الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. باب فِي حُسْنِ الْعِشْرَةِ
باب: حسن معاشرت کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 4790 (کل: 23 مقامات، 7 کتب)
سنن ابوداود: 4790
صحیح مسلم: 202، 203، 204، 205، 207، 208، 397، 5905، 5906، 5908، 5911، 5912، 5913، 5915، 6115، 6460، 6746
سنن ترمذی: 1964
مشکوۃ المصابیح: 5085
الفتح الربانی: 148
السنن الكبرى للبيهقي: 20809
المعجم الاوسط: 3008
21 تا 23
حدیث نمبر: 148
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (إِنَّ الْمُؤْمِنَ غِرٌّ كَرِيمٌ وَإِنَّ الْفَاجِرَ خَبٌّ لَئِيمٌ) )
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن بھولا بھالا اور بزرگی والا ہوتا ہے اور فاجر آدمی مکار، (دغاباز) اور کمینہ (اور رذیل) ہوتا ہے۔“ [الفتح الربانی/كتاب الإيمان و الإسلام/حدیث: 148]
تخریج الحدیث: «حسن۔ أخرجه ابوداود: 4790، والترمذي: 1964، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9107 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9107»
وضاحت: فوائد: … ابوجعفر طحاویؒ نے کہا: عرب لوگ اس شخص کو غِرّ کہتے ہیں، جس میں فتنہ و فساد اور مکاری و چالاکی جیسا کوئی وصف نہ پایا جائے، اس کا ظاہر و باطن ایک ہو۔ ظاہر ہے کہ جو آدمی ایسے اوصاف سے متصف ہو گا، دوسرے مسلمان اس کی زبان اور ہاتھ سے امن میں رہیں گے اور یہی مومنوں کی صفات ہیں۔ جبکہ فاجر ایسے شخص کو کہا جاتا ہے، جس کے ظاہر اور باطن میں تضاد ہو، کیونکہ ایسے آدمی کا باطن مکروہ ہوتا ہے اور اس کا ظاہر باطن کے مخالف ہوتا ہے، یعنی وہ منافق کی طرح ہوتا ہے جو بظاہر ایسی چیز سے متصف ہوتا ہے، جو پسندیدہ ہوتی ہے اور وہ اسلام ہے، جس پر لوگ اس کی تعریف کرتے ہیں، لیکن اس کے باطن میں اسلام کی مخالفت ہوتی ہے، یعنی کفر، جس کی مسلمان مذمت کرتے ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ حدیث ِ مبارکہ میں مومن اور فاجر کے مابین پیش کئے گئے موازنہ کو سمجھیں اور مومن والی صفات سے متصف رہنے اور فاجر والی صفات سے دور رہنے کی کوشش کریں۔ مومن کے بھولا بھالا ہونے سے مراد یہ ہے کہ وہ مکرو فریب، افترا و کذب، ابن الوقتی اور ظاہرو باطن میں پائے جانے والے فرق سے پاک ہوتا ہے، کسی کی عیب جوئی نہیں کرتا اور نہ کسی کی ٹوہ اور جاسوسی میں رہتا ہے، وہ مستقل مزاج ہوتا ہے اور وقت کی تیز ہوائیں اس کے رخ کو بدلنے میں ناکام رہتی ہیں۔ یہ مطلب نہیں کہ وہ سمجھدار یا دور اندیش نہیں ہوتا۔
الحكم على الحديث:
حسن ۔ أخرجه ابوداود: 4790
حدیث نمبر: 20809
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، أنبأ أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا عَبَّاسٌ الدُّورِيُّ، ثنا أَبُو دَاوُدَ سُلَيْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُبَارَكِيُّ، ثنا أَبُو شِهَابٍ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ فُرَافِصَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمُؤْمِنُ غِرٌّ كَرِيمٌ، وَالْفَاجِرُ خَبٌّ لَئِيمٌ". وَكَذَلِكَ رُوِيَ، عَنْ عِيسَى بْنِ يُونُسَ، عَنْ سُفْيَانَ، وَقِيلَ: عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الْحَجَّاجِ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَرَوَاهُ بِشْرُ بْنُ رَافِعٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ كَذَلِكَ مَرْفُوعًا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن سادہ لوح اور معزز ہوتا ہے، جبکہ فاجر دھوکے باز اور کمینہ ہوتا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20809]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 3008
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، قَالَ: أَنَا بِشْرُ بْنُ رَافِعٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ السَّلَامَ اسْمٌ مِنْ أَسْمَاءِ اللهِ، فَأَفْشُوهُ بَيْنَكُمْ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ إِلَّا بِشْرُ بْنُ رَافِعٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَبْدُ الرَّزَّاقِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ إِلَّا بِشْرُ بْنُ رَافِعٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَبْدُ الرَّزَّاقِ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک السلام اللہ کے ناموں میں سے ایک نام ہے، پس اسے اپنے درمیان عام کرو۔“
اس حدیث کو یحییٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ سے صرف بشر بن رافع رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے اس کی روایت کرنے میں عبد الرزاق رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 3008]
اس حدیث کو یحییٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ سے صرف بشر بن رافع رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے اس کی روایت کرنے میں عبد الرزاق رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 3008]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه بشر بن رافع وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 29» »
«أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20117»
«أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20117»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف بشر بن رافع