🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2029. ‏(‏288‏)‏ بَابُ قَدْرِ الْحَصَى الَّذِي يُرْمَى بِهِ الْجِمَارُ،
جمرات پر کتنی بڑی کنکری مارنی چاہیے
اطراف الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 2873 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 2873
الفتح الربانی: 4487
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6730
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2873
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ ، وَهَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ , قَالا: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ الْفَضْلِ ، قَالَ: أَفَاضَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا هَبَطَ بَطْنَ مُحَسِّرٍ، قَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، عَلَيْكُمْ بِحَصَى الْخَذْفِ"، وَيُشِيرُ بِيَدِهِ حَذْفَ الرَّجُلِ ، وَقَالَ هَارُونُ: عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ
سیدنا فضل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مزدلفه سے روانہ ہوئے، پھر جب وادی محسر کے درمیان پہنچے تو فرمایا: ”اے لوگو، تم پر چھوٹی کنکریاں مارنا لازمی ہے، اور آپ ہاتھ سے اشارہ کر کے بتارہے تھے جیسے آدمی دو انگلیوں میں کنکری رکھ کر پھینکتا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 2873]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1543، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1281، وابن الجارود فى "المنتقى"، 523، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2825، 2832، 2843، 2860، 2873، 2881، 2885، 2887، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3804، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5235، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3017، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1815، 1920، والترمذي فى (جامعه) برقم: 918، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1816»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4487
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (ارْفَعُوا عَنْ بَطْنِ مُحَسِّرٍ وَعَلَيْكُمْ بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ) )
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وادیٔ محسر سے دور رہو (اور وہاں سے کنکریاں مت اٹھاؤ) اور تم (چنے یا لوبیا وغیرہ کے دانے کے برابر) کنکریوں کا اہتمام کرو۔ [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4487]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم۔ أخرجه ابن خزيمة: 2816، والحاكم: 1/ 462، والبيھقي: 5/ 115، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1896 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1896»
وضاحت: فوائد: … تمام احکام پہلے گزر چکے ہیں اور واضح بھی ہیں۔

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط مسلم ۔ أخرجه ابن خزيمة: 2816
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6730
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَفَاضَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ عَرَفَةَ، وَمِنْ جَمْعٍ، وَعَلَيْهِ السَّكِينَةُ حَتَّى أَتَى مِنًى، فَلَمَّا هَبَطَ مُحَسِّرًا قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، عَلَيْكُمْ حَصَى الْخَذْفِ، يَعْنِي: حَصَى الْجِمَارِ، يُشِيرُ بِيَدِهِ حَصَى الْخَذْفِ.
سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عرفات سے اور پھر جمع (مزدلفہ) سے روانہ ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر نہایت وقار اور سکینت طاری تھی یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم منیٰ تشریف لائے، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم وادیِ مُحَسِّر میں پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! تم پر لازم ہے کہ (رمی جمار کے لیے) ایسی کنکریاں استعمال کرو جو چھوٹی ہوں (جنہیں چٹکی یا انگلیوں کے پوروں سے پھینکا جا سکے)“ یعنی جمرات کی کنکریاں، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دستِ مبارک سے اشارہ کرتے ہوئے ان چھوٹی کنکریوں کی ہیئت و مقدار کو واضح فرمایا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند الفضل بن العباس رحمه الله/حدیث: 6730]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن: مضى قريبًا (برقم 6724)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 1899، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12199، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1195، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 10157، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6698»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں