🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. باب فِي تَطْوِيلِ الْجُمَّةِ
باب: کندھے سے نیچے بالوں کو بڑھانے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 4190 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
سنن ابوداود: 4190
سنن نسائی: 5055، 5069
سنن ابن ماجہ: 3636
مصنف ابن ابی شیبہ: 26726
الجامع الكامل: 15452
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4190
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، وَسُفْيَانُ بْنُ عُقْبَةَ السُّوَائِيُّ هُوَ أَخُو قَبِيصَةَ، وَحُمَيْدُ بْنُ خُوَارٍ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ،عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ، قَالَ:" أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِي شَعْرٌ طَوِيلٌ فَلَمَّا رَآنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ذُبَابٌ ذُبَابٌ، قَالَ: فَرَجَعْتُ فَجَزَزْتُهُ ثُمَّ أَتَيْتُهُ مِنَ الْغَدِ، فَقَالَ: إِنِّي لَمْ أَعْنِكَ وَهَذَا أَحْسَنُ".
وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، میرے بال لمبے تھے تو جب آپ نے مجھے دیکھا تو فرمایا: ”نحوست ہے، نحوست“ تو میں واپس لوٹ گیا اور جا کر اسے کاٹ ڈالا، پھر دوسرے دن آپ کی خدمت میں آیا تو آپ نے فرمایا: ”میں نے تجھے مراد نہیں لیا تھا، یہ اچھا ہے“۔ [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4190]
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو میرے بال بہت لمبے تھے، چنانچہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دیکھا تو فرمانے لگے: «ذُبَابٌ ذُبَابٌ» ”نحوست ہے، نحوست ہے۔“ چنانچہ میں واپس گیا اور انہیں کاٹ ڈالا اور پھر اگلے دن حاضرِ خدمت ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری مراد تم نہیں تھے اور اب یہ بہتر ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4190]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن النسائی/الزینة 6 (5055)، سنن ابن ماجہ/اللباس 37 (3636)، (تحفة الأشراف: 11782) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
أخرجه ابن ماجه (3636 وسنده صحيح) والنسائي (5055 وسنده صحيح، سفيان الثوري صرح بالسماع عنده)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5055
أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ أَخُو قَبِيصَةَ، وَمُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِي شَعْرٌ، فَقَالَ: ذُبَابٌ، فَظَنَنْتُ أَنَّهُ يَعْنِينِي، فَأَخَذْتُ مِنْ شَعْرِي، ثُمَّ أَتَيْتُهُ , فَقَالَ لِي:" لَمْ أَعْنِكَ , وَهَذَا أَحْسَنُ".
وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور میرے سر پر (لمبے) بال تھے، آپ نے فرمایا: ”نحوست ہے“، میں نے سمجھا کہ آپ مجھے کہہ رہے ہیں، چنانچہ میں نے اپنے سر کے بال کٹوا دیے پھر میں آپ کے پاس آیا تو آپ نے فرمایا: ”میں نے تم سے نہیں کہا تھا، لیکن یہ بہتر ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5055]
حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا تو میرے لمبے لمبے بال تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «ذُبَابٌ ذُبَابٌ» ”نحوست ہے (یہ بری چیز ہے)۔“ میں نے سمجھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اشارہ میری طرف ہے، میں نے اپنے بال کاٹ دیے، پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «إِنِّي لَمْ أَعْنِكَ وَهَذَا أَحْسَنُ» ”میرا اشارہ تیری طرف نہیں تھا۔ ویسے یہ تیری زیادہ اچھی حالت ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5055]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الترجل 11 (4190)، سنن ابن ماجہ/اللباس 37 (3636)، (تحفة الأشراف: 11782)، ویأتي عند المؤلف برقم: 5069) (صحیح الإسناد)»
وضاحت: ۱؎: اکثر نسخوں میں یہ تبویب ہے، بعض نسخوں میں «الأخذ من الشعر» ہے جو احادیث کے سیاق کے مناسب ہے، کیونکہ ان میں صرف بال کاٹنے کا تذکرہ ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5069
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا قَاسِمٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِي جُمَّةٌ، قَالَ:" ذُبَابٌ" , وَظَنَنْتُ أَنَّهُ يَعْنِينِي، فَانْطَلَقْتُ فَأَخَذْتُ مِنْ شَعْرِي، فَقَالَ:" إِنِّي لَمْ أَعْنِكَ , وَهَذَا أَحْسَنُ".
وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا، میرے سر پر لمبے بال تھے، آپ نے فرمایا: ”نحوست ہے“، میں سمجھا کہ آپ کی مراد میں ہی ہوں۔ میں گیا اور اپنے بال کتروا دیئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری مراد تم نہیں تھے، ویسے یہ زیادہ اچھا ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5069]
حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا تو میرے لمبے لمبے بال تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(یہ) منحوس چیز ہے۔“ میں نے سمجھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے کہہ رہے ہیں۔ میں اٹھا اور اپنے بال کاٹ کر پھر حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تجھے نہیں کہا تھا۔ ویسے یہ زیادہ اچھی حالت ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5069]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 5055 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3636
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ , وَسُفْيَانُ بْنُ عُقْبَةَ , عَنْ سُفْيَانَ , عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ , قَالَ: رَآنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِي شَعَرٌ طَوِيلٌ , فَقَالَ:" ذُبَابٌ ذُبَابٌ" , فَانْطَلَقْتُ فَأَخَذْتُهُ , فَرَآنِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ:" إِنِّي لَمْ أَعْنِكَ وَهَذَا أَحْسَنُ".
وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دیکھا کہ میرے بال لمبے ہیں تو فرمایا: ”منحوس ہے منحوس“، یہ سن کر میں چلا آیا، اور میں نے بالوں کو چھوٹا کیا، پھر جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دیکھا تو فرمایا: ”میں نے تم کو نہیں کہا تھا، ویسے یہ بال زیادہ اچھے ہیں“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3636]
حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دیکھا جبکہ میرے بال لمبے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نامبارک، نامبارک۔“ چنانچہ میں گیا اور بال چھوٹے کر لیے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے (بال چھوٹے کروائے ہوئے) دیکھا تو فرمایا: ”میرا مقصد تم سے (کچھ کہنا) نہیں تھا، ویسے یہ زیادہ اچھے ہیں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3636]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الترجل 11 (4190)، سنن النسائی/الزینة 6 (5055)، (تحفة الأشراف: 11782) (صحیح الإسناد)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: بال زیادہ لمبا رکھنے سے ایک تو عورت سے مشابہت ہوتی ہے، دوسرے ان کے دھونے اور کنگھی کرنے میں تکلیف ہوتی ہے، اس لئے آپ نے لمبے بالوں کو مکروہ اور منحوس جانا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25603 ترقیم الشثری: -- 26726
حدثنا معاوية بن هشام وسفيان بن عقبة ، عن سفيان ، عن عاصم بن كليب ، عن ابيه ، عن وائل بن حجر قال: رآني النبي - صلى الله عليه وسلم - ولي شعر طويل، فقال: ذباب ذباب، فانطلقت فاخذته، فرآني النبي - صلى الله عليه وسلم - فقال: إني لم اعنك وهذا احسن.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط].
(٢) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٣) في [ح]: (بن).
(٤) في [أ، ح، ز، ط، هـ]: (نهاني).
(٥) حسن؛ كليب بن شهاب صدوق، أخرجه أبو داود (٤١٩٠)، والنسائي ٨/ ١٣١، وفي الكبرى (٩٣٠٧)، وابن ماجه (٣٦٣٦)، والطحاوي في شرح المشكل ٨/ ٤٣٦، وابن سعد ٦/ ٢٦، والطبراني ٢٢/ (٩٩)، والمزي ٧/ ٣٥٣، والبيهقي في الشعب (٦٤٧٥)، والخطابي في غريب الحديث ١/ ٤٩٣، والعقيلي ١/ ٢١٩.

حضرت وائل بن حجر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے دیکھا جبکہ میرے بال لمبے تھے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ذباب، ذباب (یعنی نحوست، نحوست) ‘ ‘ چناچہ مں ب چل دیا اور میں نے وہ بال کاٹ لیے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے دیکھا تو فرمایا: ”میری مراد (ذباب ذباب کہنے سے) تم تو نہیں تھے۔ اور یہ زیادہ اچھا ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26726]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن ماجه: صححه . قال سعد الشثري: حسن؛ كليب بن شهاب صدوق .» ‏‏‏‏
«أخرجه النسائي فى «المجتبى» برقم: 5067 / 1، 5081 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9258، 9281، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4190، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3636، والبزار فى «مسنده» برقم: 4482، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3367، 3368، والطبراني فى «الكبير» برقم: 99، ترقيم محمد عوامة: 25603»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15452
15452- عن وائل بن حجر قال: أتيت النبي صلى الله عليه وسلم ولي شعر طويل، فلما رآني رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ذباب ذباب قال: فرجعت فجززته، ثم أتيته من الغد. فقال: إني لم أعنك، وهذا أحسن.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (4190)، والنسائي (5052، 5066)، وابن ماجه (3636) كلهم من حديث سفيان، عن عاصم بن كليب، عن أبيه، عن وائل بن حجر فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں