الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. باب إِذَا كَانَ الرَّجُلُ يَعْمَلُ عَمَلاً صَالِحًا فَشَغَلَهُ عَنْهُ مَرَضٌ أَوْ سَفَرٌ
باب: جب کوئی شخص کوئی نیک عمل (پابندی سے) کر رہا ہو پھر کوئی مرض یا سفر اسے مشغول کر دے اور وہ اسے نہ کر سکے تو کیا اسے اس عمل کا ثواب ملے گا؟
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 3091 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن ابوداود: 3091
صحیح ابن حبان: 2929
المستدرک علی الصحیحین: 1277
حدیث نمبر: 3091
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، وَمُسَدَّدٌ، الْمَعْنَى قَالَا: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنِ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّكْسَكِيِّ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيْرَ مَرَّةٍ، وَلَا مَرَّتَيْنِ، يَقُولُ:" إِذَا كَانَ الْعَبْدُ يَعْمَلُ عَمَلًا صَالِحًا، فَشَغَلَهُ عَنْهُ مَرَضٌ، أَوْ سَفَرٌ، كُتِبَ لَهُ كَصَالِحِ مَا كَانَ يَعْمَلُ، وَهُوَ صَحِيحٌ مُقِيمٌ".
ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک یا دو بار ہی نہیں بلکہ متعدد بار یہ کہتے ہوئے سنا: ”جب بندہ کوئی نیک عمل (پابندی سے) کر رہا ہو، پھر کوئی مرض، یا سفر اسے مشغول کر دے جس کی وجہ سے اسے وہ نہ کر سکے، تو بھی اس کے لیے اتنا ہی ثواب لکھا جاتا ہے جتنا کہ اس کے تندرست اور مقیم ہونے کی صورت میں عمل کرنے پر اس کے لیے لکھا جاتا تھا“۔ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3091]
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بارہا سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”جب کوئی بندہ نیک عمل کرتا رہا ہو مگر بیماری یا سفر کی وجہ سے وہ نہ کر سکے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے وہ عمل اسی طرح عمدہ کیفیت میں لکھتا رہتا ہے جبکہ وہ تندرست اور مقیم تھا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3091]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الجھاد 134(2996)، (تحفة الأشراف: 9035)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/410، 418) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (2996)
حدیث نمبر: 2929
أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَاصِمٍ الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي الْحَوَارِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنِ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنِ إِبْرَاهِيمَ السَّكْسَكِيِّ ، وَعَنْ مِسْعَرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ إِبْرَاهِيمَ السَّكْسَكِيَّ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا سَافَرَ ابْنُ آدَمَ أَوْ مَرِضَ، كَتَبَ اللَّهُ لَهُ مِنَ الأَجْرِ مِثْلَ مَا كَانَ يَعْمَلُ وَهُوَ مُقِيمٌ صَحِيحٌ" .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب انسان سفر کرتا ہے یا بیمار ہوتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے وہی اجر لکھ دیتا ہے، جو وہ مقیم ہونے یا تندرستی کے عالم میں عمل کیا کرتا تھا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا/حدیث: 2929]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2996، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2929، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1265، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3091، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6643، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19992» «رقم طبعة با وزير 2918»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «الإرواء» (560)، «الروض» (1018). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
حدیث نمبر: 1277
أخبرنا أبو بكر أحمد بن إسحاق الفقيه، أخبرنا أبو المثنّى، حدثنا مسدَّد، حدثنا هُشَيم، عن إبراهيم بن عبد الرحمن السَّكْسَكي، عن أبي بُرْدة، عن أبي موسى الأشعري قال: سمعت النبي ﷺ غيرَ مرةٍ ولا مرتين يقول:"إذا كان العبدُ يعملُ عملًا صالحًا فشَغَلَه عن ذلك مرضٌ أو سفرٌ، كُتِبَ له كصالح ما كان يعملُ وهو صحيحٌ مقيم" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه!
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه!
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک یا دو بار نہیں بلکہ کئی مرتبہ یہ ارشاد سنا ہے: ”جب کوئی بندہ (باقاعدگی سے) کوئی نیک عمل کرتا ہو، پھر اسے بیماری یا سفر اس عمل سے روک دے، تو اس کے حق میں ویسا ہی اجر لکھا جاتا ہے جیسا کہ وہ تندرستی اور قیام کی حالت میں عمل کرنے کی صورت میں لکھا جاتا تھا۔“
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے اس طرح روایت نہیں کیا! [المستدرك على الصحيحين/كتاب الجنائز/حدیث: 1277]
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے اس طرح روایت نہیں کیا! [المستدرك على الصحيحين/كتاب الجنائز/حدیث: 1277]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، رجاله رجال الصحيح، إلّا أنَّ فيه انقطاعًا بين هشيم» [ترقيم الرساله 1277] [ترقيم الشركة 1265]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح