🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. باب فِي الرَّقَبَةِ الْمُؤْمِنَةِ
باب: مسلمان لونڈی کو (کفارہ میں) آزاد کرنے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 3284 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
سنن ابوداود: 3284
مسند احمد: 7906
الفتح الربانی: 5219
السنن الكبرى للبيهقي: 15268
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 42
المعجم الاوسط: 2598
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3284
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ الْجَوْزَجَانِيُّ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: أَخْبَرَنِي الْمَسْعُودِيُّ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ:" أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجَارِيَةٍ سَوْدَاءَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ عَلَيَّ رَقَبَةً مُؤْمِنَةً، فَقَالَ لَهَا: أَيْنَ اللَّهُ؟، فَأَشَارَتْ إِلَى السَّمَاءِ بِأُصْبُعِهَا، فَقَالَ لَهَا: فَمَنْ أَنَا؟، فَأَشَارَتْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِلَى السَّمَاءِ، يَعْنِي أَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ، فَقَالَ: أَعْتِقْهَا، فَإِنَّهَا مُؤْمِنَةٌ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص ایک کالی لونڈی لے کر آیا، اور اس نے عرض کیا: اﷲ کے رسول! میرے ذمہ ایک مومنہ لونڈی آزاد کرنا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس (لونڈی) سے پوچھا: ”اﷲ کہاں ہے؟“ تو اس نے اپنی انگلی سے آسمان کی طرف اشارہ کیا (یعنی آسمان کے اوپر ہے) پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: ”میں کون ہوں؟“ تو اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آسمان کی طرف اشارہ کیا یعنی (یہ کہا) آپ اللہ کے رسول ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (لونڈی لے کر آنے والے شخص سے) کہا: ”اسے آزاد کر دو یہ مومنہ ہے“۔ [سنن ابي داود/كتاب الأيمان والنذور /حدیث: 3284]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص ایک سیاہ رنگ لونڈی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لایا اور کہا: ”اے اللہ کے رسول! میرے ذمے ایک مومن گردن آزاد کرنا ہے،“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس (لونڈی) سے دریافت فرمایا: ”اللہ کہاں ہے؟“ اس نے انگلی کے اشارے سے کہا کہ آسمان پر ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”میں کون ہوں؟“ تو اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آسمان کی طرف اشارے سے سمجھایا کہ آپ اللہ کے رسول ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے آزاد کر دو، بے شک یہ مومن ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأيمان والنذور /حدیث: 3284]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 13581)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/291) (حسن لغیرہ)» ‏‏‏‏ (اس کے راوی مسعود ی اخیر عمر میں مختلط ہو گئے تھے، اور یزید بن ہارون نے ان سے اختلاط کے بعد ہی روایت لی ہے لیکن معاویہ سلمی کی روایت سے یہ حدیث صحیح ہے) (الصحیحة: 3161، تراجع الألباني: 107)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
المسعودي اختلط قبل موته (تق : 3919) وسماع يزيد بن ھارون منه بعد اختلاطه (الكواكب النيرات ص55 ت 35)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 119

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7906
حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا الْمَسْعُودِيُّ ، عَنْ عَوْنٍ ، عَنْ أَخِيهِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجَارِيَةٍ سَوْدَاءَ أَعْجَمِيَّةٍ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ عَلَيَّ عِتْقَ رَقَبَةٍ مُؤْمِنَةٍ. فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَيْنَ اللَّهُ؟"، فَأَشَارَتْ إِلَى السَّمَاءِ بِإِصْبَعِهَا السَّبَّابَةِ، فَقَالَ لَهَا:" مَنْ أَنَا؟"، فَأَشَارَتْ بِإِصْبَعِهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِلَى السَّمَاءِ، أَيْ أَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ، فَقَالَ:" أَعْتِقْهَا" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک سیاہ فام عجمی لونڈی لے کر آیا اور کہنے لگا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے ذمے ایک مسلمان غلام کو آزاد کرنا واجب ہے (کیا میں اسے آزاد کرسکتا ہوں؟) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس باندی سے پوچھا اللہ کہاں ہے؟ اس نے اپنی شہادت والی انگلی سے آسمان کی طرف اشارہ کیا پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا میں کون ہوں؟ اس نے اپنی انگلی سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اور آسمان کی طرف اشارہ کیا جس کا مطلب یہ تھا کہ آپ اللہ کے رسول ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسے آزاد کردو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7906]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، لا ختلاط المسعودي.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5219
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِجَارِيَةٍ سَوْدَاءَ أَعْجَمِيَّةٍ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ عَلَيَّ عِتْقَ رَقَبَةٍ مُؤْمِنَةٍ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَيْنَ اللَّهُ فَأَشَارَتْ إِلَى السَّمَاءِ بِإِصْبَعِهَا السَّبَّابَةِ فَقَالَ لَهَا مَنْ أَنَا فَأَشَارَتْ بِإِصْبَعِهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَإِلَى السَّمَاءِ أَيْ أَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ فَقَالَ أَعْتِقْهَا
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی ایک سیاہ فام عجمی لونڈی لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے ایک مومن گردن کو آزاد کرنا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے پوچھا: اللہ تعالیٰ کہاں ہے؟ اس نے جواباً انگشت ِ شہادت سے آسمان کی طرف اشارہ کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اچھا میں کون ہوں؟ اس نے جواب دیتے ہوئے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف اشارہ کیا اور پھر آسمان کی طرف، دراصل وہ یہ کہنا چاہتی تھی کہ آپ اللہ کے رسول ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کو آزاد کر دو۔ [الفتح الربانی/كتاب العتق/حدیث: 5219]
تخریج الحدیث: «صحيح بالشواھد، أخرجه ابوداود: 3284، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7906 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7893»

الحكم على الحديث:
صحيح بالشواھد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15268
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، نا أَبُو دَاوُدَ، أنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ الْجُوزَجَانِيُّ، نا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنا الْمَسْعُودِيُّ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجَارِيَةٍ سَوْدَاءَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ عَلَيَّ عِتْقَ رَقَبَةٍ مُؤْمِنَةٍ فَقَالَ لَهَا:" أَيْنَ اللهُ؟" فَأَشَارَتْ إِلَى السَّمَاءِ بِإِصْبَعِهَا، فَقَالَ لَهَا:" فَمَنْ أَنَا؟" فَأَشَارَتْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِلَى السَّمَاءِ تَعْنِي أَنْتَ رَسُولُ اللهِ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَعْتِقْهَا فَإِنَّهَا مُؤْمِنَةٌ".
عبداللہ بن عتبہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک شخص سیاہ رنگ کی لونڈی لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اس نے کہا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے ذمہ مومن غلام کا آزاد کرنا ہے“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: ”اللہ کہاں ہے؟“ اس نے اپنی انگلی سے آسمان کی طرف اشارہ کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”میں کون ہوں؟“ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آسمان کی طرف اشارہ کیا، یعنی آپ اللہ کے رسول ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ مومنہ ہے، اس کو آزاد کر دے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الظهار/حدیث: 15268]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 42
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -: أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِجَارِيَةٍ سَوْدَاءَ أَعْجَمِيَّةٍ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ عَلَيَّ [ عِتْقَ ] رَقَبَةٍ مُؤْمِنَةٍ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيْنَ اللَّهُ؟" فَأَشَارَتْ بِرَأْسِهَا إِلَى السَّمَاءِ بِأُصْبُعِهَا السَّبَّابَةِ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَنَا؟" فَأَشَارَتْ بِأُصْبُعِهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِلَى السَّمَاءِ ; أَيْ أَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ. قَالَ:" أَعْتِقْهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ لَهَا:" مَنْ رَبُّكِ؟" فَأَشَارَتْ بِرَأْسِهَا إِلَى السَّمَاءِ، فَقَالَتْ: اللَّهُ.
وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنَ الطَّبَرَانِيِّ فِي هَذَا الْبَابِ فِي كِتَابِ الْعِتْقِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص ایک سیاہ فام عجمی کنیز کو ساتھ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھ پر ایک مؤمن گردن کو آزاد کرنا لازم ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کنیز سے دریافت کیا: اللہ تعالیٰ کہاں ہے؟ تو اس نے شہادت کی انگلی اور سر کے ذریعے آسمان کی طرف اشارہ کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: میں کون ہوں؟ اس نے اپنی انگلی کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اور آسمان کی طرف اشارہ کیا، یعنی یہ کہا: کہ آپ اللہ کے رسول ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس شخص سے) فرمایا: تم اسے آزاد کر دو!
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، البتہ انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: تمہارا پروردگار کون ہے؟ تو اس نے سر کے ذریعے آسمان کی طرف اشارہ کیا اور بولی: اللہ تعالیٰ ہے“۔
اس روایت کے رجال کی توثیق کی گئی ہے (علامہ ہیثمی کہتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: طبرانی کی نقل کردہ احادیث جو اس موضوع سے متعلق ہیں، وہ غلام آزاد کرنے سے متعلق کتاب میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 42]
تخریج الحدیث: «أورده الامام احمد فى مسنده 291/2، اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 5523 اورده المؤلف فى زوائد المسند 26، اورده المؤلف فى كشف الاستار 13، أخرجه مسند أحمد برقم: 7846، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2619»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2598
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ قَالَ: أَنَا الْمَسْعُودِيُّ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ أَخِيهِ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِجَارِيَةٍ سَوْدَاءَ، فَقَالَ: إِنَّ عَلَيَّ رَقَبَةً مُؤْمِنَةً، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ رَبُّكِ؟ I " فَأَشَارَتْ إِلَى السَّمَاءِ، فَقَالَتِ: اللهُ، فَقَالَ: I " فَمَنْ أَنَا؟ فَقَالَتْ: رَسُولُهُ، وَأَوْمَأَتْ بِيَدِهَا إِلَى الْأَرْضِ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: I " أَعْتِقْهَا، فَإِنَّهَا مُؤْمِنَةٌ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَوْنٍ إِلَّا الْمَسْعُودِيُّ .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی ایک سیاہ فام لونڈی کو لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: ”مجھ پر ایک مومن غلام آزاد کرنا لازم ہے۔“ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لونڈی سے پوچھا: ”تمہارا رب کون ہے؟“ اس نے آسمان کی طرف اشارہ کیا اور کہا: ”اللہ۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”اور میں کون ہوں؟“ اس نے کہا: ”اللہ کے رسول۔“ اور اپنے ہاتھ سے زمین کی طرف اشارہ کیا۔ تب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آدمی سے فرمایا: ”اسے آزاد کر دو، یہ مومنہ ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عون سے صرف مسعودی نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2598]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله موثقون «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 24» »
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 3284، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15367، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8021، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4990، 4991»

الحكم على الحديث:
رجاله موثقون
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں