🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
امام کا خطبے کے دوران مسجد میں داخل ہونے والے سے پوچھنا کہ کیا اس نے دو رکعات ادا کرلی ہیں یا نہیں؟ اور امام کا اسے دو رکعات پڑھنے کا حُکم دینا اگر اُس نے امام کے سوال کرنے سے پہلے یہ دو رکعات نہ پڑھی ہوں۔ اور اس بات کی دلیل کا بیان کہ خطبہ نماز نہیں ہے
اطراف الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 1833 (کل: 7 مقامات، 4 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 1833
مسند احمد: 14309
اللؤلؤ والمرجان: 502
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1830، 1946، 1970، 2622
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1833
نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، وَبِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ وَهُوَ ابْنُ زَيْدٍ , قَالَ بِشْرٌ: قَالَ: ثنا عَمْرٌو، وَقَالَ الآخَرَانِ: عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرٍ، وَحَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، وَحَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِسْحَاقَ الْجَوْهَرِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، كُلُّهُمْ , عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: دَخَلَ رَجُلٌ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ , فَقَالَ:" أَصَلَّيْتَ؟" قَالَ: لا , قَالَ:" فَقُمْ فَارْكَعْ" . وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ، وَأَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ:" أَصَلَّيْتَ يَا فُلانُ؟". وَفِي حَدِيثِ أَبِي عَاصِمٍ: فَقَالَ:" أَرَكَعْتَ؟" قَالَ: لا. قَالَ:" فَارْكَعْهُمَا"
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس سے پوچھا: ” کیا تم نے نماز پڑھی ہے؟“ اُس نے جواب دیا کہ نہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھڑے ہو جاؤاور نماز پڑھو۔“ اور جناب احمد بن عبدہ اور احمد بن مقدام کی روایت میں ہے کہ ”اے فلاں تم نے نماز پڑھی ہے“ اور جناب اَبی عاصم کی روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم نے نماز ادا کرلی ہے؟“ اُس نے کہا کہ نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: ”دو رکعات ادا کر لو ـ“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1833]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 930، 931، 1166، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 875، وابن الجارود فى "المنتقى"، 322، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1831، 1832، 1833، 1834، 1835، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2500، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1394، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1115، والترمذي فى (جامعه) برقم: 510، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1112، 1114، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5771، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1610، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14391»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14309
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، سَمِعَ جَابِرًا دَخَلَ رَجُلٌ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَصَلَّيْتَ؟" قَالَ: لَا قَالَ:" صَلِّ رَكْعَتَيْنِ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے ایک صاحب آئے اور بیٹھ گئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا کہ کیا تم نے نماز پڑھی ہے انہوں نے کہا: نہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دو رکعتیں پڑھنے کا حکم دیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14309]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 930، م: 875
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 502
502 صحيح حديث جَابِرٍ قَالَ: دَخَلَ رَجُلٌ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فَقَالَ: أَصَلَّيْتَ قَالَ: لاَ، قَالَ: فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک شخص جمعہ کے دن مسجد میں آیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ پڑھ رہے تھے، آپ نے اس سے پوچھا: ”کیا تم نے (تحیتہ المسجد کی) نماز پڑھ لی ہے؟“ آنے والے نے جواب دیا کہ نہیں، آپ نے فرمایا: ”اٹھو اور دو رکعت نماز (تحیتہ المسجد) پڑھ لو۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الجمعة/حدیث: 502]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 11 كتاب الجمعة: 33 باب من جاء والإمام يخطب صلى ركعتين خفيفتين»
وضاحت: حجتہ الہند سیّدنا شاہ ولی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی نمازی ایسے حال میں مسجد میں داخل ہو کہ امام خطبہ دے رہا ہو تو دو رکعت ہلکی خفیف پڑھ لے تاکہ سنت راتبہ اور ادب خطبہ ہر دو کی رعایت ہو سکے۔ اور اس مسئلہ کے بارے میں تمہارے شہر کے لوگ جو شور کرتے ہیں (روکتے ہیں) ان کے دھوکے میں نہ آنا کیونکہ اس مسئلہ کے حق میں حدیث صحیح وارد ہے جس کی اتباع واجب ہے۔ (حجۃ اللہ البالغہ: ج ۲ ص ۱۰۱)

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1830
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، سَمِعَ عَمْرٌو جَابِرًا ، دَخَلَ رَجُلٌ الْمَسْجِدَ وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ، فَقَالَ: أَصَلَّيْتَ؟ قَالَ: لَا: قَالَ: فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص مسجد میں داخل ہوا جب کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت فرمایا: ”کیا تم نے نماز پڑھ لی ہے؟“ اس نے عرض کیا: نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پھر تم اٹھو اور دو رکعتیں ادا کر لو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1830]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 889، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 875، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 510، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1395، 1409، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1115، 1116، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1112، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13759، 13996، 14490، 14542، 14649، 14759، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1551، وأخرجه فتح الباري برقم: 433، 816، 817، 818، 888، 889، 5136، وأخرجه مسند البزار برقم: 1898، 1904، 1905، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1831، 1833، 1834، 2963، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6698، 6700، 6701، 6704، 6705، 6706، 6707، 6708، 6709، 6710، 6711، 6712، 13260، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6409، 9054، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 6286، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 6403، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 631، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1824»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1946
حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَعَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: جَاءَ سُلَيْكُ الْغَطَفَانِيُّ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَخْطُبُ فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ، فَقَالَ لَهُ: «أَصَلَّيْتَ قَبْلَ أَنْ تَجِيءَ؟» ، قَالَ: لَا، قَالَ: «فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ، وَتَجَوَّزْ فِيهِمَا»
سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا سلیک غطفانی رضی اللہ عنہ اس وقت آئے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت فرمایا: ”کیا تم نے (مسجد میں) آنے سے پہلے نماز ادا کی ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”نہیں“، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پھر تم دو رکعتیں ادا کرو اور ان میں اختصار سے کام لو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1946]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناد حديث أبي هريرة صحيح وإسناد حديث جابر رجاله رجال الصحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه أبو داود (1116)، وابن ماجة (1114)، وابن حبان (2500)، والطبرانى في "الكبير" (7/ رقم 6698)، وابن عبد البر في "الاستذكار" (2/ 25)، وأبو نعيم في "المعرفة" (رقم 3224)، وغيرهم، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1942»

الحكم على الحديث:
إسناد حديث أبي هريرة صحيح وإسناد حديث جابر رجاله رجال الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1970
حَدَّثَنَا عَمْرٌو ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: دَخَلَ سُلَيْكٌ الْغَطَفَانِيُّ الْمَسْجِدَ وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، قَالَ: أَصَلَّيْتَ؟ قَالَ: لَا، قَالَ: فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا سلیک غطفانی رضی اللہ عنہ مسجد میں داخل ہوئے جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت فرمایا: ”کیا تم نے نماز پڑھ لی ہے؟“ انہوں نے عرض کیا کہ نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پھر دو رکعتیں ادا کر لو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1970]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله رجال الصحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 888، 889، 1117، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 875، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 510، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1395، 1400، 1409، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1115، 1116، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1112، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13759، 13897، 13996، 14542، 14649، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1551، 1555، وأخرجه فتح الباري برقم: 433، 888، 889، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1831، 1833، 1834، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6697، 6698، 6699، 6700، 6701، 6702، 6704، 6705، 6706، 6707، 6708، 6709، 6710، 6711، 6712، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6409، 9054، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2500، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1965»

الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2622
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: قُرِئَ عَلَى بِشْرٍ : أَخْبَرَكُمْ أَبُو يُوسُفَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَأَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ سُلَيْكًا الْغَطَفَانِيَّ جَاءَ وَرَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَقَالَ: أَصَلَّيْتَ؟ قَالَ: لَا، قَالَ: فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ، تَجَوَّزْ فِيهِمَا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا سلیک غطفانی رضی اللہ عنہ اس وقت مسجد میں آئے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت فرمایا: ”کیا تم نے نماز پڑھ لی ہے؟“ انہوں نے عرض کی: نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پھر دو رکعتیں ادا کرو اور ان میں اختصار سے کام لو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2622]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: الحديث صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 888، 889، 1117، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 875، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 510، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1395، 1400، 1409، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1115، 1116، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1114، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13759، 13897، 13996، 14542، 14649، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1551، 1555، وأخرجه فتح الباري برقم: 433، 888، 889، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1831، 1833، 1834، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6697، 6698، 6699، 6700، 6701، 6702، 6704، 6705، 6706، 6707، 6708، 6709، 6710، 6711، 6712، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6409، 9054، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2614»

الحكم على الحديث:
الحديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں