الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. باب مَنْ رَأَى عَلَيْهِ كَفَّارَةً إِذَا كَانَ فِي مَعْصِيَةٍ
باب: معصیت کی نذر نہ پوری کرنے پر کفارہ کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 3298 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
سنن ابوداود: 3298
حدیث نمبر: 3298
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ: أَنَّ أُخْتَ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ بِمَعْنَى هِشَامٍ، وَلَمْ يَذْكُرِ الْهَدْيَ، وَقَالَ فِيهِ: مُرْ أُخْتَكَ فَلْتَرْكَبْ، قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَاهُ خَالِدٌ، عَنْ عِكْرِمَةَ بِمَعْنَى هِشَامٍ.
عکرمہ سے روایت ہے کہ عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کی بہن، آگے وہی باتیں ہیں جو ہشام کی حدیث میں ہے لیکن اس میں ہدی کا ذکر نہیں ہے نیز اس میں ہے: «مر أختك فلتركب» ”اپنی بہن کو حکم دو کہ وہ سوار ہو جائے“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسے خالد نے عکرمہ سے ہشام کے ہم معنی روایت کیا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الأيمان والنذور /حدیث: 3298]
جناب عکرمہ رحمہ اللہ سے منقول ہے کہ سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کی بہن (نے نذر مانی) جیسے کہ ہشام نے روایت کیا۔ مگر اس میں قربانی کا ذکر نہیں بلکہ یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی بہن کو حکم دو کہ وہ سوار ہو جائے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اسے خالد نے عکرمہ سے روایت کیا اور ہشام کی روایت کے ہم معنی بیان کیا۔ [سنن ابي داود/كتاب الأيمان والنذور /حدیث: 3298]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: (3296)، (تحفة الأشراف: 6197، 19121) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
قتادة تابعه مطر الوراق عند ابن طھمان في مشيخته (29 وسنده حسن)
قتادة تابعه مطر الوراق عند ابن طھمان في مشيخته (29 وسنده حسن)
حدیث نمبر: 936
حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَنْبَسَةَ الْوَرَّاقُ ، قَالَ: ثنا دَاوُدُ ، عَنْ هَمَّامٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أُخْتِهِ نَذَرَتْ أَنْ تَمْشِيَ إِلَى الْكَعْبَةِ، فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ لَغَنِيُّ عَنْ نَذَرِ أُخْتِكَ، لِتَرْكَبْ وَلْتُهْدِ بَدَنَةً" ، وَرَوَاهُ خَالِدٌ الْحَذَّاءُ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، وَلَمْ يَذْكُرْ: وَلْتُهْدِ بَدَنَةً.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی بہن کے متعلق پوچھا، جس نے کعبہ تک پیدل چلنے کی نذر مانی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ آپ کی بہن کی نذر سے بے نیاز ہے، وہ سوار ہو جائے اور ایک اونٹ ذبح کر دے۔ اس روایت کو خالد حذاء نے بھی عکرمہ سے بیان کیا ہے، لیکن اونٹ ذبح کرنے کا ذکر نہیں کیا۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 936]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «حسن: مسند الإمام أحمد: 1/239، سنن أبي داود: 3296۔ سنن ابی داود (3303) میں مطر وراق بھی عکرمہ سے بیان کر رہے ہیں۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: حسن
حدیث نمبر: 937
حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الدَّارِمِيُّ ، قَالَ: ثنا أَبُو عَاصِمٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ يَحْيَى يَعْنِي ابْنَ أَيُّوبَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ أُخْتَهُ نَذَرَتْ أَنْ تَمْشِيَ إِلَى الْبَيْتِ، وَاسْتَفْتَى لَهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " مُرْهَا فَلْتَرْكَبْ" ، وَكَانَ أَبُو الْخَيْرِ يَلْزَمُ عُقْبَةَ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ان کی بہن نے بیت اللہ تک پیدل چلنے کی نذر مانی تھی، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی ہمشیرہ کے متعلق فتویٰ دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انہیں حکم دیں کہ وہ سوار ہو جائیں۔ ابوالخیر عقبہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ ساتھ رہا کرتے تھے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 937]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاري: 1866، صحيح مسلم: 1644۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح