🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1089. (138) بَابُ الْمُدْرِكِ وِتْرًا مِنْ صَلَاةِ الْإِمَامِ، وَجُلُوسِهِ فِي الْوِتْرِ مِنْ صَلَاتِهِ اقْتِدَاءً بِالْإِمَامِ.
جس شخص کو امام کی نماز سے وتر (ایک یا تین) رکعت ملے تو وہ اپنے امام کی اقتداء میں وتر رکعت میں (تشہد کے لئے) بیٹھے گا
اطراف الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 1642 (کل: 14 مقامات، 7 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 1642
صحیح مسلم: 626، 628، 629، 630، 631، 633، 952
سنن ابوداود: 149
سنن دارمی: 1372
مسند احمد: 18175، 18194
صحیح ابن حبان: 2224
المعجم الکبیر للطبرانی: 18005
11 تا 14
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18175
حَدَّثَنَا سَعْدٌ ، وَيَعْقُوبُ ، قَالاَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، حَدَّثَنِي عَبَّادُ بْنُ زِيَادٍ ، قَالَ سَعْدُ: ابن أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ أَبِيهِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، أَنَّهُ قَالَ: تَخَلَّفْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ، فَتَبَرَّزَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ رَجَعَ إِلَيَّ وَمَعِي الْإِدَاوَةُ، قَالَ: " فَصَبَبْتُ عَلَى يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ اسْتَنْثَرَ، قَالَ يَعْقُوبُ: ثُمَّ تَمَضْمَضَ، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ أَرَادَ أَنْ يَغْسِلَ يَدَيْهِ قَبْلَ أَنْ يُخْرِجَهُمَا مِنْ كُمَّيْ جُبَّتِهِ، فَضَاقَ عَنْهُ كُمَّاهَا، فَأَخْرَجَ يَدَهُ مِنَ الْجُبَّةِ، فَغَسَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَيَدَهُ الْيُسْرَى ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَمَسَحَ بِخُفَّيْهِ وَلَمْ يَنْزِعْهُمَا، ثُمَّ عَمَدَ إِلَى النَّاسِ، فَوَجَدَهُمْ قَدْ قَدَّمُوا عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ يُصَلِّي بِهِمْ، فَأَدْرَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِحْدَى الرَّكْعَتَيْنِ، فَصَلَّى مَعَ النَّاسِ الرَّكْعَةَ الْآخِرَةَ بِصَلَاةِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، فَلَمَّا سَلَّمَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ، قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُتِمُّ صَلَاتَهُ، فَأَفْزَعَ الْمُسْلِمِينَ، فَأَكْثَرُوا التَّسْبِيحَ، فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْبَلَ عَلَيْهِمْ، فَقَالَ:" قَدْ أَحْسَنْتُمْ وَأَصَبْتُمْ". يَغْبِطُهُمْ أَنْ صَلَّوْا الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا .
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ غزوہ تبوک میں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (لشکر سے) پیچھے رہ گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قضاء حاجت کے لئے تشریف لے گئے، پھر میرے پاس واپس آئے، میرے پاس پانی کا برتن تھا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں پر پانی ڈالا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ناک صاف کی، پھر کلی کی، پھر تین مرتبہ چہرہ دھویا، پھر آپ نے جبے کی آستینوں سے ہاتھ نکالنے سے پہلے انہیں دھونا چاہا لیکن آستینیں تنگ تھیں، چنانچہ آپ نے جبے کے اندر سے ہاتھ نکال لئے اور دایاں ہاتھ تین مرتبہ اور بایاں ہاتھ تین مرتبہ دھویا، اور موزوں پر مسح کیا اور انہیں اتارا نہیں، پھر آپ لوگوں کی طرف تشریف لے گئے تو دیکھا کہ انہوں نے حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کو آگے کر دیا ہے اور وہ انہیں نماز پڑھا رہے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دو میں سے ایک رکعت ملی، چنانچہ آپ نے لوگوں کے ساتھ حضرت عبدالرحمن رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں آخری رکعت پڑھی، جب حضرت عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے سلام پھیرا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نماز مکمل کرنے کے لئے کھڑے ہو گئے، اس سے مسلمان گھبرا گئے اور کثرت سے سبحان اللہ کہنے لگے، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پوری کر چکے تو ان کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا: ”تم نے اچھا کیا اور ٹھیک کیا“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں اس بات پر سراہ رہے تھے کہ انہوں نے نماز وقت پر پڑھ لی۔ [مسند احمد/أول مسند الكوفيين/حدیث: 18175]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 182، م: 274، عباد بن زياد مجهول، لكنه توبع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18194
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، قَالاَ: أَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ ، عَنْ حَدِيثِ عَبَّادِ بْنِ زِيَادٍ ، أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَخْبَرَهُ، أَنَّ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ غَزَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزْوَةَ تَبُوكَ، قَالَ الْمُغِيرَةُ: فَتَبَرَّزَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِبَلَ الْغَائِطِ، فَحَمَلْتُ مَعَهُ إِدَاوَةً قَبْلَ صَلَاةِ الْفَجْرِ، فَلَمَّا رَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيَّ، أَخَذْتُ أُهَرِيقُ عَلَى يَدَيْهِ مِنَ الْإِدَاوَةِ، " وَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلَاثَ مِرَارٍ، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ، ثُمَّ ذَهَبَ يُخْرِجُ جُبَّتَهُ عَنْ ذِرَاعَيْهِ، فَضَاقَ كُمَّا جُبَّتِهِ، فَأَدْخَلَ يَدَيْهِ فِي الْجُبَّةِ، حَتَّى أَخْرَجَ ذِرَاعَيْهِ مِنْ أَسْفَلِ الْجُبَّةِ، وَغَسَلَ ذِرَاعَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ، ثُمَّ مَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ، ثُمَّ أَقْبَلَ. قَالَ الْمُغِيرَةُ: فَأَقْبَلْتُ مَعَهُ حَتَّى نَجِدَ النَّاسَ قَدْ قَدَّمُوا عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ يُصَلِّي بِهِمْ، فَأَدْرَكَ إِحْدَى الرَّكْعَتَيْنِ، قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ وَابْنُ بَكْرٍ: فَصَلَّى مَعَ النَّاسِ الرَّكْعَةَ الْآخِرَةَ، فَلَمَّا سَلَّمَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ، قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُتِمُّ صَلَاتَهُ، فَأَفْزَعَ ذَلِكَ الْمُسْلِمِينَ، فَأَكْثَرُوا التَّسْبِيحَ، فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاتَهُ، أَقْبَلَ عَلَيْهِمْ، ثُمَّ قَالَ:" أَحْسَنْتُمْ، أَوْ قَدْ أَصَبْتُمْ". يَغْبِطُهُمْ أَنْ صَلَّوْا الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا ..
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ غزوہ تبوک کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری سے اترے اور قضاء حاجت کے لئے چلے گئے تھوڑی دیر گذرنے کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم واپس آئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کیا تمہارے پاس پانی ہے؟ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پانی لے کر حاضر ہوا اور پانی ڈالتا رہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے دونوں ہاتھ خوب اچھی طرح دھوئے پھر چہرہ دھویا۔ اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بازؤوں سے آستینیں اوپر چڑھانے لگے لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو شامی جبہ زیب تن فرما رکھا تھا ' اس کی آستینیں تنگ تھیں اس لئے وہ اوپر نہ ہوسکیں چناچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ نیچے سے نکال لئے اور چہرہ اور ہاتھ دھوئے پیشانی کی مقدار سر پر مسح کیا اپنے عمامے پر مسح کیا اور موزوں پر مسح کیا اور واپسی کے لئے سوار ہوگئے جب ہم لوگوں کے پاس پہنچے تو نماز کھڑی ہوچکی تھی اور حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ آگے بڑھ کر ایک رکعت پڑھا چکے تھے اور دوسری رکعت میں تھے میں انہیں بتانے کے لئے جانے لگا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے روک دیا اور ہم نے جو رکعت پائی وہ تو پڑھ لی اور جو رہ گئی تھی اسے (سلام پھرنے کے بعد) ادا کیا۔ اور نماز سے فارغ ہو کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم نے اچھا کیا۔ گزشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے [مسند احمد/أول مسند الكوفيين/حدیث: 18194]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 182، م: 274، عباد بن زياد مجهول، لكنه توبع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2224
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَبَّادُ بْنُ زِيَادٍ ، أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ يَقُولُ: " عَدَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَنَا مَعَهُ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ قَبْلَ الْفَجْرِ، فَعَدَلْتُ مَعَهُ، فَأَنَاخَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَبَرَّزَ ثُمَّ جَاءَنِي، فَسَكَبْتُ عَلَى يَدَيْهِ مِنَ الإِدَاوَةِ، فَغَسَلَ كَفَّيْهِ، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ، ثُمَّ حَسَرَ عَنْ ذِرَاعَيْهِ، فَضَاقَ كُمُّ جُبَّتِهِ، فَأَدْخَلَ يَدَيْهِ فَأَخْرَجَهُمَا مِنْ تَحْتِ الْجُبَّةِ، فَغَسَلَهُمَا إِلَى الْمِرْفَقِ وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ، ثُمَّ تَوَضَّأَ عَلَى خُفَّيْهِ، ثُمَّ رَكِبَ، فَأَقْبَلْنَا نَسِيرُ حَتَّى نَجْدَ النَّاسَ فِي الصَّلاةِ، قَدَّمُوا عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ، فَصَلَّى بِهِمْ حِينَ كَانَ وَقْتُ الصَّلاةِ، وَوَجَدْنَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ قَدْ رَكَعَ بِهِمْ رَكْعَةً مِنْ صَلاةِ الْفَجْرِ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ الْمُسْلِمِينَ، وَرَاءَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، فَصَلَّى الرَّكْعَةَ الثَّانِيَةَ مِنْ صَلاةِ الْفَجْرِ، ثُمَّ سَلَّمَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُتِمُّ صَلاتَهُ، فَفَزِعَ الْمُسْلِمُونَ وَأَكْثَرُوا التَّسْبِيحَ لأَنَّهُمْ سَبَقُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا سَلَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لَهُمْ: أَحْسَنْتُمْ، أَوْ قَدْ أَصَبْتُمْ" .
عروہ بن مغیرہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے والد (سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ) کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ تبوک کے موقع پر فجر سے پہلے راستے سے ہٹ گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ میں بھی ہٹ گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی سواری کو بٹھایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں ہاتھوں پر برتن سے پانی انڈیلا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھوں کو دھویا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چہرے کو دھویا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی کلائی کو باہر نکالنے کی کوشش کی لیکن جبے کی آستین تنگ تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ اندر داخل کیے اور جبے کے نیچے سے باہر نکالے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کہنیوں تک دھویا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سر کا مسح کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے موزوں پر وضو کیا (یعنی مسح کیا)، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوار ہوئے، کچھ ہی دور چلنے کے بعد ہم ان لوگوں تک پہنچ گئے جو نماز ادا کر رہے تھے۔ انہوں نے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کو آگے کیا تھا اور وہ انہیں نماز پڑھا رہے تھے، اس وقت جب نماز کا وقت ہو چکا تھا۔ ہم نے سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ کو ایسی حالت میں پایا کہ وہ ان لوگوں کو فجر کی نماز کی ایک رکعت پڑھا چکے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسلمانوں کے ساتھ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے پیچھے کھڑے ہو گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی نماز کی دوسری رکعت ادا کی، جب سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے سلام پھیرا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نماز مکمل کرنے کے لیے کھڑے ہو گئے۔ مسلمان اس پر گھبرا گئے، انہوں نے بکثرت «سُبْحَانَ اللّٰهِ» ”اللہ پاک ہے“ کہنا شروع کر دیا کیونکہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے آگے نکلنے کی کوشش کی تھی، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے ارشاد فرمایا: ”تم لوگوں نے اچھا کیا ہے۔“ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) ”تم لوگوں نے ٹھیک کیا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2224]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 182، 203، 206، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 274، وابن الجارود فى "المنتقى"، 30، 91، 93، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 50، 190، ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1326، 1342، 1346، 1347، 2224، 2225، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 489، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1، 149، 150، 151، والترمذي فى (جامعه) برقم: 20، 98، 100، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 331، 389، 545، 1236، والدارقطني فى (سننه) برقم: 737، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18421» «رقم طبعة با وزير 2221»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما بعده. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18005
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ شِهَابٍ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ زِيَادٍ ، أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَخْبَرَهُ أَنَّ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ غَزَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزْوَةَ تَبُوكَ، فَتَبَرَّزَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِبَلَ الْغَائِطِ، فَحَمَلْتُ مَعَهُ بِإِدَاوَةٍ قَبْلَ صَلَاةِ الْفَجْرِ، فَلَمَّا رَجَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيَّ أَخَذْتُ أُهْرِيقُ عَلَى يَدَيْهِ مِنَ الْإِدَاوَةِ، " فَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلَاثَ مِرَارٍ، ثُمَّ تَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ، ثُمَّ ذَهَبَ يُخْرِجُ جُبَّتَهُ عَنْ ذِرَاعَيْهِ فَضَاقَ كُمَّا جُبَّتِهِ، فَأَدْخَلَ يَدَيْهِ فِي الْجُبَّةِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ، ثُمَّ تَوَضَّأَ عَلَى خُفَّيْهِ ثُمَّ أَقْبَلَ فَأَقْبَلْتُ مَعَهُ حَتَّى نَجِدَ النَّاسَ قَدْ قَدَّمُوا عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ يُصَلِّي لَهُمْ، فَأَدْرَكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِحْدَى الرَّكْعَتَيْنِ فَصَلَّى مَعَ النَّاسِ الرَّكْعَةَ الْآخِرَةَ، فَلَمَّا سَلَّمَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ قَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُتِمُّ صَلَاتَهُ، فَأَفْزَعَ ذَلِكَ الْمُسْلِمِينَ فَأَكْثَرُوا التَّسْبِيحَ، فَلَمَّا قَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاتَهُ أَقْبَلَ عَلَيْهِمْ ثُمَّ قَالَ: أَحْسَنْتُمْ " أَوْ قَالَ: " أَصَبْتُمْ "، يَغْبِطُهُمْ أَنْ صَلَّوُا الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا.
قَالَ ابْنُ شِهَابٍ : فَحَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ بِمِثْلِ حَدِيثِ عَبَّادِ بْنِ زِيَادٍ. وَزَادَ: قَالَ الْمُغِيرَةُ : فَبَادَرْتُ لِأُخْبِرَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " دَعْهُ ". فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ تبوک میں شرکت کی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے نشیبی جگہ کی طرف تشریف لے گئے، (مغیرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:) میں فجر کی نماز سے پہلے پانی کا برتن لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ گیا، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری طرف واپس آئے تو میں نے برتن سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں پر پانی بہانا شروع کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ تین بار دھوئے، پھر کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا، پھر چہرہ دھویا، پھر بازو جبے سے نکالنے لگے تو آستینیں تنگ ہو گئیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ کہنیوں تک جبے کے اندر ہی ڈال دیے، پھر موزوں پر (مسح کر کے) وضو کیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے اور میں بھی ساتھ چلا یہاں تک کہ ہم نے دیکھا کہ لوگوں نے عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کو آگے کر کے انہیں امام بنا لیا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دو رکعتوں میں سے ایک رکعت ملی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے ساتھ آخری رکعت پڑھی۔ جب عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے سلام پھیرا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی باقی نماز پوری کرنے کھڑے ہو گئے، اس سے مسلمانوں میں گھبراہٹ پیدا ہو گئی تو وہ کثرت سے تسبیح پڑھنے لگے، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نماز مکمل کر چکے تو ان کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”تم نے اچھا کیا“ یا فرمایا: ”تم نے درست کیا“ - انہیں اس بات پر خوش کرتے ہوئے کہ انہوں نے نماز اپنے وقت پر پڑھی۔
ابن شہاب کہتے ہیں: مجھے اسماعیل بن محمد بن سعد نے حمزہ بن مغیرہ بن شعبہ سے عباد بن زیاد کی حدیث جیسی حدیث بیان کی اور اس میں یہ اضافہ کیا: مغیرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کو خبر دینے کے لیے جلدی کی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں چھوڑ دو۔“ پھر اسی جیسا واقعہ بیان کیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 18005]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 376، حدیث 880»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 182، 203، 206، 363، 388، 2918، 4421، 5798، 5799، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 274، ومالك فى «الموطأ» برقم: 99 / 36، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 30، 91، 93، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 50، 190، 191، 203، 1064، 1514، 1515، 1645، 1642، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1326، 1342، 1346، 1347، 2224، 2225، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 489، 610، 5953، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 17 / 2، 82 / 1، 79 / 1، 109 / 1، 107 / 1، 108 / 2، 125 / 1، 123 / 6، 124 / 7، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 16، 82، 109، 108، 110، 111، 112، 121، 165، 166، 167، 168، 9585، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1، 149، 150، 151، 156، 161، (1/58) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 20، 98، 100، والدارمي فى «مسنده» برقم: 686، 687، 740، 1375، 1374، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 331، 389، 545، 1236، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 268، 267، 269، 280، 391، 447، 1299، 1305، 1316، 1317، 1357، 1355، 1356، 1366، 1405، 1406، 3674، 3958، 3959، 4203، 4248، 5224، 5392، 5391، والدارقطني فى «سننه» برقم: 737، 738، 740، 739، 749، 754، 763، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18421، 18428، 18432، 18443، 18444، 18446، 18447، 18448، 18452، 18457، 18458، 18451، 18459، 18469، 18462، 18477، 18480، 18481، 18482، 18483، 18507، 18513، 18515، 18516، 18517، 18523، 18524، 18531، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 726، 727، 734، والحميدي فى «مسنده» برقم: 775، 776، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 395، 397، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 108، 4315، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 740، 747، 748، 750، 749، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 230، 241، 1143، 1867، 1870، 1883، 1888، 1889، 1929، 1969، 7247، 37254، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 132، 133، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5654، 5653، والطبراني فى «الكبير» برقم: 858، 866، 864، 865، 867، 871، 868، 869، 870، 872، 876، 875، 877، 881، 878، 879، 882، 886، 885، 887، 888، 889، 923، 944، 945، 946، 971، 972، 976، 977، 984، 985، 990، 992، 1000، 997، 1001، 1002، 1006، 1007، 1018، 1029، 1028، 1030، 1034، 1031، 1032، 1033، 1035، 1039، 1036، 1037، 1038، 1040، 1041، 1050، 1051، 1064، 1065، 1062، 1063، 1072، 1081، 1080، 1078، 1079، 1085، والطبراني فى «الصغير» برقم: 369، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 533، 1299، 1389، 1840، 3106، 3448، 3525، 3619، 4901، 5139، 5287، 5404، 6292، 7586، 7716، 8105، 8933، 9110»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں