🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
478. ‏(‏245‏)‏ بَابُ فَضْلِ التَّسْبِيحِ وَالتَّحْمِيدِ وَالتَّكْبِيرِ بَعْدَ السَّلَامِ مِنَ الصَّلَاةِ‏.‏
نماز سے سلام پھیرنے کے بعد «‏‏‏‏سُبْحَانَ اللَٰه» ‏‏‏‏، «‏‏‏‏الحَمْدُ لِلَٰه» ‏‏‏‏ اور «‏‏‏‏اللهُ أَكْبَرُ» ‏‏‏‏ پڑھنے کی فضیلت کا بیان
اطراف الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 748 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 748
مسند الحمیدی: 133
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 217
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 748
نا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، نا سُفْيَانُ ، عَنْ بِشْرِ بْنِ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ذَهَبَ أَهْلُ الأَمْوَالِ الدُّثُورُ بِالأُجُورِ، يَقُولُونَ كَمَا تَقُولُ، وَيُنْفِقُونَ وَلا نُنْفِقُ، قَالَ:" أَوَلا أُخْبِرُكَ بِعَمَلٍ إِذَا أَنْتَ عَمِلْتَهُ أَدْرَكْتَ مَنْ قَبْلَكَ وَفُتَّ مَنْ بَعْدَكَ إِلا مَنْ قَالَ مِثْلَ قَوْلِكَ؟ تَقُولُ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلاةٍ، تُسَبِّحُ ثَلاثًا وَثَلاثِينَ، وَتَحْمَدُ وَتُكَبِّرُ مِثْلَ ذَلِكَ، وَإِذَا أَوَيْتَ إِلَى فِرَاشِكَ"
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اُنہوں نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول، اہل ثروت اور مالدار لوگ (‏‏‏‏بہت زیادہ) اجر و ثواب لے گئے ہیں۔ وہ ہماری طرح (‏‏‏‏قرآن مجید اور دیگر اذکار) پڑھتے ہیں اور (‏‏‏‏اللہ کی راہ میں) خرچ بھی کرتے ہیں اور ہم (‏‏‏‏فقراء) خرچ نہیں کرتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسا عمل نہ بتاؤں کہ جب تم اس پر عمل کرو تو اپنے سے پہلے لوگوں (‏‏‏‏کے اجرو ثواب) کو پالو گے اور اپنے سے بعد والے لوگوں سے آگے نکل جاؤ گے، سوائے اس شخص کے جس نے تمہاری طرح وہ وظیفہ پڑھا، تم ہر نماز کے بعد تینتیس مرتبہ «‏‏‏‏سُبْحَانَ اللَٰه» ‏‏‏‏، تینتیس مرتبہ «‏‏‏‏الحَمْدُ لِلَٰه» ‏‏‏‏ اور اتنی ہی بار «‏‏‏‏اللهُ أَكْبَرُ» ‏‏‏‏ پڑھ لیا کرو، اور جب (‏‏‏‏سونے کے لئے) اپنے بستر پر جاؤ (‏‏‏‏تو اسی طرح پڑھ لیا کرو)۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 748]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 720، 1006، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 748، 1225، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 474، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1285، 1286، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1956، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 927، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4976، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21760»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 133
حَدَّثنا بِشْرُ بْنُ عَاصِمِ بْنِ سُفْيَانَ الثَّقَفِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! سَبَقَ أَهْلُ الأَمْوَالِ الدَّثْرِ بِالأَجْرِ يَقُولُونَ كَمَا نَقُولُ، وَيُنْفِقُونَ وَلا نُنْفِقُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَفَلا أَدُلُّكَ عَلَى عَمَلٍ إِذَا أَنْتَ قُلْتَهُ أَدْرَكْتَ مَنْ قَبْلَكَ , وَفُتُّ مَنْ بَعْدَكَ، إِلا مَنْ قَالَ مِثْلَ قَوْلِكَ؟ تُسَبِّحُ دُبُرَ كُلِّ صَلاةٍ ثَلاثًا وَثَلاثِينَ، وَتَحْمَدُ اللَّهَ ثَلاثًا وَثَلاثِينَ، وَتُكَبِّرُ أَرْبَعًا وَثَلاثِينَ" . قَالَ سُفْيَانُ: إِحْدَاهُنَّ أَرْبَعٌ وَثَلاثُونَ، وَعِنْدَ مَنَامِكَ مِثْلُ ذَلِكَ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مالدار لوگ اجر حاصل کرنے میں سبقت لے گئے ہیں، وہ اس طرح پڑھتے ہیں جس طرح ہم پڑھتے ہیں، لیکن وہ خرچ کرتے ہیں اور ہم خرچ نہیں کرتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہاری رہنمائی ایسے عمل کی طرف نہ کروں کہ جب تم اسے پڑھ لو گے تو تم اپنے سے آگے والے تک پہنچ جاؤ گے اور اپنے پیچھے والے سے آگے نکل جاؤ گے، ماسوائے اس شخص کے، جو تمہارے اس پڑھنے کی مانند پڑھ لے۔ تم ہر نماز کے بعد 33 مرتبہ سبحان اللہ، 33 مرتبہ الحمدللہ، اور 34 مرتبہ اللہ اکبر پڑھو۔“ حمیدی رحمہ اللہ کہتے ہیں: سفیان نے یہ بات بیان کی ہے ان میں سے ایک کلمہ 34 مرتبہ ہے۔ (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یا شاید راوی نے یہ بات بیان کی ہے:) ”تم نے سوتے وقت بھی اس کے مانند عمل کرنا ہے۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 133]
تخریج الحدیث: «‏‏‏‏إسناده صحيح، وأخرجه مسلم 595، وابن حبان فى ”صحيحه“: 838» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 217
«أخبرك بعمل إن أخذت به أدركت من كان قبلك وفت من يكون بعدك إلا أحدا أخذ بمثل ذلك, تسبح خلف كل صلاة ثلاثا وثلاثين وتكبر ثلاثا وثلاثين وتحمد أربعا وثلاثين»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کیا میں تمہیں ایسا عمل نہ بتاؤں کہ اگر تم اسے اپنا لو تو ان لوگوں کو پا لو گے جو تم سے پہلے گزر چکے اور ان سے آگے نکل جاؤ گے جو تمہارے بعد آئیں گے، سوائے اس شخص کے جو اسی کی مثل عمل کرے، تم ہر نماز کے بعد تینتیس بار «سُبْحَانَ اللَّهِ»، تینتیس بار «اللَّهُ أَكْبَرُ» اور چونتیس بار «الْحَمْدُ لِلَّهِ» پڑھا کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اج/حدیث: 217]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم هـ ابن خزيمة الضياء] عن أبي ذر. الصحيحة 1125.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں