🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. باب فِي النَّهْىِ عَنْ سَبِّ، أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم
باب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو برا بھلا کہنا منع ہے۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 4659 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
سنن ابوداود: 4659
مسند احمد: 23706
الفتح الربانی: 10112
الجامع الكامل: 12767
المعجم الکبیر للطبرانی: 6131
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4659
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ بْنُ قُدَامَةَ الثَّقَفِيُّ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ الْمَاصِرُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي قُرَّةَ، قَالَ:" كَانَ حُذَيْفَةُ بِالْمَدَائِنِ، فَكَانَ يَذْكُرُ أَشْيَاءَ قَالَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأُنَاسٍ مِنْ أَصْحَابِهِ فِي الْغَضَبِ، فَيَنْطَلِقُ نَاسٌ مِمَّنْ سَمِعَ ذَلِكَ مِنْ حُذَيْفَةَ، فَيَأْتُونَ سَلْمَانَ فَيَذْكُرُونَ لَهُ قَوْلَ حُذَيْفَةَ، فَيَقُولُ سَلْمَانُ: حُذَيْفَةُ أَعْلَمُ بِمَا يَقُولُ، فَيَرْجِعُونَ إِلَى حُذَيْفَةَ، فَيَقُولُونَ لَهُ: قَدْ ذَكَرْنَا قَوْلَكَ لِسَلْمَانَ فَمَا صَدَّقَكَ وَلَا كَذَّبَكَ، فَأَتَى حُذَيْفَةُ سَلْمَانَ وَهُوَ فِي مَبْقَلَةٍ، فَقَالَ: يَا سَلْمَانُ مَا يَمْنَعُكَ أَنْ تُصَدِّقَنِي بِمَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ سَلْمَانُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَغْضَبُ، فَيَقُولُ فِي الْغَضَبِ لِنَاسٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، وَيَرْضَى فَيَقُولُ فِي الرِّضَا لِنَاسٍ مِنْ أَصْحَابِهِ: أَمَا تَنْتَهِي حَتَّى تُوَرِّثَ رِجَالًا حُبَّ رِجَالٍ، وَرِجَالًا بُغْضَ رِجَالٍ، وَحَتَّى تُوقِعَ اخْتِلَافًا وَفُرْقَةً، وَلَقَدْ عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ فَقَالَ: أَيُّمَا رَجُلٍ مِنْ أُمَّتِي سَبَبْتُهُ سَبَّةً أَوْ لَعَنْتُهُ لَعْنَةً فِي غَضَبِي، فَإِنَّمَا أَنَا مِنْ وَلَدِ آدَمَ أَغْضَبُ كَمَا يَغْضَبُونَ، وَإِنَّمَا بَعَثَنِي رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ، فَاجْعَلْهَا عَلَيْهِمْ صَلَاةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَاللَّهِ لَتَنْتَهِيَنَّ أَوْ لَأَكْتُبَنَّ إِلَى عُمَرَ".
عمرو بن ابی قرہ کہتے ہیں کہ حذیفہ رضی اللہ عنہ مدائن میں تھے اور وہ ان باتوں کا ذکر کیا کرتے تھے، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب میں سے بعض لوگوں سے غصہ کی حالت میں فرمائی تھیں، پھر ان میں سے کچھ لوگ جو حذیفہ سے باتیں سنتے چل کر سلمان رضی اللہ عنہ کے پاس آتے اور ان سے حذیفہ رضی اللہ عنہ کی باتوں کا تذکرہ کرتے تو سلمان رضی اللہ عنہ کہتے: حذیفہ ہی اپنی کہی باتوں کو بہتر جانتے ہیں، تو وہ لوگ حذیفہ کے پاس لوٹ کر آتے اور ان سے کہتے: ہم نے آپ کی باتوں کا تذکرہ سلمان سے کیا تو انہوں نے نہ آپ کی تصدیق کی اور نہ تکذیب، یہ سن کر حذیفہ سلمان کے پاس آئے، وہ اپنی ترکاری کے کھیت میں تھے کہنے لگے: اے سلمان! ان باتوں میں میری تصدیق کرنے سے آپ کو کون سی چیز روک رہی ہے جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہیں؟ تو سلمان نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بلاشبہ کبھی غصے میں اپنے بعض اصحاب سے کچھ باتیں کہہ دیتے اور کبھی خوش ہوتے تو خوشی میں اپنے بعض اصحاب سے کچھ باتیں کہہ دیتے، تو کیا آپ اس وقت تک باز نہ آئیں گے جب تک کہ بعض لوگوں کے دلوں میں بعض لوگوں کی محبت اور بعض دوسروں کے دلوں میں بعض کی دشمنی نہ ڈال دیں اور ان کو اختلاف میں مبتلا نہ کر دیں، حالانکہ آپ جانتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ایک خطبہ میں فرمایا: ”میں نے اپنی امت کے کسی فرد کو غصے کی حالت میں اگر برا بھلا کہا یا اسے لعن طعن کی تو میں بھی تو آدم کی اولاد میں سے ہوں، مجھے بھی غصہ آتا ہے جیسے انہیں آتا ہے، لیکن اللہ نے مجھے رحمۃ للعالمین بنا کر بھیجا ہے تو (اے اللہ) میرے برا بھلا کہنے اور لعن طعن کو ان لوگوں کے لیے قیامت کے روز رحمت بنا دے“ اللہ کی قسم یا تو آپ اپنی اس حرکت سے باز آ جائیں ورنہ میں عمر بن الخطاب (امیر المؤمنین) کو لکھ بھیجوں گا۔ [سنن ابي داود/كتاب السنة /حدیث: 4659]
عمرو بن ابوقرہ نے بیان کیا کہ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ مدائن میں تھے اور وہ ایسی باتیں ذکر کیا کرتے تھے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غصے کی حالت میں اپنے بعض صحابہ کے بارے میں فرمائی تھیں۔ تو جو لوگ یہ باتیں سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے سنتے ان میں سے کچھ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کے پاس جاتے اور ان سے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی بات ذکر کرتے تو سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کہتے: ”حذیفہ اپنی بات کو بہتر جانتے ہیں۔“ پھر وہ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے پاس لوٹتے اور کہتے: ”ہم نے آپ کی بات سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے ذکر کی تو انہوں نے نہ آپ کی تصدیق کی اور نہ تکذیب۔“ چنانچہ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، وہ اپنے سبزی کے کھیت میں تھے، اور کہا: ”اے سلمان! جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے اس میں میری تصدیق کرنے سے آپ کو کیا چیز روکتی ہے؟“ تو سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی غصے میں ہوتے تو غصے میں اپنے بعض صحابہ کے بارے میں کچھ کہہ دیتے، اور کبھی خوش ہوتے تو خوشی میں اپنے بعض صحابہ کے بارے میں کچھ کہہ دیتے۔ کیا آپ اپنے اس انداز سے باز نہیں آ سکتے؟ کیا آپ لوگوں کے دلوں میں کچھ کی محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں اور کچھ کے متعلق بغض ڈال دینا چاہتے ہیں؟ اس طرح تو آپ ان لوگوں میں اختلاف و افتراق پیدا کر دیں گے، حالانکہ میں بخوبی جانتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک خطبہ دیا اور فرمایا تھا: ”(اے اللہ!) اپنی امت کے جس کسی کو میں نے کبھی کوئی برا بھلا کہا ہو یا ناراضی کی حالت میں لعنت کی ہو تو میں بھی آدم زاد ہوں، جس طرح وہ غصے میں آ جاتے ہیں میں بھی آ جاتا ہوں اور مجھے جہان والوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے، (یا اللہ! میری ان باتوں کو) ان کے لیے قیامت کے روز رحمت بنا دے۔““ (سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے مزید کہا:) ”(اے حذیفہ!) اللہ کی قسم! تم باز آ جاؤ یا میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو لکھ بھیجوں گا۔“ پھر کچھ لوگوں نے ان سے سفارش کی تو انہوں نے اپنی قسم کا کفارہ ادا کر دیا اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو نہ لکھا، اور کفارہ بھی قسم توڑنے سے پہلے دیا۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: ”قسم کا کفارہ، قسم توڑنے سے پہلے ادا کرنا یا بعد میں ادا کرنا سب جائز ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب السنة /حدیث: 4659]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 4507)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/437، 439) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23706
حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ الْمَاصِرُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي قُرَّةَ ، قَالَ: كَانَ حُذَيْفَةُ بِالْمَدَائِنِ، فَكَانَ يَذْكُرُ أَشْيَاءَ قَالَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَاءَ حُذَيْفَةُ إِلَى سَلْمَانَ، فَيَقُولُ سَلْمَانُ : يَا حُذَيْفَةُ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَغْضَبُ فَيَقُولُ، وَيَرْضَى فَيَقُولُ، لَقَدْ عَلِمْتُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ، فَقَالَ: " أَيُّمَا رَجُلٍ مِنْ أُمَّتِي سَبَبْتُهُ سَبَّةً فِي غَضَبِي، أَوْ لَعَنْتُهُ لَعْنَةً، فَإِنَّمَا أَنَا مِنْ وَلَدِ آدَمَ أَغْضَبُ كَمَا يَغْضَبُونَ، وَإِنَّمَا بَعَثَنِي رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ، فَاجْعَلْهَا صَلَاةً عَلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" .
عمرو بن قرہ (رح) کہتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ مدائن شہر میں رہتے تھے اور کچھ باتیں ذکر کرتے تھے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی تھیں ایک دن حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا کہ حذیفہ! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بعض اوقات غصے میں کچھ باتیں کہتے تھے اور کچھ باتیں خوشی کی حالت میں کہتے تھے میں جانتا ہوں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے فرمایا تھا کہ میں نے اپنے جس امتی کو غصے کی حالت میں سخت سست کہا ہو یا اسے لعنت ملامت کی ہو تو میں بھی اولاد آدم میں سے ہوں اور جس طرح عام لوگوں کو غصہ آتا ہے مجھے بھی آتا ہے اور اللہ نے مجھے رحمتہ للعالمین بنایا ہے اے اللہ! میرے ان کلمات کو قیامت کے دن اس شخص کے لئے باعث رحمت بنا دیجئے گا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23706]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح إن صح سماع عمرو بن أبى قرة من سلمان
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10112
عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي قُرَّةَ قَالَ كَانَ حُذَيْفَةُ يَعْنِي ابْنَ الْيَمَانِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِالْمَدَائِنِ فَكَانَ يَذْكُرُ أَشْيَاءَ قَالَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَجَاءَ حُذَيْفَةُ إِلَى سَلْمَانَ فَيَقُولُ سَلْمَانُ يَا حُذَيْفَةُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَغْضَبُ فَيَقُولُ وَيَرْضَى وَيَقُولُ لَقَدْ عَلِمْتُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ فَقَالَ أَيُّمَا رَجُلٍ مِنْ أُمَّتِي سَبَبْتُهُ سَبَّةً فِي غَضَبِي أَوْ لَعَنْتُهُ لَعْنَةً فَإِنَّمَا أَنَا مِنْ وَلْدِ آدَمَ أَغْضَبُ كَمَا يَغْضَبُونَ وَإِنَّمَا بَعَثَنِي رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ فَاجْعَلْهَا صَلَاةً عَلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
۔ عمرو بن ابی قرہ سے مروی ہے کہ سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ مدائن میں تھے اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فرمائی ہوئی بعض باتیں بیان کیا کرتے تھے، پھر سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ، سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے کہا: اے حذیفہ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کبھی غصہ آتا تو آپ (غصے میں) کچھ فرما دیتے اور کبھی راضی ہوتے تو بھی کچھ فرماتے تھے، مجھے معلوم ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ دیا اور فرمایا: میری امت میں سے جس شخص کو میں نے اپنے غصے کی حالت میں برا بھلا کہہ دیا ہو یا اس پر لعنت کر دی ہو، تو میں بھی آدم کی اولاد میں سے ہوں، مجھے بھی اسی طرح غصہ آتا ہے جیسے انہیں آتا ہے، اور اللہ تعالیٰ نے مجھے تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے، پس (اے اللہ!) تو اس (بد دعا) کو قیامت کے دن اس کے لیے رحمت کا ذریعہ بنا دے۔ [الفتح الربانی/كتاب المدح والدم/حدیث: 10112]
تخریج الحدیث: «صحيح، قاله الالباني، أخرجه ابوداود: 4659، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23706 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24107»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12767
12767- عن عمرو بن أبى قرة، قال: كان حذيفة بالمدائن، فكان يذكر أشياء قالها رسول الله صلى الله عليه وسلم لأناس من أصحابه في الغضب، فينطلق ناس ممن سمع ذلك من حذيفة، فيأتون سلمان، فيذكرون له قول حذيفة، فيقول سلمان: حذيفة أعلم بما يقول، فيرجعون إلى حذيفة، فيقولون له: قد ذكرنا قولك لسلمان، فما صدّقك ولا كذبك. فأتى حذيفةُ سلمانَ وهو في مبقلة، فقال: يا سلمان! ما يمنعك أن تصدّقني بما سمعت من رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال سلمان: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يغضب، فيقول فى الغضب لناس من أصحابه، ويرضى، فيقول فى الرضا لناس من أصحابه. أما تنتهي حتى تورّث رجالا حبَّ رجال، ورجالا بغض رجال، وحتى توقع اختلافا وفرقة، ولقد علمت أن رسول الله صلى الله عليه وسلم خطب، فقال: أيما رجل من أمتى سببته سبة أو لعنته لعنة فى غضبي، فإنما أنا من ولد آدم، أغضب كما يغضبون، وإنما بعثني رحمة للعالمين، فاجعلها عليهم صلاة يوم القيامة. والله لتنتهين أو لأكتبن إلى عمر.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أبو داود (4659)، وأحمد (23706)، والطبراني في الكبير (6/318-319) كلهم من طريق زائدة بن قدامة الثقفي، حدثنا عمر بن قيس الماصر، عن عمرو بن أبي قُرّة، قال: فذكره.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6131
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، ثَنَا زَائِدَةُ بْنُ قُدَامَةَ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي قُرَّةَ ، قَالَ: كَانَ حُذَيْفَةُ بِالْمَدَائِنِ، وَكَانَ يَذْكُرُ أَشْيَاءَ قَالَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأُنَاسٍ مِنْ أَصْحَابِهِ فِي الْغَضَبِ، فَيَنْطَلِقُ نَاسٌ مِمَّنْ سَمِعَ ذَلِكَ مِنْ حُذَيْفَةَ ، فَيَأْتُونَ سَلْمَانَ ، فَيَذْكُرُونَ لَهُ قَوْلَ حُذَيْفَةَ ، فَيَقُولُ سَلْمَانُ : حُذَيْفَةُ أَعْلَمُ بِمَا يَقُولُ، فَيَرْجِعُونَ إِلَى حُذَيْفَةَ ، فَيَقُولُونَ: قَدْ ذَكَرْنَا ذَلِكَ لِسَلْمَانَ ، فَمَا صَدَّقَكَ وَلَا كَذَّبَكَ، فَأَتَى حُذَيْفَةُ سَلْمَانَ وَهُوَ فِي قُبَّةٍ لَهُ، فَقَالَ: يَا سَلْمَانُ مَا يَمْنَعُكَ أَنْ تُصَدِّقَنِي بِمَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ سَلْمَانُ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَغْضَبُ، فَيَقُولُ فِي الْغَضَبِ لِأُنَاسٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، وَيَمْرَضُ فَيَقُولُ فِي الْمَرَضِ لِأُنَاسٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، أَمَا تَنْتَهِي حَتَّى تُوَرِّثَ رِجَالًا حُبَّ رِجَالٍ، وَرِجَالًا بُغْضَ رِجَالٍ حَتَّى تُوقِعَ اخْتِلَافًا وَفُرْقَةً، وَلَقَدْ عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ فَقَالَ: أَيُّمَا رَجُلٍ مِنْ أُمَّتِي سَبَبْتُهُ سَبَّةً، لَعَنْتُهُ لَعْنَةً مِنْ غَضَبِي، فَإِنَّمَا أَنَا مِنْ وَلَدِ آدَمَ أَغْضَبُ كَمَا يَغْضَبُونَ، وَإِنَّمَا بَعَثَنِي اللهُ رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ، فَاجْعَلْهَا عَلَيْهِ صَلَاةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ "، وَاللهِ لَتَنْتَهِيَنَّ أَوْ لَأَكْتُبَنَّ فِيكَ إِلَى عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
عمرو بن ابی قرہ بیان کرتے ہیں: سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ مدائن میں تھے اور وہ ایسی باتیں ذکر کیا کرتے تھے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غصے کی حالت میں اپنے بعض صحابہ کے بارے میں فرمائی تھیں۔ جو لوگ یہ باتیں سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے سنتے ان میں سے کچھ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کے پاس جاتے اور ان سے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی بات ذکر کرتے، تو سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ فرماتے: حذیفہ اپنی بات کو بہتر جانتے ہیں۔ پھر وہ لوگ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے پاس لوٹ کر کہتے: ہم نے یہ بات سلمان سے ذکر کی تو انہوں نے نہ آپ کی تصدیق کی اور نہ تکذیب۔ چنانچہ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کے پاس آئے جبکہ وہ اپنے ایک خیمے میں تھے، اور کہا: اے سلمان! جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے اس میں میری تصدیق کرنے سے آپ کو کیا چیز روکتی ہے؟ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غصے میں آتے تو غصے کی حالت میں اپنے بعض صحابہ کے بارے میں کچھ فرما دیتے، اور بیمار ہوتے تو بیماری کی حالت میں اپنے بعض صحابہ کے بارے میں کچھ فرما دیتے۔ کیا تم اس وقت تک باز نہیں آؤ گے جب تک کچھ لوگوں کے دلوں میں کچھ لوگوں کی محبت اور کچھ لوگوں کے دلوں میں کچھ لوگوں کا بغض نہ ڈال دو، یہاں تک کہ اختلاف اور تفرقہ پیدا کر دو؟ تمہیں معلوم ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے فرمایا تھا: ”میری امت میں سے جس شخص کو میں نے اپنے غصے میں کوئی گالی دی ہو یا کوئی لعنت کی ہو، تو میں بھی آدم کی اولاد میں سے ہوں، مجھے بھی اسی طرح غصہ آتا ہے جیسے انہیں آتا ہے، اور اللہ نے تو مجھے تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے، لہٰذا میں اسے قیامت کے دن اس کے لیے رحمت بنا دوں۔“ اللہ کی قسم! تم باز آ جاؤ ورنہ میں تمہارے بارے میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو لکھ بھیجوں گا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6131]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 259، حدیث 6156»
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 4659، والبزار فى «مسنده» برقم: 2532، 2533، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 30165، والطبراني فى «الكبير» برقم: 6157»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں