🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1134. (183) بَابُ التَّغْلِيظِ فِي قِيَامِ الْمَأْمُومِ فِي الصَّفِّ الْمُؤَخَّرِ إِذَا كَانَ خَلْفَهُ نِسَاءٌ، إِذَا أَرَادَ النَّظَرَ إِلَيْهِنَّ، أَوْ إِلَى بَعْضِهِنَّ،
مقتدی کے پچھلی صف میں کھڑے ہونے پر سخت وعید کا بیان جبکہ مردوں کے پیچھے عورتیں نماز پڑھ رہی ہوں اور مقتدی کا ارادہ انہیں یا کسی عورت کو دیکھنا ہو اور اس بات کی دلیل کا بیان کہ جب مقتدی اپنے پیچھے کھڑی عورتوں میں سے کسی کو دیکھ لے تو اس کا یہ فعل اس کی نماز کو فاسد نہیں کرتا
اطراف الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 1696 (کل: 11 مقامات، 10 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 1696، 1697
سنن ترمذی: 3122
سنن نسائی: 871
سنن ابن ماجہ: 1046
مسند احمد: 2783
الفتح الربانی: 8647
صحیح ابن حبان: 401
المستدرک علی الصحیحین: 3386
السنن الكبرى للبيهقي: 5169
المعجم الکبیر للطبرانی: 12736
11 تا 11
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12736
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ التَّمَّارِ الْبَصْرِيُّ ، ثَنَا بِشْرُ بْنُ حُجْرٍ السَّامِيُّ (ح) .
وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا عَفَّانُ ، قَالَا: ثَنَا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ النُّكْرِيِّ ، عَنْ أَبِي الْجَوْزَاءِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَتِ امْرَأَةٌ جَمِيلَةٌ تُصَلِّي خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَانَ نَاسٌ يَتَقَدَّمُونَ، وَنَاسٌ يَتَأَخَّرُونَ لِيَنْظُرُوا إِلَيْهَا " فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَقْدِمِينَ مِنْكُمْ وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَأْخِرِينَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، فرمایا: ”ایک خوبصورت عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھا کرتی تھی، تو کچھ لوگ اگلی صفوں میں آ جاتے اور کچھ لوگ پچھلی صفوں میں چلے جاتے تاکہ اسے دیکھ سکیں۔ اس پر اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”اور ہم تم میں سے آگے بڑھنے والوں کو بھی جانتے ہیں اور پیچھے رہ جانے والوں کو بھی جانتے ہیں“ [سورۃ الحجر: 24] ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12736]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 171، حدیث 12791»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1696، 1697، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 401، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3366، 3367، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 869 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 945، 11209، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3122، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1046، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5251، 5250، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2828، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2835، والبزار فى «مسنده» برقم: 5296»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں