الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1090. (139) بَابُ إِمَامَةِ الْمُسَافِرِ الْمُقِيمِينَ،
مسافر شخص کا مقیم لوگوں کو امامت کرانا اور امام کے فارغ ہونے کے بعد مقیم افراد کا اپنی نماز کو مکمّل کرنا۔ اگر اس سلسلے میں مروی روایت صحیح ہو۔ کیونکہ علی بن زید بن جدعان کے بارے میں میرے دل میں عدم اطمینان ہے اور میں نے یہ روایت اس کتاب میں صرف اس لئے بیان کردی ہے کیونکہ اس مسئلہ میں علمائے کرام کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔
اطراف الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 1643 (کل: 12 مقامات، 7 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 1643
سنن ابوداود: 1229
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 12
السنن الكبرى للبيهقي: 5471
11 تا 12
حدیث نمبر: 12
أَنْبَأَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، قَالَ: مَرَّ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ بِمَجْلِسِنَا , فَقَامَ إِلَيْهِ فَتًى مِنَ الْقَوْمِ , فَسَأَلَهُ عَنْ صَلاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْغَزْوِ وَالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ , فَجَاءَ فَوَقَفَ عَلَيْنَا , فَقَالَ: إِنَّ هَذَا سَأَلَنِي عَنْ أَمْرٍ , فَأَرَدْتُ أَنْ تَسْمَعُوهُ , أَوْ كَمَا قَالَ: غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَلَمْ يُصَلِّ إِلا رَكْعَتَيْنِ حَتَّى رَجَعَ إِلَى الْمَدِينَةِ , وَحَجَجْتُ مَعَهُ , فَلَمْ يُصَلِّ إِلا رَكْعَتَيْنِ حَتَّى رَجَعَ إِلَى الْمَدِينَةِ , وَشَهِدْتُ مَعَهُ الْفَتْحَ , فَأَقَامَ بِمَكَّةَ ثَمَانِ عَشْرَةَ لَيْلَةً , لا يُصَلِّي إِلا رَكْعَتَيْنِ , ثُمَّ يَقُولُ لأَهْلِ الْبَلَدِ:" صَلُّوا أَرْبَعًا , فَإِنَّا سَفْرٌ" , وَاعْتَمَرْتُ مَعَهُ ثَلاثَ عُمَرٍ لا يُصَلِّي إِلا رَكْعَتَيْنِ وَحَجَجْتُ مَعَ أَبِي بَكْرٍ , وَغَزَوْتُ , فَلَمْ يُصَلِّ إِلا رَكْعَتَيْنِ حَتَّى رَجَعَ إِلَى الْمَدِينَةِ , وَحَجَجْتُ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ حَجَّاتٍ , فَلَمْ يُصَلِّ إِلا رَكْعَتَيْنِ حَتَّى رَجَعَ إِلَى الْمَدِينَةِ , وَحَجَّ عُثْمَانُ سَبْعَ سِنِينَ مِنْ إِمَارَتِهِ لا يُصَلِّي إِلا رَكْعَتَيْنِ , ثُمَّ صَلاهَا بِمِنًى أَرْبَعًا.
ابونصرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کا گزر ہماری مجلس سے ہوا تو قوم کا ایک نوجوان کھڑا ہوا اور اُن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے بارے میں سوال کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم غزوات، حج، عمرہ میں کتنی رکعات پڑھتے تھے؟ سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ آئے اور ہم میں کھڑے ہو کر فرمانے لگے اس نوجوان نے ایک اہم سوال کیا ہے میں چاہتا ہوں اس کا جواب تم بھی سنو یا اس طرح کا کوئی کلمہ کہا۔ فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جہاد کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم غزوات میں دو دو رکعات ہی پڑھتے حتی کہ مدینہ واپس لوٹ آتے اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج بھی کیا آپ دو دو ہی رکعات پڑھتے حتی کہ مدینہ واپس لوٹ آتے اور میں فتح مکہ کے موقع پر بھی شریک ہوا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اٹھارہ راتیں مکہ میں قیام کیا اس دوران دو رکعتیں ہی پڑھتے رہے پھر اہل مکہ کو کہتے کہ تم چار رکعات مکمل پڑھ لو ہم مسافر ہیں۔ اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تین عمرے کیے، آپ دو ہی رکعتیں پڑھتے رہے۔ سیدنا عمران رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے حج سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ بھی کیا غزوات میں بھی شریک ہوا ابو بکر رضی اللہ عنہ بھی دو رکعتیں ہی پڑھتے حتی کہ مدینہ واپس لوٹ آتے، میں نے سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے ساتھ بھی متعدد حج کیے۔ آپ بھی دو ہی رکعات پڑھتے حتی کہ مدینہ واپس آتے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اپنی خلافت میں سات سال حج کیا وہ بھی دو ہی رکعتیں پڑھتے پھر منی میں چار رکعتیں پڑھی۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في الصلاة في السفر/حدیث: 12]
تخریج الحدیث: «مسند احمد: 33/104، رقم: 19871 وقال الارنوؤط: اسناده ضعیف، سنن ابی داؤد، الصلاة، باب متى يتم المسافر، رقم: 1229، مختصرا وقال الالباني: ضعيف.»
حدیث نمبر: 5471
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا الْحَجَّاجُ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ قَالَا: ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ: وَثنا يَعْقُوبُ، ثنا أَبُو مَعْمَرٍ، ثنا عَبْدُ الْوَارِثِ، جَمِيعًا عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ:" أَقَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَّةَ زَمَانَ الْفَتْحِ بِثَمَانِ عَشْرَةَ لَيْلَةً يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ".
ابو نضرہ، عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے زمانہ میں مکہ میں اٹھارہ راتیں قیام کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو دو رکعات پڑھتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5471]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ احمد 4/431»
الحكم على الحديث:
ضعيف