🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
47. باب فِي الصُّوَرِ
باب: تصویروں کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 4158 (کل: 12 مقامات، 9 کتب)
سنن ابوداود: 4158، 2555
سنن ترمذی: 2806
مشکوۃ المصابیح: 4501
مسند احمد: 8045، 9063، 10193
الفتح الربانی: 8069
صحیح ابن حبان: 5854
الجامع الكامل: 15621
السنن الكبرى للبيهقي: 14576
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 68
11 تا 12
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14576
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أنا أَبُو عَلِيٍّ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ نا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّنَافِسِيُّ، نا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" أَتَانِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ فَقَالَ: إِنِّي أَتَيْتُكَ الْبَارِحَةَ فَلَمْ يَمْنَعْنِي مِنْ أَنْ أَدْخُلَ عَلَيْكَ الْبَيْتَ الَّذِي كُنْتَ فِيهِ إِلَّا أَنَّهُ قَدْ كَانَ فِي بَابِ الْبَيْتِ تِمْثَالُ رَجُلٍ وَسِتْرٌ فِيهِ تِمْثَالٌ، وَكَانَ فِي الْبَيْتِ جِرْوٌ فَمُرْ بِرَأْسِ التِّمْثَالِ الَّذِي فِي الْبَيْتِ فَلْيُقْطَعْ، وَمُرْ بِالسِّتْرِ فَلْيُقْطَعْ، وَلْتَجْعَلْ مِنْهُ وِسَادَتَيْنِ تُبْتَذَلَانِ وَتُوطَآنِ وَمُرْ بِالْكَلْبِ فَلْيُخْرَجْ، فَفَعَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِذَا كَلْبٌ أَوْ جِرْوٌ لِلْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا فَأَمَرَ بِهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأُخْرِجَ".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس جبرائیل آئے اور فرمایا: میں گزشتہ رات اس وجہ سے نہ آیا کہ گھر کے دروازے پر مرد کی تصویر اور پردہ پر تصاویر تھیں اور گھر میں کتیا کا بچہ تھا، تو گھر کی تصاویر کے سر کاٹنے کا حکم دیں اور پردہ کو کاٹ کر تکیے بنانے کا حکم فرمائیں، جن کو روندا جائے اور کتیا کے بچے کو گھر سے نکالنے کا حکم دیں۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے ہی کیا۔ وہ کتا یا کتے کا بچہ حسن و حسین رضی اللہ عنہما کا تھا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو نکالنے کا حکم فرمایا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصداق/حدیث: 14576]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه عبدالرزاق 19488»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 68
"أتاني جبريل فقال: إني كنت أتيتك البارحة فلم يمنعني أن أكون دخلت عليك البيت الذي كنت فيه إلا أنه كان على الباب
تماثيل وكان في البيت قرام ستر فيه تماثيل وكان في البيت كلب فمر برأس التمثال الذي في البيت فليقطع فيصير كهيئة الشجرة ومر بالستر فليقطع فيجعل وسادتين منبذتين توطئان ومر بالكلب فليخرج"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میرے پاس جبریل آئے اور فرمایا: میں گزشتہ رات آپ کے پاس آیا تھا لیکن جس گھر میں آپ موجود تھے، مجھے اس میں داخل ہونے سے صرف اس چیز نے روکا کہ اس کے دروازے پر مجسمے تھے، اور گھر کے اندر ایک پردہ تھا جس پر تصویریں تھیں، اور گھر کے اندر ایک کتا تھا۔ پس آپ گھر میں موجود مجسمے کے سر کے بارے میں حکم دیں کہ اسے کاٹ دیا جائے تاکہ اس کی شکل درخت جیسی ہو جائے، اور پردے کے بارے میں حکم دیں کہ اسے کاٹ کر اس سے دو تکیے بنا لیے جائیں جو روندے جائیں (استعمال ہوں)، اور کتے کے بارے میں حکم دیں کہ اسے گھر سے نکال دیا جائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أب/حدیث: 68]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم, د, ت, هق] عن أبي هريرة. آداب الزفاف 76, 98*.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں