🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
44. باب فِي النَّهْىِ عَنِ التَّجَسُّسِ
باب: تجسس کرنا اور ٹوہ لگانا منع ہے۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 4890 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن ابوداود: 4890
مصنف ابن ابی شیبہ: 28268
الجامع الكامل: 14927
المعجم الکبیر للطبرانی: 9706
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4890
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، قَالَ: أُتِيَ ابْنُ مَسْعُودٍ، فَقِيلَ: هَذَا فُلَانٌ تَقْطُرُ لِحْيَتُهُ خَمْرًا، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ:" إِنَّا قَدْ نُهِينَا عَنِ التَّجَسُّسِ وَلَكِنْ إِنْ يَظْهَرْ لَنَا شَيْءٌ نَأْخُذْ بِهِ".
زید بن وہب کہتے ہیں کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس کسی آدمی کو لایا گیا اور کہا گیا: یہ فلاں شخص ہے جس کی داڑھی سے شراب ٹپکتی ہے تو عبداللہ (عبداللہ بن مسعود) نے کہا: ہمیں ٹوہ میں پڑنے سے روکا گیا ہے، ہاں البتہ اگر کوئی چیز ہمارے سامنے کھل کر آئے تو ہم اسے پکڑیں گے۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4890]
جناب زید بن وہب بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس ایک آدمی لایا گیا اور بتایا گیا کہ ”یہ فلاں آدمی ہے اور اس کی داڑھی سے شراب کے قطرے ٹپک رہے ہیں۔“ تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”ہمیں ٹوہ لگانے سے منع کیا گیا ہے، ہاں اگر کوئی بات واضح ظاہر ہو تو ہم اس کا مواخذہ کریں گے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4890]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 9230) (صحیح الإسناد)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
الأعمش عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 170

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27100 ترقیم الشثری: -- 28268
حدثنا ابو معاوية ، عن الاعمش ، عن زيد بن وهب قال: اتي ابن مسعود فقيل له: هذا فلان تقطر لحيته خمرا! فقال عبد الله: إنا قد نهينا عن التجسس، ولكن إن يظهر لنا منه شيء ناخذه به.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه أبو داود (٤٨٥٤)، والحاكم (٤/ ٣٧٧)، وعبد الرزاق (١٨٩٤٥)، وابن أبي حاتم في التفسير (١٨٦١٦)، والطبراني (٩٧٤١)، وابن عبد البر في التمهيد (١٨/ ٢١)، والترمذي في العلل (٦٦٣)، والبزار (١٧٦٩)، والبيهقي في الشعب (٩٦٦١).
حضرت زید بن وھب فرماتے ہیں کہ حضر ت ابن مسعود کے پاس کسی کو پکڑ کر لایا گیا اور آپ کو بتلایا گیا کہ اس فلاں کی داڑھی سے شراب کے قطرے ٹپک رہے ہیں! اس پر حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: یقینا ہمیں ٹوہ لگانے سے منع کیا گیا ہے۔ لیکن اگر کوئی معاملہ ہمارے سامنے ظاہر ہوجائے تو پھر ہم اس کا مؤاخذہ کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28268]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: الصحيح من قول ابن مسعود . قال أبو زرعة الرازي: أخطأ فيه أسباط إنما هو إن الله نهانا رواه أبو معاوية وغيره إن الله نهانا وهو الصحيح . قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 8227، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4890، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17704، والبزار فى «مسنده» برقم: 1768، 1769، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 18945، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9740، ترقيم محمد عوامة: 27100»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14927
14927- عن زيد بن وهب، قال: أتي ابن مسعود فقيل هذا فلان تقطر لحيته خمرا، فقال عبد الله: إنا قد نهينا عن التجسس ولكن إن يظهر لنا شيء نأخذ به.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أبو داود (4890)، وعبد الرزاق في المصنف (18945)، وصحّحه الحاكم (4/377) كلهم من طرق عن الأعمش، عن زيد بن وهب قال: فذكره.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9706
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ ، قَالَ: قِيلَ لِابْنِ مَسْعُودٍ : هَلْ لَكَ فِي الْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ تَقْطُرُ لِحْيَتُهُ خَمْرًا، قَالَ: " قَدْ نُهِينَا عَنِ التَّجَسُّسِ، فَإِنْ يَظْهَرْ لَنَا - يَعْنِي - نُقِيمُ عَلَيْهِ ".
زید بن وہب کہتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے کہا گیا: کیا آپ کو خبر ہے کہ ولید بن عقبہ کی داڑھی سے شراب ٹپکتی ہے؟ فرمایا: ”ہمیں جاسوسی کرنے سے منع کیا گیا ہے، اگر یہ بات ہمارے سامنے ظاہر ہو جائے تو ہم اس پر حد قائم کریں گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9706]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 350، حدیث 9741»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 8227، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4890، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17704، والبزار فى «مسنده» برقم: 1768، 1769، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 18945، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 27100»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں