الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. باب
باب:۔۔۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 3975 (کل: 14 مقامات، 9 کتب)
سنن ابوداود: 3975
سنن ترمذی: 3033
المنتقى ابن الجارود: 1034
صحیح ابن حبان: 4713
11 تا 14
حدیث نمبر: 8562
عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كُنْتُ إِلَى جَنْبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَغَشِيَتْهُ السَّكِينَةُ فَوَقَعَتْ فَخِذُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَلَى فَخِذِي فَمَا وَجَدْتُ ثِقْلَ شَيْءٍ أَثْقَلَ مِنْ فَخِذِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ سُرِّيَ عَنْهُ فَقَالَ اكْتُبْ فَكَتَبْتُ فِي كَتِفٍ لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ [سورة النساء: ٩٥] إِلَى آخِرِ الْآيَةِ فَقَامَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَكَانَ رَجُلًا أَعْمَى لَمَّا سَمِعَ فَضِيلَةَ الْمُجَاهِدِينَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَكَيْفَ بِمَنْ لَا يَسْتَطِيعُ الْجِهَادَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ فَلَمَّا قَضَى كَلَامَهُ غَشِيَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ السَّكِينَةُ فَوَقَعَتْ فَخِذُهُ عَلَى فَخِذِي وَوَجَدْتُ مِنْ ثِقَلِهَا فِي الْمَرَّةِ الثَّانِيَةِ كَمَا وَجَدْتُ فِي الْمَرَّةِ الْأُولَى ثُمَّ سُرِّيَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ اقْرَأْ يَا زَيْدُ فَقَرَأْتُ لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ الْآيَةَ كُلَّهَا قَالَ زَيْدٌ فَأَنْزَلَهَا اللَّهُ وَحْدَهَا فَأَلْحَقْتُهَا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى مُلْحَقِهَا عِنْدَ صَدْعٍ فِي كَتِفٍ
۔ سیدنا زید بن ثابت سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پہلو میں بیٹھا ہوا تھا کہ آپ پر سکینت (نزول وحی کے وقت کی ایک کیفیت) طاری ہوگئی، اُدھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ران میری ران پرتھی، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ران کے وزن سے زیادہ کسی چیز کا وزن محسوس نہیں کیا، جب یہ کیفیت ختم ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: لکھو۔ پس میں نے شانے کی ایک ہڈی پر لکھا: {لَا یَسْتَوِی الْقٰعِدُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُجٰہِدُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ بِاَمْوَالِہِمْ وَاَنْفُسِہِمْ فَضَّلَ اللّٰہُ الْمُجٰہِدِیْنَ بِاَمْوَالِہِمْ وَاَنْفُسِہِمْ عَلَی الْقٰعِدِیْنَ دَرَجَۃً وَکُلًّا وَّعَدَ اللّٰہُ الْحُسْنٰی وَفَضَّلَ اللّٰہُ الْمُجٰہِدِیْنَ عَلَی الْقٰعِدِیْنَ اَجْرًا عَظِیْمًا۔} … ایمان والوں میں سے بیٹھ رہنے والے اور اللہ کے راستے میں اپنے مالوں اور جانوں کے ساتھ جہاد کرنے والے برابر نہیں ہیں، اللہ نے اپنے مالوں اور جانوں کے ساتھ جہاد کرنے والوں کو بیٹھ رہنے والوں پر درجے میں فضیلت دی ہے اور ہر ایک سے اللہ نے بھلائی کا وعدہ کیا ہے اور اللہ نے جہاد کرنے والوں کو بیٹھ رہنے والوں پر بہت بڑے اجر کی فضیلت عطا فرمائی ہے۔ مجاہدین کی یہ فضیلت سن کر سیدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ، جو نابینا تھے،کھڑے ہوئے اور کہا: اے اللہ کے رسول! اس کا کیا حال ہوگا، جو کسی عذر کی وجہ سے جہاد میں شریک نہیں ہو سکتا؟ جب وہ اپنی بات کہہ چکے تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نزول وحی کی مخصوص کیفیت طاری ہوگئی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ران میری ران پر تھی اور اس پر دوسری مرتبہ میں بھی میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ران کا اتنا ہی وزن محسوس کیا جتنا کہ پہلی مرتبہ میں نے کیا تھا، کچھ دیر کے بعد جب یہ کیفیت ختم ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے زید! آیت پڑھو۔ پس میں نے پڑھی: {لَا یَسْتَوِی الْقَاعِدُونَ مِنْ الْمُؤْمِنِینَ}، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: {غَیْرُ أُولِی الضَّرَرِ} بھی لکھو۔ پھر سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے اس جملہ کو الگ نازل فرمایا، اس کے بعد میں نے اس کو اس کی اپنی جگہ پر لگا دیا، قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں اس وقت بھی ہڈی کے شگاف کے پاس اس مقام کو دیکھ رہا ہوں، جہاں میں نے اس کو لکھا تھا۔ [الفتح الربانی/تفسير من سورة النساء إلى سورة الأعراف/حدیث: 8562]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه ابوداود: 2507، 3975، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21664 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22004»
الحكم على الحديث:
حديث صحيح ۔ أخرجه ابوداود: 2507
ترقیم دار السلفیہ: 681 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 681
نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدٍ ، أَنَّ أَبَاهُ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ , قَالَ: كُنْتُ إِلَى جَنْبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَغَشِيَتْهُ السَّكِينَةُ، فَوَقَعَتْ فَخِذُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى فَخِذِي، فَمَا وَجَدْتُ ثِقَلَ شَيْءٍ أَثْقَلَ مِنْ فَخِذِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ سُرِّيَ عَنْهُ فَقَالَ:" اكْتُبْ"، فَكَتَبْتُ فِي كَتِفٍ: لا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ سورة النساء آية 95 , إِلَى آخِرِ الآيَةِ، فَقَامَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ وَكَانَ رَجُلا أَعْمَى لَمَّا سَمِعَ فَضِيلَةَ الْمُجَاهِدِينَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَكَيْفَ بِمَنْ لا يَسْتَطِيعُ الْجِهَادَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ؟ قَالَ خَارِجَةُ: قَالَ زَيْدٌ: فَلَمَّا قَضَى ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ كَلامَهُ غَشِيَتْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السَّكِينَةُ، فَوَقَعَتْ فَخِذُهُ عَلَى فَخِذِي، فَوَجَدْتُ مِنْ ثِقَلِهَا فِي الْمَرَّةِ الثَّانِيَةِ كَمَا وَجَدْتُ مِنْ ثِقَلِهَا فِي الْمَرَّةِ الأُولَى، ثُمَّ سُرِّيَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" اقْرَأْ يَا زَيْدُ"، فَقَرَأْتُ: لا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ سورة النساء آية 95، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ سورة النساء آية 95" الآيَةَ كُلَّهَا , قَالَ: يَقُولُ زَيْدٌ: أَنْزَلَهَا اللَّهُ وَحْدَهَا، فَأَلْحَقْتُهَا، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى مُلْحَقِهَا عِنْدَ صَدْعٍ فِي الْكَتِفِ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سکینہ نازل ہوئی اور آپ کی ران میری ران پر آ گری، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ران سے زیادہ بھاری چیز کبھی محسوس نہ کی، پھر جب سکینہ ختم ہوئی تو آپ نے فرمایا: لکھو، چنانچہ میں نے ایک کندھے کی ہڈی پر یہ آیت لکھی: ﴿لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ﴾ آیت کے آخر تک، تو ابن ام مکتوم جو نابینا تھے کھڑے ہوئے اور جب انہوں نے مجاہدین کی فضیلت سنی تو عرض کیا: یا رسول اللہ! ان مومنوں کا کیا جنہیں جہاد کی طاقت نہیں؟ سیدنا زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب ابن ام مکتوم نے اپنی بات مکمل کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر پھر سکینہ نازل ہوئی اور آپ کی ران دوبارہ میری ران پر آ گری، میں نے اس دفعہ بھی اتنا ہی بوجھ محسوس کیا جتنا پہلی بار، پھر جب وہ ختم ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے زید! پڑھو، تو میں نے پڑھا: ﴿لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ﴾، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ﴿غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ﴾ پوری آیت، سیدنا زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: یہ جملہ اللہ نے علیحدہ نازل کیا تھا، تو میں نے اس کو ملایا، اور قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، گویا میں اس کے ملائے جانے کو اس جگہ کے شگاف میں دیکھ رہا ہوں جہاں میں نے اسے کندھے کی ہڈی پر لکھا تھا۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 681]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2832، 4592، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1898، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1110، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4713، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2441، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3099، 3100، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 4292، 4293، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2507، 3975، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3033، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 681، 2314،، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22002»
الحكم على الحديث:
سنده حسن لذاته، وهو لغيره بما سيأتي له من طرق.
ترقیم دار السلفیہ: 2314 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 3491
نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ: كُنْتُ إِلَى جَنْبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَغَشِيَتْهُ السَّكِينَةُ، فَوَقَعَتْ فَخِذُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى فَخِذِي، فَمَا وَجَدْتُ ثِقَلَ شَيْءٍ أَثْقَلَ مِنْ فَخِذِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ سُرِّيَ عَنْهُ، فَقَالَ لِي:" اكْتُبْ"، قَالَ: فَكَتَبْتُ فِي كَتِفٍ:" لا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ" إِلَى آخِرِ الآيَةِ، فَقَالَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ وَكَانَ رَجُلا أَعْمَى لَمَّا سَمِعَ فَضِيلَةَ الْمُجَاهِدِينَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَكَيْفَ مَنْ لا يَسْتَطِيعُ الْجِهَادَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ؟ فَلَمَّا قَضَى كَلامَهُ غَشِيَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السَّكِينَةُ، فَوَقَعَتْ فَخِذُهُ عَلَى فَخِذِي فَوَجَدْتُ مِنْ ثِقْلِهَا فِي الْمَرَّةِ الثَّانِيَةِ كَمَا وَجَدْتُ الْمَرَّةَ الأُولَى، ثُمَّ سُرِّيَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" اقْرَأْ يَا زَيْدُ" فَقَرَأْتُ: لا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ سورة النساء آية 95، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ سورة النساء آية 95 الآيَةَ كُلَّهَا، فَقَالَ زَيْدٌ: أَنْزَلَهَا اللَّهُ وَحْدَهَا فَأَلْحَقْتُهَا، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى مُلْحَقِهَا عِنْدَ صَدْعٍ فِي الْكَتِفِ .
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں تھا کہ آپ پر سکینہ (وحی کی کیفیت) طاری ہوئی، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ران میری ران پر آ گری، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ران سے زیادہ بھاری کوئی چیز محسوس نہیں کی۔ پھر جب یہ کیفیت ختم ہوئی تو آپ نے مجھ سے فرمایا: ”لکھو۔“ تو میں نے شانے کی ایک ہڈی پر لکھا: «لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ» آیت کے آخر تک۔ تو سیدنا عبداللہ بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ، جو نابینا تھے، جب انہوں نے مجاہدین کے فضائل سنے تو عرض کیا: ”یا رسول اللہ! ان مؤمنوں کا کیا جنہیں جہاد کی استطاعت نہیں؟“ ابھی ان کی بات مکمل ہی ہوئی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر دوبارہ سکینہ نازل ہوئی، اور پھر آپ کی ران میری ران پر آ گری، اور میں نے دوبارہ اتنا ہی وزن محسوس کیا جتنا پہلی بار محسوس کیا تھا۔ جب آپ پر سے یہ کیفیت ختم ہوئی تو فرمایا: ”پڑھو زید!“ میں نے وہی آیت پڑھی: «لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ» تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ» “ زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”یہ جملہ «غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ» اللہ نے خاص طور پر نازل فرمایا، تو میں نے اسے (آیت کے ساتھ) ملایا۔ اللہ کی قسم! مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں ابھی بھی اسے اس جگہ پر دیکھ رہا ہوں جہاں میں نے اسے اس ہڈی میں شامل کیا تھا۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الجهاد/حدیث: 3491]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن لغيرہ والحدیث صحیح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2832، 4592، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1898، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1110، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4713، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 2441، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3099، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 4292، 4293، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2507، 3975، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3033، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 681، 2314، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22002»
وضاحت: عبد الرحمن بن أبي الزناد – حافظ ابن حجر نے "صدوق، فيه لين" کہا ہے (تقریب)، جبکہ امام احمد، یحییٰ بن معین وغیرہ نے ان کے حفظ پر کچھ جرح کی ہے، خاص طور پر مدنی روایات میں۔
الحكم على الحديث:
إسناده حسن لغيرہ والحدیث صحیح
حدیث نمبر: 4713
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ: كُنْتُ أَكْتُبُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" اكْتُبْ: لا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ"، قَالَ: فَجَاءَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُحِبُّ الْجِهَادَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَبِي مِنَ الزَّمَانَةِ مَا تَرَى قَدْ ذَهَبَ بَصَرِي، قَالَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ: فَثَقُلَتْ فَخِذُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى فَخِذِي حَتَّى خَشِيتُ أَنْ تَرَفَّضَ، فَلَمَّا سُرِّيَ عَنْهُ، قَالَ:" اكْتُبْ: لا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ سورة النساء آية 95" .
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس (وحی کی) کتابت کیا کرتا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم یہ نوٹ کرو: ﴿لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ﴾ [سورة النساء: 95] ”اہل ایمان میں سے بیٹھے رہ جانے (یعنی جہاد میں شریک نہ ہونے والے) لوگ برابر نہیں ہیں اور وہ لوگ جو اللہ کی راہ میں جہاد میں حصہ لیتے ہیں“۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ اسی دوران سیدنا عبداللہ بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ آئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کو پسند کرتا ہوں، لیکن میرے اندر معذوری ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم دیکھ رہے ہیں کہ میری بینائی رخصت ہو چکی ہے، سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: تو میرے زانو پر موجود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا زانو اتنا وزنی ہو گیا کہ مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں میری ٹانگ ٹوٹ نہ جائے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ کیفیت ختم ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم یہ نوٹ کرو: ﴿لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ﴾ [سورة النساء: 95] ”اہل ایمان میں سے بیٹھے رہ جانے والے وہ لوگ جنہیں کوئی ضرر لاحق نہ ہو وہ اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے برابر نہیں ہیں“۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4713]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2832، 4592، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1898، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1110، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4713، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2441، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3099، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2507، 3975، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3033، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 681، 2314، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 17889، 17890، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22002» «رقم طبعة با وزير 4693»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي