🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
785. (552) بَابُ ذِكْرِ مَا كَانَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ خَصَّ بِهِ نَبِيَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ الْمُصْطَفَى فِي الصَّلَاةِ قَاعِدًا فَجَعَلَ صَلَاتَهُ قَاعِدًا كَالصَّلَاةِ قَائِمًا فِي الْأَجْرِ
بیٹھ کر نماز پڑھنے کے سلسلے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس خصوصیت کا بیان جو اللہ تعالی نے اپنے مصطفیٰ کو عطا کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹھ کر ادا کی گئی نماز کا اجر و ثواب کھڑے ہوکر ادا کی گئی نماز کے برابر بنایا ہے
اطراف الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 1237 (کل: 12 مقامات، 11 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 1237
صحیح مسلم: 1715
سنن ابوداود: 950
سنن نسائی: 1660
سنن ابن ماجہ: 1229
سنن دارمی: 1422
مشکوۃ المصابیح: 1252
مسند احمد: 6512، 6894
الفتح الربانی: 2430
السنن الكبرى للبيهقي: 13388
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3826
11 تا 12
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13388
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ بْنِ أَعْيَنَ، ثنا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ، عَنْ أَبِي يَحْيَى، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: حُدِّثْتُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: صَلَاةُ الرَّجُلِ قَاعِدًا نِصْفُ الصَّلَاةِ فَأَتَيْتُهُ، فَوَجَدْتُهُ يُصَلِّي جَالِسًا، فَوَضَعْتُ يَدِيَّ عَلَى رَأْسِي فَقَالَ:" مَا لَكَ يَا عَبْدَ اللهِ بْنَ عَمْرٍو؟" قُلْتُ: حُدِّثْتُ يَا رَسُولَ اللهِ أَنَّكَ قُلْتَ:" صَلَاةُ الرَّجُلِ قَاعِدًا نِصْفُ الصَّلَاةِ، وَأَنْتَ تُصَلِّي قَاعِدًا، فَقَالَ:" أَجَلْ وَلَكِنْ لَسْتُ كَأَحَدٍ مِنْكُمْ"، رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ زُهَيْرِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ جَرِيرٍ وَاللهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مجھے بتایا گیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی کی بیٹھے ہوئے نماز کا ثواب آدھا ہے“، میں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بیٹھ کر نماز پڑھتے پایا، میں نے اپنا ہاتھ اپنے سر پر رکھ لیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عبداللہ بن عمرو! تمہیں کیا ہوا؟“ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے بتایا گیا ہے کہ آپ نے یہ حدیث بیان کی ہے اور آپ خود بیٹھ کر پڑھ رہے ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں! لیکن میں تم میں سے کسی جیسا نہیں ہوں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13388]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ احمد 6512»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3826
«صلاة الرجل قاعدا نصف الصلاة ولكني لست كأحد منكم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”آدمی کی بیٹھ کر پڑھی گئی نماز آدھی نماز (کے برابر) ہے، لیکن میں تم میں سے کسی کی طرح نہیں ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الصاد/حدیث: 3826]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م د ن] عن ابن عمرو.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں