین لڑکے پیدا ہوئے، پھر ان کی ماں فوت ہو گئی تو وہ بچے اپنی ماں کے گھروں اور غلاموں کے ولاء کے وارث ہوئے۔ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ ان بچوں کے عصبہ تھے (یعنی وارث تھے)۔ وہ انہیں شام لے گئے جو وہاں جا کر فوت ہو گئے۔ (یہ بچے طاعونِ عمواس میں فوت ہوئے تھے)۔ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ واپس آئے جبکہ اس عورت کا ایک غلام بھی وفات پا گیا اور مال چھوڑ گیا تھا، تو عورت کے بھائیوں نے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے (اپنی بہن کے ولاء کے سلسلے میں) جھگڑا کیا اور معاملہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے سامنے پیش کیا۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”بیٹے نے یا باپ نے جو بھی جمع کیا ہو وہ اس کے «عَصَبَة» ”عصبہ“ کا ہوتا ہے جو بھی ہوں۔“ چنانچہ انہوں نے (اس فیصلے کی) ایک تحریر لکھی جس میں سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ، زید بن ثابت رضی اللہ عنہ اور ایک آدمی کی گواہی ثبت کی۔ پھر جب عبدالملک خلیفہ ہوئے تو عورت کے بھائیوں نے یہ مقدمہ ہشام بن اسماعیل یا اسماعیل بن ہشام کے سامنے پیش کیا۔ اس نے ان کو عبدالملک کے ہاں بھیج دیا۔ تو عبدالملک نے کہا: ”یہ وہی فیصلہ ہے جو میرا خیال ہے میں پہلے دیکھ چکا ہوں۔“ چنانچہ اس نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی تحریر کے مطابق ہمارے حق میں فیصلہ کر دیا اور اب تک ہم اسی میں ہیں۔ [سنن ابي داود/كتاب الفرائض /حدیث: 2917]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الفرائض 7 (2732)، (تحفة الأشراف: 10581، 18598)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/27) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
أخرجه ابن ماجه (2732 وسنده حسن)
أخرجه ابن ماجه (2732 وسنده حسن)
حدیث نمبر: 2732
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: تَزَوَّجَ رِئَابُ بْنُ حُذَيْفَةَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ سَهْمٍ أُمَّ وَائِلٍ بِنْتَ مَعْمَرٍ الْجُمَحِيَّةَ فَوَلَدَتْ لَهُ ثَلَاثَةً فَتُوُفِّيَتْ أُمُّهُمْ فَوَرِثَهَا بَنُوهَا رِبَاعًا وَوَلَاءَ مَوَالِيهَا. فَخَرَجَ بِهِمْ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ إِلَى الشَّامِ فَمَاتُوا فِي طَاعُونِ عَمْوَاسٍ فَوَرِثَهُمْ عَمْرُو وَكَانَ عَصَبَتَهُمْ فَلَمَّا رَجَعَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ جَاءَ بَنُو مَعْمَرٍ يُخَاصِمُونَهُ فِي وَلَاءِ أُخْتِهِمْ إِلَى عُمَرَ ، فَقَالَ عُمَرُ: أَقْضِي بَيْنَكُمْ بِمَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" مَا أَحْرَزَ الْوَلَدُ وَالْوَالِدُ فَهُوَ لِعَصَبَتِهِ مَنْ كَانَ"، قَالَ: فَقَضَى لَنَا بِهِ، وَكَتَبَ لَنَا بِهِ كِتَابًا فِيهِ شَهَادَةُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ وَآخَرَ حَتَّى إِذَا اسْتُخْلِفَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مَرْوَانَ تُوُفِّيَ مَوْلًى لَهَا، وَتَرَكَ أَلْفَيْ دِينَارٍ فَبَلَغَنِي أَنَّ ذَلِكَ الْقَضَاءَ قَدْ غُيِّرَ فَخَاصَمُوهُ إِلَى هِشَامِ بْنِ إِسْمَاعِيل، فَرَفَعَنَا إِلَى عَبْدِ الْمَلِكِ فَأَتَيْنَاهُ بِكِتَابِ عُمَرَ فَقَالَ:" إِنْ كُنْتُ لَأَرَى أَنَّ هَذَا مِنَ الْقَضَاءِ الَّذِي لَا يُشَكُّ فِيهِ وَمَا كُنْتُ أَرَى أَنَّ أَمْرَ أَهْلِ الْمَدِينَةِ بَلَغَ هَذَا أَنْ يَشُكُّوا فِي هَذَا الْقَضَاءِ فَقَضَى لَنَا فِيهِ فَلَمْ نَزَلْ بِهِ بَعْدُ".
عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رباب بن حذیفہ بن سعید بن سہم نے ام وائل بنت معمر جمحیہ سے نکاح کیا، اور ان کے تین بچے ہوئے، پھر ان کی ماں کا انتقال ہوا، تو اس کے بیٹے زمین جائیداد اور ان کے غلاموں کی ولاء کے وارث ہوئے، ان سب کو لے کر عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ شام گئے، وہ سب طاعون عمواس میں مر گئے تو ان کے وارث عمرو رضی اللہ عنہ ہوئے، جو ان کے عصبہ تھے، اس کے بعد جب عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ شام سے لوٹے تو معمر کے بیٹے عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے خلاف اپنی بہن کے ولاء (حق میراث) کا مقدمہ لے کر عمر رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچے، عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے اسی کے مطابق تمہارا فیصلہ کروں گا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جس ولاء کو لڑکا اور والد حاصل کریں وہ ان کے عصبہ کو ملے گا خواہ وہ کوئی بھی ہو“، اس کے بعد عمر رضی اللہ عنہ نے ہمارے حق میں فیصلہ کر دیا، اور ہمارے لیے ایک دستاویز لکھ دی، جس میں عبدالرحمٰن بن عوف، زید بن ثابت رضی اللہ عنہما اور ایک تیسرے شخص کی گواہی درج تھی، جب عبدالملک بن مروان خلیفہ ہوئے تو ام وائل کا ایک غلام مر گیا، جس نے دو ہزار دینار میراث میں چھوڑے تھے، مجھے پتہ چلا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا کیا ہوا فیصلہ بدل دیا گیا ہے، اور اس کا مقدمہ ہشام بن اسماعیل کے پاس گیا ہے، تو ہم نے معاملہ عبدالملک کے سامنے اٹھایا، اور ان کے سامنے عمر رضی اللہ عنہ کی دستاویز پیش کی جس پر عبدالملک نے کہا: میرے خیال سے تو یہ ایسا فیصلہ ہے جس میں کسی کو بھی شک نہیں کرنا چاہیئے، اور میں یہ نہیں سمجھ رہا تھا کہ مدینہ والوں کی یہ حالت ہو گئی ہے کہ وہ اس جیسے (واضح) فیصلے میں شک کر رہے ہیں، آخر کار عبدالملک نے ہماری موافقت میں فیصلہ کیا، اور ہم برابر اس میراث پر قابض رہے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الفرائض/حدیث: 2732]
حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رباب بن حذیفہ بن سعید بن سہم نے ام وائل بنت معمر جمحیہ سے شادی کی، ان سے ان کے ہاں تین بیٹے پیدا ہوئے، پھر ان کی والدہ (ام وائل) کی وفات ہو گئی، تو ام وائل کے بیٹوں کو وراثت میں کچھ زمین اور غلاموں کی ولاء ملی۔ حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ ان (بیٹوں) کو لے کر شام گئے، (وہاں) عمواس کے طاعون میں وہ (سب بیٹے) فوت ہو گئے، چنانچہ حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ ان کے عصبہ ہونے کی وجہ سے ان کے وارث ہوئے۔ جب حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ شام سے واپس آئے تو معمر کے بیٹوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی عدالت میں اپنی بہن (ام وائل) کی ولاء کے حصول کے لیے دعویٰ کر دیا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں تمہارے درمیان اسی ارشاد کے مطابق فیصلہ کروں گا جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ارشاد سنا ہے: ”بیٹا یا باپ جو ولاء حاصل کرے، وہ اس کے عصبہ کو ملے گی، خواہ کوئی ہو۔“”(حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے) فرمایا: حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ ہمارے حق میں دے دیا اور اس مضمون کی ایک تحریر لکھ کر ہمیں دی جس پر حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ، حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ اور ایک (دیگر) آدمی (رضی اللہ عنہ) کی گواہی ثبت تھی۔ اس کے بعد خلیفہ عبدالملک بن مروان کے زمانہ خلافت میں اس خاتون کا ایک آزاد کردہ غلام فوت ہو گیا، اس نے دو ہزار دینار ترکہ چھوڑا، مجھے خبر ملی کہ اس فیصلے میں (جو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کیا تھا) تبدیلی کر دی گئی ہے (فیصلہ مذکورہ بالا قانون کے مطابق نہیں کیا گیا)۔ یہ معاملہ ہشام بن اسماعیل کے سامنے پیش کیا گیا تو اس نے ہمیں (خلیفہ) عبدالملک کے پاس بھیج دیا (تاکہ وہی اس مقدمے کا فیصلہ کریں)۔ چنانچہ ہم نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی تحریر انہیں دکھائی، عبدالملک نے کہا: ”میں یہ سمجھتا تھا کہ یہ ایسا فیصلہ ہے جس میں شک نہیں کیا جا سکتا، میں نہیں سمجھتا تھا کہ مدینہ والوں کا یہ حال ہو گیا ہے کہ وہ اس میں شک کریں۔“ پھر عبدالملک نے اس کا فیصلہ ہمارے حق میں کر دیا اور ہم اب تک اس (میراث) پر قابض ہیں۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الفرائض/حدیث: 2732]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الفرائض 12 (2917)، (تحفة الأشراف: 10581)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/27) (حسن)»
وضاحت: ۱؎: ولاء کا قاعدہ یہ ہے کہ اس غلام یا لونڈی کے ذوی الفروض سے جو بچ رہے گا وہ آزاد کرنے والے کو ملے گا، اگر ذوی الفروض میں سے کوئی نہ ہو اور نہ قریبی عصبات میں سے تو کل مال آزاد کرنے والے کو مل جائے گا، اور جب ایک مرتبہ ام وائل کے غلاموں کی ولاء اس کے بیٹوں کی وجہ سے سسرال والوں میں آ گئی تو وہ اب کبھی پھر ام وائل کے خاندان میں جانے والی نہیں تھی جیسے عمر رضی اللہ عنہ نے فیصلہ کیا۔
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
حدیث نمبر: 183
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى ، حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: فَلَمَّا رَجَعَ عَمْرٌو جَاءَ بَنُو مَعْمَرِ بْنِ حَبِيبٍ يُخَاصِمُونَهُ فِي وَلَاءِ أُخْتِهِمْ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَقَالَ: أَقْضِي بَيْنَكُمْ بِمَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" مَا أَحْرَزَ الْوَلَدُ أَوْ الْوَالِدُ، فَهُوَ لِعَصَبَتِهِ مَنْ كَانَ" فَقَضَى لَنَا بِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ بنو معمر بن حبیب اپنی بہن کی ولاء کا جھگڑ الے کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے فرمایا کہ میں تمہارے درمیان اسی طرح فیصلہ کروں گا جیسے میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اولاد یا والد نے جو کچھ بھی جمع کیا ہے وہ سب اس کے عصبہ کا ہو گا خواہ وہ کوئی بھی ہو، چنانچہ انہوں نے اسی کے مطابق فیصلہ فرمایا۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 183]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
ترقیم عوامۃ: 32171 ترقیم الشثری: -- 33663
حدثنا ابو اسامة ، [عن] حسين المعلم ، عن عمرو بن شعيب ، عن ابيه ، عن جده قال: تزوج رئاب بن حذيفة بن سعيد بن سهم ام وائل ابنة معمر الجمحية، فولدت له ثلاثة، فتوفيت امهم، فورثها بنوها رباعها وولاء مواليها، فخرج بهم عمرو بن العاص إلى الشام، فماتوا في طاعون عمواس، قال: فورثهم عمرو، وكان عصبتهم، فلما رجع عمرو جاء بنو معمر، فخاصموه في ولاء اختهم إلى عمر بن الخطاب، فقال عمر : اقضي بينكم بما سمعت من رسول الله صلى الله عليه وسلم، سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: ما احرز الولد او الوالد فهو لعصبته من كان، قال: فقضى لنا به، وكتب لنا كتابا فيه شهادة عبد الرحمن بن عوف وزيد بن ثابت وآخر، حتى إذا استخلف عبد الملك بن مروان توفي مولى لها وترك الفي دينار، فبلغني ان ذلك القضاء قد غير، فخاصموه إلى هشام بن إسماعيل، فرفعنا إلى عبد الملك فاتيناه بكتاب عمر فقال: إن كنت لارى هذا من القضاء الذي لا يشك فيه، وما كنت ارى ان امر المدينة بلغ هذا ان يشكوا في هذا القضاء، فقضى لنا فيه، فلم نزل فيه بعد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (عن).
(٢) في [أ، ب، جـ، م]: (يعمر).
(٣) في [م]: (فجرج).
(٤) سقط من: [أ، ب، س، ط، هـ].
(٥) في [أ، ب، هـ]: (جاءوا).
(٦) في [أ، ب، جـ، م]: (يعمر).
(٧) في [م]: (فجاصموه).
(٨) في [أ، ب، جـ، م]: (أخيهم).
(٩) في [أ، ب]: (لبابة).
(١٠) في [أ]: (بشهادة).
(١١) في [أ، ب]: (مات).
(١٢) في [أ، ب، جـ]: (لنا).
(١٣) في [هـ]: (فخاصموا).
(١٤) في [أ، ب]: (فدعا)، وفي [جـ]: (فدفعنا)، وفي [م]: (فرجعنا).
(١٥) في [أ، ب، جـ]: (كتاب).
(١٦) زاد في [هـ]: (أهل).
(١٧) في [أ، جـ، ط، هـ]: (فيه).
(١٨) في [ب]: (يزل).
(١٩) حسن؛ شعيب صدوق، أخرجه أحمد (١٨٣)، وأبو داود (٢٩١٧)، وابن ماجه (٢٧٣٢)، والنسائي في الكبرى (٦٣٤٨)، وابن عساكر ٦٢/ ٣٩٦، والفاكهي في أخبار مكة (٢٠٨١)، وابن عبد البر في التمهيد ٣/ ٦١.
عمرو بن شعیب اپنے والد کے واسطے سے اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں، فرمایا کہ رئاب بن حذیفہ رضی اللہ عنہ بن سعید بن سہم نے امّ وائل بنت معمر جُمحیّہ سے نکاح کیا تو ان کے تین بچے ہوئے، پھر ان کی ماں فوت ہوگئی تو اس کے بیٹے اس کے مکانات کے وارث ہوئے اور اس کے موالی کی ولاء کے بھی، پھر عمرو بن العاص ان کو شام کی طرف لے گئے تو وہ طاعونِ عَمَواس میں مرگئے، کہتے ہیں کہ اس پر عمرو ان کے وارث ہوئے جو ان کے عصبہ تھے، جب عمرو واپس آئے تو معمر کے بیٹے آئے اور اپنی بہن کی ولاء میں جھگڑا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس لے گئے، حضرت عمر نے فرمایا کہ میں تمہارے درمیان وہ فیصلہ کرتا ہوں جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو مال لڑکا یا والد جمع کرلے وہ اس کے عصبہ کے لئے ہے جو بھی ہوں، کہتے ہیں کہ اس کے بعد انہوں نے اس کا ہمارے لئے فیصلہ کردیا اور ہمارے لیے ایک تحریر لکھ دی جس میں عبد الرحمن بن عوف اور زید بن ثابت اور ایک اور شخص کی گواہی تھی۔ یہاں تک کہ جب عبد الملک بن مروان خلیفہ بنا تو اس لڑکی کا ایک مولیٰ فوت ہوگیا، اور اس نے دو ہزار دینار چھوڑے، پس مجھے خبر پہنچی کہ وہ فیصلہ تبدیل کردیا گیا، چناچہ وہ ہشام بن اسماعیل کی طرف جھگڑا لے کر گئے تو ہم نے یہ معاملہ عبد الملک کی طرف اٹھا یا اور اس کے پاس حضرت عمر کی تحریر لائے، اس نے کہا کہ میں تو اس کو ایسا فیصلہ سمجھتا ہوں جس میں شک نہیں کیا جاسکتا، اور میں یہ نہیں سمجھتا تھا کہ اہل مدینہ کا معاملہ اس حد کو پہنچ چکا ہے کہ وہ اس فیصلہ میں شک کریں، پس اس نے اس کے بارے میں ہمارے لیے فیصلہ کردیا اور ہم بعد میں اس فیصلے پر قائم رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33663]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن عبد البر: صحيح حسن غريب . قال سعد الشثري: حسن؛ شعيب صدوق .»
«أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6314، 6315، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2917، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2732، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 21541، وأحمد فى «مسنده» برقم: 185، ترقيم محمد عوامة: 32171»
«أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6314، 6315، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2917، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2732، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 21541، وأحمد فى «مسنده» برقم: 185، ترقيم محمد عوامة: 32171»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 6382
عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ: فَلَمَّا رَجَعَ عَمْرٌو جَاءَ بَنُو مَعْمَرِ بْنِ حَبِيبٍ يُخَاصِمُونَهُ فِي وَلَاءِ أُخْتِهِمْ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَقَالَ: أَقْضِي بَيْنَكُمْ بِمَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (مَا أَحْرَزَ الْوَلَدُ وَالْوَالِدُ فَهُوَ لِعَصَبَتِهِ مَنْ كَانَ) ) فَقَضَى لَنَا بِهِ
۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ جب سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ (شام سے) واپس آئے تو معمر بن حبیب کے بیٹے ان کے پاس آکر اپنی بہن کی ولاء کے بارے میں جھگڑنے لگے، مقدمہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ تک پہنچا دیا گیا اور انہوں نے کہا: میں تمہارے درمیان رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان کے مطابق فیصلہ کروں گا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اولاد یا والدین جس مال کا احاطہ کر لیں، وہ ان کے عصبہ کو ملے گا، خواہ وہ کوئی بھی ہو۔ پس سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسی حدیث کی روشنی میں ہمارے حق میں فیصلہ کر دیا۔ [الفتح الربانی/أبواب الفرائض/حدیث: 6382]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن۔ أخرجه ابوداود: 2917، وابن ماجه: 2732، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 183 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 183»
وضاحت: فوائد: … اس کا پس منظر یہ ہے کہ رئاب بن حذیفہ نے ام وائل سے شادی کی، اس سے تین بچے پیدا ہوئے، پھر ام وائل وفات پاگئی، اس کے بیٹے اس کے وارث تھے۔ سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ ان کو لے کر شام چلے گئے، جہاں وہ طاعون کی وجہ سے فوت ہوگئے، سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ ان کے عصبہ کی حیثیت سے ان کے وارث ہوئے، جب اس متوفی خاتون کے قبیلہ والے دعویٰ لے کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی عدالت پہ پہنچے تو تب انھوں نے اس حدیث کی روشنی میں فیصلہ کیا اور عصبہ کی حیثیت سے سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کو مستحق قرار دیا۔
الحكم على الحديث:
اسناده حسن۔ أخرجه ابوداود: 2917
حدیث نمبر: 6065
6065. عن عمرو بن شعيب، عن أبيه، عن جده قال: تزوج رئاب بن حذيفة بن سعيد بن سهم أمَ وائل بنت معمر الجمحية، فولدت له ثلاثة، فتوفيت أمهم، فورثها بنوها رِباعا وولاءَ مواليها، فخرج بهم عمرو بن العاص إلى الشام، فماتوا في طاعون عمواس، فورثهم عمرو، وكان عصبتهم. فلما رجع عمرو بن العاص جاء بنو معمر يخاصمونه في ولاء أختهم إلى عمر، فقال عمر: أقضي بينكم بما سمعت من رسول الله صلى الله عليه وسلم، سمعته يقول: ما أحرز الولد والوالد فهو لعصبته من كان. قال: فقضى لنا به، وكتب لنا به كتابا، فيه شهادة عبدالرحمن بن عوف وزيد بن ثابت وآخر، حتى إذا استخلف عبدالملك بن مروان توفي مولى لها، وترك ألفي دينار، فبلغني أن ذلك القضاء قد غُيِّر، فخاصموا إلى هشام بن إسماعيل، فرفعنا إلى عبدالملك، فأتيناه بكتاب عمر، فقال: إن كنت لأرى أن هذا من القضاء الذي لا يُشَك فيه، وما كنت أرى أن أمر أهل المدينة بلغ هذا أن يَشُكُّوا في هذا القضاء، فقضى لنا فيه، فلم نزل فيه بعد.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (2917)، وابن ماجه (2732) –واللفظ له- كلاهما من حديث حسين المعلم، حدثنا عمرو بن شعيب بإسناده.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 21502
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبِي الْحَجَّاجِ أَبُو مَعْمَرٍ، ثنا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ رِئَابَ بْنَ حُذَيْفَةَ تَزَوَّجَ امْرَأَةً، فَوَلَدَتْ لَهُ ثَلَاثَةَ أَغْلِمَةٍ، فَمَاتَتْ أُمُّهُمْ، فَوَرِثُوا رِبَاعَهَا وَوَلَاءَ مَوَالِيهَا، وَكَانَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ عَصَبَةَ بَنِيهَا، فَأَخْرَجَهُمْ إِلَى الشَّامِ، فَمَاتُوا، فَقَدِمَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ، وَمَاتَ مَوْلًى لَهَا، وَتَرَكَ مَالًا، فَخَاصَمَهُ إِخْوَتُهَا إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَقَالَ عُمَرُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا أَحْرَزَ الْوَلَدُ أَوِ الْوَالِدُ فَهُوَ لِعَصَبَتِهِ مَنْ كَانَ"، قَالَ: فَكَتَبْتُ لَهُ كِتَابًا فِيهِ شَهَادَةُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، وَزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، وَرَجُلٍ آخَرَ، فَلَمَّا اسْتُخْلِفَ عَبْدُ الْمَلِكِ اخْتَصَمُوا إِلَى هِشَامِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ أَوْ إِلَى إِسْمَاعِيلَ بْنِ هِشَامٍ، فَرَفَعَهُمْ إِلَى عَبْدِ الْمَلِكِ، فَقَالَ: هَذَا مِنَ الْقَضَاءِ الَّذِي مَا كُنْتُ أَرَاهُ، قَالَ: فَقَضَى لَنَا بِكِتَابِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَنَحْنُ فِيهِ إِلَى السَّاعَةِ. قَالَ الشَّيْخُ رَحِمَهُ اللهُ:" كَذَا فِي هَذِهِ الرِّوَايَةِ، وَقَدْ رُوِّينَا، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، وَعُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، فَإِنَّهُمَا قَالَا:" الْوَلَاءُ لِلْكُبْرِ". وَمُرْسَلُ ابْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَصَحُّ مِنْ رِوَايَةِ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، ⦗٥١٣⦘ وَأَمَّا الْحَدِيثُ الْمَرْفُوعُ فِيهِ، فَلَيْسَ فِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ذَلِكَ فِي الْوَلَاءِ..
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ رئاب بن حذیفہ نے ایک عورت سے شادی کی۔ اس کے ہاں تین بچے پیدا ہوئے۔ ان کی والدہ فوت ہو گئی، وہ (تینوں) اس کے گھروں اور اس کے غلاموں کی ولاء کے وارث ہوئے اور عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ اس کے بیٹوں کے عصبہ تھے۔ وہ ان کو شام لے کر گئے جہاں وہ فوت ہو گئے۔ عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ آئے تو اس عورت کا غلام بھی فوت ہو گیا۔ اس نے مال چھوڑا۔ اس کے بھائی جھگڑا لے کر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آگئے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بچہ یا باپ مال محفوظ رکھے، وہ اس کے عصبات کے لیے ہے۔“ راوی کہتے ہیں کہ میں نے ایک خط لکھا جس میں عبدالرحمن بن عوف اور زید بن ثابت رضی اللہ عنہما اور ایک دوسرے آدمی کی شہادت تھی۔ جب عبدالملک خلیفہ بنا تو انہوں نے اپنا کیس ہشام بن اسماعیل یا اسماعیل بن ہشام کے سامنے رکھا تو وہ کیس عبدالملک کے پاس لے گئے۔ کہنے لگے: یہ ایسا فیصلہ ہے جو میری رائے میں نہ تھا، کہتے ہیں: انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے خط کے مطابق فیصلہ فرمایا اور آج تک ہم بھی اس پر ہیں۔
(ب) شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس روایت میں اسی طرح ہے، جبکہ ہم نے سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب اور عثمان بن عفان رضی اللہ عنہما دونوں نے فرمایا: ولاء بڑے کے لیے ہے۔ اور ابن مسیب کی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مرسل روایت عمرو بن شعیب کی روایت سے زیادہ صحیح ہے، اور جہاں تک اس بارے میں مرفوع حدیث کا تعلق ہے تو اس میں یہ نہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ولاء کے بارے میں فرمائی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الولاء/حدیث: 21502]
(ب) شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس روایت میں اسی طرح ہے، جبکہ ہم نے سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب اور عثمان بن عفان رضی اللہ عنہما دونوں نے فرمایا: ولاء بڑے کے لیے ہے۔ اور ابن مسیب کی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مرسل روایت عمرو بن شعیب کی روایت سے زیادہ صحیح ہے، اور جہاں تک اس بارے میں مرفوع حدیث کا تعلق ہے تو اس میں یہ نہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ولاء کے بارے میں فرمائی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الولاء/حدیث: 21502]
تخریج الحدیث: «حسن»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 496
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي قَثَنَا الْحُسَيْنُ الْمُعَلِّمُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: تَزَوَّجَ رِئَابُ بْنُ حُذَيْفَةَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ سَهْمٍ أُمَّ وَائِلٍ بِنْتَ مَعْمَرِ بْنِ حَبِيبٍ الْجُمَحِيَّةَ، فَوَلَدَتْ لَهُ ثَلَاثَةَ غِلْمَةٍ: وَائِلًا، وَمَعْمَرًا، وَرَجُلًا آخَرَ، فَمَاتَتْ فَوَرِثُوهَا وَلَاءَ مَوَالِيهَا، وَكَانَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ عَصَبَةً، فَخَرَجَ بِهِمْ عَمْرٌو إِلَى الشَّامِ، فَمَاتُوا فِي طَاعُونِ عَمَوَاسَ، فَلَمَّا قَدِمَ عَمْرٌو جَاءَ بَنُو مَعْمَرِ بْنِ حَبِيبٍ إِخْوَةُ أُمِّ وَائِلٍ فَخَاصَمُوهُ فِي مَوَالِي أُخْتِهِمْ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَقَالَ عُمَرُ: أَقْضِي بَيْنَكُمْ بِمَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "مَا أَحْرَزَ الْوَلَدُ فَهُوَ لِعَصَبَتِهِ مَنْ كَانَ"، قَالَ: فَكَتَبَ عُمَرُ بِذَلِكَ كِتَابًا فِيهِ شَهَادَةُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، وَزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، وَرَجُلٍ آخَرَ، فَلَمْ يَزَلِ الْكِتَابُ فِي أَيْدِينَا حَتَّى اسْتُخْلِفَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مَرْوَانَ ، فَمَاتَ مَوْلَاهَا وَتَرَكَ أَلْفَيْ دِينَارٍ، فَبَلَغَهُمْ أَنَّ الْحَجَّاجَ قَدْ غَيَّرَ هَذَا الْقَضَاءَ فَخَاصَمُوهُ إِلَى هِشَامِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ، فَرَفَعَهُمْ إِلَى عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَرْوَانَ ، فَرَفَعَنَا إِلَى الْقَاضِي، فَأَتَيْتُهُ بِكِتَابِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَقَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ لِلْقَاضِي: حَقِيقٌ إِذَا أُتِيتُ بِكِتَابِ عُمَرَ أَنْ نَنْتَهِيَ إِلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: هَذَا مِنَ الْقَضَاءِ الَّذِي كُنْتُ أَرَى أَنَّ أَحَدًا لَا يَشُكُّ فِيهِ، وَمَا كُنْتُ أَرَى أَنَّهُ بَلَغَ مِنْ رَأْيِ أَهْلِ الْمَدِينَةِ أَنْ يَشُكُّوا، وَقَضَى لَنَا بِكِتَابِ عُمَرَ، فَنَحْنُ فِيهِ بَعْدُ.
عمرو بن شعیب رحمہ اللہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا (سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما) سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: رئاب بن حذیفہ بن سعید بن سہم نے ام وائل بنت معمر بن حبیب جمحیہ سے نکاح کیا، جن سے ان کے تین لڑکے پیدا ہوئے: وائل، معمر اور ایک تیسرا شخص۔ پھر ام وائل کا انتقال ہو گیا تو ان کے بیٹے اپنی ماں کے مَوالی (آزاد کردہ غلاموں) کی ولا (حقِ وراثت) کے وارث بنے۔ سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ ان لڑکوں کے عصبہ (قریبی رشتہ دار) تھے، چنانچہ وہ انہیں لے کر ملک شام چلے گئے جہاں وہ سب طاعونِ عمواس میں وفات پا گئے۔ جب سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ واپس آئے تو ام وائل کے بھائی، بنو معمر بن حبیب آئے اور اپنی بہن کے مَوالی کی وراثت کے متعلق ان سے جھگڑا کیا اور معاملہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس لے گئے۔ تب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں تمہارے درمیان اس فیصلے کے مطابق فیصلہ کروں گا جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: «مَا أَحْرَزَ الْوَلَدُ فَهُوَ لِعَصَبَتِهِ مَنْ كَانَ» ”اولاد نے (اپنی زندگی میں) جو کچھ حاصل کر لیا، وہ ان کے عصبہ کا ہے خواہ وہ کوئی بھی ہو۔““
راوی بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں ایک دستاویز لکھوائی جس میں سیدنا عبدالرحمن بن عوف، سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہما اور ایک دوسرے شخص کی گواہی درج تھی۔ وہ دستاویز مسلسل ہمارے پاس رہی یہاں تک کہ عبدالملک بن مروان خلیفہ بنے، تو اس خاتون (ام وائل) کے ایک مولیٰ (آزاد کردہ غلام) کا انتقال ہوا اور اس نے دو ہزار دینار چھوڑے۔ ان لوگوں کو یہ معلوم ہوا کہ حجاج نے اس فیصلے کو بدل دیا ہے، چنانچہ وہ یہ مقدمہ ہشام بن اسماعیل رحمہ اللہ کے پاس لے گئے جنہوں نے انہیں عبدالملک بن مروان کے پاس بھیج دیا، اور عبدالملک نے ہمیں قاضی کے پاس بھیج دیا۔ تب میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی وہ دستاویز لے کر ان کے پاس آیا، تو عبدالملک نے قاضی سے کہا: ”جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی تحریر پیش کر دی جائے تو ہمارے لیے اسی کی طرف رجوع کرنا لازم ہے۔“ پھر انہوں نے کہا: ”یہ ان فیصلوں میں سے ہے جس کے متعلق میرا خیال تھا کہ کوئی اس میں شک نہیں کرے گا، اور میں نہیں جانتا تھا کہ اہل مدینہ کی رائے اس حد تک پہنچ جائے گی کہ وہ اس میں شک کرنے لگیں گے۔“ چنانچہ انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی تحریر کے مطابق ہمارے حق میں فیصلہ کر دیا اور ہم اس کے بعد بھی اسی پر (قائم) ہیں۔ [فضائل الصحابة/فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 496]
راوی بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں ایک دستاویز لکھوائی جس میں سیدنا عبدالرحمن بن عوف، سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہما اور ایک دوسرے شخص کی گواہی درج تھی۔ وہ دستاویز مسلسل ہمارے پاس رہی یہاں تک کہ عبدالملک بن مروان خلیفہ بنے، تو اس خاتون (ام وائل) کے ایک مولیٰ (آزاد کردہ غلام) کا انتقال ہوا اور اس نے دو ہزار دینار چھوڑے۔ ان لوگوں کو یہ معلوم ہوا کہ حجاج نے اس فیصلے کو بدل دیا ہے، چنانچہ وہ یہ مقدمہ ہشام بن اسماعیل رحمہ اللہ کے پاس لے گئے جنہوں نے انہیں عبدالملک بن مروان کے پاس بھیج دیا، اور عبدالملک نے ہمیں قاضی کے پاس بھیج دیا۔ تب میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی وہ دستاویز لے کر ان کے پاس آیا، تو عبدالملک نے قاضی سے کہا: ”جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی تحریر پیش کر دی جائے تو ہمارے لیے اسی کی طرف رجوع کرنا لازم ہے۔“ پھر انہوں نے کہا: ”یہ ان فیصلوں میں سے ہے جس کے متعلق میرا خیال تھا کہ کوئی اس میں شک نہیں کرے گا، اور میں نہیں جانتا تھا کہ اہل مدینہ کی رائے اس حد تک پہنچ جائے گی کہ وہ اس میں شک کرنے لگیں گے۔“ چنانچہ انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی تحریر کے مطابق ہمارے حق میں فیصلہ کر دیا اور ہم اس کے بعد بھی اسی پر (قائم) ہیں۔ [فضائل الصحابة/فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 496]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح . .»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 2917، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2732»
«مسند الامام احمد: 1/27؛ سنن ابن ماجه: 2/912؛ سنن ابي داؤد: 3/127»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 2917، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2732»
«مسند الامام احمد: 1/27؛ سنن ابن ماجه: 2/912؛ سنن ابي داؤد: 3/127»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح