🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
38. باب التَّعْجِيلِ بِالْجَنَازَةِ وَكَرَاهِيَةِ حَبْسِهَا
باب: جنازہ لے جانے میں جلدی کرنا مستحب اور اسے روکے رکھنا مکروہ ہے۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 3159 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
سنن ابوداود: 3159
مشکوۃ المصابیح: 1625
السنن الكبرى للبيهقي: 6620
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4194، 15969
المعجم الکبیر للطبرانی: 3541
المعجم الاوسط: 8168
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3159
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ مُطَرِّفٍ الرُّؤَاسِيُّ أَبُو سُفْيَانَ، وَأَحْمَدُ بْنُ جَنَابٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا عِيسَى، قَالَ أَبُو دَاوُد: هُوَ ابْنُ يُونُسَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُثْمَانَ الْبَلَوِيِّ، عَنْ عَزْرَةَ، وَقَالَ عَبْدُ الرَّحِيمِ: عُرْوَةَ بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْحُصَيْنِ بْنِ وَحْوَحٍ: أَنَّ طَلْحَةَ بْنَ الْبَرَاءِ مَرِضَ، فَأَتَاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعُودُهُ، فَقَالَ:" إِنِّي لَا أَرَى طَلْحَةَ إِلَّا قَدْ حَدَثَ فِيهِ الْمَوْتُ، فَآذِنُونِي بِهِ، وَعَجِّلُوا، فَإِنَّهُ لَا يَنْبَغِي لِجِيفَةِ مُسْلِمٍ أَنْ تُحْبَسَ بَيْنَ ظَهْرَانَيْ أَهْلِهِ".
حصین بن وحوح رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ طلحہ بن براء رضی اللہ عنہ بیمار ہوئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی عیادت کے لیے آئے، اور فرمایا: ”میں یہی سمجھتا ہوں کہ اب طلحہ مرنے ہی والے ہیں، تو تم لوگ مجھے ان کے انتقال کی خبر دینا اور تجہیز و تکفین میں جلدی کرنا، کیونکہ کسی مسلمان کی لاش اس کے گھر والوں میں روکے رکھنا مناسب نہیں ہے“۔ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3159]
حصین بن وحوح رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا طلحہ بن براء رضی اللہ عنہ بیمار ہو گئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی عیادت کے لیے تشریف لائے اور فرمایا: ”میرا خیال ہے کہ طلحہ کی موت آ گئی ہے۔ (جب ان کی وفات ہو جائے) تو مجھے اطلاع دینا اور جلدی کرنا، مناسب نہیں کہ مسلمان کی میت اس کے گھر والوں کے پاس پڑی رہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3159]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 3418) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (اس کے راوی سعید بن عثمان لین الحدیث اور عروة مجہول ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
عروة بن سعيد و أبوه : مجهولان (تق : 4562،2426)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 116

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1625
1625 - وَعَنْ حُصَيْنِ بْنِ وَحْوَحٍ: أَنَّ طَلْحَةَ بْنَ الْبَرَاءِ مَرِضَ فَأَتَاهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعُودُهُ فَقَالَ: إِنِّي لَا أَرَى طَلْحَةَ إِلَّا قَدْ حَدَثَ بِهِ الْمَوْتُ فَآذِنُونِي بِهِ وَعَجِّلُوا، فَإِنَّهُ لَا يَنْبَغِي لِجِيفَةِ مُسْلِمٍ أَنْ تُحْبَسَ بَيْنَ ظَهْرَانَيْ أَهْلِهِ  . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
حصین بن وحوح رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ طلحہ بن براء رضی اللہ عنہ بیمار ہو گئے، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کی عیادت کے لیے تشریف لائے تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”میرا خیال ہے کہ طلحہ فوت ہونے والا ہے، پس اس کی مجھے اطلاع کرنا اور (دفن کرنے میں) جلدی کرنا، کیونکہ مسلمان میت کو اس کے اہل خانہ کے پاس روک رکھنا مناسب نہیں۔“ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجنائز/حدیث: 1625]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (3159)
٭ ابن سعيد الأنصاري و أبوه: لم أجد من و ثقھما و سعيد بن عثمان: وثقه ابن حبان وحده من أئمة الرجال.»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6620
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ مُطَرِّفٍ الرُّؤَاسِيُّ أَبُو سُفْيَانَ، وَأَحْمَدُ بْنُ جَنَابٍ قَالَا: ثنا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ الْبَلَوِيُّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ وَحْوَحٍ، أَنَّ طَلْحَةَ بْنَ الْبَرَاءِ مَرِضَ فَأَتَاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعُودُهُ فَقَالَ:" إِنِّي لَا أَرَى طَلْحَةَ إِلَّا قَدْ حَدَثَ بِهِ الْمَوْتُ فَآذِنُونِي بِهِ حَتَّى أَشْهَدَهُ فَأُصَلِّيَ عَلَيْهِ، وَعَجِّلُوهُ، فَإِنَّهُ لَا يَنْبَغِي لِجِيفَةِ مُسْلِمٍ أَنْ تُحْبَسَ بَيْنَ ظَهْرَانَيْ أَهْلِهِ". لَفْظُ حَدِيثِ أَبِي عَبْدِ اللهِ، وَكَذَا قَالَهُ عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ وَقِيلَ عُمَرُ بْنُ زُرَارَةَ، وَرُوِيَ فِي الِاسْتِينَاءِ بِالْغَرِيقِ حَدِيثٌ مَرْفُوعٌ لَا يَثْبُتُ مِثْلُهُ، وَرُوِيَ عَنِ الْحَسَنِ الْبَصْرِيِّ فِي الِاسْتِينَاءِ بِالْمَصْعُوقِ، وَكَانَ الشَّافِعِيُّ يَسْتَحِبُّ ذَلِكَ حَتَّى يَتَبَيَّنَ مَوْتُهُ.
سیدنا حصین بن وحوح رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا طلحہ بن براء رضی اللہ عنہ بیمار ہو گئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی تیمار داری کے لیے تشریف لائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نہیں دیکھتا طلحہ کو مگر یہ کہ اس پر موت ظاہر ہو چکی ہے۔ سو تم مجھے اس کی اطلاع کرنا تاکہ میں آ کر اس کی نمازِ جنازہ ادا کروں اور اس کے لیے جلدی کرنا کیونکہ کسی بھی مسلمان میت کے لیے یہ جائز نہیں کہ اس کو اس کے اہل میں زیادہ دیر تک رکھا جائے۔“
ڈوبنے والے کے (دفن سے پہلے) انتظار کرنے کے بارے میں ایک مرفوع حدیث روایت کی گئی ہے جس جیسی روایت ثابت نہیں ہوتی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6620]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ ابو داؤد»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4194
وَعَنْ حُصَيْنِ بْنِ وَحْوَحٍ أَنَّ طَلْحَةَ بْنَ الْبَرَاءِ، لَمَّا لَقِيَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مُرْنِي بِأَمْرِكَ وَلَا أَعْصِي لَكَ أَمْرًا، قَالَ: فَعَجِبَ لِذَلِكَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ غُلَامٌ، فَقَالَ لَهُ عِنْدَ ذَلِكَ:" اذْهَبْ فَاقْتُلْ أَبَاكَ"، قَالَ: فَذَهَبَ مُوَلِّيًا يَفْعَلُ، فَدَعَاهُ فَقَالَ:" أَقْبِلْ ; فَإِنِّي لَمْ أُبْعَثْ بِقَطِيعَةِ الرَّحِمِ"، فَمَرِضَ طَلْحَةُ بَعْدَ ذَلِكَ، فَأَتَاهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعُودُهُ فِي الشِّتَاءِ فِي بَرْدٍ وَغَيْمٍ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ لِأَهْلِهِ:" إِنِّي لَا أَرَى طَلْحَةَ إِلَّا حَدَثَ فِيهِ الْمَوْتُ، فَآذِنُونِي بِهِ حَتَّى أَشْهَدَهُ وَأُصَلِّيَ عَلَيْهِ، وَعَجِّلُوا"، فَلَمْ يَبْلُغِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَنِي سَالِمِ بْنِ عَوْفٍ حَتَّى تُوُفِّيَ، وَجَنَّ عَلَيْهِ اللَّيْلُ، فَكَانَ مِمَّا قَالَ طَلْحَةُ: ادْفِنُونِي وَأَلْحِقُونِي بِرَبِّي عَزَّ وَجَلَّ، وَلَا تَدْعُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِنِّي أَخَافُ الْيَهُودَ أَنْ تَصَّافَّ فِي سُنَّتِي، وَأُخْبِرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ أَصْبَحَ، فَجَاءَ حَتَّى وَقَفَ عَلَى قَبْرِهِ وَصَفَّ النَّاسَ مَعَهُ [ ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ ] فَقَالَ:" اللَّهُمَّ الْقَ طَلْحَةَ تَضْحَكُ إِلَيْهِ وَيَضْحَكُ إِلَيْكَ".
قُلْتُ: عَزَا صَاحِبُ الْأَطْرَافِ بَعْضَ هَذَا إِلَى أَبِي دَاوُدَ وَلَمْ أَرَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
حصین بن وحوح بیان کرتے ہیں: سیدنا طلحہ بن براء رضی اللہ عنہ کی جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے کوئی حکم دیجیے میں آپ کے حکم کی نافرمانی نہیں کروں گا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات پسند آئی کیونکہ وہ لڑکے تھے اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جاؤ اور اپنے باپ کو قتل کر دو وہ ایسا کرنے کے لئے مڑ گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلوایا اور فرمایا: آؤ! مجھے اس لئے مبعوث نہیں کیا گیا کہ رشتے داری کے حقوق کو پامال کروں اس کے بعد طلحہ نامی وہ صاحبزادے بیمار ہو گئے سردیوں کے موسم میں سردی اور بادل والے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی عیادت کرنے کے لئے تشریف لائے جب آپ واپس جانے لگے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے اہل خانہ سے فرمایا میں دیکھ رہا ہوں کہ طلحہ مرنے کے قریب ہے، جب یہ فوت ہو جائے تو تم مجھے اس بارے میں بتا دینا تاکہ میں اس کے جنازے میں شریک ہوؤں اور اس کی نماز جنازہ پڑھاؤں، اور جلدی کرنا ابھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بنو سالم بن عوف کے محلے تک نہیں پہنچے تھے کہ ان کا انتقال ہو گیا رات تاریک ہو چکی تھی طلحہ نے یہ کہا: تم لوگ مجھے دفن کر دینا اور مجھے میرے پروردگار کے سپرد کر دینا تم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ بلانا کیونکہ مجھے یہودیوں کے حوالے سے یہ اندیشہ ہے کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی نقصان پہنچا سکتے ہیں اگلے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع دی گئی تو آپ تشریف لائے یہاں تک کہ آپ ان کی قبر کے پاس آ کے ٹھہرے لوگوں نے آپ کے پیچھے صف بنا لی پھر آپ نے دونوں ہاتھ بلند کر کے یہ دعا کی: ”اے اللہ! تو طلحہ سے ایسے عالم میں ملنا کہ وہ تجھے دیکھ کے ہنس رہا ہو، اور تو اسے دیکھ کے ہنس رہا ہو“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”اطراف“ کے مصنف نے اس روایت کے کچھ حصے کی نسبت امام ابوداؤد کی طرف کی ہے، اور میں نے اس کتاب میں
یہ روایت نہیں دیکھی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4194]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3554)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3554»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15969
وَعَنْ حُصَيْنِ بْنِ وَحْوَحٍ: أَنَّ طَلْحَةَ بْنَ الْبَرَاءِ لَمَّا لَقِيَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مُرْنِي بِمَا أَحْبَبْتَ فَلَا أَعْصِي لَكَ أَمْرًا. فَعَجِبَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِذَلِكَ وَهُوَ غُلَامٌ، فَقَالَ:" اذْهَبْ فَاقْتُلْ أَبَاكَ".
قَالَ: فَخَرَجَ مُوَلِّيًا لِيَفْعَلَ، فَدَعَاهُ، فَقَالَ لَهُ:" أَقْبِلْ ; فَإِنِّي لَمْ أُبْعَثْ بِقَطِيعَةِ رَحِمٍ".
فَمَرِضَ طَلْحَةُ بَعْدَ ذَلِكَ، فَأَتَاهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعُودُهُ فِي الْمَسَاءِ فِي غَيْمٍ وَبَرْدٍ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ لِأَهْلِهِ:" إِنِّي لَا أَرَى طَلْحَةَ إِلَّا حَدَثَ فِيهِ الْمَوْتُ، فَآذِنُونِي حَتَّى أَشْهَدَهُ وَأُصَلِّيَ عَلَيْهِ". وَأَعْجَلُوا فَلَمْ يَبْلُغِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَنِي سَالِمِ بْنِ عَوْفٍ حَتَّى تُوُفِّيَ، وَجَنَّ عَلَيْهِ اللَّيْلُ، وَكَانَ فِيمَا قَالَ طَلْحَةُ: ادْفِنُونِي وَأَلْحِقُونِي بِرَبِّي - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَلَا تَدْعُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؛ فَإِنِّي أَخَافُ عَلَيْهِ مِنَ الْيَهُودَ، وَلَا يُصَابُ فِي سَبَبِي. فَأُخْبِرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ أَصْبَحَ، فَجَاءَ حَتَّى وَقَفَ عَلَى قَبْرِهِ وَصَفَّ النَّاسَ مَعَهُ، وَقَالَ:" اللَّهُمَّ الْقَ طَلْحَةَ تَضْحَكُ إِلَيْهِ وَيَضْحَكُ إِلَيْكَ". قُلْتُ: عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ طَرَفٌ مِنْ آخِرِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَدْ رَوَى أَبُو دَاوُدَ بَعْضَ هَذَا الْحَدِيثِ وَسَكَتَ عَلَيْهِ ؛ فَهُوَ حَسَنٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
حصین بن وحوح بیان کرتے ہیں: سیدنا طلحہ بن براء رضی اللہ عنہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملے، تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ جو مناسب سمجھیں مجھے حکم دیں، میں آپ کے کسی حکم کی نافرمانی نہیں کروں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات اچھی لگی، وہ صاحب اس وقت کم عمر تھے، اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے فرمایا: تم جاؤ اور اپنے باپ کو قتل کر دو، راوی کہتے ہیں: تو وہ مڑ گئے تاکہ ایسا کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلایا اور ان سے فرمایا: ادھر آؤ! مجھے رشتے داری کے حقوق کو پامال کرنے کے احکام کے ہمراہ مبعوث نہیں کیا گیا۔ اس کے بعد سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ بیمار ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شام کے وقت اُن کی عیادت کرنے کے لئے ان کے ہاں آئے، اس وقت بادل بھی تھا اور سردی بھی تھی، جب آپ واپس تشریف لے جانے لگے تو آپ نے سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کے گھر والوں سے کہا: طلحہ کے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ اس کی موت کا وقت قریب آ چکا ہے، تو تم لوگ مجھے اس بارے میں بتا دینا تاکہ میں اس کے کفن دفن میں شریک ہو جاؤں، اور اس کی نماز جنازہ ادا کروں، اور تم اس بارے میں جلدی کرنا، ابھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بنو سالم بن عوف کے محلے تک نہیں پہنچے تھے کہ ان صاحب کا انتقال ہو گیا، اس وقت رات تاریک ہو چکی تھی، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے یہ کہا: تھا: تم لوگ مجھے دفن کر دینا اور مجھے میرے پروردگار کے سپرد کر دینا، تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ بلانا، کیونکہ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہودیوں کی طرف سے اندیشہ ہے، تو میں یہ نہیں چاہتا کہ میری وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی نقصان پہنچے، اگلے دن صبح کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور ان صاحب کی قبر کے پاس کھڑے ہوئے، لوگوں نے آپ کے پیچھے صف بنا لی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: ”اے اللہ! تو طلحہ کے ساتھ ایسی حالت میں ملاقات کرنا کہ تو اس کی طرف دیکھ کے مسکرا رہا ہو، اور یہ تیری طرف دیکھ کے مسکرا رہا ہو۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت کا آخری حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام ابوداؤد نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے اور اس کے حوالے سے خاموشی اختیار کی ہے، اور اگر اللہ نے چاہا تو
یہ روایت حسن ہو گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15969]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3554، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 3579»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حدیث
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3541
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ زُرَارَةَ الْحَدَثِيُّ ، ثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُثْمَانَ الْبَلَوِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ وَحْوَحٍ ، أَنَّ طَلْحَةَ بْنَ الْبَرَاءِ لَمَّا لَقِيَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ مُرْنِي بِمَا أَحْبَبْتَ وَلَا أَعْصِي لَكَ أَمْرًا، فَعَجِبَ لِذَلِكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ غُلَامٌ، فَقَالَ لَهُ عِنْدَ ذَلِكَ: اذْهَبْ فَاقْتُلْ أَبَاكَ، قَالَ: فَخَرَجَ مُوَلِّيًا لِيَفْعَلَ، فَدَعَاهُ فَقَالَ لَهُ: أَقْبِلْ فَإِنِّي لَمْ أُبْعَثْ بِقَطِيعَةِ رَحِمٍ فَمَرِضَ طَلْحَةُ بَعْدَ ذَلِكَ فَأَتَاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعُودُهُ فِي الشِّتَاءِ فِي بَرْدٍ وَغَيْمٍ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ لِأَهْلِهِ: لَا أَرَى طَلْحَةَ إِلَّا قَدْ حَدَثَ فِيهِ الْمَوْتُ فَآذِنُونِي بِهِ حَتَّى أَشْهَدَهُ وَأُصَلِّيَ عَلَيْهِ وَعَجِّلُوهُ فَلَمْ يَبْلُغِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَنِي سَالِمِ بْنِ عَوْفٍ حَتَّى تُوُفِّيَ، وَجَنَّ عَلَيْهِ اللَّيْلُ، فَكَانَ فِيمَا قَالَ طَلْحَةُ : ادْفِنُونِي وَأَلْحِقُونِي بِرَبِّي عَزَّ وَجَلَّ، وَلَا تَدْعُوا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِنِّي أَخَافُ الْيَهُودَ أَنْ يُصَابَ فِي سَبَبِي، فَأُخْبِرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ أَصْبَحَ، فَجَاءَ حَتَّى وَقَفَ عَلَى قَبْرِهِ، فَصَفَّ النَّاسُ مَعَهُ، ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ فَقَالَ: اللَّهُمَّ الْقَ طَلْحَةَ وَيَضْحَكُ إِلَيْكَ.
سیدنا حصین بن وحوح انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب سیدنا طلحہ بن براء رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملے تو عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے جو چاہیں حکم دیں، میں آپ کے کسی حکم کی نافرمانی نہیں کروں گا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات پر تعجب ہوا کیونکہ وہ ابھی لڑکا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”جاؤ اور اپنے باپ کو قتل کر دو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: وہ ایسا کرنے کے لیے پیٹھ پھیر کر چل پڑا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلایا اور فرمایا: ”واپس آؤ، مجھے قطع رحمی کے لیے نہیں بھیجا گیا۔“ پھر اس کے بعد طلحہ بیمار ہو گئے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سردیوں میں، سردی اور ابر کے موسم میں ان کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے، جب واپس ہوئے تو طلحہ کے گھر والوں سے فرمایا: ”میں طلحہ کو موت کے قریب ہی دیکھ رہا ہوں، پس مجھے اطلاع دینا تاکہ میں ان کے پاس حاضر ہوں اور ان کی نماز جنازہ پڑھاؤں، اور جلدی کرنا۔“ ابھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (واپسی پر) بنی سالم بن عوف تک نہیں پہنچے تھے کہ طلحہ فوت ہو گئے اور رات ان پر چھا گئی۔ طلحہ نے جو کہا تھا اس میں یہ بھی تھا: مجھے دفن کر دینا اور مجھے میرے رب عزوجل سے ملا دینا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ بلانا کیونکہ مجھے ڈر ہے کہ یہود میری وجہ سے آپ کو نقصان نہ پہنچا دیں۔ صبح ہونے پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر دی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور ان کی قبر پر کھڑے ہوئے، لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صف بستہ ہوئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور فرمایا: ”اے اللہ! طلحہ سے ملاقات فرما اس حال میں کہ وہ تیرے سامنے مسکرا رہا ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3541]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 28، حدیث 3554»
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 3159، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6716، 17907، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8168»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8168
وَبِهِ حَدَّثَنَا عِيسَى ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُثْمَانَ الْبَلَوِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ وَحْوَحٍ ، أَنَّ طَلْحَةَ بْنَ الْبَرَاءِ ، لَمَّا لَقِيَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، مُرْنِي بِمَا أَحْبَبْتَ، فَلَا أَعْصِي لَكَ أَمْرًا، فَعَجِبَ لِذَلِكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ غُلَامٌ، فَقَالَ لَهُ عِنْدَ ذَلِكَ: I " اذْهَبْ، فَاقْتُلْ أَبَاكَ I "، فَقَالَ: فَخَرَجَ مُوَلِّيًا لِيَفْعَلَ فَدَعَاهُ، فَقَالَ لَهُ: I " أَقْبِلْ، فَإِنِّي لَمْ أُبْعَثْ بِقَطِيعَةِ رَحِمٍ I "، فَمَرِضَ طَلْحَةُ بَعْدَ ذَلِكَ، فَأَتَاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعُودُهُ فِي الشِّتَاءِ فِي بَرْدٍ وَغَيْمٍ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ لِأَهْلِهِ: I " إِنِّي لَا أَرَى طَلْحَةَ إِلَّا قَدْ حَدَثَ فِيهِ الْمَوْتُ، فَآذِنُونِي حَتَّى أَشْهَدَهُ وَأُصَلِّيَ عَلَيْهِ، وَعَجِّلُوهُ I "، فَلَمْ يَبْلُغِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَنِي سَالِمِ بْنِ عَوْفٍ حَتَّى تُوُفِّيَ، وَجَنَّ عَلَيْهِ اللَّيْلُ، فَكَانَ فِيمَا قَالَ طَلْحَةُ : ادْفِنُونِي، وَأَلْحِقُونِي بِرَبِّي تَبَارَكَ وَتَعَالَى، وَلَا تَدْعُوا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِنِّي أَخَافُ عَلَيْهِ الْيَهُودَ، وَأَنْ يُصَابَ فِي سَبَبِي، فَأُخْبِرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ أَصْبَحَ، فَجَاءَ حَتَّى وَقَفَ عَلَى قَبْرِهِ، فَصَفَّ النَّاسُ مَعَهُ فَقَالَ: اللَّهُمَّ، الْقَ طَلْحَةَ تَضْحَكُ إِلَيْهِ وَيَضْحَكُ إِلَيْكَ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ حُصَيْنِ بْنِ وَحْوَحٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: عِيسَى بْنُ يُونُسَ I ".
سیدنا حصین بن وحوح رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا طلحہ بن براء رضی اللہ عنہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ملے تو عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ جو چاہیں مجھے حکم دیں، میں آپ کے کسی حکم کی نافرمانی نہیں کروں گا۔“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی اس بات پر (جبکہ وہ ابھی نوجوان لڑکے تھے) تعجب ہوا، تو اسی موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”جاؤ اور اپنے باپ کو قتل کر دو۔“ وہ پیٹھ پھیر کر اس کام کے لیے چل پڑے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلایا اور فرمایا: ”واپس آؤ، مجھے قطع رحمی کے ساتھ نہیں بھیجا گیا۔“ اس کے بعد طلحہ رضی اللہ عنہ بیمار ہو گئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سردی کے موسم میں، ٹھنڈ اور بادلوں کے دن ان کی عیادت کے لیے تشریف لائے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس جانے لگے تو ان کے گھر والوں سے فرمایا: ”میں سمجھتا ہوں کہ طلحہ پر موت کے آثار طاری ہو چکے ہیں، لہٰذا مجھے اطلاع دینا تاکہ میں بھی حاضر ہوں اور ان کی نمازِ جنازہ پڑھوں، اور (تجہیز و تکفین میں) جلدی کرنا۔“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ابھی بنو سالم بن عوف کے محلے تک نہیں پہنچے تھے کہ طلحہ رضی اللہ عنہ فوت ہو گئے اور رات چھا گئی۔ طلحہ رضی اللہ عنہ نے (وفات سے پہلے) جو باتیں کہی تھیں ان میں یہ بھی تھا: ”مجھے دفن کر دو اور مجھے میرے رب تبارک و تعالیٰ سے ملا دو، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ بلاؤ، کیونکہ مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر یہود (کی طرف سے کسی ایذا) کا اندیشہ ہے کہ کہیں میری وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی تکلیف نہ پہنچ جائے۔“ چنانچہ جب صبح ہوئی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر دی گئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے یہاں تک کہ ان کی قبر پر کھڑے ہو گئے، لوگوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صفیں بنا لیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ، الْقَ طَلْحَةَ تَضْحَكُ إِلَيْهِ وَيَضْحَكُ إِلَيْكَ» ”اے اللہ! تو طلحہ سے اس حال میں ملاقات فرما کہ وہ تجھے دیکھ کر مسکرائے اور تو اسے دیکھ کر مسکرائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث حصین بن وحوح رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں عیسیٰ بن یونس منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8168]
تخریج الحدیث: «قال ابن عبد البر: قال الإمام أحمد رويت الصلاة على القبر عن النبي صلى الله عليه وسلم من ستة وجوه حسان كلها قال ابن عبد البر بل من تسعة كلها حسان وساقها كلها بأسانيده في تمهيده من حديث سهل بن حنيف وأبي هريرة وعامر بن ربيعة وابن عباس وزيد بن ثابت والخمسة في صلاته على المسكينة وسعد بن عبادة في صلاة المصطفى على أم سعد بعد دفنها بشهر وحديث الحصين بن وحوح في صلاته عليه الصلاة والسلام على قبر طلحة بن البراء ثم رفع يديه وقال اللهم الق طلحة يضحك إليك وتضحك إليه وحديث أبي أمامة بن ثعلبة أنه صلى الله عليه وسلم رجع من بدر وقد توفيت أم أبي أمامة فصلى عليها وحديث أنس أنه صلى الله عليه وسلم صلى على امرأة بعدما دفنت وهو محتمل للمسكينة وغيرها «شرح الزرقاني على الموطأ، ج 2، ص 86» »
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 3159، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6716، 17907، والطبراني فى «الكبير» برقم: 3554»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں