الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
371. (138) بَابُ ذِكْرِ الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ السُّجُودَ عِنْدَ قِرَاءَةِ السَّجْدَةِ فَضِيلَةٌ لَا فَرِيضَةٌ،
اس بات کی دلیل کا بیان کہ آیت سجدہ، تلاوت کرنے کے بعد سجدہ کرنا فضیلت کا حامل ہے فرض نہیں ہے
اطراف الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 566 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 566
سنن دارقطنی: 1527
حدیث نمبر: 566
نا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّدَفِيُّ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو صَخْرٍ ، عَنِ ابْنِ قُسَيْطٍ ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: " عَرَضْتُ النَّجْمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَسْجُدْ مِنَّا أَحَدٌ" . قَالَ أَبُو صَخْرٍ: وَصَلَّيْتُ خَلْفَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَأَبِي بَكْرِ بْنِ حَزْمٍ، فَلَمْ يَسْجُدَا
حضرت خارجہ بن زید بن ثابت اپنے والد بزرگوار سے بیان کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو «سورۃ النجم» پڑھ کر سنائی تو ہم میں سے کسی نے سجدہ نہ کیا۔ جناب ابوصخر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبدالعزیز اور حضرت ابوبکر بن حزم رحمہ اللہ کے پیچھے نماز پڑھی تو اُن دونوں نے بھی سجدہ تلاوت نہ کیا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 566]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1072، 1073، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 577، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 566، 568، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2762، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 959، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 1034، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1404، والترمذي فى (جامعه) برقم: 576، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1513، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3769، 3821، 3839، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1527، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21992»
ترقیم العلمیہ : 1510 ترقیم الرسالہ : -- 1527
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو صَخْرٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ قُسَيْطٍ ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" عُرِضَتِ النَّجْمُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَسْجُدْ مِنَّا أَحَدٌ" . قَالَ أَبُو صَخْرٍ: وَصَلَّيْتُ وَرَاءَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَأَبِي بَكْرِ بْنِ حَزْمٍ فَلَمْ يَسْجُدَا.
خارجہ بن زید اپنے والد سیدنا زید بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سورة النجم کی تلاوت کی، تو ہم میں سے کسی نے بھی سجدہ نہیں کیا۔ ابوصخر بیان کرتے ہیں: میں نے عمر بن عبدالعزیز اور ابوبکر بن حزم کی اقتداء میں (نماز ادا کی، جس میں انہوں نے اس سورت کی تلاوت کی)، تو ان دونوں نے سجدہ تلاوت نہیں کیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1527]
ترقیم العلمیہ: 1510
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1072، 1073، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 577، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 566، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 959، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 1034، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1404، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 576، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1513، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3769، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1527، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 21992»
الحكم على الحديث:
صحيح