🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
348. ‏(‏115‏)‏ بَابُ الْقِرَاءَةِ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ‏.‏
صبح کی نماز میں قرأت کا بیان
اطراف الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 527 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 527، 1591
سنن ابن ماجہ: 816
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 527
نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، نا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ . ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلاقَةَ ، عَنْ عَمِّهِ قُطْبَةَ بْنِ مَالِكٍ ، سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَقْرَأُ فِي الصُّبْحِ بِسُورَةِ ق، وَسَمِعْتُهُ يَقْرَأُ: وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ سورة ق آية 10"
جناب زیاد بن علاقہ اپنے چچا سیدنا قطبہ بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو صبح کی نماز میں «‏‏‏‏سورة ق» ‏‏‏‏ پڑھتے ہوئے سنا۔ اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو «‏‏‏‏وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ» ‏‏‏‏ [ سورة ق ] پڑھتے ہوئے سنا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 527]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 457، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 527، 1591، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1814، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3749، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 949، والترمذي فى (جامعه) برقم: 306، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1334، 1335، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 816، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4080، 4081، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19205، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 1352، والحميدي فى (مسنده) برقم: 846»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 816
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، وَسُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، عَنْ قُطْبَةَ بْنِ مَالِكٍ ، سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَقْرَأُ فِي الصُّبْحِ: وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ لَهَا طَلْعٌ نَضِيدٌ سورة ق آية 10".
قطبہ بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فجر میں آیت کریمہ: «والنخل باسقات لها طلع نضيد»  پڑھتے ہوئے سنا ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 816]
حضرت قطبہ بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو صبح کی نماز میں یہ آیت پڑھتے سنا: ” ﴿وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ لَّهَا طَلْعٌ نَّضِيدٌ﴾ [سورة ق: 10] “ ”اور ہم نے کھجور کے بلند و بالا درخت پیدا کیے، جن کے خوشے تہ بہ تہ ہوتے ہیں“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 816]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح مسلم/الصلاة 35 (457)، سنن الترمذی/الصلاة 112 (306)، سنن النسائی/الافتتاح 43 (951)، (تحفة الأشراف: 11087)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/322) سنن الدارمی/الصلاة 66 (1235) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: یہ آیت سورۃ ق (۱۰) میں ہے، مطلب یہ ہے کہ سورۃ (ق) اور اس کے برابر سورتیں فجر میں پڑھتے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1591
نا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلاقَةَ ، فَسَمِعَ قُطْبَةَ ، يَقُولُ: وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ ابْنِ عِلاقَةَ ، وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، نا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلاقَةَ ، عَنْ عَمِّهِ قُطْبَةَ بْنِ مَالِكٍ ، سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَقْرَأُ فِي الصُّبْحِ بِسُورَةِ ق فَسَمِعْتُهُ يَقْرَأُ: وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ لَهَا طَلْعٌ نَضِيدٌ سورة ق آية 10" . وَقَالَ مَرَّةً: بَاسِقَاتٍ لَهَا طَلْعٌ نَضِيدٌ سورة ق آية 10. وَقَالَ عَبْدُ الْجَبَّارِ: قَالَ:" صَلَّيْتُ خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ سورة ق آية 10"
سیدنا قطبہ بن مالک رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز صبح میں سورۃ ق کی قراءت کرتے ہوئے سنا۔ (وہ کہتے ہیں) میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، آپ یہ آیت تلاوت کر رہے تھے «‏‏‏‏وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ لَّهَا طَلْعٌ نَّضِيدٌ» ‏‏‏‏ ”اور کھجور کے بلند و بالا درخت پیدا کیے جن کے شگوفے تہ بہ تہ ہیں۔“ اور ایک مرتبہ یہ الفاظ روایت کیے «‏‏‏‏بَاسِقَاتٍ لَّهَا طَلْعٌ نَّضِيدٌ» ‏‏‏‏ جناب عبدالجبار کی روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ آیت پڑھتے ہوئے سنا «‏‏‏‏وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ» ‏‏‏‏۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب قيام المأمومين خلف الإمام وما فيه من السنن/حدیث: 1591]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 457، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 527، 1591، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1814، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3749، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 949، والترمذي فى (جامعه) برقم: 306، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1334، 1335، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 816، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4080، 4081، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19205، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 1352، والحميدي فى (مسنده) برقم: 846»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں